۱۸۷۔ جنازہ
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حقيقة الوحى
نمک پھانک لیا اور دماغ پر بخار چڑھ گئے اور سانس رک گیا اور گلا گھونٹا گیا پس اس طرح
پر خدا نے اُس کو شفادی اور کشفی پیشگوئی پوری کی ۔
۱۸۷۔ نشان ۔ میرے بڑے بھائی جن کا نام میرزا غلام قادر تھا کچھ مدت تک
بیمار رہے جس بیماری سے آخر ان کا انتقال ہوا جس دن اُن کی وفات مقدر تھی صبح مجھے الہام
ہوا کہ جنازہ ۔ اور اگر چہ کچھ آثار اُن کی وفات کے نہ تھے مگر مجھے سمجھایا گیا کہ آج وہ فوت
ہو جائیں گے اور میں نے اپنے خاص ہم نشینوں کو اس پیشگوئی کی خبر دے دی جواب تک
۳۸۶ زندہ ہیں۔ پھر شام کے قریب میرے بھائی کا انتقال ہو گیا۔
ان تمام پیشین گوئیوں میں جو اس جگہ لکھی گئی ہیں میں نے اختصار کے خیال سے
بہت کم گواہوں کا ذکر کیا ہے مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے کئی ہزار گواہ ہیں جن کے رو برو یہ
پیشین گوئیاں کی گئیں اور پوری ہوئیں بلکہ بعض پیشگوئیوں کے تو کئی لاکھ گواہ ہیں ۔
میرا ارادہ تھا کہ ان نشانوں کو تین سو تک اس کتاب میں لکھوں اور وہ تمام نشان جو میری
كتاب نزول المسیح اور تریاق القلوب وغیرہ کتابوں میں لکھے گئے ہیں اور دوسرے
نئے نشان اس قدر اس میں لکھ دوں کہ تین سو کا عدد پورا ہو جائے مگر تین روز سے میں بیمار
ہو گیا ہوں اور آج اُنتیس ستمبر ۱۹۰۶ ء کو اس قدر غلبہ مرض اور ضعف اور نقاہت ہے کہ
میں لکھنے سے مجبور ہو گیا ہوں اگر خدا نے چاہا تو حصہ پنجم براہین احمدیہ میں یہ تین سونشان یا
زیادہ اس سے لکھے جاویں گے۔ بالآخر اس قدر لکھنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اگر ان نشانوں
سے کسی کا دل تسلی پذیر نہ ہو اور ایسا شخص اُن لوگوں میں سے ہو جو الہام اور وحی کا دعوی
کرتے ہیں تو اُس کے لئے یہ دوسری راہ کھلی ہے کہ وہ میرے مقابل پر اپنے الہام اپنی
قوم کے دو اخباروں میں ایک سال تک شائع کرتا رہے اور دوسری طرف میں وہ تمام
لدها
حقيقة الوحى
امور غیبیہ جو مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے معلوم ہوں اپنی جماعت کے دو اخباروں میں شائع
کروں اور دونوں فریقوں کے لئے شرط یہ ہے کہ جو الہام اخباروں میں درج کرائے جائیں
وہ ایسے ہوں کہ ہر ایک اُن میں سے امور غیبیہ پر مشتمل ہو اور ایسے امور غیب ہوں جو انسانی
طاقتوں سے بالاتر ہوں اور پھر ایک سال کے بعد چند منصفوں کے ذریعہ سے دیکھا جائے گا
کہ کس طرف غلبہ اور کثرت ہے اور کس فریق کی پیشگوئیاں پوری ہوگئی ہیں اور اس امتحان
کے بعد اگر فریق مخالف کا غلبہ رہا اور میرا غلبہ نہ ہوا تو میں کا ذب ٹھیروں گا اور نہ قوم پر لازم
ہوگا کہ خدا تعالیٰ سے ڈر کر آئندہ طریق تکذیب اور انکار کو چھوڑ دیں اور خدا کے مرسل کا
مقابلہ کر کے اپنی عاقبت خراب نہ کریں۔ اور یادر ہے کہ جن اعتراضوں کو وہ پیش کرتے ہیں
اگر ان سے کچھ ثابت ہوتا ہے تو بس یہ ہی ثابت ہوتا ہے کہ اُن کے دل تعصب کے غبار ۳۸۷
اور تاریکی سے بھر گئے ہیں اور اُن کی آنکھوں پر بغض اور حسد کے پر دے آگئے ہیں مثلاً بار بار
یہ پیش کرنا کہ ڈپٹی آتھم کی نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی کیا یہ ایمانداری کا اعتراض ہے
کہ آتھم کی نسبت پیشگوئی پوری نہ ہوئی کیا یہ سچ نہیں ہے کہ گیارہ برس سے بھی زیادہ عرصہ
گذر چکا ہے کہ آتھم مر گیا اور اب زمین پر اس کا نام ونشان نہیں اور اُس کا رجوع کرنا قریباً
ستر آدمیوں کی گواہی سے ثابت ہے جبکہ اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عین مجلس
مباحثہ میں دجال کہنے سے رجوع کیا اور پھر پندرہ مہینے تک روتا رہا اور یہ پیشگوئی شرطی تھی
جیسا کہ پیشگوئی کے یہ لفظ تھے کہ بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے پھر جبکہ اس نے
رجوع کر لیا اور ان گواہوں کے رو برور جوع کیا جن میں سے اب تک بہت سے زندہ ہیں
تو پھر اب تک اعتراض کرنے سے باز نہ آنا کیا کسی پاک طینت کی علامت ہے۔
ایسا ہی محض تعصب اور جہالت سے یہ اعتراض کرتے ہیں کہ احمد بیگ کے داماد کی نسبت
بھی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور دیانت کا حال یہ ہے کہ اس اعتراض کے وقت احمد بیگ
کا نام بھی نہیں لیتے کہ اُس پر کیا حقیقت گذری اور محض خیانت کے طور پر پیشگوئی کی ایک
حقيقة الوحى
☆
ٹانگ مخفی رکھ کر دوسری ٹانگ پیش کر دیتے ہیں اور دیدہ و دانستہ لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ اس پیشگوئی کی دو شاخیں تھیں ایک شاخ احمد بیگ کی نسبت اور دوسری
احمد بیگ کے داماد کی نسبت سواحمد بیگ پیشگوئی کے مطابق میعاد کے اندر فوت ہو گیا اور
اس کے مرنے سے اس کے وارثوں کے دلوں کو بہت صدمہ پہنچا اور خوف سے بھر گئے اور یہ تو
انسانی سرشت میں داخل ہے کہ جب دو شخص ایک ہی بلا میں ( جو وارد ہونے والی ہو ) گرفتار
ہوں اور ایک اُن میں سے اس بلا کے نزول سے مر جائے تو جو شخص ابھی زندہ ہے وہ اور
اُس کے وارث سخت خوف اور اندیشہ میں پڑ جاتے ہیں چونکہ یہ پیشگوئی شرطی تھی جیسا کہ
آتھم کی پیشگوئی شرطی تھی اس لئے جب احمد بیگ کے مرنے سے وہ لوگ سخت خوف اور
اندیشہ میں پڑ گئے اور دعائیں کیں اور صدقہ و خیرات بھی کیا اور بعض کے خط عجز و نیاز کے
۳۸۸ بھرے ہوئے میرے پاس آئے جواب تک موجود ہیں تو خدا تعالیٰ نے اپنی شرط کے پورا
کرنے کے لئے اس پیشگوئی میں بھی تاخیر ڈال دی مگر افسوس تو یہ ہے کہ یہ لوگ جو احمد بیگ
کے داماد کی نسبت جابجا شور مچاتے ہیں اور صد ہار سالوں اور اخباروں میں اس کا ذکر کرتے
ہیں ۔ کبھی ایک دفعہ بھی شرافت اور راست گوئی کے لحاظ سے پورے طور پر پیشگوئی کا ذکر نہیں
کرتے اور کبھی کسی رسالہ میں نہیں لکھتے کہ اس پیشگوئی کی دو شاخیں تھیں ایک شاخ ان میں
سے میعاد کے اندر پوری ہو چکی ہے یعنی احمد بیگ کی موت بلکہ ہمیشہ اور ہر محل اور ہر موقع اور
ہر مجلس میں اور ہر رسالہ اور ہر اخبار میں احمد بیگ کے داماد کو ہی روتے ہیں اور جو مر گیا اُس کو
نہیں روتے ۔ یہ شرافت اور دیانت اس زمانہ کے مولویوں کے ہی حصہ میں آگئی ہے۔
اس پیشگوئی میں شرطی الہام یہ تھا جو اُسی زمانہ میں چھپ کر شائع ہو چکا ہے۔ ايتها المرأة توبی توبی فان
البلاء علی عقبک یعنی اے عورت تو بہ کر تو بہ کر کیونکہ بلا تیری لڑکی اور لڑکی کی لڑکی پر نازل ہونے والی ہے پس اس
کی لڑکی پر تو بلا نازل ہوئی کہ اُس کا خاوند مرزا احمد بیگ مر گیا لیکن احمد بیگ کی وفات کے بعد بوجہ خوف اور دعا اور
صدقہ خیرات کے لڑکی کی لڑکی اس بلا کے نزول سے اس وقت تک بچائی گئی جو خدا تعالیٰ کے علم میں ہے۔ منہ
حقيقة الوحى
ایسا ہی ایک یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ ایک پیشگوئی میں مولوی محمد حسین اور اس کے
رفیقوں کی نسبت ذلت کی خبر دی گئی تھی اُس کی کوئی ذلت نہیں ہوئی ۔ افسوس ! ان لوگوں کو معلوم
نہیں کہ ہر ایک طبقہ کی ذلت علیحدہ رنگ میں ہوتی ہے کیا مولوی محمد حسین وہی نہیں ہیں جنہوں
نے کہا تھا کہ ” میں نے ہی اس شخص کو اونچا کیا اور پھر میں ہی گراؤں گا ۔“‘ تو کیا انہوں نے
گرادیا ؟ کیا مولوی محمد حسین وہی نہیں ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ ان کو ایک صیغہ عربی کا نہیں آتا ؟
تو جب میں کے قریب نظم اور نثر میں عربی کی کتابیں میں نے لکھیں اور اُن کو بالمقابل لکھنے کی
دعوت کی گئی تو وہ ایک کتاب بھی عربی میں میرے مقابل نہ لکھ سکے کیا مولوی محمد حسین وہی نہیں
کہ جن کو میں نے اس بات کے لئے بلایا ؟ کہ وہ میرے مقابل زانو بزانو بیٹھ کر قرآن شریف
کی تفسیر عربی میں لکھیں تو وہ اس مقابلہ سے عاجز آگئے ۔ ایسا ہی بہت سی ان کی خانہ داری کی
اندرونی تلخیاں اور ذلتیں ایسی ہیں جن کی تصریح ہم مناسب نہیں سمجھتے تو کیا با وجود ان سب
باتوں کے ان کی کوئی ذلت نہ ہوئی ۔ اور نہ معلوم آئندہ کیا مقدر ہے کیونکہ وعید کی پیشگوئی
میں کسی میعاد کا لحاظ ضروری نہیں ہوتا بلکہ تو بہ واستغفار سے مل بھی سکتی ہے۔
ماسوا اس کے یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ چند پیشگوئیاں جو تین چار سے زیادہ نہیں جن
کے لئے ہمارے مخالف مولوی شور مچاتے ہیں یہ وعید کی پیشگوئیاں ہیں اور وعید کی پیشگوئیوں
کا پورا ہونا بموجب نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کے ضروری نہیں کیونکہ وہ کسی بلا کے نازل ہونے ۳۸۹
کی خبر دیتی ہیں اور باتفاق ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر کے ہر ایک بلا صدقہ اور خیرات اور دعا اور
☆
اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے وَإِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا
يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ لے یعنی اگر یہ نبی کا ذب ہے تو خود تباہ ہو جائے گا اور اگر صادق ہے تو بعض
پیشگوئیاں وعید کی اس کی تم پر پوری ہو جائیں گی اس جگہ یہ نہیں فرمایا کہ گل پوری ہو جائیں گی ۔ پس اس جگہ صاف طور پر
خدا نے فرما دیا ہے کہ وعید کی تمام پیشگوئیوں کا پورا ہونا ضروری نہیں بلکہ بعض ٹل بھی سکتی ہیں اور اگر ایسا ارادہ نہ ہوتا تو
خدا تعالیٰ یہ فرماتا وان یک صادقًا يصبکم کلّ الذي يعد كم مگر ایسا نہیں فرمایا۔ منہ
المؤمن : ٢٩
حقيقة الوحى
تضرع وزاری سے رد ہو سکتی ہے۔ یہ بات ایک ادنی عقل کا انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ جب
ایک بلا جس کے نازل کرنے کا ارادہ خدا نے فرمایا ہے خدا کے علم تک ہی محدودر ہے اور کسی
نبی کو اس سے اطلاع نہ دی جائے تو وہ صرف بلا کے نام سے موسوم ہوتی ہے اور جب نبی کو
اس بلا سے اطلاع دی جائے تو پھر وہی بلا و عید کی پیشگوئی کہلاتی ہے۔ پس اگر بہر حال وعید
کی پیشگوئی کا پورا ہونا ضروری ہے تو اس سے ماننا پڑتا ہے کہ بہر حال بلا کا نازل ہونا
ضروری ہے۔ حالانکہ ابھی ہم بیان کر چکے ہیں ہیں کہ کہ بلا بلا صدقہ صدقہ و و خیرات اور دعا وغیرہ سے رد ہو
سکتی ہے اور اس پر کل انبیاء کا اجماع ہے پس یہ کمبینہ حملے جو یہ لوگ مولوی کہلا کر میرے پر
کرتے ہیں یہ سخت حیرت کا موجب ہے اور تعجب آتا ہے کہ کیا یہ لوگ کبھی قرآن شریف بھی
نہیں پڑھتے اور کیا کبھی حدیثوں کو نہیں دیکھتے کیا ان کو یونس نبی کی پیشگوئی بھی معلوم نہیں
جس کا مفصل قصہ کتاب در منثور میں بھی مذکور ہے جس کے ساتھ کوئی شرط موجود نہ تھی لیکن
پھر بھی تو بہ کرنے سے وہ سب لوگ عذاب سے بچائے گئے اور یونس باوجود یکہ خدا کا نبی تھا
جب اُس کے دل میں گذرا کہ میری پیشگوئی کیوں نہیں پوری ہوئی اور کیوں وہ لوگ ہلاک
نہیں کئے گئے تو تنبیہ کے طور پر اس پر عذب نازل کیا گیا۔ اور اُس نے اس اعتراض کی
وجہ سے بڑے بڑے دکھ اُٹھائے اور پھر جبکہ اس پاک دل نبی نے اس اعتراض کی وجہ سے
اتنے دکھ اُٹھائے تو ان لوگوں کا کیا حال ہوگا جو شرطی پیشگوئیوں کی نسبت بار بار اعتراض
کرتے ہیں اور باز نہیں آتے ۔ اگر ان کے دلوں میں خدا کا خوف ہوتا تو یونس کی پیشگوئی
سے کوئی سبق حاصل کرتے اور اتنی زبان درازی اور شوخی نہ دکھلاتے اور اگر کچھ
جس بلا سے اللہ تعالیٰ بذریعہ کسی نبی یا رسول یا محدث کے اطلاع دیتا ہے وہ ایسی بلا سے زیادہ رڈ ہونے
کے لائق ہوتی ہے جس کی اطلاع نہیں دی جاتی کیونکہ اطلاع دینے سے سمجھا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ ہے کہ اگر
کوئی شخص تو بہ استغفار یا دعا کرے یا صدقہ خیرات دے تو وہ بلا رد کی جائے ۔ اور اگر وعید کی پیشگوئی رد نہیں ہو سکتی تو یہ
کہنا پڑے گا کہ بلا رد نہیں ہو سکتی اور یہ بر خلاف معتقدات دین ہے اور نیز اس صورت میں یہ اعتقاد رکھنا پڑے گا کہ
بر وقت نزول بلا صدقہ و خیرات اور توبہ و دعا سب لا حاصل ہے۔ منہ
حقيقة الوحى
☆
تقوی کا تخم ان کے اندر ہوتا تو یہ لوگ سوچتے کہ جن پیشگوئیوں پر انہوں نے اعتراض کیا ہے
وہ تو صرف دو تین ہیں اور ان کے مقابل پر وہ پیشگوئیاں جو اپنی سچائی دکھلا کر ان کے منہ پر
طمانچے مار رہی ہیں وہ تو سیکڑوں بلکہ ہزاروں اور لاکھوں تک پہنچ گئی ہیں ۔ یہ تو سوچنے کا
مقام تھا کہ کثرت کس طرف ہے ۔ کیا وہ اس بات ما بات کا ثبوت دے سکتے ہیں کہ جس قسم کا کوئی ۳۹۰
اعتراض انہوں نے ان پیشگوئیوں کی نسبت یا کسی اجتہادی غلطی کی نسبت کیا ہے دوسرے
انبیاء کی پیشگوئیوں میں اُن کی نظیر نہیں پائی جاتی ؟ کیا وہ نہیں جانتے کہ قطع نظر دوسرے انبیاء
کے خود ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو سب نبیوں سے افضل اور اعلیٰ اور خاتم الانبیاء تھے اس قسم کی
اجتہادی غلطی سے محفوظ نہیں رہے۔ کیا حدیبیہ کا سفر اجتہادی غلطی نہ تھا۔ کیا یمامہ یا ہجر کو اپنی
ہجرت کا مقام خیال کرنا اجتہادی غلطی نہ تھی ۔ کیا اور بھی اجتہادی غلطیاں نہ تھیں جن کا لکھنا
موجب تطویل ہے پس اس قسم کے کمینے حملے جن کے دائرہ کے اندر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی
☆
ہم نے اس کتاب میں ۱۸۷ نشان خدا تعالیٰ کے لکھے ہیں یہ وہ نشان ہیں جو کوئی ظنی امر نہیں بلکہ اکثر یہ
پیشگوئیاں پیش از وقوع اخباروں اور کتابوں میں شائع کی گئی ہیں اور ہزاروں ان کے گواہ اب تک زندہ موجود ہیں اور
یہ تمام وہ امور ہیں جو انسانی طاقت سے برتر ہیں۔ اگر یہ تمام ذخیرہ خدا کے نشانوں اور پیشگوئیوں کا کسی پہلے اسرائیلی
نبی کی کتابوں میں تلاش کیا جائے تو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ کسی اسرائیلی نبی کی سوانح میں اس کی نظیر نہیں ملے گی۔
اور اگر فرض بھی کر لیں تو ان نشانوں کی رویت کے گواہ کہاں سے میسر آئیں گے اور صرف خبر معاینہ کے مساوی نہیں ہو
سکتی۔ عیسائی بار بار حضرت مسیح کے مردے زندہ کرنے کے معجزات پیش کرتے ہیں مگر ثبوت ایک کا بھی نہیں۔ نہ کسی
مردہ نے آکر عالم آخرت کی سرگزشت سنائی یا بہشت دوزخ کی حقیقت ظاہر کی یا دوسرے جہان کے چشم دید عجائبات
کے بارے میں کوئی کتاب شائع کی یا اپنی شہادت سے فرشتوں کے وجود کا ثبوت دیا بلکہ مردوں سے مراد وہ لوگ ہیں
جو روحانی یا جسمانی طور پر مردوں کی مانند تھے۔ پھر گویا دعا کے ذریعہ سے نئی زندگی پائی ۔ یہی حال حضرت عیسی کے
پرندے بنانے کا ہے۔ اگر وہ سچ سچ پرندے بناتے تو ایک دنیا اُن کی طرف اُلٹ پڑتی اور پھر کیوں صلیب تک نوبت
پہنچتی اور کیا ممکن تھا کہ عیسائی لوگ جو حضرت عیسی کے خدا بنانے پر حریص ہیں وہ ایسے بڑے خدائی نشان کو چھوڑ دیتے
بلکہ وہ تو ایک تنکہ کا پہاڑ بنا دیتے ۔ اس سے ظاہر ہے کہ یہ واقعہ جو قرآن شریف میں مذکور ہے اپنے ظاہری معنوں پر
محمول نہیں بلکہ اس سے کوئی خفیف امر مراد ہے جو بہت وقعت اپنے اندر نہیں رکھتا۔ منہ
حقيقة الوحى
آجاتے ہیں کسی مسلمان کا کام نہیں بلکہ ان لوگوں کا کام ہے جو درحقیقت اسلام کے دشمن ہیں۔
اور پھر ایک اور نادانی یہ ہے کہ جاہل لوگوں کو بھڑ کانے کے لئے کہتے ہیں کہ اس شخص نے نبوت کا
دعویٰ کیا ہے حالانکہ یہ ان کا سراسر افترا ہے بلکہ جس نبوت کا دعوی کرنا قرآن شریف کے رو سے
منع معلوم ہوتا ہے ایسا کوئی دعوی نہیں کیا گیا صرف یہ دعوی ہے کہ ایک پہلو سے میں اُمتی ہوں
اور ایک پہلو سے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض نبوت کی وجہ سے نبی ہوں اور نبی سے
مراد صرف اس قدر ہے کہ خدا تعالیٰ سے بکثرت شرف مکالمہ و مخاطبہ پاتا ہوں ۔ بات یہ ہے کہ
جیسا کہ مجدد صاحب سر ہندی نے اپنے مکتوبات میں لکھا ہے کہ اگر چہ اس اُمت کے بعض افراد
مکالمہ و مخاطبہ الہیہ سے مخصوص ہیں اور قیامت تک مخصوص رہیں گے لیکن جس شخص کو بکثرت اس
مکالمہ و مخاطبہ سے مشرف کیا جائے اور بکثرت امور غیبیہ اس پر ظاہر کئے جائیں وہ نبی کہلاتا ہے۔
اب واضح ہو کہ احادیث نبویہ میں یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں
سے ایک شخص پیدا ہو گا جو عیسی اور ابن مریم کہلائے گا۔ اور نبی ۔ گا۔ اور نبی کے نام سے موسوم کیا جائے گا یعنی
اس کثرت سے مکالمہ و مخاطبہ کا شرف اس کو حاصل ہوگا اور اس کثرت سے امور غیبیہ اس پر ظاہر
ہوں گے کہ بجز نبی کے کسی پر ظاہر نہیں ہو سکتے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى
غَيْبِمَ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ یعنی خدا اپنے غیب پر کسی کو پوری قدرت اور غلبہ
۳۹۱ نہیں بخشا جو کثرت اور صفائی سے حاصل ہو سکتا ہے، بجز اس شخص کے جو اس کا برگزیدہ رسول ہو اور
یہ بات ایک ثابت شدہ امر ہے کہ جس قدر خدا تعالیٰ نے مجھ سے مکالمہ و مخاطبہ کیا ہے اور جس قدر
امور غیبیہ مجھ پر ظاہر فرمائے ہیں تیرہ سو برس ہجری میں کسی شخص کو آج تک بجز میرے یہ نعمت عطا
نہیں کی گئی۔ اگر کوئی منکر ہو تو بارثبوت اس کی گردن پر ہے۔
غرض اس حصہ کثیر وحی الہی اور امور غیبیہ میں اس اُمت میں سے میں ہی ایک فرد
مخصوص ہوں اور جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس اُمت میں سے گزر
چکے ہیں ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا ۔ پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے
ا الجن: ۲۷، ۲۸
حقيقة الوحى
☆
میں ہی مخصوص کیا گیا اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں کیونکہ کثرت وحی اور
کثرت امور غیبیہ اس میں شرط ہے اور وہ شرط اُن میں پائی نہیں جاتی اور ضرور تھا کہ ایسا ہوتا
تا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی صفائی سے پوری ہو جاتی کیونکہ اگر دوسرے صلحاء
جو مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں وہ بھی اسی قدر مکالمہ و مخاطبہ الہیہ اور امور غیبیہ سے حصہ پالیتے
تو وہ نبی کہلانے کے مستحق ہو جائے تو اس صورت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی
میں ایک رخنہ واقع ہو جاتا اس لئے خدا تعالیٰ کی مصلحت نے ان بزرگوں کو اس نعمت کو
پورے طور پر پانے سے روک دیا تا جیسا کہ احادیث صحیحہ میں آیا ہے کہ ایسا شخص ایک ہی
ہوگا وہ پیشگوئی پوری ہو جائے۔ اور یادر ہے کہ ہم نے محض نمونے کے طور پر چند پیشگوئیاں
اس کتاب میں لکھی ہیں مگر دراصل وہ کئی لاکھ پیشگوئی ہے جن کا سلسلہ ابھی تک ختم نہیں
ہوا اور خدا کا کلام اس قدر مجھ پر نازل ہوا ہے کہ اگر وہ تمام لکھا جائے تو میں جزو سے کم
نہیں ہوگا اب ہم اسی قدر پر کتاب کو ختم کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے چاہتے ہیں کہ اپنی
طرف سے اس میں برکت ڈالے اور لاکھوں دلوں کو اس کے ذریعہ سے ہماری طرف کھینچے۔
آمين واخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين۔
☆
تمت
خدا کے کلام میں یہ امر قرار یافتہ تھا کہ دوسرا حصہ اس اُمت کا وہ ہوگا جو مسیح موعود کی جماعت ہوگی ۔
اسی لئے خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو دوسروں سے علیحدہ کر کے بیان کیا جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَاخَرِينَ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم لے یعنی اُمت محمدیہ میں سے ایک اور فرقہ بھی ہے جو بعد میں آخری زمانہ میں
آنے والے ہیں اور حدیث صحیح میں ہے کہ اس آیت کے نزول کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ
سلمان فارسی کی پشت پر مارا اور فرمایا لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله رجل من فارس اور یہ میری
نسبت پیشگوئی تھی۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں اس پیشگوئی کی تصدیق کے لئے وہی حدیث بطور
وحی میرے پر نازل کی اور وحی کی رو سے مجھ سے پہلے اس کا کوئی مصداق معین نہ تھا اور خدا کی وحی نے مجھے
معین کردیا۔ فالحمد لله منه
ا الجمعة :