۱۷۴۔ فَاعۡتَبِرُوۡا یٰۤاُولِی الۡاَبۡصَارِ

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقيقة الوحى
دوسری پیشگوئی کی تصریح کے لئے ضرور تھا بہر حال اس پیشگوئی سے تین برس بعد چراغ دین مر گیا
اور غضب اللہ کی بیماری سے یعنی طاعون کی بیماری سے اُس کی موت ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ
طاعون کے رسالہ میں بھی یعنی دافع البلاء میں یہ پیشگوئی لکھی ہے اور اس پیشگوئی کا ہم پہلو
نشان چراغ دین کا خود اپنا مباہلہ ہے اس لئے ہم وہ نشان الگ طور پر اس پیشگوئی کے ساتھ ہی
ذیل میں لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے:
لمسير
۱۷۴۔ نشان ۔ یہ نشان چراغ دین کے مباہلہ کا نشان ہے اس کی تفصیل یہ ہے کہ جبکہ
چراغ دین کو بار بار یہ شیطانی الہام میری نسبت ہوئے کہ یہ شخص دجال ہے اور اپنی نسبت یہ الہام
ہوا کہ وہ اس دجال کو نابود کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اور حضرت عیسی نے اس کو
اپنا عصا دیا ہے تا اُس عصا سے اس دجال کو تل کرے تو اس کا تکبر بہت بڑھ گیا اور اس نے ایک
کتاب بنائی اور اُس کا نام منارہ اسے رکھا اور اس میں بار باراسی بات پر زور دیا کہ گویا میں حقیقت
میں موعود دجال ہوں اور پھر جب منارة امسیح کی تالیف پر ایک برس گزر گیا تو اس نے مجھے
دجال ثابت کرنے کے لئے ایک اور کتاب بنائی اور بار بار لوگوں کو یاد دلایا کہ یہ وہی دجال ہے
جس کے آنے کی خبر احادیث میں ہے اور چونکہ غضب الہی کا وقت اُس کے لئے قریب آگیا تھا اس
لئے اُس نے اس دوسری کتاب میں مباہلہ کی دعا لکھی اور جناب الہی میں دعا کر کے میری ہلاکت
چاہی اور مجھے ایک فتنہ قرار دے کر خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ تو اس فتنہ کو دنیا سے اُٹھا دے۔ یہ عجیب
قدرت حق اور عبرت کا مقام ہے کہ جب مضمون مباہلہ اُس نے کا تب کے حوالہ کیا تو وہ کا پیاں ابھی
پتھر پر نہیں جمی تھیں کہ دونوں لڑکے اُس کے جو صرف دو ہی تھے طاعون میں مبتلا ہو کر مر گئے اور آخر
۴ را پریل ۱۹۰۶ ء کو لڑکوں کی موت سے دو تین روز بعد طاعون میں مبتلا ہو کر اس جہان کو چھوڑ گیا
اور لوگوں پر ظاہر کر گیا کہ صادق کون ہے اور کاذب کون ۔ جو لوگ اُس وقت حاضر تھے اُن کی
زبانی سنا گیا ہے کہ وہ اپنی موت کے قریب کہتا تھا کہ اب خدا بھی میرا دشمن ہو گیا ہے۔ چونکہ اس ۳۷۴
کی وہ کتاب چھپ گئی ہے جس میں وہ مباہلہ ہے اس لئے ہم اُن لوگوں کے لئے جو خدا تعالیٰ سے

حقيقة الوحى
ڈرتے ہیں وہ مباہلہ کی دعا ذیل میں لکھتے ہیں اور یہ محض اس غرض سے ہے کہ اگر اس نشان سے
ایک شخص بھی ہدایت پاوے تب بھی انشاء اللہ القدیر ہمیں تو اب ہوگا اور چونکہ چراغ دین کے اصل
مسودہ مباہلہ پر جو اس کی قلم سے لکھا ہوا ہے کا تب کو تاکید کی گئی ہے کہ یہ مباہلہ کی دعا جلی قلم سے
لکھی جاوے اس لئے اگر چہ ہم اس کی دوسری باتوں کے مخالف ہیں تا ہم اُس کی اس درخواست کو
منظور کر کے مباہلہ کی دعا جلی قلم سے لکھوا دیتے ہیں کیونکہ وہ وصیت صرف ایک دن موت سے
پہلے کی گئی ہے پس کیا مضائقہ ہے کہ ہم اس کی وصیت کو مان لیں اور وہ مباہلہ کی دعا یہ ہے:
الدعاء
اے میرے خدا اے میرے خدا میں صدق دل سے گواہی دیتا ہوں کہ آسمان و زمین اور
ما سواهما کا تو ہی اکیلا خالق اور مالک اور رازق ہے اور آسمان وزمین ماسوا هما کے ہر ایک
ذرہ پر تیرا ہی حکم جاری اور نافذ ہے اور تو سب کا ابتدا اور انتہا ظاہر اور باطن جانتا اور سب کی آواز
سنتا اور ان کی حاجتیں بر لاتا اور آسمان وزمین کے درمیان تیرے حکم بغیر ایک ذرہ بھی ٹل نہیں سکتا
اور انبیا اولیا شاہ اور گدا ملائک اور شیاطین بلکہ جمیع موجودات تیری ہی مخلوق اور محتاج ہے جو تیری
رحمت کے امید وار اور تیرے غضب سے لرزاں ہیں اور تو ہی اکیلا اس تمام ارضی اور سماوی
ظاہری اور باطنی روحانی اور جسمانی مخلوق کا خالق مالک اور معبود ہے اور تیرے سوا آسمان اور زمین
و ماسوا هما کے درمیان عبادت اور توکل یا محبت کے لائق اور کوئی معبود نہیں اور جس قدر معبود
لوگوں نے ٹھیرائے ہوئے ہیں خواہ وہ بت ہیں یا روح یا فرشتے یا شیاطین یا آسمانی اجرام یا زمینی
اجسام وہ سب باطل ہیں اور تیری ہی مخلوق اور محتاج ہیں ان میں سے ایک بھی پرستش اور تو کل اور
محبت کے لائق نہیں بلکہ آسمان اور زمین اور ماسوا ھما کے درمیان عبادت اور توکل اور محبت
۳۷۵﴾ کے لائق تو ہی ایک خدا ہے جو ازلی ابدی زندہ خدا ہے تیرا نہ کوئی باپ ہے نہ بیٹا اور نہ کوئی جو رو ہے

حقيقة الوحى
نہ مصاحب اور نہ کوئی مشیر ہے نہ معاون بلکہ تو اکیلا ہی سب کا خالق مالک اور غالب خدا ہے جو تمام
خوبیوں کا منبع اور جمیع عیوب سے منزہ ہے اس لئے تمام محامد تقدیس اور ستائش اور تعریف کے لائق
تو ہی ایک خدا ہے اور ہماری یہ جسمانی اور روحانی یا ظاہری اور باطنی تمام نعمتیں تیری ہی طرف سے
ہیں اور ہم تیرے ہی لئے ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سب پیغمبر اور جملہ کتب سماویہ
بالعموم اور تیرا سچا اور پیارا حبیب خاتم النبیین محمد رسول اللہ صلعم اور تیری پاک کلام قرآن شریف
د فرقان حمید بالخصوص حق ہے اور نجات اسلام میں محدود۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ قیامت اور جزا
سزا حساب اور میزان دوزخ اور بہشت لقا و غیرہ سب حق اور درست ہیں اور ہم سب مرنے کے
بعد جی اُٹھیں گے اور اپنے ہی اعمال کے مطابق جزا اور سزا دیئے جائیں گے۔
اب اے میرے خدا میں تیری بارگاہ تقدس و تعالی میں نہایت عجز اور انکسار تضرع و ابتہال
کے ساتھ مودبانہ التماس کرتا ہوں کہ تو جانتا ہے کہ میں وہی شخص ہوں جس کو تو نے بلاکسی استحقاق
محض اپنے ہی فضل و کرم سے اپنی مشیت اور ارادہ کے مطابق جو ازل ہی سے مقرر کیا گیا تھا اپنے
مقدس اور سچے دین اسلام کی خدمت اور نصرت کے لئے اہل دنیا میں سے چن لیا اور اس کام
کے واسطے مخصوص کیا ہے اور تو نے ہی میرے ہاتھ سے وہ روحانی منارہ جس پر نزول ابن مریم
مقدر تھا تیار کرا دیا ہے اور تو نے ہی مجھ سے نزول عیسی کی منادی کرنے اور نصاری پر حجت اسلام
ثابت کرنے کی خدمت پر مقرر فرمایا ہے اور تو نے ہی مجھے اپنی رحمت کے خزانہ سے وہ علم بخشا ہے
جس سے نصاری واہل اسلام یا قرآن و انجیل کا باہمی اختلاف دور ہو کر اتحاد اور موافقت پیدا ہو
سکتی ہے۔ ہاں وہ نزول ابن مریم کا ایک روحانی راز تھا جو مدت ہائے دراز سے اہل دنیا پر پوشیدہ
رہا اور خاص اسی زمانہ کے لئے ودیعت کیا گیا تھا اور اسی سے تو اب اپنی مخلوق پر حجت اسلام
ثابت کرے گا۔ اور اسلام کو کل دینوں پر غالب کر دے گا پس اے میرے خدا تو جانتا اور دیکھ رہا
ہے کہ میں تیرے اس حکم کی تعمیل کو تیری ہی ہدایات کے مطابق انجام دے رہا ہوں اور تیری مرضی
کے موافق نزول ابن مریم کے اس نہانی راز کو اہل دنیا پر ظاہر کر کے اتمام حجت کر رہا ہوں لیکن اے ۳۷۶

حقيقة الوحى
☆
میرے خدا تو خود جانتا اور دیکھ رہا ہے کہ دنیا میں ایک شخص نبوت اور رسالت کا مدعی اور مسیحیت کا
دعوے دار موجود ہے جو کہتا ہے کہ خاتم الانبیاء میں ہوں اور پیشگوئیوں کے مطابق نزول ابن مریم
کا مصداق بھی میرا ہی وجود ہے اور کہتا ہے کہ میرے لئے آسمان اور زمین سے نشان ظاہر ہوتے
ہیں بلکہ طاعون اور زلزلے بھی میری ہی تائید میں ظاہر ہوئے ہیں تا کہ میرے مخالفوں کو ہلاک
اور تباہ کر دیں اور کہتا ہے کہ میں خدا کی مجسم قدرت رت ہوں اور نجات میرے ہی ط رے ہی طریق میں محدود
ہے اور جو مجھے نہیں پہچانتا وہ کافر اور مردود اور اُس کے اعمال حسنہ نا مقبول اور وہ دنیا میں معذب
اور آخرت میں ملعون ہوگا اور کہتا ہے کہ اب کے موسم بہار یا کسی اور موسم بہار میں ایک سخت
زلزلہ ظاہر ہوگا جس سے زمین کو انقلاب پیدا ہو گا اور اہل دنیا مہدی کے سلسلہ میں داخل ہونے
کے لئے تیار ہو جائیں گے اس لئے اے میرے خدا دنیا کے دل تذبذب میں ہیں اور حق ظاہر
نہیں ہو سکتا اور تیری مخلوق باطل پرستی میں مبتلا ہے اور تیرے دین میں گڑ بڑ پڑ رہی ہے اور تیرے
حبیب محمد رسول اللہ صلعم کی ہتک کی جارہی ہے اور آنجناب کا منصب نبوت و رسالت چھین لیا گیا
اور اسلام کو منسوخ اور بے اثر ٹھیرایا گیا اور ایک نئے دین کی بنیاد ڈالی گئی یعنی مرزا قادیانی کی
نبوت اور رسالت پر ایمان لانے کے بغیر کوئی مسلمان خواہ وہ کیسا ہی مخلص متقی ایماندار ہو
مسلمان نہیں رہ سکتا اور دین کے لئے اس کی کوششیں عبث اور بیکار ہیں اور بیٹا ہی اے
میرے خدا تیرے مقدس نبی مسیح ابن مریم علیہ السلام کا بھی منصب چھین لیا گیا ہے اور اس کی
شان کی تحقیر کی جا رہی ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ کلمۃ اللہ اور روح القدس گنہگار تھا اور میں اُس
سے بہتر ہوں پس اے میرے خدا اب تو آسمان پر سے نظر فرما اور اپنے دین اسلام اور اپنے
مقدسوں کی عزت بچا اور ان کی نصرت کے لئے اپنی خدمت کا ہاتھ ظاہر کر اور اس فتنہ کو
یہ عجیب کلمہ چراغ دین کے منہ سے میری نسبت نکلا ہے کہ خدا میرے مخالفوں کو طاعون اور زلزلہ سے ہلاک
کرے گا۔ سو چراغ دین اپنے اس کلمہ کے مطابق طاعون سے ہلاک ہو گیا اور کیا تعجب کہ آئندہ کوئی مخالف زلزلہ
سے بھی ہلاک ہو۔ من المؤلف
نقل مطابق اصل ۔

حقيقة الوحى
دنیا پر سے اُٹھا اور اہل دنیا کو حق کی طرف توجہ دلا اور اُن کو اتباع حق کی توفیق عنایت کر اور
مدعی نبوت کی دقیق عمیق پالسی دریافت کرنے کے لئے ان کی بصیرتوں کو تیز فرما اور اہل دنیا ۳۷۷
کو تمام ارضی و سماوی آفات یعنی طاعون و زلزلہ وغیرہ سے محفوظ رکھ اور ان کو ہر طرح سے
امن اور چین عطا فرما کیونکہ تو قادر اور غفور الرحیم ہے اور اپنے بندوں کی خطائیں معاف
کرنا تیرا ہی کام ہے اور ہم عاجز ضعیف انسان ہیں ۔ بھول چوک سے محفوظ نہیں ہم تو
ہر وقت خطا کار ہیں اور تیری ہی بخشش کے امیدوار ۔ اس کے بعد اے میرے خدا میں یہ
بھی التماس کرتا ہوں اور میری روح تیری عالی و مقدس جناب میں التجا کر رہی ہے اور میری
آنکھیں تیری نصرت کی انتظار میں تیری ہی طرف ہیں کہ تو اس سلسلہ کی صداقت کو جو
تیرے ہی حکم اور منشا کے مطابق تیرے مقدس دین و اسلام کی نصرت میں اور تیرے مقدس
نبیوں کی سچائی ظاہر کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے اہل دنیا پر ظاہر کر دے اور اُن کی
بصیرتوں کو روشن کر اور اُن کو اتباع حق کی توفیق بخش تا کہ تیرا جلال ظاہر ہو اور تیری مرضی
جیسی کہ آسمان پر ہے زمین پر بھی ظاہر ہو کیونکہ اے میرے خدا تو جانتا اور دیکھتا ہے کہ میں
ایک عاجز اور ضعیف انسان ہوں تیری مدد کے سوا کچھ کہہ نہیں سکتا اور دلوں پر اثر ڈالنا اور
حق کی پہچان میں ان کی بصیرتوں کو کھولنا تیرا ہی کام ہے اس لئے اگر تیری امداد میرے
شامل حال نہ ہوگی تو میں نا کامیاب رہ جاؤں گا جیسا کہ جھوٹے رہ جاتے ہیں پس اے
میرے خدا تو اس سلسلہ کی نصرت میں اپنی قدرت کا ہاتھ ظاہر فرما اور جس غرض کے لئے
یہ جاری کیا گیا ہے اس کو انجام دے اور صداقت کو مذاہب غیر کے معتقدوں پر عموماً اور
اہل اسلام پر خصوصاً کھول دے اور اُن کو اس کے اتباع کی توفیق عنایت کر کیونکہ تو قادر
ہے۔ اور آسمان وزمین کا ہر ایک ذرہ پر تیرا ہی حکم نافذ ہے کیا ممکن کہ تیرے حکم کے بغیر ایک
ذرہ حرکت کر سکے لہٰذا تو جو چاہتا ہے کرتا ہے تیرے آگے کوئی بات انہونی اور محال نہیں اور
یعنی اس شخص کو جو مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتا ہے ہلاک کر۔

آج 10 میں سے 10 باقی