۱۷۱۔ فقیر مرزا کا اقرار نامہ
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
ان کے لئے ایک نشان بلکہ کئی نشان ظاہر ہوں گے۔ والسلام علی من اتبع الهدى ۔ دیکھو
پر چه اخبار البدر نمبر ۲۴ جلد ۲۔
اس کے بعد وہ مقدمات جو کرم الدین کی طرف سے دائر تھے خارج ہو کر وہ سزا یاب ہو گیا
اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئی ایسے طور سے پوری ہوئی کہ خدا تعالیٰ کی قرار دادہ علامات جو فتح پانے
والے کے لئے اس پیشگوئی میں ہیں وہ ہمارے نصیب ہوئیں ۔ فالحمد للہ علی ذلک۔
اےا۔ نشان ۔ آج کی ڈاک میں ۲۶ ستمبر ۱۹۰۶ء کو بروز چارشنبه موضع دوالمیال ضلع جہلم
سے مجھے ایک خط پہنچا ہے جس میں ایک بڑے نشان کا ذکر ہے اس خط کے کا تب حکیم کرم داد
صاحب ہیں جو ضلع جہلم میں ایک معزز زمیندار ہیں اور موضع دولمیال ضلع جہلم تحصیل
پنڈ دادن خان میں رہتے ہیں اُنہوں نے اس خط کے ساتھ ایک فقیر مرزا نام کا ایک اقرار نامہ
بطور مباہلہ کے بھیجا ہے جس اقرارنامہ میں اُن کی ایک پیشگوئی میرے مرنے کی نسبت ہے جس
پر گاؤں کے نمبرداروں وغیرہ کی بہت سی شہادتیں درج ہیں سو پہلے حکیم کرم داد صاحب کا خط
لکھا جاتا ہے اور بعد میں فقیر مذکور کا خط جو اپنے تئیں ایک بزرگ ولی اللہ قرار دیتا ہے درج کیا
جائے گا اور اخیر میں یہ ذکر ہے کہ فقیر صاحب کی وہ پیشگوئی کیوں کر پوری ہوئی اور چونکہ اس
واقعہ کو موضع دوالمیال کے تمام باشندے جانتے ہیں اس لئے ہر ایک کو اختیار ہے کہ اگر اس واقعہ
پر اس کو پوری تسلی نہ ہو تو موضع دولمیال میں جا کر ہر ایک شخص سے خدا تعالیٰ کی قسم دے کر دریافت
کرے اور کسی کی مجال نہیں کہ مشہور شدہ واقعات کو چھپا سکے ۔ اب ہم ذیل میں حکیم کرم داد
۳۶۷ صاحب کا خط لکھتے ہیں اور بعد میں فقیر مرزا کا اقرار نامہ اور آخری نتیجہ اس پیشگوئی کا درج
کریں گے اور ہم خدائے قدیر و کریم کا شکر کرتے ہیں جو ہر میدان میں ہمیں فتح دیتا ہے۔
حکیم کرم داد صاحب کا خط
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
حقيقة الوحى
بحضور جناب مسیح موعود و مہدی معہود حضرت مرزا غلام احمد صاحب علیہ الصلوۃ والسلام - السلام علیکم
ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اللہ تعالیٰ نے حضور کی سچائی کے دو بڑے نشان ہمارے گاؤں میں ظاہر فرمائے ہیں
جن کو اس گاؤں کے بچے بھی جانتے ہیں ان میں سے پہلا نشان یہ ہے کہ اس جگہ مرزا نام ایک شخص
اپنے آپ کو صاحب الہام اور کشف سمجھتا تھا وہ ۷ / رمضان ۲۱ ھ میں ایک دن صبح کے وقت پندرہ ہیں
آدمی اپنی مسجد کے ہمراہ لے کر حافظ شہباز صاحب احمدی کے مکان پر آیا اور کہنے لگا کہ میں تمہارے
مقابلہ کے لئے آیا ہوں اور یہ لوگ میرے گواہ ہیں۔ راقم عاجز نے کہا فقیر صاحب آپ کس بات میں
مقابلہ کرنا چاہتے ہیں ۔ فقیر صاحب۔ کیا تم مرزا غلام احمد قادیانی کو مہدی مسیح موعود مانتے ہو۔ راقم ۔
ہاں ۔ فقیر صاحب ۔ وہ شخص اس دعوئی میں جھوٹا ہے ۔ راقم ۔ اُن کو جھوٹا سمجھنے میں آپ کے پاس کیا دلیل
ہے۔ فقیر صاحب ۔ دلیل یہ ہے کہ میں صاحب الہام ہوں اور بارہا مجھے جناب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی زیارت ہو چکی ہے اور مجھے بتایا گیا کہ تو مہدی آخر الزمان کے پہلے درجہ کے مخلصین میں
سے ہے چونکہ مرزا صاحب کے دعوے کو بہت عرصہ گذر چکا ہے اور میں اب تک مخالف ہوں اس لئے
میں اپنے الہام کی بنا پر اس شخص کو جھوٹا سمجھتا ہوں نیز مجھے خروج مہدی کے زمانہ کا ایک نشان بھی دکھلایا
گیا ہے کہ مشرق کی طرف سے ایک روشنی نمودار ہوئی ہے جو مغرب میں جا کر پھیل گئی سو یہ روشنی بھی میں
نے اب تک مشاہدہ نہیں کی جو میں مرزا صاحب کو مان لوں ۔ راقم ۔ فقیر صاحب آپ کا یہ الہام اور کشفی
نظارہ تو حضرت مرزا صاحب کے دعوئی کا مصدق اور مؤید ہے پھر آپ اُن کو جھوٹا کیوں سمجھتے ہیں کیونکہ
آپ پ کے الہام سے ثابت ہوتا ہے کہ مہدی کا ظہور پنجاب میں ہوگا ورنہ آپ پہلے درجہ کے مخلصین میں
کیوں کر شامل ہو سکتے ہیں ۔ اگر مہدی کا ظہور عرب میں مانا جاوے تو اس صورت میں آپ کا نمبر بہت
پیچھے رہ جاتا ہے یا آپ مہدی کا چرچا سن کر مغرب میں جاویں گے یا آپ کی الہامی کشش مہدی کو ۳۶۸
پنجاب میں لاوے گی دونوں صورتوں میں آپ پہلے درجہ کو حاصل نہیں کر سکتے اور جو آپ نے روشنی
دیکھی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ قادیان مشرق کی طرف ہے اور جناب مرزا صاحب کی تعلیم سے
ممالک مغربیہ میں توحید اسلام کی روشنی پھیل رہی ہے پس آپ کو مرزا صاحب کے مخلصین میں شامل
ہونا چاہیے۔ فقیر صاحب۔ میں شامل نہیں ہوتا کیوں کہ آج رات میں نے دیکھا ہے کہ میں عرش کے
حقيقة الوحى
پاس کھڑا ہوں اور مجھے کہا گیا کہ اس رمضان کی ۲۷ / تاریخ تک مرزا غلام احمد قادیانی پر ایک سخت
آفت نازل ہوگی میں نہیں سمجھتا اس آفت سے مراد موت یا کوئی ذلت ہے جس سے اس کا کام
درہم برہم ہو کر اس کا نام ونشان مٹ جائے گا اور تمام دنیا اس حالت کو دیکھے گی ۔ اگر میری یہ
پیشگوئی غلط نکلی تو میں ہر قسم کی سزا قبول کرنے کو طیار ہوں ۔ تم میری اس پیشگوئی کو اخبار بدر یا الحکم
میں شائع کر دو اور مجھ سے اقرار نامہ لکھا لو اگر تم ایسا نہیں کرتے تو حاضرین مجلس سنتے ہیں کہ تم
لوگ ایک جھوٹے شخص کی پیروی کر رہے ہو۔ راقم نے اس ملہم صاحب سے دیگر حاضرین مجلس کے
کہنے سے اقرارنامہ لکھا لیا اور وہ اقرار نامہ یہ ہے:
☆
فقیر مرزا کا اقرار نامہ جس میں پیشگوئی ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
من مرزا ولد فیض بخش قوم اوان سکنہ دولمیال علاقہ کہوں تحصیل پنڈ دادنخاں ضلع جہلم کا ؟ لم کا ہوں ۔
میں اس اقرار کور و برو اشخاص ذیل لکھ دیتا ہوں کہ میں نے بار ہا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب
میں زیارت کی اور خود عرش معلی تک میرا گذر ہوا اور یہ مجھ پر ظاہر کیا گیا کہ میرزا غلام احمد صاحب قادیانی
اپنے دعوے میں جھوٹے ہیں اور الہام کے ذریعہ مجھے جتایا گیا کہ میرزا غلام احمد صاحب کا سلسلہ
۲۷ رمضان المبارک ۱۳۲۱ ھ تک ٹوٹ پھوٹ جاوے گا اور بڑے سخت درجہ کی ذلت وارد ہو گی جسے تمام
دنیا دیکھے گی اگر یہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی یعنی اگر مرزا کا یہ سلسلہ اور عروج ۲۷ رمضان ۱۳۲۱ھ تک قائم
رہا یا ترقی کی تو میں ہر قسم کی سزا قبول کرنے کو تیار ہوں ۔ اشخاص ذیل کو اختیار ہے کہ خواہ مجھے سنگساری
۳۶۹ سے قتل کریں یا کوئی اور سزا مقرر کریں مجھے ہرگز انکار نہ ہوگا اور نہ میرے وارثان کو اختیار ہے کہ میری
سزا میں کسی قسم کی حجت پیش کر کے میرے سزا دینے والوں کے مزاحم ہوں لہذا میں یہ چند سطور بطور
یہ اصل اقرارنامہ دستخطی فقیر مرزا جس میں معتبر اور معزز اشخاص کی گواہیاں اور موہریں اور انگوٹھے لگے ہوئے ہیں۔ حکیم
کرم داد صاحب نے میرے پاس بھیج دیا ہے جو اس جگہ بحفاظت رکھا گیا ہے تا ہر ایک شک کرنے والے کو دکھلایا جائے ۔ منہ
حقيقة الوحى
اقرار نامہ لکھ دیتا ہوں کہ سند رہے اور کل مجھے انکار کرنے کی گنجائش نہ رہے اور تمام دنیا میں حق و باطل
میں تمیز ہو جاوے اور خلق خدا اس واقعہ سے ایک سبق حاصل کرے خصوصاً میرے اہل شہر کو نہایت
فائدہ مند اور عبرت ناک نظارہ ہے ۔ پس ایک مہینے میں یہ فیصلہ ظاہر ہو جاوے گا۔
المرقوم ۷ رمضان المبارک ۱۳۲۱ ہجری۔
فقیر مر ز اولد ملک فیض بخش سکنہ ملک شیر ولد قطب سکنہ دوالمیال ملک فتح محمد بقلم خود را
دوالمیال
نشان انگوٹھا
حافظ شهباز بقلم خود سکنه ایضاً
بقلم خود کریم بخش
حوالدار محمد خان سکنه ايضاً
ملک سمند خان ولد محمد خان سکنه ملک دوست محمد ولد شکور سکنه //
ملک محمد بخش ولد جلال سکنه ایضاً
ملک اعظم سکنہ ایضاً
ملک سخی د ته ولد ملک لال سکنہ ملک خدا بخش ولد امام سکنه ایضاً ملک محمد علی ولد بہاؤ بخش سکنہ ایضاً
ملک گھیبا ولد بختاور سکنه را ملک اللہ دتہ ولد عمر سکنہ ایضاً ملک عبداللہ ولد شاہولی سکنہ //
ملک غلام محمد ولد دولہ سکنہ ایضاً ملک نور محمد ولد در اب سکنه // ملک مد د ولد معز و اللہ سکنہ ایضاً
ملک غلام محمد ولد صوبه دار احمد جان ملک بہادر ولد کرم سکنہ ایضاً
راجہ نمبردار دوالمیال
بہاول نمبر دارد والمیال و غیره کرم داد احمدی دوالمیال عفی عنہ
باشندگان دوالمیال
)مہر(
حق و باطل میں فیصلہ ہو گیا تمام گواہوں کے روبرو
جھوٹے ملہم کو اللہ تعالیٰ دنیا سے بہت جلد اٹھا لیتا ہے اور یہ ایک ایسا الہی قانون ہے جو کبھی نہیں بدلتا اس
اقرار نامہ کا مقر رسمی مرزا جو اپنے کشف پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تکذیب کر کے ان کے نابود اور
فنا ہونے کی پیشگوئی کر چکا تھا پورے ایک سال کے بعد اسی رمضان کی بے تاریخ ۱۳۲۲ھ میں جس میں اقرار
نامہ لکھا گیا عذاب طاعون سے ہلاک ہو گیا اور اس سے پہلے اس کی عورت بھی مرگئی اور خود اُس کے گھر کا سلسلہ
تباہ ہو گیا لہذا ہمارے اہل دہ کو اس واقعہ سے عبرت چاہیے اور حضرت اقدس کی صداقت پر ایمان لاویں۔
المرقوم ۷ رمضان ۱۳۲۲ھ
حقيقة الوحى
۳۷۰ راقم عاجز نے اس اقرار نامہ کو بغرض اشاعت دارالامان میں بخدمت بابو محمد افضل صاحب مرحوم
ایڈیٹر البدر کے روانہ کیا انہوں نے یہ لکھ کر کہ ہم ایسے مضامین کو اپنے اخبار میں درج نہیں کرتے
واپس کر دیا گرد نواح کے علاقہ میں بھی اس پیشگوئی کی شہرت ہو گئی اور لوگ کہنے لگے کہ دیکھا
چاہیے اب کون جیتا ہے مرزا قادیانی یا مرزا دوالمیالی بلکہ مخالف لوگ نماز کے بعد اپنے فقیر مرزا کی
کامیابی کے لئے دعائیں مانگنے لگے ۔ ایک دن ایک ہندو سارجنٹ فقیر صاحب کو سراج الاخبار
پڑھ کر سنارہا تھا کہ حکیم فضل دین سخت بیمار ہے چار پائی اُٹھا کر گورداسپور کی عدالت میں لائے ہیں ،
اس خبر کے سننے سے ملہم صاحب خوش ہو کر کہنے لگے کہ اب مرزا قادیانی کی تباہی کا وقت آگیا ہے
اور اس کے آثار ظاہر ہو پڑے ہیں مگر بیچارے کو کیا معلوم کہ ادھر میری تباہی کی تیاریاں ہو رہی ہیں
تھوڑا ہی عرصہ گذرا کہ علاقہ میں طاعونی لشکر نے ڈیرے لگا دیئے۔ ملہم صاحب کو اپنے الہامات
پر اس قدر فخر تھا کہ میرے طفیل میرا تمام محلہ طاعون سے محفوظ رہے گا۔ جب دوسرا رمضان آیا تو
اُس کے محلہ میں طاعون شروع ہو گئی۔ اس وقت یہ چار آدمی گھر میں موجود تھے ایک ملہم دوسری مہم
کی بیوی تیسری لڑکی چوتھی لڑکے کی زوجہ پہلے ملہم کی بیوی کا طاعون سے انتقال ہو گیا پھر خود فقیر
صاحب ۵ یا ۶ ر رمضان ۱۳۲۲ھ کی شام کو سخت طاعون میں مبتلا ہو گئے ساتھ ہی زبان بند ہوگئی
شدت ورم اور حبس دم کی وجہ سے ایسا معلوم ہوتا تھا گو یا آنکھوں سے خون ٹپک رہا ہے آخر پورے
ایک سال کے بعد جس روز پیشگوئی کی گئی تھی یعنی ۷ / رمضان ۱۳۲۲ھ کو ہلاک ہو گیا دولڑکیاں جو
پیچھے رہ گئی تھیں وہ بھی تھوڑے دنوں کے بعد سخت بیمار ہوگئیں ۔ راقم کو علاج کے واسطے بلا کر لے
گئے میں اُن کی حالت دیکھ کر ڈر گیا ۔ علاج کرانے والوں کو کہا کہ اس گھر میں خدا کا غضب نازل
ہو رہا ہے تم اپنی ہمشیرہ کو گھر لے جاؤ وہ گھر میں لے گئے اور مریضہ کچھ دن بعد اچھی ہوگئی جو ملہم کی
لڑکی تھی وہ اُسی گھر میں دوسرے روز باپ سے جاملی اور بجائے ۲۷ / رمضان کے بے رمضان کو
حضرت مرزا صاحب قادیانی کے سلسلہ کے عوض مرز ادوالمیالی کے گھر کا سلسلہ تباہ ہو گیا۔
دوسرا نشان یہ ہے کہ صو بیدار غلام محمد خان کے لڑکے عطا محمد کو ایک دیوانے کتے نے
حقيقة الوحى
کاٹا اور یہ لڑکا اس کتے کی زہر سے بیمار ہو کر مر گیا اُسی دیوانے کتے نے راقم کے لڑکے عبدالمجید کو بھی ۳۷۱
کا ٹا تھا ایسا اتفاق ہوا کہ یہاں کے باشندے ایک سید صاحب کو لے آئے کہ یہ کڑا ڈال کر طاعون کو
روکے گا خاکسار اس کڑا میں شامل نہ ہوا۔ دوسرے روز صبح کے وقت خاکسار کالڑ کا عبدالمجید بیمار ہو گیا
ذراسی آواز اور آہٹ سے ایسی زور کی تشنجوں کا دورہ ہوتا تھا کہ الامان - عضلات تنفس کے تشنج سے سخت
دم کشی ہو کر چہرہ نیلا پڑ جاتا اور یہی معلوم ہوتا کہ اب دم ختم ہوتا ہے۔ چونکہ تمام لوگ صو بیدار صاحب
کے لڑکے کی حالت دیکھ چکے تھے اس لئے ہر ایک یہی کہتا کہ یہ لڑ کا دم بھر کا مہمان ہے راقم عاجز بھی
طب کی رو سے عبدالمجید کو مردہ تصور کر چکا ۔ اُدھر مخالفوں کے طعنے کو دیکھا کہ بزرگوں کے نہ ماننے اور
کڑا میں شامل نہ ہونے کا یہ نتیجہ ہے۔ الغرض اس صدمہ نے میرے دل کو پانی کر دیا تب میں سجدہ
میں گر کر دعا کرنے لگا کہ اے بے کسوں اور عاجزوں کے مددگار اور گنہگاروں پر رحم فرمانے والے رحیم
خدا تو جانتا ہے کہ آج میرے مخالف محض اس سبب سے خوش ہو رہے ہیں کہ میں تیرے فرستادہ اور
مرسل جناب حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو مسیح موعود اور مہدی معہود مانتا ہوں سواے میرے خدا تو
اس لڑکے کو صحت بخش تا کہ یہ مردہ زندہ ہو کر مسیح محمدی کی صداقت پر ایک نشان ہو۔ اس دعا کے بعد
ان علامات منذرہ میں تخفیف ہونے لگی یہاں تک کہ کچھ روز کے بعد بالکل صحت ہو گئی ۔ الحمد للہ ۔
اس نشان کو ہمارے گاؤں کے تمام لوگوں نے دیکھا ہے مخالف سے مخالف آدمی بھی اس سے
انکار نہیں کر سکتے کہ واقعی وہ تمام علامتیں جو اس مرض میں پائی جاتی ہیں برخوردار عبدالمجید کی مرض میں
موجود تھیں دیوانہ کتے کا لڑنا اور پھر صو بیدار صاحب کے لڑکے کا اس کتے کی زہر سے انہیں علامات
کے ساتھ مر جانا یہ سب کچھ ہمارے گاؤں کے لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں مگر تعصب اور ضد کا
ستیا ناس ہو پھر بھی لوگ مخالفت سے باز نہیں آتے ۔ اے خدا کے پیارے رسول ۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ
گنہگار پر بڑا رحم کیا ہے اور محض اپنے فضل سے اس عاجز کو مردہ کے زندہ ہونے کا معجزہ اپنے گھر میں دکھا
دیا۔ دعا فرمائیے اللہ تعالیٰ ہم کو اور ہمارے دوسرے بھائیوں کو آپ کی فرمانبرداری میں موت دے اور
حشر نشر میں ہم آپ کے ساتھ ہوں۔ آمین راقم آپ کا خادم کرم داد از دوالمیال ضلع جہلم
یعنی کائنا من المؤلف