۱۵۸۔ کابل پر خدا کا قہر

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
۳۵۱) حاربت كلّ مُكذِّب وبآخر للحرب دائرة عليك فتعلم
میں نے ہر ایک مکتب سے لڑائی کی ہے اب آخری نوبت میں لڑائی کے چکر میں تو آ گیا پس عنقریب جان لے گا
لی فیک من رب قدير أية ان كنت لا تدرى فانا نعلم
تجھ میں میرے خدا کی طرف سے ایک نشان ہے اگر تو نہیں جانتا تو ہم جانتے ہیں
قد قلت دجال وقلت قد افترى تهذى وفي صف الوغى تتجشم
تو نے کہا کہ پیشخص دجال ہے اور خدا تعالیٰ پر افترا کرتا ہے تو بکواس کر رہا ہے اور لڑائی میں تکلیف کر رہا ہے
والحكم حكم الله يا عبد الهوى يُبديك يوما ما تسر و تكتم
اور حکم خدا کا حکم ہے اے حرص کے بندے ایک دن وہ تجھے جتلا دے گا جو کچھ تو پوشیدہ کرتا ہے
الحق درع عاصم فيصونني فاحذر فاني فارس مُسْتَلْحِمُ
حق ایک سچائی والی درع ہے جو مجھے بچائے گی پس خوف کر کہ میں ایک سوار پیچھا کرنے والا ہوں
۱۵۸ نشان ۔ واضح ہو کہ مولوی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت کے بعد جو
کچھ کا بل میں ظہور میں آیا وہ بھی میرے لئے خدا کی طرف ۔ سے ایک نشان ہے کیونکہ مظلوم
شہید مرحوم کے قتل سے میری سخت اہانت کی گئی اس لئے خدا کے قہر نے کابل پر غضب کی
تلوار کھینچی ۔ اس مظلوم شہید کے قتل کئے جانے کے بعد سخت ہیضہ کابل میں پھوٹا اور وہ
لوگ جو مشورہ شہید مظلوم کے قتل میں شریک تھے اکثر ہیضہ کے شکار ہو گئے اور خو دا میر کابل
کے گھروں میں بعض موتوں سے ماتم برپا ہو گیا اور کئی ہزار انسان جو اس قتل سے خوش تھے
شکار مرگ ہو گئے اور وبائے ہیضہ کا ایسا سخت طوفان آیا کہ کہتے ہیں کہ کابل میں ایسا
ہیضہ گذشتہ زمانوں میں بہت کم دیکھنے میں آیا ہے اور الہام اني مهين من اراد
اهانتک اس جگہ بھی پورا ہوا۔
بنگر که خونِ ناحق پروانه شمع را چندان امان نه داد که شب را سحر کند
۱۵۹۔ نشان ۔ میری کتاب انجام آتھم کے صفحہ اٹھاون میں ایک یہ پیشگوئی تھی جو

حقيقة الوحى
مولوی عبدالحق عزنوی کے مقابل پر لکھی گئی تھی جس کی عبارت یہ ہے کہ عبد الحق کے مباہلہ کے ﴿۳۵۲
بعد ہر ایک قسم سے خدا تعالیٰ نے مجھے ترقی دی۔ ہماری جماعت کو ہزار ہا تک پہنچا دیا۔ ہماری
علمیت کا لاکھوں کو قائل کر دیا اور الہام کے مطابق مباہلہ کے بعد ایک اور لڑکا ہمیں عطا کیا جس
کے پیدا ہونے سے تین لڑکے ہو گئے اور پھر ایک چوتھے لڑکے کے لئے مجھے متواتر الہام کیا
اور ہم عبد الحق کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ نہیں مرے گا جب تک اس الہام کو پورا ہوتا نہ سن لے۔
اب اس کو چاہیے کہ اگر وہ کچھ چیز ہے تو دعا سے اس پیشگوئی کو ٹال دے دیکھو میری کتاب
انجام آتھم صفحہ ۵۸۔ یہ پیشگوئی ہے جو چوتھے لڑکے کے بارے میں کی گئی تھی پھر اس پیشگوئی
سے اڑھائی برس بعد چوتھا لڑ کا عبدالحق کی زندگی میں ہی پیدا ہو گیا جس کا نام مبارک احمد
رکھا گیا جواب تک خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ موجود ہے۔ اگر مولوی عبدالحق نے اس لڑ کے
کا پیدا ہونا اب تک نہیں سنا تو اب ہم سنائے دیتے ہیں یہ کس قدر عظیم الشان نشان ہے کہ
دونوں پہلوؤں سے سچا نکلا۔ عبدالحق بھی لڑکے کے تولد تک زندہ رہا اور لڑکا بھی پیدا ہو گیا اور
پھر یہ کہ اس بارے میں عبد الحق کی کوئی بد دعا منظور نہ ہوئی اور وہ اپنی بددعا سے میرے اس
موعود لڑکے کا پیدا ہونا روک نہ سکا بلکہ بجائے ایک لڑکے کے تین لڑکے پیدا ہوئے اور دوسری
طرف عبد الحق کا یہ حال ہوا کہ مباہلہ کے بعد عبد الحق کے گھر میں آج تک با وجود باراہ برس
گذرنے کے ایک بچہ بھی پیدا نہ ہوا اور ظاہر ہے کہ مباہلہ کے بعد قطع نسل ہو جانا اور باوجود باراہ
برس گزرنے کے ایک بچہ بھی پیدا نہ ہونا اور بالکل ابتر رہنا یہ بھی قہر الہی ہے اور موت کے برابر
ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَر یادر ہے کہ اسی بدگوئی کے ساتھ ہی
عبد الحق کے گھر میں کوئی لڑکا پیدا نہ ہوا بلکہ لاولد اور ابتر اور اس برکت سے بالکل بے نصیب رہا
اور بھائی مر گیا اور مباہلہ کے بعد بجائے لڑکا پیدا ہونے کے عزیز بھائی بھی دارالفنا میں پہنچ گیا کی
میں نے اپنی کتاب انوار الاسلام میں بطور پیشگوئی یہ بھی عبد الحق پر ظاہر کیا تھا کہ وہ اولاد سے بے نصیب رہے گا اس کو
چاہیے کہ ہر ایک قسم کی کوشش اور ہمت کر کے ہماری اس پیشگوئی کورد کر دے اور مباہلہ کے اثر کو ٹال دے چنانچہ وہ اب تک ابتر
ہے اور اس تاریخ تک کہ ۲۸ ستمبر ۱۹۰۶ ء ہے باوجود تیرہ برس گزرنے کے روز مباہلہ سے اب تک اولاد سے محروم ہے۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی