۱۵۳۔ جو اناں مرگ موت
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الله الله
روحانی خزائن جلد ۲۲
حقيقة الوحى
چو دیدم روئے تو دل در تو بستم
توان برداشتن دست از دو عالم
نمانده غیر تو اندر جهانم
مگر ہجرت بسوزد استخوانم
در آتش تن بآسانی توان داد ز ہجرت جان رود با صد فغانم _____
۱۵۳ نشان ۔ مولوی محمد حسن بھیں والے نے میری کتاب اعجاز احمدی کے حاشیہ پر
پر
لعنت اللہ علی الکاذبین لکھ کر اپنے تئیں مباہلہ کے بیچ میں ڈال دیا چنانچہ اس تحریر پر ایک سال
بھی نہیں گذرا تھا کہ بڑے دُکھ کے ساتھ اس جہان سے گذر گیا اور جواناں مرگ موت
ہوئی اُسی کے ہاتھ کا لکھا ہوا مباہلہ ہمارے پاس موجود ہے جو چاہے دیکھ لے۔
۱۵۴۔ نشان۔ پیر مہر علی شاہ گولڑی نے اپنی کتاب سیف چشتیائی میں مجھے چور کہا تھا
یعنی اُس کے خیال میں میں نے دوسروں کی کتابوں کا مضمون چرا کر لکھا ہے اس افترا کی خدا
نے اُس کو یہ سزا دی کہ عدالت میں کرم دین کے مقدمہ میں وہ خود محمد حسن بھیں کے نوٹوں کا
چور ثابت ہوا چنانچہ عدالت میں اس بارہ میں حلفی شہادتیں گزر گئیں تب اس پر بھی الہام انی
مهین من اراد اهانتک پورا ہو کر خدا تعالیٰ کا نشان ظاہر ہوا۔
۱۵۵ نشان ۔ خدا تعالیٰ کا یہ بھی ایک نشان تھا کہ اُس نے ۱۸۸۲ء کے بعد باقی حصہ
براہین احمدیہ کا تیس برس کی مدت تک چھپنے سے روک دیا تا اُس کا یہ کلام پورا ہو کہ میں
براہین احمدیہ کو بطور نشان کے بناؤں گا کیونکہ اس میں بہت سی ایسی پیشگوئیاں تھیں جو ابھی اُن
کا پورا ہونا معرض انتظار میں تھا اور اس میں میری نسبت ایسے وعدے تھے جو ابھی ظہور میں نہیں
آئے تھے اور ضرور تھا کہ ان تمام نشانوں اور تمام وعدوں کا اُسی کتاب میں پورا ہونا دکھلایا
جاتا تا کتاب براہین احمدیہ اسم با مسمی ہو جاتی ۔ اگر ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے سے پہلے
براہین احمد یہ ختم ہو جاتی تو وہ ایک ناقص کتاب ہوتی اس لئے خدا نے جس کے تمام کام حکمت
اور مصلحت پر مبنی ہیں یہ چاہا کہ اس وقت تک براہین احمدیہ کے باقی حصہ کا چھپنا اور شائع ہونا
ہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۔ اعجاز میں ہونا چاہیے کیونکہ مولوی محمحسن نے اعجاز می کے حاشیہ پری ان ال علی الکاذ میں لکھاتھا۔ (ناشر)
حقيقة الوحى
روک دیا جائے جب تک کہ وہ پیشگوئیاں پوری ہو جائیں جو براہین احمدیہ میں لکھی گئی ہیں (۳۴۴
کیونکہ وہ کتاب جیسا کہ اس کا نام براہین احمد یہ ہے اس لئے تالیف کی گئی ہے کہ تا جو اسلام
کی براہین ہیں وہ ظاہر کرے اور براہین میں سے سب سے بڑھ کر آسمانی نشان ہیں جن
میں انسانی طاقت کا کچھ بھی دخل نہیں سو ضرور تھا کہ اس میں اس قدر آسمانی نشان لکھے جاتے
کہ دشمن پر اتمام حجت کرنے کے لئے کافی ہوتے جیسا کہ براہین احمدیہ میں یہ وعدہ دیا گیا
تھا کہ اس میں تین سونشان لکھے جائیں گے سو خدا نے چاہا کہ وہ باتیں پوری ہوں اگر چہ
مخالف لوگ اپنی جہالت سے شور ڈالتے رہے اور میرے پر یہ افتراء کیا کہ گویا میں نے
بد نیتی سے لوگوں کا روپیہ قیمت ہضم کرنے کے لئے براہین احمدیہ کا چھپنا آئندہ ہمیشہ کے
لئے بند کر دیا ہے لیکن براہین احمدیہ کی تاخیر طبع میں یہی حکمت تھی جو میں نے بیان کی اور
میں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی عقلمند اس سے انکار نہیں کرے گا مگر وہی لوگ جن کو دین و
دیانت سے سروکار نہیں ۔ وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ الله تعالى
قرآن شریف میں فرماتا ہے وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُ والوَلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً
كَذَلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ کے یعنی کافر کہتے ہیں کہ کیوں قرآن ایک مرتبہ ہی نازل نہ ہوا ایسا
ہی چاہیے تھا تا وقتاً فوقتاً ہم تیرے دل کو تسلی دیتے رہیں اور تا وہ معارف اور علوم جو وقت
سے وابستہ ہیں اپنے وقت پر ہی ظاہر ہوں کیونکہ قبل از وقت کسی بات کا سمجھنا مشکل ہو
جاتا ہے سو اس مصلحت سے خدا نے قرآن شریف کو تیس برس تک نازل کیا تا اُس مدت
تک موعودہ نشان بھی ظاہر ہو جائیں سو میں یقین رکھتا ہوں کہ کتاب براہین احمدیہ کی تاخیر
پر ابھی تیئیسواں برس ختم نہیں ہو گا کہ اس کا پانچواں حصہ ملک میں شائع ہو جائے گا اور
خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں تیس برس کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کیونکہ وہ خدا فرماتا ہے۔
یا احمد بارك الله فيك۔ الرحمن علم القرآن۔ لتنذر قومًا ما انذر آباء
هم ولتستبين سبيل المجرمين۔ قل انى امرت و انا اول المؤمنين۔ اے احمد
یہ ظلی طور پر اس عاجز کا نام ہے ) خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی وہ خدائے رحمان جس نے
الشعراء: ۲۲۸ الفرقان : ۳۳