۱۵۲۔ انّی مھینٌ من اراد اھانتک

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
خیز واول خویشتن را گن درست نکته چین را چشم می باید نخست
لعنتی گر لعنتی بر ما کند
او نه بر ما خویش را رسوا کند
لعنت اہل جفا آسان بود
لعنت آن باشد که از رحمان بود
۱۵۲ نشان ۔ خدا تعالیٰ نے ایک عام طور پر مجھے مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ انسی مهین
من اراد اهانتک یعنی میں اُس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت کا ارادہ کرے گا۔ صد ہا دشمن
اس پیشگوئی کے مصداق ہو گئے ہیں اس رسالہ میں مفصل لکھنے کی گنجائش نہیں ۔ اُن میں سے
اکثر لوگ ایسے ہیں جنہوں نے میری نسبت یہ کہا کہ یہ مفتری ہے طاعون سے ہلاک ہو گا خدا
کی قدرت کہ وہ خود طاعون سے ہلاک ہو گئے اور اکثر لوگ ایسے ہیں کہ اپنا یہ الہام پیش
کرتے تھے کہ ہمیں خدا نے بتلایا ہے کہ یہ شخص جلد مر جائے گا خدا کی شان کہ وہ اپنے ایسے
الہاموں کے بعد خود جلد مر گئے اور بعض نے میرے پر بد دعائیں کی تھیں کہ وہ جلد ہلاک ہو
جائے وہ خود جلد ہلاک ہو گئے ۔ مولوی محی الدین لکھو کے والے کا الہام لوگوں کو یاد ہوگا
جنہوں نے مجھے کا فرٹھیرایا اور فرعون سے تشبیہ دی اور میرے پر عذاب نازل ہونے کی نسبت
الہام شائع کئے آخر آپ ہی ہلاک ہو گئے اور کئی سال ہو گئے کہ وہ اس دنیا سے گذر گئے ایسا
ہی مولوی غلام دستگیر قصوری بھی مجھے گالیاں دینے میں حد سے بڑھ گیا تھا جس نے مکہ سے
میرے پر کفر کے فتوے منگوائے تھے وہ بھی بیٹھے اُٹھتے میرے پر بددعا کرتا تھا اور لعنت الله
على الكاذبین اُس کا ورد تھا اور اسی پر بس نہیں کی بلکہ جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں
اُس کو بھی شوق آیا کہ شیخ محمد طاہر صاحب مجمع البحار کی طرح میرے پر بد دعا کرے تا
اس کی بھی کرامت ثابت ہو کیونکہ صاحب مجمع البحار کے زمانہ میں بعض نا پاک طبع لوگوں
نے محض افترا کے طور پر مسیح اور مہدی ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور چونکہ وہ ناراستی پر تھے
اس لئے خدا تعالیٰ نے محمد طاہر کی دعا منظور کر کے اُن کو محمد طاہر کی زندگی میں ہی ہلاک کر دیا
پس اس قصہ کو پڑھ کر غلام دستگیر کو بھی شوق اُٹھا کہ آؤ میں بھی اس جھوٹے مسیح اور جھوٹے

حقيقة الوحى
۳۴۱ مهدی پر دعا کروں تا اس کی موت سے میری کرامت بھی ثابت ہو مگر اس کو شیخ سعدی کا یہ
شعر یاد نہ رہا
ه
ہر بیشه گمان مبر که خالی است
شاید که پلنگ خفته با شد
اگر میں جھوٹا ہوتا تو بے شک ایسی دعا سے کہ جو نہایت توجہ اور درد دل سے کی گئی تھی ضرور
ا غلام دستگیر محمد طاہر ثانی سمجھا جاتا لیکن چونکہ میں صادق تھا اس لئے
ہلاک ہو جاتا ہو جاتا اور میاں
غلام دستگیر خدا تعالیٰ کی وحی انی مهین من اراد اهانتک کا شکار ہو گیا اور وہ دائمی ذلت جو
میرے لئے اُس نے چاہی تھی اُسی پر پڑ گئی۔
اگر کوئی مولوی خدا سے ڈرنے والا ہو تو اس ایک ہی مقام سے اُس کا پردہ غفلت کا دور
ہو سکتا ہے ہر ایک طالب حق پر لازم ہے کہ اس بات کو سوچے کہ یہ کیا بھید ہے کہ محمد طاہر کی
دعا سے تو جھوٹا مسیح اور جھوٹا مہدی ہلاک ہو گیا اور جب میاں غلام دستگیر نے اس کی ریس
کر کے بلکہ مشابہت ظاہر کرنے کے لئے اپنی کتاب فتح رحمانی میں اس کا ذکر بھی کر کے
میرے پر بددعا کی اور بد دعا کرنے کے وقت اپنی اسی کتاب میں میری نسبت یہ لفظ لکھا
تَبَّا لَهُ وَلَا تُبَاعِهِ جس کے یہ معنی ہیں کہ میں اور میرے پیرو سب ہلاک ہو جائیں تب وہ
چند ہفتہ کے اندر آپ ہی ہلاک ہو گیا اور جس ذلت کو میری موت مانگ کر میرے لئے
چاہتا تھا وہ داغ ذلت ہمیشہ کے لئے اُسی کو نصیب ہو گیا۔ کوئی صاحب مجھے جواب دیں کہ
کیا یہ اتفاقی امر ہے یا خدا تعالیٰ کے ارادہ سے ظہور میں آیا۔ میں اب تک خدا تعالیٰ کے فضل
سے زندہ ہوں مگر غلام دستگیر کے مرنے پر گیارہ برس سے زیادہ گذر گئے اب آپ لوگوں کا
کیا خیال ہے ۔ کیا خدا تعالیٰ کو محمد طاہر کے زمانہ کا جھوٹا مسیح اور جھوٹا مہدی بُرا معلوم ہوتا
تھا اور اُس سے خدا دشمنی رکھتا تھا مگر غلام دستگیر کے زمانہ میں جو جھوٹا مسیح پیدا ہوا اُس کو
خدا تعالیٰ نے محبت کی نظر انظر سے دیکھا اور اُس کو عزت دی کہ غلام دستگیر کو اُس کے سامنے
ہلاک کر دیا اور غلام دستگیر کی بد دعا کو اُسی کے منہ پر مار کر اسی کو موت کا پیالہ پلا دیا اور قیامت
تک یہ داغ ذلت اس پر رکھا ۔ اگر میں غلام دستگیر کی بد دعا سے مر جاتا اور غلام دستگیر اب تک

حقيقة الوحى
زندہ رہتا تو کیا میرے دشمن بلکہ دین اسلام کے دشمن دنیا میں ہزاروں اشتہار جاری کر کے ۳۴۲
شور قیامت نہ مچا دیتے اور کیا میرا جھوٹا ہونا نقارہ کی چوٹ سے مشہور نہ کیا جاتا ؟ تو پھر اب
کیوں بزرگان قوم خاموش ہیں کیا ان لوگوں کی یہی تقویٰ ہے اور یہ کہنا کہ یہ مباہلہ نہیں۔
فرض کیا کہ یہ مباہلہ نہیں مگر محمد طاہر کی ریس کر کے بددعا تو ہے جس کے مقابل میرا الہام ہے
که اني مهين من اراد اهانتک پس یہ کیا ہوا کہ اس بد دعا سے میرا تو کچھ نہ بگڑا مگر
خدا تعالیٰ کے الہام انی مهین من اراد اهانتک نے کھلا کھلا اثر دکھا دیا اور اسی بددعا کو
بموجب آیت عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ غلام دستگیر پر نازل کر دیا۔ اور جو شخص محمد طاہر کا ثانی
L
بننا چاہتا تھا اس کو خدا نے جھوٹے مسیح کا ثانی بنا دیا اور اُس کے مرنے کے بعد میرے پر
برکت پر برکت نازل کی گئی ۔ کئی لاکھ انسان مرید ہو گئے اور اس کی وفات کے بعد تین بیٹے
پیدا ہوئے اور کئی لاکھ روپیہ آیا اور قریباً تمام دنیا میں عزت کے ساتھ خدا نے مجھے مشہور کر
دیا۔ شاید ہمارے مخالف اب یہ کہیں گے کہ وہ جھوٹا مسیح اور جھوٹا مہدی جو محمد طاہر کی بد دعا
سے مر گیا تھا وہ بھی ایک اتفاقی موت تھی محمد طاہر کی دعا کا اثر نہ تھا پس ایسی باتوں کا ہم کہاں
تک جواب دے سکتے ہیں چاہیں تو وہ دہر یہ بن جائیں اور یہ کہہ دیں کہ غلام دستگیر کی موت
بھی اتفاقی ہے ظاہراً علامات تو یہی معلوم ہوتی ہیں۔
کیوں نہیں لو گو تمہیں حق کا خیال دل میں اُٹھتا ہے میرے سو سو اُبال
اس قدر کین و تعصب بڑھ گیا جس سے کچھ ایماں جو تھا وہ سڑ گیا
کیا یہی تقویٰ یہی اسلام تھا
جس کے باعث سے تمہارا نام تھا
غرض خدا کا یہ الہام که انی مهین من اراد اهانتک صدہا جگہ پر بڑے زور سے
ظاہر ہوا اور ظاہر ہو رہا ہے اس میں کیا بھید ہے کہ وہ قادر اس قدر میری حمایت کرتا ہے۔ یہی
بھید ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ اس کا محب ضائع ہو۔
چه شیرین منظری اے دلستانم چه شیرین خصلتی اے جان جانم
التوبة : ٩٨

آج 10 میں سے 10 باقی