۱۵۹۔ عبدالحق کے ساتھ مباہلہ

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
اس جگہ منصفین خیال کریں اور خدا تعالیٰ سے خوف کر کے سوچیں کہ کیا یہ علم غیب کسی
انسان کی طاقت میں داخل ہے کہ خود افترا کر کے کہے کہ ضرور میرے گھر میں چوتھا لڑکا پیدا
ہوگا اور ضرور ہے کہ فلاں شخص اُس وقت تک جیتا رہے گا اور پھر ایسا ہی ظہور میں آوے۔ کیا
دنیا میں اس کی کوئی نظیر موجود ہے کہ خدا نے کسی مفتری کی ایسی تائید کی کہ دونوں پہلوؤں
سے اُس کو سچا کر کے دکھلا دیا یعنی چوتھا لڑکا بھی دے دیا اور اُس وقت تک اُس کے دشمن کو
پیشگوئی کے مطابق زندہ رہنے دیا۔ اور یادر ہے کہ یہ مباہلہ کی صد ہا برکات میں سے ایک
یہ برکت ہے جو مجھے دی گئی کہ خدا نے مباہلہ کے بعد تین لڑکے مجھے عطا فرمائے یعنی
شریف احمد ، مبارک احمد ، نصیر احمد ۔ اب ہم اگر عبد الحق کے ابتر ہونے کی بابت غلطی کرتے
ہیں تو وہ بتلاوے کہ مباہلہ کے بعد اُس کے گھر میں کتنے لڑکے پیدا ہوئے اور وہ کہاں ہیں
ورنہ کوئی پہلالڑ کا ہی ہمیں دکھلا دے اگر یہ لعنت کا اثر نہیں تو اور کیا ہے اور میں بار بار لکھ
چکا ہوں کہ جیسا کہ عبد الحق مباہلہ کے بعد ہر ایک برکت سے محروم رہا اسی طرح اُس کے
مقابل پر میرے پر خدا کا وہ فضل ہوا کہ کوئی دنیا اور دین کی برکت نہیں جو مجھے نہیں ملی ۔ اولاد
میں برکت ہوئی کہ بجائے دو کے پانچ ہو گئے ۔ مال میں برکت ہوئی کہ کئی لاکھ روپیہ آیا۔
عزت میں برکت ہوئی کہ کئی لاکھ انسان نے میری بیعت کی۔ خدا کی تائید میں برکت ہوئی
که صد بانشان میرے لئے ظاہر ہوئے ۔
۱۶۰ - نشان ۔ اس وقت مولوی عبد الرحمن محی الدین لکھو کے والے کا اپنی قلم
سے لکھا ہوا ایک خط میرے ہاتھ میں ہے جس کو اسی وقت میرے دوست فاضل جلیل
مولوی حکیم نور دین صاحب نے مجھ کو دیا ہے اور میں اس کو اپنے خدا تعالیٰ کا ایک نشان
سمجھتا ہوں اس لئے اصل خط دستخطی مولوی صاحب مذکور کی نقل ذیل میں لکھتا ہوں
اس پیشگوئی کے مطابق جو انوار الاسلام میں چھپ چکی ہے عبدالحق کے گھر میں آج تک کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوا کیونکہ
انوار الاسلام میں میں نے صاف طور پر یہ پیشگوئی کی ہے کہ عبدالحق گو ہزار کوشش کرے دعا کرے اولاد نرینہ سے محروم ر۔ رہے گا
سو وہی بات ہوگئی۔ منہ

حقيقة الوحى
اور بعد میں ظاہر کروں گا کہ وہ کیونکر میرے لئے نشان ہے اور وہ خط یہ ہے۔
بسم الله الرحمن الرحيم حامدا و مصليا
اما بعد از عبدالرحمن محی الدین جمیع اہل اسلام عرض یہ ہے کہ اس عاجز نے دعا کی کہ
یا خبیر اخبرنی مرزا کا کیا حال ہے خواب میں یہ الہام ہوا ان فرعون وهامان ۳۵۴
اشي
☆
*
و جنودهما كانوا خاطئين۔ وان شانئك هو الا بتر مرزا کی طرف سے جواب آیا
کہ یہ الہام محتمل المعانی ہیں اس میں میرا نام نہیں اور بڑے زور دعویٰ کیا کہ میرے نام سے
الہام نہ بخشا جائے گا۔ ہر دو الہام مذکور ماہ صفر کو ہوئے تھے۔ جب مرزا کا جواب آگیا بعد
بہت لوگ اپنی خوابوں کے نا سمجھنے کی وجہ سے بھی ہلاک ہو جاتے ہیں مولوی عبد الرحمن محی الدین
صاحب کی یہ دعا اس بناء پر تھی کہ مرزا کو جو مولوی نذیر حسین دہلوی اور اُن کے شاگردمولوی ابوسعید
محمد حسین بٹالوی اور ان کے باقی جنود نے کافر قرار دیا ہے کیا وہ حقیقت میں کافر ہے خدا کے نزدیک
اس کا کیا حال ہے تب اس کے جواب میں اگر ہم محی الدین کے الہام کو سچا سمجھ لیں ) خدا نے خدا نے فرمایا
ان فرعون وهامان وجنودهما كانوا خاطئين۔ پس ہم اس الہام کے یہ معنے کریں گے کہ
اس الہام میں خدا تعالیٰ نے دو مولویوں کو جو تکفیر کے بانی تھے فرعون اور ہامان قرار دیا اور فرمایا کہ
وہ دونوں اور اُن کے متبعین تکفیر میں خطا پر تھے اور استعارہ کے رنگ میں سب سے اول کفر کا فتویٰ
دینے والے کو فرعون قرار دیا اور جس نے استفتا لکھا تھا اس کو ہامان ٹھیرا دیا اور باقی ہزار ہا مولوی وغیرہ
جو پنجاب اور ہندوستان میں ان کی اس تکفیر میں پیرو ہوئے اُن کو ان کا لشکر قرار دیا۔ اگر مولوی محی
الدین بد قسمت نہ ہوتا تو یہ معنے بہت صاف تھے۔ کیوں؟ فرعون اور ہامان کا طریق انہیں لوگوں نے
اختیار کیا تھا جو بغیر تحقیق کے مجھے نابود کرنے کے درپے ہو گئے اور میرے پر ایک طوفان برپا کر دیا تھا
اور اس پر ایک اور دلیل یہ ہے کہ براہین میں آج سے چھبیس برس پہلے ان دونوں صاحبوں کو بطور
پیشگوئی کے فرعون اور ہامان کہا گیا ہے چنانچہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۰ و اا میں یہ عبارت
*
زور کے آگے لفظ سے چاہیے تھا جو کہ راقم کی تحریر میں نہیں اس لئے نہیں لکھا گیا۔ منہ

حقيقة الوحى
ازاں ماہ صفر کو یہ الہام خواب میں ہوا مرزا صاحب فرعون الحمد لله على ذالک ۔ اب مرزا
۳۵۵ کا دعوی بھی غلط ہو گیا اور مرزا صاحب مراد کو پہنچ گئے اور جس وقت مجھ کو پہلا الہام ہوا تھا بیدار
ہوتے ہی یہ تعبیر دل میں آئی کہ فرعون مرزا صاحب ہیں اور ہامان نور دین ۔ مجھے اہل اسلام کی
خیر خواہی کے لئے اطلاع دینی ضرور تھی ۔
ہن توں بھی حق کہن دے اُتے لک نہیں بھراوا اہل نفاق بلائیں بریاں لوکاں دین بھلاوا
العبد
عبدالرحمن محی الدین لکھو کے بقلمہ بتاریخ ۲۱ / ماہ ربیع الاول ۱۳۱۲ھ
یہ ہے خط مولوی عبد الرحمن محی الدین کا اور بعد نقل کے بخدمت مکرمی مولوی حکیم نوردین صاحب
واپس کیا گیا۔ مولوی صاحب موصوف اس کو حفاظت سے رکھیں گے جس کا جی چاہے دیکھ لے
ه حاش
اشيه
حاشيه
☆*
ہے۔ واذ یمکربک الذين كفر اوقد لي يا هامان لعلى اطلع على اله موسى وانى لاظنه
من الكاذبين۔ تبت یدا ابي لهب و تب۔ ما كان له ان يدخل فيها الا خائفا۔ وما اصابك
فمن الله الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوالعزم۔ الا انها فتنة من الله۔ ليحب حبا جما۔ حبا
من الله العزيز الاكرم عطاء غیر مجذوذ ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۰ و صفحه ۵۱۱۔ ترجمہ : یاد کرو وہ
زمانہ جبکہ ایک فرعون تجھے کا فرٹھیرائے گا اور اپنے رفیق ہامان کو کہے گا کہ تو تکفیر کی آگ بھڑ کا دے یعنی ایسا
تیز فتوی لکھ کہ لوگ اُس فتوے کو دیکھ کر اُس شخص کے دشمن جانی ہو جائیں اور کافر سمجھنے لگیں تا کہ میں دیکھوں
کہ اس موسیٰ کا خدا اس کی کچھ مدد کرتا ہے یا نہیں اور میں تو اس کو جھوٹا خیال کرتا ہوں ۔ ابی لہب کے دونوں
ہاتھ ہلاک ہو گئے جن سے اُس نے فتویٰ لکھا تھا اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا اُس کو نہیں چاہیے تھا کہ
حی یادر ہے کہ اس وحی الہی میں دونوں قراء تیں ہیں گھر بھی اور گھر بھی۔ اور اگر کفر کی قراءت کی رو سے معنے
کئے جائیں تو یہ معنی ہوں گے کہ پہلے شخص مستفتی میرے پر اعتقاد رکھتا ہوگا اور معتقدین میں داخل ہوگا اور پھر
بعد میں برگشتہ اور منکر ہو جائے گا اور یہ معنی مولوی محمد حسین بٹالوی پر بہت چسپاں ہیں جنہوں نے براہین احمد یہ
کے ریویو میں میری نسبت ایسا اعتقاد ظاہر کیا کہ اپنے ماں باپ بھی میرے پر فدا کر دیئے ۔ منہ
بمطابق براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد اول صفحه ۱۰۹ حاشیه در حاشیه نمبر ۳ الذی“ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

حقيقة الوحى
اس الہام میں انہوں نے اپنے خیال میں مجھ کو فرعون قرار دیا ہے جیسا کہ خود انہوں نے اس ۳۵۶
خط میں اس کی تصریح کی ہے لیکن تعجب کہ کیسے بڑے ادب سے خدا نے مجھ کو پکارا ہے کہ مرزا
نے نہیں کہا بلکہ میرزا صاحب کہا ہے چاہیے کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ سے ادب سیکھیں اور پھر دوسرا
تعجب یہ کہ باوجود اس کے کہ میری طرف سے یہ درخواست تھی کہ الہام میں میرا نام ظاہر کیا جائے
مگر پھر بھی خدا کو میرا نام لینے سے شرم دامنگیر ہوگئی اور شرم کے غلبہ نے میرا نام زبان پر لانے
حاشيه
اس معاملہ میں دخل دیتا مگر ڈرتے ڈرتے اور جو تکلیف تجھے پہنچے گی وہ تو خدا کی طرف سے ہے اس فتوے سے
تیرے پر ایک فتنہ برپا ہو جائے گا پس صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا۔ یا درکھ کہ یہ تکفیر کا فتنہ خدا کی طرف
سے ظاہر ہوگا تا وہ تجھ سے بہت پیار کرے۔ یہ اس کریم کا پیار ہے جو عزیز اور بزرگ ہے اور یہ وہ عطا ہے کہ کبھی
واپس نہیں لی جائے گی ۔ اب اس جگہ آنکھ کھول کر دیکھ لو کہ خدا نے مجھے اس جگہ موسیٰ ٹھیرایا اور مستفتی اور مفتی کو
فرعون اور ہامان ٹھیرایا اور مولوی محی الدین نے تو یہ الہام ۱۳۱۲ھ میں ظاہر کیا جیسا کہ ان کے خط کی تاریخ سے
ظاہر ہوتا ہے۔ پس بموجب مقولہ مشہورہ کہ الفضل للمتقدم زیادہ اعتبار کے لائق یہی الہام ہے پھر اس کی ۳۵۶
تائید میں میری کتاب ازالة الاوهام کے صفحہ ۸۵۵ میں ایک اور وحی الہی ہے اور وہ یہ ہے ۔ نريد ان ننزل
عليك اسرارًا من السماء و نمزّق الاعداء كل ممزّق و نری فرعون و هامان وجنودهما ما
كانوا يحذرون ۔ یعنی ہم ارادہ کرتے ہیں کہ تیرے پر آسمانی نشان نازل کریں گے اور اُن سے دشمنوں کو ہم
پیس ڈالیں گے اور فرعون اور ہامان اور اُن کے جنود کو ہم وہ اپنے کرشمہ قدرت دکھا ئیں گے جن کے ظہور سے
وہ ڈرتے تھے اب دیکھو اس جگہ بھی خدا تعالیٰ نے اول المکفرین کا نام فرعون اور ہامان رکھا اور یہ کتاب ۱۸۹۱ء
میں چھپی ہے ۔ پس یہ الہام بھی محی الدین کے الہام سے چار برس پہلے ہے کیونکہ اُن کے خط میں جس میں یہ
الہام ہے ۱۳۱۲ ہجری لکھا ہے اور یہ ۱۸۹۱ء میں ۔ پس جو مقدم ہے اس کی رعایت مقدم ہے اور مولوی محی الدین
صاحب کے خط میں بتصریح موجود ہے کہ انہوں نے مجھے فرعون قرار دیا ہے اور اخویم حکیم نور دین صاحب کو
ہامان قرار دیا ہے آپ موسیٰ صفات بنے ہیں مگر یہ تعجب کی بات ہے کہ فرعون اور ہامان تو اب تک زندہ ہیں اور موسیٰ
اس جہان سے گذر گیا۔ چاہیے تھا کہ الہامی تشبیہ کو پورا کرنے کے لئے ہمیں ہلاک کر کے مرتے مگر یہ کیا ہوا کہ
آپ ہی ہلاک ہو گئے ۔ کیا کوئی اس کا جواب دے سکتا ہے۔ منہ

حقيقة الوحى
سے اُس کو روک دیا۔ کیا میرا نام مرزا صاحب ہے کیا دنیا میں اور کوئی مرزا صاحب کے نام سے
۳۵۷ پکارا نہیں جاتا۔ اور پھر تیسرا تعجب یہ کہ میں تو الہام کی رو سے فرعون ٹھیرا اور محی الدین صاحب
قائم مقام موسیٰ ہوئے ۔ پس چاہیے تھا کہ موسیٰ کی زندگی میں میں مر جاتا نہ کہ موسیٰ ہی ہلاک ہو
جاتا محی الدین صاحب کی بد دعاؤں کا سلسلہ جاری تھا اور میری ہلاکت کے لئے وہ کئی الہام بھی
دیکھ چکے تھے پھر یہ کیا ہوا کہ وہ سب الہام اُنہیں پر پڑ گئے اور میری جگہ وہ مر گئے ۔ کیا یہ عجیب
نہیں ہے کہ جس کو انہوں نے فرعون قرار دیا تھا وہ تو اب تک زندہ ہے جو بول رہا ہے بلکہ
ترقی پر ترقی کر رہا ہے مگر وہ جو موسیٰ کے مشابہ اپنے تئیں سمجھتا تھا وہ کئی سال ہو گئے کہ اس دنیا
سے گزر گیا اور اب اُس کا زمین پر نام و نشان نہیں ۔ یہ کیسا موسیٰ تھا کہ فرعون کے سامنے ہی
اس جہان کو چھوڑ گیا۔ پھر دوسرا الہام محی الدین صاحب کا یہ بھی تھا کہ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ
الابتر یعنی تیرا بد گو تباہ کیا جائے گا اور لا ولد رہے گا اور لا ولد مرے گا ۔ اس الہام میں اُن
کے خیال میں میری ہلاکت او ہلاکت اور تباہی اور لا ولد مرنے کی طرف اشارہ تھا۔ سو الحمد للہ کہ میں اب
تک زندہ ہوں ۔ میاں محی الدین صاحب قریباً دس برس ہوئے ہیں کہ فوت ہو گئے اور اُن
کے اس الہام کے بعد میرے تین بیٹے اور ہوئے اور اگر اس الہام کے بعد محی الدین صاحب
کے گھر میں بھی کوئی لڑکا ہوا ہے جو زندہ ہے تو میں عہد کرتا ہوں کہ میں اُن کی بیوی کو ایک
☆
ننوار و پیہ نقد دوں گا ورنہ ظاہر ہے کہ یہ الہام اُن کا اُنہیں پر صادق آیا میں نے معتبر ذریعہ
۔
سے یہ سنا ہے کہ اس الہام کے بعد کوئی لڑکا نہیں ہوا بلکہ ایک جوان لڑکا مر گیا اور صرف ایک
☆
کہتی
مباہلہ کا صرف یہی اثر نہیں کہ مولوی محی الدین صاحب اپنی اس دعا کے بعد کہ ان شانئک هو الابتر خود مر گئے
اور ایک لڑکا اٹھارہ برس کا مر گیا بلکہ میں نے بعض عورتوں کو اُن کے گھر میں بھیج کر دریافت کیا ہے کہ ان کی بیوی خود اپنی زبان سے
ا ہے کہ اس بد دعا کے بعد اُن کے گھر کا تختہ الٹ گیا۔ مولوی محی الدین بہت جلد مکہ اور مدینہ کی راہ میں فوت ہو گئے اور اس قدر
تنگی اور تکلیف دامنگیر ہوئی کہ اب صرف گدا گری پر گزارہ ہے چند دیہات سے بطور گدائی آٹا لاتے ہیں تو اس سے پیٹ بھرتے
ہیں اور جس دن آٹا نہ آوے اُس روز فاقہ ۔ اُن کی بیوی کہتی تھی کہ اب ہمارے پر رات پڑ گئی ہے۔ منہ

حقيقة الوحى
زندہ رہا ہے غرض یہ الہام اُن کا بھی جو مباہلہ کے رنگ میں تھا اُنہیں پر پڑا اور جو معنے اس کے
واقعات نے ظاہر کئے ہیں وہ یہی ہیں کہ جو پہلے ہلاک ہونے والا ہے وہی فرعون ہے اور جو
موسیٰ کے قائم مقام ہے اس کی نسبت دوسرا الہام ہے کہ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ جس کے
یہ معنی ہیں دشمن اُن کی زندگی میں ہی لا ولد مرے گا اور ہر ایک نعمت اور برکت سے محروم رہے گا
اور اس کی بکلی بیخ کنی کی جائے گی ۔ اگر یہ دونوں الہامات مولوی عبدالرحمن محی الدین صاحب
شائع نہ کرتے اور جیسا کہ اُن کے خط کی ابتدا میں ہی اُن کا میری نسبت یہ ارادہ نہ ہوتا کہ جمیع
بعد
اہل اسلام کی نظر میں ذلیل کیا جاؤں اور مجھ کو تمام لوگ فرعون سمجھ لیں اور میرے مرنے کے ۳۵۸
مجھے مفتری اور کذاب کہہ کر میرے پر ہمیشہ لعنتیں ؟ لعنتیں بھیجتے رہیں تو خدا تعالیٰ اُن کو اس قدر جلد
ہلاک نہ کرتا لیکن انہوں نے تو الہام سنا کر تمام دنیا کو اپنے الہام کے ذریعہ سے یہ ترغیب دی
کہ وہ مجھے کافر اور منافق اور لعنتی سمجھ لیں اور میں ان کی زندگی میں مع اپنے تمام فرزندوں کے
مر جاؤں اور میرا تمام کاروبار بگڑ جائے اور وہ ولی اللہ اور کراماتی ثابت ہو جائے اور ظاہر ہے
کہ خدا تعالیٰ ایک صادق کے حق میں ایسی ذلت روا نہیں رکھتا اور نہیں چاہتا کہ ایک سچا سلسلہ
تباہ ہو جاوے کیونکہ اس صورت میں وہ خود اپنے سلسلہ کا دشمن ہوگا سو خدا تعالیٰ کو یہی فیصلہ
پسند آیا کہ خود انہیں کو ہلاک اور تباہ کر دیا اور اس دعا کے بعد کوئی لڑکا اُن کے گھر میں پیدا نہیں
ہوا بلکہ پہلا ایک لڑکا بھی فوت ہو گیا اور ہزار ہا لوگوں کو خبر ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے میں
نے یہ الہام شائع کیا ہوا ہے کہ انی مهین من اراد اهانتک پس اس میں کیا شک ہے کہ
عبد الرحمن محی الدین نے میرے ذلیل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ اُٹھا نہیں رکھا۔ مجھے فرعون
بنایا۔ میری بیخ کنی کے لئے پیشگوئی کی۔ میری اولا د مرنے کی خبر دی کہ سب مر جائے گی ۔ پس
اگر میں پہلے اس سے مرجاتا تو اس میں کیا شک تھا کہ اس کے تمام دوست میری موت کو اس
کی کرامت بناتے ۔ اور اگر میری اولاد بھی مر جاتی تو دو کرامتیں اُن کی مشہور ہو جاتیں مگر
خدا تعالیٰ نے اُن کے اس الہام کے بعد تین لڑ کے مجھ کو اور دیئے اور بموجب اپنے وعدے

حقيقة الوحى
اني مهين من اراد اهانتک کے محی الدین کو میری زندگی میں ہی ہلاک کر کے اس کی ذلت
ظاہر کر دی اور نہ صرف اس قدر بلکہ اُس کے الہام ان شانئک هو الابتر کے بعد نہ صرف تین
بیٹے اور مجھ کو دیئے بلکہ یہ بھی کیا کہ اس کی بیوی کو لا ولد رکھا اور اس طرح پر میری عزت کا ثبوت دنیا
پر ظاہر کیا۔ خدا تعالی سے بڑھ کر اپنے وفادار بندوں کے لئے کون غیرتمند ہو سکتا ہے۔ اُس نے
میرے لئے غیرت دکھلائی ۔ افسوس کہ عبدالرحمن محی الدین نے باوجود مولوی اور مہم کہلانے کے
خدا تعالیٰ سے کچھ خوف نہ کیا اور وعید لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ سے کچھ نہ ڈرا۔
تب خدا تعالیٰ کے وعدہ انی مهین من اراد اهانتک نے اس کو پکڑ لیا پس میرے لئے یہ ایک
۳۵۹ بڑا نشان ہے کہ جو شخص میرے تباہ کرنے کے لئے ایک الہام پیش کرتا تھا وہ خود ہی تباہ اور ہلاک
ہو گیا ۔ چونکہ عبدالرحمن محی الدین علماء کے خاندان میں سے تھا اور ہزاروں انسانوں پر اُس کا اثر تھا
اور علاوہ اس کے وہ پیر زادگی اور الہام کا بھی مدعی تھا اور اُس نواح میں ایک بڑا مشہور اور مرجع
خلائق تھا۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے نہ چاہا کہ اس کے قول سے لوگ ہلاک ہوں ۔ پس یہی بھید ہے
کہ اس کے الہام کے بعد جس کے رو سے وہ میری ہلاکت اور تباہی کا منتظر تھا خدا نے اُسی کو ہلاک
کیا اور میرے پر صدہا برکتیں نازل کیں اور الہام اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ کے بعد اس پر
دروازه نسل بند کر دیا اور مجھے اُس کے الہام کے بعد تین بیٹے اور دیئے۔ کہاں گیا اُس کا الہام
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ۔ کون اس میں شک کر سکتا ہے کہ اگر یہ الہام اُس کا پورا ہو جاتا اور وہ
زندہ رہتا اور میں ہلاک ہو جاتا اور اُس کے اولاد ہوتی اور میں ابتر رہ جاتا تو وہ لاکھوں انسانوں میں
کراماتی مشہور ہو جاتا آگے اُن کا تو پیر زادگی کا خاندان تھا ہی پس اس کرامت سے تو لکھو کے والا
اسم با مسمی ہو جاتا اور لاکھوں انسان لکھو کے والہ کی طرف رجوع کرتے سوخدا نے بموجب مثل
پنجابی ایک دم میں لکھ توں گکھ کر دیا اور حج کرنا بھی اُس کو مفید نہ ہوا اور مکہ اور مدینہ کی راہ
میں ہی فوت ہو گیا کیونکہ خانہ کعبہ ظالم کو بچا نہیں سکتا۔
خدا تعالیٰ کی مجھ سے یہ عادت ہے کہ جو شخص میر ۔ ہے کہ جو شخص میرے ذلیل کرنے کے ارادہ کو انتہا تک پہنچا دیتا
بنی اسرائیل: ۳۷

حقيقة الوحى
ال
ہے آخر وہ اُس کو پکڑتا ہے یا اُس کے مقابل پر کسی اور رنگ میں میرے لئے نشان ظاہر کر
دیتا ہے اور دونوں باتوں میں سے ضرور ایک بات کر دیتا ہے یا دونوں پہلوؤں سے اپنا
نشان قدرت دکھلاتا ہے سو چونکہ عبد الرحمن محی الدین نے میرے ذلیل کرنے کے لئے تمام
مسلمانان پنجاب کی طرف ایک عام سر کلر جاری کیا اور کہا یہ مفتری ہے کذاب ہے منافق ہے
کافر ہے فرعون ہے۔ اور نہ صرف اسی قدر بلکہ ساتھ ہی یہ یہ الہام بھی جڑ دیا کہ خدا اس کو تباہ
کرے گا ہلاک کرے گا اس کی اولاد بھی مر جائے گی اور کوئی ان میں سے نہیں رہے گا۔ اس
لئے وہ اپنے غلو سے اس لائق ہو گیا کہ خدا کا الہام انی مهین من اراد اهانتک اس کی
ذلت ظاہر کرے۔ سو اس سے زیادہ کیا ذلت ہوگی کہ وہ میری زندگی میں ہی ہلاک ہو گیا ۔ اگر ۳۶۰
میں اس کے الہام مطابق فرعون تھا تو چاہیے تھا کہ میں اس کے سامنے ہلاک ہوتا نہ کہ وہ اور
نیز اس کے الہام میں یہ تھا کہ میں بے اولاد رہوں گا ۔ خدا نے اُس کی موت کے بعد تین لڑکے
مجھے اور دیئے پس اس میں بھی اُس کی ذلت ہے کہ اُس کے الہام کے برخلاف ظہور میں آیا۔
اور یہ جو میں نے لکھا ہے کہ جب کوئی میرے ذلیل کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو کبھی کسی اور
رنگ میں بھی خدا تعالیٰ میرانشان ظاہر کرتا ہے اس کی مثال یہ ہے کہ جب آتھم شرطی میعاد کے
تونا
بعد مرا تو نادان لوگوں نے شور مچایا کہ وہ میعاد کے اندر نہیں مرا حالانکہ اس نے شرط الہام پوری
کر دی تھی کیونکہ اس نے ساتھ یا ستر لوگوں ۔ ساٹھ یا ستر لوگوں کے رو برو دجال کہنے سے رجوع کر لیا تھا اور شرط
کو پورا کر دیا تھا مگر پھر بھی جن کی طینت پاک نہیں تھی اعتراض کرنے سے باز نہ آئے تب
خدا تعالیٰ نے میری نصرت اور تائید کے لئے لیکھرام کے مارے جانے کا نشان دکھلایا۔
ایسا ہی جب میرا پہلا لڑ کا فوت ہو گیا تو نادان مولویوں اور اُن کے دوستوں اور عیسائیوں
اور ہندوؤں نے اُس کے مرنے پر بہت خوشی ظاہر کی اور بار بار ان کو کہا گیا کہ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء
میں یہ بھی ایک پیشگوئی ہے کہ بعض لڑکے فوت بھی ہوں گے۔ پس ضرور تھا کہ کوئی لڑکا خوردسالی
میں فوت ہو جاتا تب بھی وہ لوگ اعتراض سے باز نہ آئے تب خدا تعالیٰ نے ایک دوسرے

آج 10 میں سے 10 باقی