۱۵۷۔ میری سچائی پر ایک نشان

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
کے لائق ہے کہ ابھی میں نے دعا تمام نہیں کی تھی کہ میرے پر غنودگی طاری ہوئی اور الہام ہوا ۳۴۶
سلام قولا من رب رحیم ۔ میں نے اُسی وقت یہ الہام اپنے گھر کے لوگوں اور اُن سب کو
جو حاضر تھے سنا دیا اور خدائے سیم جانتا ۔ ئے علیم جانتا ہے کہ صبح کے چھ بجے سے پہلے میں بکلی صحت یاب
ہو گیا اور اُسی دن میں نے آدھی کتاب تصنیف کر لی ۔ فالحمد لله علی ذالک ۔ دیکھو
تذکرۃ الشہادتین کا حصہ اخیر ۔
۱۵۷ نشان۔ صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف کی شہادت بھی میری سچائی پر ایک نشان ہے
کیونکہ جب سے خدا نے دنیا کی بنیاد ڈالی ہے کبھی ایسا اتفاق نہیں ہوا کہ کوئی شخص دیدہ و دانستہ
ایک جھوٹے مکار مفتری کے لئے اپنی جان دے اور اپنی بیوی کو بیوہ ہونے کی مصیبت میں
ڈالے اور اپنے بچوں کا یتیم ہونا پسند کرے اور اپنے لئے سنگساری کی موت قبول کرے یوں
تو صد با آدمی ظلم کے طور پر قتل کئے جاتے ہیں مگر میں جو اس جگہ صاحبزادہ مولوی عبداللطیف
صاحب کی شہادت کو ایک عظیم الشان نشان قرار دیتا ہوں وہ اس وجہ سے نہیں کہ ظلم سے
قتل کئے گئے اور شہید کئے گئے بلکہ اس وجہ سے ہے کہ شہید ہونے کے وقت انہوں نے وہ
استقامت دکھائی کہ اس سے بڑھ کر کوئی کرامت نہیں ہو سکتی۔ ان کو تین مرتبہ امیر نے مختلف
وقتوں میں نرمی سے سمجھایا کہ جو شخص قادیان میں مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اُس کی
بیعت توڑ دو تو آپ کو چھوڑ دیا جائے گا بلکہ پہلے سے بھی زیادہ آپ کی عزت ہوگی ورنہ سنگسار
کئے جاؤ گے۔ اُنہوں نے ہر ایک مرتبہ میں یہی جواب دیا کہ میں اہل علم ہوں اور زمانہ دیدہ
ہوں میں نے بصیرت کی راہ سے بیعت کی ہے میں اس کو تمام دنیا سے بہتر سمجھتا ہوں اور
کئی دن اُن کو حراست میں رکھا گیا اور سخت دکھ دیا گیا اور ایک بھارا زنجیر ڈالا گیا جو سر سے
پاؤں تک تھا اور بار بار سمجھایا اور ترک بیعت پر عزت افزائی کا وعدہ کیا کیونکہ ان کو ریاست
کابل سے پرانے تعلقات تھے اور ریاست میں اُن کے حقوق خدمات تھے مگر انہوں نے بار بار

حقيقة الوحى
۳۴۷ کہا کہ میں دیوانہ نہیں میں نے حق پالیا ہے۔ میں نے بخوبی دیکھ لیا ہے کہ مسیح آنے والا یہی
ہے جس کے ہاتھ پر میں نے بیعت کی ہے۔ تب نومید ہو کر ناک میں اُن کے رسی ڈال کر
پابہ زنجیر سنگساری کے میدان میں لے گئے اور سنگسار کرنے سے پہلے پھر امیر نے اُن کو سمجھایا
کہ اب بھی وقت ہے آپ بیعت توڑ دیں اور انکار کر دیں۔ تب انہوں نے کہا کہ یہ ہرگز
نہیں ہو گا اب میرا وقت قریب ہے۔ میں دنیا کی زندگی کو دین پر ہرگز مقدم نہیں کروں گا۔
کہتے ہیں کہ اُن کی اس استقامت کو دیکھ کر صدہا آدمیوں کے بدن پر لرزہ پڑ گیا اور اُن کے
دل کانپ اُٹھے کہ یہ کیسا مضبوط ایمان ہے ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا۔ اور بہتوں نے کہا کہ
اگر وہ شخص جس سے بیعت کی گئی ہے خدا کی طرف سے نہ ہوتا تو صاحبزادہ عبداللطیف
یہ استقامت ہرگز دکھلا نہ سکتا۔ تب اس مظلوم کو پتھروں کے ساتھ شہید کیا گیا اور اُس نے آہ
نہ کی اور چالیس دن اُن کی لاش پتھروں میں پڑی رہی اور آخری مقولہ اُن کا یہ تھا کہ میں چھ
دن سے زیادہ مردہ نہیں رہوں گا تب امیر نے ان کی سنگساری کی جگہ پر ایک پہرہ بٹھا دیا کہ
شاید یہ بھی فریب ہو گا مگر اس مقولہ سے ان کی مراد یہ تھی کہ چھ دن تک میری روح ایک نئے
جسم کے ساتھ آسمان پر اٹھائی جائے گی۔
اب ایمان اور انصاف سے سوچنا چاہیے کہ جس سلسلہ کا تمام مدار مکر اور فریب اور
جھوٹ اور افترا پر ہو کیا اس سلسلہ کے لوگ ایسی استقامت اور شجاعت دکھلا سکتے ہیں ؟
کہ اس راہ میں پتھروں سے کچلا جانا قبول کریں اور اپنے بچوں اور بیوی کی کچھ بھی پروانہ کریں
اور ایسی مردانگی کے ساتھ جان دیں اور بار بار رہائی کا وعدہ بشرط نسخ بیعت دیا جاوے
مگر اس راہ کو نہ چھوڑیں ۔ اسی طرح شیخ عبد الرحمن بھی کابل میں ذبح کیا گیا اور دم نہ مارا
اور یہ نہ کہا کہ مجھے چھوڑ دو میں بیعت کو توڑتا ہوں اور یہی ۔ سچے مذہب اور سچے امام کی نشانی
ہے کہ جب کسی کو اس کی پوری معرفت حاصل ہو جاتی ہے اور ایمانی شیرینی دل و جان
میں رچ جاتی ہے تو ایسے لوگ اس راہ میں مرنے سے نہیں ڈرتے ۔ ہاں جو سطحی ایمان ر رکھتے
مطر

حقيقة الوحى
ہیں اور اُن کے رگ وریشہ میں ایمان داخل نہیں ہوتا وہ یہودا اسکر یوطی کی طرح تھوڑے ۳۴۸
سے لالچ سے مرتد ہو سکتے ہیں ایسے ناپاک مرتدوں کے بھی ہر ایک نبی کے وقت میں بہت
نمونے ہیں سوخدا کا شکر ہے کہ مخلصین کی ایک بھاری جماعت میرے ساتھ ہے اور ہر ایک
اُن میں سے میرے لئے ایک نشان ہے یہ میرے خدا کا فضل ہے۔ ربّ انک جنتی
و رحمتک جنتی و ایاتک غذائی و فضلک ردائی۔
قَصِيدَة مِنَ المؤلّف
إِنِّي مِنَ الرَّحْمن عبد مُكْرَم سم معاداتي وسلمى اسلم
میں رحمن کی طرف سے ایک بندہ عزت دیا گیا ہوں میری دشمنی زہر ہے اور مجھ سے صلح سلامتی بخشنے والی ہے
اني انا البستان بستان الهدى انى صدوق مصلح متردم
میں وہ باغ ہوں جو ہدایت کا باغ ہے میں راست گو اور مصلح ہوں اور اصلاح کرنے والا ہوں
من فر منى فرمن ربّ الورى انى انا النهج السليم الاقوم
جو شخص مجھ سے بھاگا وہ خدا سے بھاگا میں سلامتی کی راہ اور سیدھی راہ ہوں
روحي لتقديس العلى حمامة او عند ليب غارد مترنم
میری روح خدا کی تقدیس کے لئے ایک کبوتری ہے یا ایک بلبل ہے جو خوش آواز سے بول رہی ہے
ما جئتكم في غير وقت عابثا قد جئتكم والوقت ليل مظلم
میں تمہارے پاس بے وقت بطور لہو ولعب کے نہیں آیا میں اُس وقت آیا جب کہ زمانہ رات کی طرح تھا
يا ايها الناس اتركوا اهواءكم توبوا وان الله رب ارحم
اے لوگو اپنی حرص ہوا کو چھوڑ دو توبہ کرو اور خدا غفور و رحیم ہے
رب كريم غافر لمن اتقى طوبى لمن بعد المعاصى يندم
رب کریم ہے وہ ڈرنے والے کو بخش دیتا ہے کیا خوش نصیب وہ شخص ہے جو گناہ کے بعد پچھتاتا ہے

حقيقة الوحى
۳۴۹) يا ايها الناس اذكروا أجالكم ان المنايا لا ترد و تهجم
اے لوگو اپنی موتوں کو یاد کرو جب موتیں آتی ہیں تو واپس نہیں ہوتیں اور نا گاہ پکڑ لیتی ہیں
يا لا لمى ان المكارم كلّها في الصدق فاسلک نهج صدق ترحم
اے میرے ملامت کرنے والے تمام بزرگیاں صدق میں ہیں پس صدق اختیار کر۔ سلامت رہے گا
السعى للتوهين امر باطل اِنَّ الْمُقَرِّبُ لا يُهَانُ ويُكرم
توہین کے لئے کوشش کرنا باطل ہے جو شخص خدا کا مقرب ہوتا ہے خدا اُس کو ذلیل نہیں کرتا
جاء تک آیاتی فانت تُكَذِّبُ شاهدت سلطاني فانت تحكم
میرے نشان تیرے پاس آئے سو تو تکذیب کرتا ہے اور میرے برہان تو نے مشاہدہ کئے اور پھر تو تحکم کرتا ہے
هل جائك الابراء من ربّ الورى ام هل رئيت العيش لا يتصرم
کیا بری ہونے کی خبر خدا تعالیٰ سے تجھے پہنچ گئی یا تو نے دیکھ لیا کہ تیری زندگی کبھی منقطع نہیں ہوگی
ان كنت از معت النضال فاننا نأتى كما يأتي لصيد ضيغم
اور اگر تو جنگ کا ارادہ کرتا ہے تو ہم اس طرح آئیں گے جس طرح شکار کے لئے شیر آتا ہے
لا نتقى حرب العدا و نضالهم والقلب عند الحرب لا يتجمجم
ہم دشمنوں کی جنگ اور اُن کی تیراندازی سے نہیں ڈرتے اور دل لڑائی کے وقت متردد نہیں ہوتا
انظر الى عبد الحكيم وغيه يعوى كسرحان ولا يتكلّم
ڈاکٹر عبد الحکیم خان اور اُس کی گمراہی کی طرف دیکھ بھیڑیئے کی طرح چلا رہا ہے نہ یہ کہ بات کرتا ہے
كبر يُسعّر نفسه بضرامه ما مدّ هذا الكبر الا الدرهم
تکبر اپنی ایندھن کے ساتھ ان کو مشتعل کرتا ہے اور یہ تکبر باعث مال کے
الفخر بالمال الكثير جهالة غيم قليل الماء لا يتلوم
مال کثیر کے ساتھ فخر کرنا جہالت ہے یہ وہ بادل ہے جس میں کم پانی ہے جو ٹھہر نہیں سکتا
جهد المخالف باطل في امرنا سيف من الرحمن لا يتعلّم
مخالف کی کوششیں ہمارے معاملہ میں باطل ہیں یہ وہ تلوار ہے جو رخنہ پذیر نہیں ہوگی
پیدا ہوا ہے

حقيقة الوحى
ہمارے
ہو
في وجهنا نور المهيمن لائح ان كان فيكم ناظر متوسم ۳۵۰
منہ پر خدا کا نور روشن ہے اگر تم میں کوئی دیکھنے والا
ما قلت يا عبد الحكيم بجنبنا الا كخذف عند سيف يصرم
اے عبدالحکیم تو نے ہمارے مقابل پر جو باتیں کی ہیں تو وہ ایک روڑہ کی طرح ہے جو چلا یا جاتا ہے بمقابل اس تلوار کے جو کاٹتی ہے
وَاللَّهِ لَا يُخزى عزيز جنابه والله لا تُعطى العلاء و ترجم
بخدا کہ خدا تعالیٰ کا عزیز رسوا نہیں ہوگا اور بخدا کہ تو غالب نہیں ہوگا اور رڈ کیا جائے گا
هذا من الرحمن نَبا محكم فاسمع ويأتي وقته المتحتم
یہ خدا کی طرف سے خبر پختہ ہے محکم ہے پس سن رکھ اور اس کا قرار دادہ وقت آرہا ہے
والله يُنقَضُ كل خيط مكائد لين سحيل او شدید مبرم
اور بخدا ہر ایک مکر کا دھاگہ توڑ دیا جائے گا خواہ وہ نرم مکر ہے اور خواہ سخت مکر ہے
كفرو ما التكفير منك ببدعة رسم تقادم عهده المتقدم
مجھے کافر کہہ اور کافر کہنا تیرا کوئی نئی بات نہیں ایک پرانی رسم قدیم سے چلی آتی ہے
قد كُفّرت من قبل صحب نبينا قالوا لئام كفرةٌ وهُم هُم
اس سے پہلے ہمارے نبی صلعم کے صحابہ کو لوگوں نے کافر ٹھہرایا اور کہا کہ یہ ٹیم اور کافر ہیں اور ان کی شان جو ہے سو ہے
تب من كلام قلت واحفد تائبا والعفو خلقى أيها المتوهم
جو کچھ تو نے کہا ہے اُس سے توبہ کر اور میری طرف دوڑ اور بخشنا میرا خُلق ہے اے وہموں میں گرفتار
ان كنت تتمنى الوغا فَتُحارِبُ بارز فاني حاضر متخيم
اگر تو لڑنے کو چاہتا ہے پس ہم لڑیں گے باہر میدان میں آ کہ میں حاضر ہوں خیمہ لگائے ہوئے
نطقی کسیف قاطع يُردى العدا قولى كعالية القنا او لهذم
میرا نطق تلوار کاٹنے والی کے مانند ہے جو دشمنوں کو ہلاک کرتی ہے بات میری نیزہ کی نوک کی طرح ہے یا لہذم کی طرح ہے
کم من قلوب قد شققت غلافها كم من صدور قد كلمت واكلم
بہت دل ہیں جن کے غلاف میں نے پھاڑ دئے بہت سینے ہیں جو میں نے مجروح کئے اور کرتا ہوں

آج 10 میں سے 10 باقی