طاعون کا علاج - چراغ دین کا اعلان جب وہ احمدی تھے۔

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

☆
( نقل مطابق اصل )
حقيقة الوحى
اعلان حق بم
طاعون کا علاج
آسمانی نشان
في تائيد مسيح الزمان
☆
دون ان الله لا يغير ما بقوم حتى يغيرو ما بانفسهم
ملک پنجاب و ہندوستان کے لوگوں پر یہ امرمخفی نہیں کہ ان چند سال کے اندر آفت
طاعون نے اس ملک میں کیا کچھ انقلاب کر دکھایا ہے جس شہر یا گاؤں یا گھر میں قدم
رکھتی ہے صفائی کئے بغیر نہیں چھوڑتی ۔ اس کے ہیبت ناک حملوں کے نظارہ سے دل
کا نپتے اور بدنوں پر لرزہ آتا ہے۔ یہ آسمانی بجلی کی طرح دنیا کو کھاتی جاتی ہے لوگ اپنے
گھروں اور شہروں کو چھوڑ کر بھاگتے جاتے ہیں ۔ عزیزوں اور اقارب میں تفرقہ ہو
تنبیہ۔ واضح ہو کہ اشتہار چراغ دین کا محض اس غرض سے کتاب حقیقۃ الوحی کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے کہ تا ہر ایک
منصف مزاج معلوم کر لے کہ یہ شخص جو اپنے اعمال کی سزا پا چکا ہے پہلے میری تصدیق کرتا تھا اور پھر نفس امارہ کی
کشش سے بعض پادریوں سے اتفاق کر کے مرتد ہو گیا اور مجھے دجال وغیرہ ناموں سے پکارا اور میرے مخالف کتاب
منارة اوراع ارة المسیح اور اعجاز محمدی لکھی ۔ اب بھی ۔ اب ہر ایک منصف مزاج خود انصاف کی نظر سے دیکھ سکتا ۔ صاف کی نظر سے دیکھ سکتا ہے کہ یہ وہی چراغ دین ہے
جس نے میری تائید میں یہ اشتہار لکھا تھا اور جس مدت تک یہ مصدقین میں رہا خدا نے طاعون وغیرہ سے اس کو محفوظ
رکھا پھر جب اس نے جامہ ارتداد پہن کر تحقیر اور توہین پر کمر باندھ لی تب پکڑا گیا اور میری پیشگوئی کے مطابق اور نیز
اپنے مباہلہ کی رو سے ہلاک ہوا۔ فالحمد للہ علی ذلک
حاشیہ نمبر : میں اس جگہ اس بات کو بھی ظاہر کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ میرا یہ اعلان صرف میری اپنی طرف سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ

حقيقة الوحى
رہا ہے۔ دنیا کے دم میں دم نہیں رہا۔ مخلوق اپنے بچاؤ کی مختلف تدبیروں میں مشغول ہے مگر
افسوس کہ اس کی اصل حقیقت اور علاج سے محض نا واقف ہیں۔
میرے دل میں ہمدردی بنی نوع کا ایک جوش ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس کا حقیقی اور قطعی اور یقینی
علاج اس عاجز پر ظاہر فرمایا ہے اس لئے میرا دل و ایمان و ہمدردی بنی نوع انسان مجھے مجبور کر رہی ہے کہ میں
اُس اصل علاج کو جو اس آفت کے دفعیہ کے لئے کافی وشافی ہے اور جس کے اندر دنیا کے بچاؤ کے اسباب
موجود ہیں پبلک پر ظاہر کروں تا کہ جن کی قسمت میں اس سعادت سے حصہ لینا مقسوم ہے نجات پائیں ۔
☆
پس واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ قریباً عرصہ ایک سال سے اس عاجز پر کشفی رنگ میں ظاہر فرما رہا ہے
کہ یہ زمانہ روحانی قیامت یعنی صلح و صلاحیت کا زمانہ کا مقدمہ اور آغاز ہے جس کو اہل اسلام کے
محاورہ میں فتح اسلام اور مسیحیوں کے نزدیک مسیح کے جلالی نزول اور اس کی بادشاہت کی طرف
منسوب کیا جاتا ہے اور وہ ایسا زمانہ ہے کہ جس میں شیطانی تسلط اور دجالی فتنت دنیا سے اُٹھائی جائے
گی اور زمین روز روشن کی طرح خدا کے جلال کی معرفت سے معمور ہوگی اور حقیقی خدا پرستی ابدی
راستبازی امن و صلح کاری دنیا میں قائم ہوگی اور قوم قوم سے اور بادشاہ بادشاہ سے لڑائی نہ کریں
گے۔ مذہبی مخالفتیں تمام دنیا سے اُٹھ جائیں گی اور اہل دنیا ایک ہی طریق و دین میں ہو کر صلح و
صلاحیت کا کامل نمونہ ظاہر کریں گے اور قو میں جسمانی و روحانی نعمتوں سے مالا مال ہو کر نہایت
امن و چین کی حالت میں اپنی زندگی بسر کریں گی اور تمام جنگ و جدال ، فتن و فساد، بغض و عداوت ،
کفر و معصیت ، رنج و مصائب دنیا سے اُٹھائے جائیں گے یہاں تک کہ شیر اور بیل، بھیڑ اور بھیڑیا اب
بقیہ حاشیہ نمبر : کی طرف سے ہے کیونکہ اس نے مجھے امام الزمان مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت اور آپ کے اس متبرک زمانہ
کی چگونگی حالات پر گواہی دینے کے لئے مامور فرمایا ہے جیسا کہ سورہ بروج آیت و اليوم الموعود و شاهدا و مشهود کے
مفہوم سے ثابت ہے کیونکہ یوم الموعود یہی زمانہ ہے اور مشہود سے مراد حضرت امام الزمان مسیح موعود علیہ السلام ہیں اور شاہد وہ
لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے جناب ممدوح کی صداقت پر گواہی دیں گے اس لئے میں اپنے سچے دل سے خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر
جان کر یہ گواہی دیتا ہوں کہ بلا شک و شبہ حضرت اقدس میرزا صاحب خدا تعالیٰ کی طرف سے اس زمانہ کے لئے بحیثیت ماموریت لی
منصب امامت پر مشرف ہیں اور جناب کی اطاعت خدا کی خوشنودی کا سبب اور مخالفت اس کے قہر و غضب کا موجب ہے لہذا دنیا کے زیادہ
با وجود اس قدر علم کے پھر بھی مخالفت سے نہیں ڈرا
(نقل مطابق اصل )
نقل مطابق اصل صحیح یوں ہے و شاهد و مشهود)

حقيقة الوحى
ایک ہی گھاٹ سے پانی پئیں گے اس کا ثبوت قرآن شریف اور کتب مقدسہ میں موجود ہے۔
اب میں اس بات کو بھی ظاہر کر دیتا ہوں کہ وہ متبرک زمانہ جس کی تعریف کی گئی ہے عمر دنیا میں
ساتواں ہزار ہے جو سبت کی طرح خدا کی بادشاہت یعنی صلح و صلاحیت کے لئے مخصوص و مقرر ہے اور یہ
بات بھی مجھ پر ثابت ہو چکی ہے کہ یہ صدی چھٹویں ہزار کا اختتام ہے اس لئے اس روحانی قیامت کی
تیاری کے لئے جو کچھ انقلاب وقوع میں آنے والا ہے اسی صدی میں پورا کیا جائے گا ۔ پس اس کامل
اور عظیم الشان روحانی انقلاب کی تیاری کے واسطے خدا تعالیٰ نے دو طرح کا انتظام فرمایا ہے۔ ایک
جمالی دوسرا جلالی، جمالی تو یہ ہے کہ اُس نے اپنی سنت قدیمہ کے مطابق جیسا کہ وہ ہر ایک زمانہ میں دنیا
کی ہدایت و صلاحیت کے لئے اپنے بندوں میں سے بعض کو مامور و مبعوث فرماتا رہا ہے۔ اس زمانہ
میں بھی اپنے ایک خاص بندہ کو جن کا نام نامی واسم گرامی حضرت میرزا غلام احمد صاحب قادیانی
ہے منصب امامت عطا کر کے مامور و مبعوث فرمایا ہے تا کہ دنیا آپ کے زیر سایہ ہدایت واطاعت میں
رہ کر اس پاک روحانی تبدیلی کا نور جس کا حصول روحانی قیامت کی تیاری کے لئے ضروری ہے اپنے
اندر پیدا کرے اور خدا تعالیٰ کی اس پُر امن و با برکت بادشاہت میں جس کا ذکر کیا گیا ۔ ہے اور جس میں
کسی نا پاک اور شریر کا گذر نہیں ہو سکتا داخل وشامل ہونے کے لائق ٹھیرے۔
اور دوسرا نظام خدا تعالیٰ کا جلالی اور قہری حربہ جس سے مراد طاعون اور قحط ہے تا کہ جو لوگ اُس
بقیہ حاشیہ نمبر : اطمینان کے لئے میں اپنے بعض رؤیا اور کشوف کو بھی اختصار کے ساتھ تحریر کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔ پس واضح
رائے ناظرین ہو کہ عرصہ قریبا بارہ سال کا گذرا ہو گا کہ ایک رویا صالحہ میں اس عاجز نے دیکھا۔ کہ ایک نورستون کی صورت پر آیا
اور اُس نے مجھے اپنے اندر ڈھانپ لیا اور میری حالت کو بدل ڈالا۔ اور کلمہ توحید میری زبان پر جاری کر دیا چنانچہ اس کے بعد
ایک سال سے کچھ زیادہ عرصہ تک میں اللہ تعالیٰ کو مشاہدہ میں دیکھتا رہا اور جب وہ حالت کم ہونے لگی تو ایک رات میں نے رویا
کی حالت میں خدا تعالیٰ کو دیکھا اور میں اس میں بالکل محو اور وصل ہو گیا اور تمام روز اس کی لذت اور سرور میرے دل پر موجودرہا
اور پھر بعد اس کے آج سے قریباً سات سال پہلے ایک رویا صالحہ میں اس عاجز نے ایک کثیر التعداد جماعت کو ایک مقام پر
حضرت مسیح علیہ السلام کی انتظاری میں کھڑے اور آسمان کی طرف تا کتے ہوئے دیکھا کہ گویا اب ہی حضرت مسیح علیہ السلام
نزول فرمائیں گے اور یہ بھی دیکھا کہ نزول مسیح کے لئے ایک مینار بنانے کے تردد میں لگ رہے ہیں اور اُس وقت مجھے ایک

حقيقة الوحى
(نقل بعينه )
جمالی نظام سے اصلاح پذیر نہ ہوں اس جلالی حربہ سے ہلاک یا متنبہ کئے جائیں جیسا کہ قدیم سے
ستہ اللہ چلی آتی ہے کہ ہر ایک روحانی انقلاب کے لئے پہلے مامور آتے رہے ہیں اور جب قوم ان کی
تکفیر و تکذیب میں حد سے بڑھ جاتی تھی تو ان پر عذاب آجاتا رہا جس کی نظیریں قرآن شریف و کتب
مقدسہ میں بکثرت موجود ہیں۔ چنانچہ اسی طرح اب بھی وقوع میں آیا کہ جب حضرت اقدس نے تبلیغ
اور حجتہ اللہ کو دنیا پر پورا کیا اور اپنے دعوئی ماموریت کو ہر ایک پہلو سے جیسا کہ حق تھا ثابت کر دکھا یا لیکن
دُنیا اُن کی تکفیر و تکذیب سے باز نہ آئی تو خدا تعالیٰ نے اپنی سنت قدیم کے مطابق اس زمانہ کے لوگوں
کے لئے آسمان سے یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ انبیاء علیہم السلام کے مخالفوں کی طرح آپ کے مکذبین کے
لئے بھی ایک بلا نازل فرمائی ۔ سو وہ یہی طاعون ہے جو دنیا کو کھا جانے والی آگ کی طرح بھسم کرتی 10
جاتی ہے۔ دیکھو حدیث نبوی میں صاف لکھا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں اس کثرت سے طاعون
پڑے گی کہ زمین مردوں سے بھر جائے گی۔ اور انجیل مقدس کتاب مکاشفات باب ۱۶ میں لکھا ہے کہ
نزول مسیح کے زمانہ میں خلقت بُرے اور زبوں پھوڑے کی آفت سے جس سے مراد طاعون ہے ہلاک
ہوگی ۔ علاوہ اس کے قرآن کریم بڑی شدومد کے ساتھ آخری زمانہ میں قوموں کے ہلاک ہونے کی خبر
دیتا ہے۔ جیسا کہ فرمایا: و ما من قرية الا نحن مهلكوها قبل يوم القيامة او معذبوها عذابا
شديدا و كان ذالك في الكتاب مسطورا ( سورة بنی اسرائیل رکوع ۶) اور ایسا ہی سورہ دخان
*
نحن مهلكوها قبل يوم القيامة او معذبوها عذاباً شديدًا كان ذالك في الكتاب مسطورًا)
نقل مطابق اصل صیح آیت یوں ہے ۔ و ان من قرية الا
*
میں فرمایا: فارتقب يوم تأتى السماء بدخان مبين يغشى الناس هذا عذاب اليم۔ الخ
بقیہ حاشیہ نمبر : الہامی کتاب میں لکھا ہوا دکھایا گیا کہ وہ مینار جس پر مسیح نازل ہوگا ۔ چراغ دین یعنی اس عاجز کے ہاتھ سے 10
بنایا جائے گا۔ اور ساتھ ہی اس کے یہ بھی مجھ پر ظاہر ہوا کہ گویا دنیا میں اس مینار کے بنانے کے لئے کوئی دوسرا شخص میرا ہم
نام نہیں ہے اور پھر تقریباً عرصہ تین سال کے بعد رویا کی حالت میں تمام دنیا کی قومیں چڑیوں کی صورت پر آپس میں شور وغل
کرتی ہوئیں مجھے دکھائی گئیں ۔ اور جب میں اُن کا نظارہ کر رہا تھا تو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام مجھ پر نازل ہوا ( اُن کو
کہو اس طرف چلی آویں تا کہ ان کو آرام ملے ) پھر اس کے بعد میں نے ایک دفعہ ایک رویا صالحہ میں دیکھا کہ صلحاء لوگوں کا
ایک جلسہ ہ منعقد ہوا اور اس عاجز کو اس میں شامل کیا گیا اور لوگ مجھے مبارک باد دیتے ہیں اور پھر ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ
حضرت اقدس کے مخلص خدام کا جلسہ منعقد ہورہا ہے اور اِس عاجز کو اس خدمت پر مامور کیا گیا کہ میں لوگوں کو حضرت اقدس
مسیح کی بیعت کے لئے بلند آواز سے پکاروں اور جو آئے اس کو حضور پر نور کی خدمت میں حاضر کروں ۔ اب ایک سال کا ذکر
ہے کہ میں نے ایک رویا صالحہ میں دیکھا کہ مغرب کی طرف سے ایک روشنی آئی جس کا طولان کوسوں تک اور اونچان

حقيقة الوحى
فاذا برق البصر۔ الخ)
حمد ( نقل مطابق اصل صحیح یوں ہے
( نقل مطابق اصل صحیح یوں ہے
و ما كان ربك مهلك القراى حتى يبعث في امها رسولا)
اور فرمايا يوم نبطش البطشة الكبرى انا منتقمون يعنى انتظاری کرو اس دن کی کہ لاوے
آسمان دھو آں ڈھانک لے گا لوگوں کو ۔ یہ ہے عذاب درد دینے والا ۔ جس دن پکڑیں گے ہم
پکڑ نا سخت تحقیق ہم بدلہ لینے والے ہیں اور اسی طرح سورۃ قیامت میں فرمایا: واذا برق البصر
☆
و خسف القمر و جمع الشمس والقمر يقول الانسان يومئذ اين المفر كلا لا
وزر الی ربک یومئذ المستقر یعنی چاند اور سورج کو جب ایک ہی مہینے یعنی رمضان
میں گہن ہوگا تو اس کے بعد لوگ بھاگنے کی جگہ ڈھونڈیں گے اور نہ پاویں گے۔ سوائے اس کے
کتب مقدسہ میں بھی اس زمانہ کے متعلق بہت سی پیشین گوئیاں موجود ہیں ۔ دیکھو یسعیاہ باب ۴،
۶۶/۱۵ اور ۵۰ زبور ۳ آیت اور دانی ایل ب ۱۲ ، حزقی ایل ۱۵ ۳۸ و حقوق ب۳۔
صفنیاہ ب۳ ۔ میکا یہ ب ۴۔ متی ب ۱۳/۴۰ و ۱۵ - ۳۱- مکاشفات ب ۱۵، ۱۶۔ ان کتابوں میں
اس زمانہ کا پورا اور کامل فوٹو موجود ہے۔
ہاں اگر یہ سوال ہو کہ ہم کیونکر مانیں کہ یہ عذاب امام الوقت کی مخالفت کے باعث ہم پر آ گیا
*
ہے تو اس کا جواب ہم آیات ذیل سے دیتے ہیں جیسا فرمایا و ما نهلك القرى حتى نبعث
فيهم رسولا یعنی ہم کسی بستی کو بھی ہلاک نہیں کرتے جب تک کہ ان کے درمیان کوئی رسول
و بقیہ حاشیہ نمبر : آسمان سے ملا ہوا تھا اور وہ روشنی سیدھی میری طرف آئی اور جس قد ر نز دیک آتی تھی کم ہوتی جاتی
تھی یہاں تک کہ جب میرے نزدیک پہنچی تو میں نے بجائے روشنی کے صرف واحد شخص کو دیکھا جس کے دونوں
ہاتھوں میں نعلین کی صورت پر دو اشیاء پکڑی ہوئی تھیں اور جب اُن کو ہلاتا تھا تو وہ روشنی اُن کے اندر سے نکلتی تھی
چنانچہ اُس شخص نے میرے قریب آ کر نہایت جذبہ کے ساتھ پکارا کہ بیماروں کو حاضر کرو۔ اُس کے کہنے پر میں اُس
کے آگے سرنگوں ہو گیا اور اُس نے اُس چیز کے ساتھ جو اُس کے ہاتھ میں تھی میرے سر کو مسح کیا اور میں دیکھتا ہوں
کہ میرے گلے میں قیدیوں کی طرح لوہے کی ایک ہیکل پڑی ہے جس کو میں اپنے دونوں ہاتھوں سے کھول رہا ہوں
چنانچہ اس کے چند روز بعد پھر پہلے کی طرح کشفی حالت مجھ پر طاری ہوئی اور ایک ایسا سرور میرے دل پر طاری ہوا کہ
گویا میں بادشاہ ہوں چنانچہ اسی سرور اور تموج کی حالت میں ایک روز کشفی طور پر میں خدا کے حضور پہنچایا گیا اور اس
وقت مسیحی تعلیم یعنی انجیل کی حقیقت مجھ پر کھولی گئی اور مسیحیوں کی غلط نہی پر آگاہ کیا گیا اور اس کے ساتھ یہ بات بھی

حقيقة الوحى
*
☆
( نقل مطابق اصل صحیح یوں ہے ۔ فاذا جاء رسولهم قُضِيَ بينهم بالقسط
نہ بھیجیں اور دوسری جگہ فرمایا : لكل امة رسول اذا جاء رسولهم قضى بينهم بالقسط و
هم لا يظلمون یعنی ہر ایک قرن کے لوگوں کا فیصلہ اُسی وقت ہوتا ہے جبکہ ان کے پاس
رسول آتا ہے پس جب ایک طرف ایک رسول یعنی حضرت امام الزمان موجود ہیں جو دنیا کو
حق اور راستی کی طرف بلا رہے ہیں اور دوسری طرف ان کی تکذیب بھی بڑے زور و شور کے
ساتھ ہو رہی ہے اور تیسری طرف ایک ہولناک عذاب بھی دروازہ پر کھڑا ہے تو کیا سمجھ
میں نہیں آتا کہ یہ وہی مخالفت اور شرارت ہماری جو ایک مامور من اللہ کے حق میں کر رہے
ہیں عذاب کے رنگ میں متمثل ہو کر ہمارے سامنے آگئی ہے یا یوں کہو کہ اس عذاب کا اصل
سبب وہی تکثیر و تکذیب ہے جو دنیا کی ہلاکت کا باعث ہوئی و حق بهم ما كانوا به
يستهزؤن یعنی گھیر لیا اُن کو اُس چیز نے جو تھے وہ ساتھ اس کے ٹھٹھا کرتے ۔ ہم نے تو اپنی ﴿۱۲﴾
آنکھوں سے دیکھا اور کانوں سے سنا کہ مخالف لوگ حضرت مسیح الزمان علیہ السلام کی اُس
پیشین گوئی پر جو اسی طاعون کے بارہ میں آج سے چار سال پہلے شائع کی گئی تھی کہ ملک
پنجاب میں طاعون پڑے گا ہنسی اور ٹھٹھا کرتے تھے کہ وہ طاعون کہاں ہے۔ علاوہ اس کے
جب صد ہا نظیریں اس کی قرآن شریف اور کتب مقدسہ میں موجود ہیں کہ گذشتہ زمانوں
بقیہ حاشیہ نمبر : ظاہر کی گئی کہ گویا اب مسیح موعود علیہ السلام (یعنی اس اُمت کا مسیح ) اپنے جلالی نزول میں نازل ہونے پر ۱۲
ہے اور اس عاجز کو اس کے نزول کی منادی کرنے اور قوموں کو اس کی بادشاہت میں شامل ہونے کی خوشخبری دینے کے
لئے مامور فرمایا۔ پھر اس کے چند روز بعد ایک رویا صالحہ میں مجھے دکھایا گیا کہ آسمان سے نصف چاند کی صورت پر نورانی
اجرام تیرتے ہوئے نازل ہو رہے ہیں اور میں اپنے ہاتھوں کو پیار کر حضرت امام الزمان کے لئے ان کو پکڑ رہا ہوں
چنانچہ اسی رؤیا کے سلسلہ میں پھر کیا دیکھتا ہوں کہ ایک مقام پر یورپینوں کے لئے بہت سے مکانات تیار ہو رہے ہیں اور
ان کے ایک طرف ایک بزرگ یعنی حضرت اقدس تشریف رکھتے ہیں اور آپ کے گردا گرد ایک پردہ کھڑا ہے جس کے
سبب حضرت موصوف باہر کی طرف سے دکھائی نہیں دیتے اور اس پردہ کے اندر سے بڑے زور کے ساتھ اُن لوگوں کو
جو تعمیر کے کام میں مصروف ہیں ڈانٹ رہے ہیں کہ جلدی کرو ۔ اگر کل تک یہ کام تیار نہ ہوگا تو تمہارا ٹھیکہ فتح کیا
جائے گا ۔ اسی اثنا میں اتفاقاً ایک ایسی ہوا چلی جس سے وہ پردہ جس کے اندر حضور تشریف رکھتے تھے گر گیا ۔ اور آپ کا
(خدا جانے بعد میں ان آنکھوں کو کیا ہو گیا )

حقيقة الوحى
میں ہر ایک مامور من اللہ کے مکذبوں کا انجام ہلاکت ہی ہوتا رہا اور ہر ایک اُمت پر جدا گانہ رنگ
میں عذاب آجاتا رہا تو اس صورت میں ہمیں اس بات کے ماننے میں کہ یہ عذاب اسی مخالفت کا
نتیجہ ہے کونسی چیز مانع ہو سکتی ہے۔ ہرگز نہیں بلا شک و شبہ یہ خدا تعالیٰ کا وہی جلالی اور قہری حربہ ہے
جو ہمیشہ سے اس کے سچے رسولوں کے مخالفوں کی ہلاکت کے لئے موجود ہو جاتا رہا ہے۔
پس جب اس کا سبب معلوم ہوا تو علاج میں کوشش کرنی چاہیے اور وہ یہ ہے حضرت امام
الزمان مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی ماموریت کو مان کر اور ان کی اطاعت کا جوا اخلاص
دل سے اُٹھا کر اور بصدق دل آپ کے زیر سایہ ہدایات رہ کر ایک پاک اور زندہ روحانی تبدیلی کو
جو ہر ایک قسم کے گناہ و بغ کے گناہ و بغاوت سے منزہ ہے ۔ سے منزہ زہ ہے حاصل کیا جاوے۔ سو جو شخص یا گھرانہ یا قوم یا اہل شہر
۱۳ ایسا کر لیں گے یقیناً بفضلہ تعالیٰ اس بلا سے نجات پائیں گے کیونکہ ابھی قبولیت کا دروازہ کھلا ہے
اس لئے جو شخص بصدق دل تو بہ کرے گا قبول ہوگی لیکن ایک وقت ایسا بھی آنے والا ہے کہ لوگ
تو بہ کریں گے مگر قبول نہ ہوگی ۔ قو میں خدا کے آگے چلائیں گی پرسنی نہ جائیگی ۔ دنیا خدا کی طرف
رجوع لاوے گی لیکن انجام اس کا مایوسی ہوگی جیسا فرمایا : ربنا اكشف عنا العذاب انا مؤمنون
انى لهم الذكر و قد جاء هم رسول مبين الخ ( سورۂ دخان ) اور وہ وقت ایسا ہو گا کہ یہ
بلا روئے زمین پر عام ہو گی کوئی شہر یا بستی الا ماشاء اللہ اس سے خالی نہ رہے گی بلکہ دریاؤں اور
بقیه حاشیہ نمبر : نورانی وجود آفتاب کی طرح چمکتا ہوا نظر آنے لگا اور اس عاجز نے دیکھا کہ آپ کا چہرہ نہایت ہی
خوبصورت اور روشن ہے گویا کہ حضور انور کے چہرہ سے نور ٹپک رہا ہے اور ساتھ ہی اس کے یہ بھی دیکھا کہ حضور کی
پوشاک سر سے پاؤں تک نہایت سفید اور براق ہے تب میں نے آگے بڑھ کر سلام کیا اور آپ اس قدر مہربانی و
محبت کے ساتھ پیش آئے کہ مجھے کامل یقین ہو گیا کہ اب میں حضور کے نظر منظور ہو کر عطائے خدمت سے مشرف کیا
گیا ہوں یہاں تک کہ میں کیا دیکھتا ہوں کہ میری پوشاک بھی حضور کی پوشاک کی طرح سفید اور براق ہوگئی ۔ اور
ایسا ہی ایک بزرگ نے بعد توجہ اس عاجز کے حق میں یہ رویا دیکھی تھی کہ ایک تالاب ہے اور اس کے درمیان ایک
پختہ عمارت ہے جس کے اندر سے ایک شعلہ روشنی کا نکل رہا ہے اور وہ بزرگ کہتا ہے کہ میں اس تحقیق کے لئے کہ یہ
روشنی کس چیز سے ظاہر ہو رہی ہے اس مکان کے دروازہ پر گیا تو اس کے اندر اس خاکسار کو پایا۔ حاصل کلام

حقيقة الوحى
جنگلوں میں بھی طاعون ہوگا ۔ اُس وقت لوگ بھاگنے کی جگہ ڈھونڈیں گے مگر نہ پاویں گے جیسا فرمایا
يقول الانسان يومئذ اين المفر كلا لا وزر کیونکہ یہ غضب الہی کی آگ ہے جب تک اپنا کام
پورا نہ کرلے اور خدا کے مخالفوں سے انتقام نہ لے لے فرونہ ہوگی اس لئے میں ہمدردی بنی نوع
کی راہ سے جو میر ہے جو میرے دل میں موجزن ہے خلق اللہ کو متنبہ کی ہے خلق اللہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ قبل اس کے کہ یہ بلا عالمگیر
ہو کر جنگلوں اور دریاؤں کو بھی اپنے زہریلے اثر سے ہلاک کرے اور پہلے اس کے جو غضب الہی کی
یہ آگ دنیا کو بھسم کرنے کے لئے پورے طور پر مستعد ہو تو بہ کرو اور اپنے بچاؤ کی تدبیر میں مصروف
ہو اور وہ یہ ہے ۔ اول خدا کو واحد مانو اور تمام شرک و کفر و معصیت سے تو بہ کرو اور اپنے دلوں کو
تمام ظاہری و باطنی بتوں اور ڈھاسنوں کو توڑ کر ایک ہی خدا پر بھروسہ کرو۔ دوم اس کے تمام انبیاء
صادقین اور جملہ کتب سماوی پر عموماً اور نبی عربی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و قرآن کریم پر خصوصاً
ایمان لاؤ اور اپنے سچے دل سے خدا تعالیٰ کے زندہ اور کامل دین اسلام کی پیروی میں مشغول ہو۔
سوم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے ماموریت کو بصدق دل قبول کر کے اور جناب
کے پر امن و با برکت سلسلہ میں داخل ہو کر اپنی روحانی زندگی کے اُس کامل نور کو جو اس بلا اور ۱۴
عذاب الہی سے نجات بخش ہے حاصل کرو۔ چہارم ۔ ہر ایک شخص اپنے سچے دل سے خدا تعالیٰ کے
حضور توبہ کر کے ہر ایک گناہ اور معصیت کو جس کا وہ مرتکب ہے ترک کرے اور پنج وقتی نماز اور
بقیہ حاشیہ نمبر : ایسے ہی اور بھی بہت سے رویا اور کشوف ہیں جن کا لکھنا موجب طوالت ہے مگر یہ بات خوب یا درکھنے کے قابل ۱۴
ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنی رؤیا و کشوف وغیرہ کی وساطت سے اس عاجز پر بخوبی ظاہر و ثابت کر دیا ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے روحانی ناصروں میں سے ایک ہوں جیسا کہ حضور کو ابتدائے دعوئی مسیحیت کے وقت ایک رویا صالحہ میں دو نا صر دکھائے گئے تھے
جس کی تصدیق حدیث نبوی صلعم سے ظاہر ہوتی ہے کہ مسیح موعود دو فرشتوں یا مردوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ کر نازل ہوں گے
سو میری رویا و کشوف جن کا ذکر اختصار کے طور پر پہلے کیا گیا ہے۔ اس بات کو بخوبی ثابت کرتے ہیں کہ ان دونا صروں میں سے جن
کا ذکر نبوی اور حضرت اقدس کی رؤیا مبارکہ میں ہے ایک کا مصداق یہ عاجز ہے اس وجہ سے کہ اول تو مجھے ایک الہامی کتاب میں لکھا
ہوا دکھایا گیا کہ وہ مینار جس پر مسیح نازل ہوگا اس عاجز کے ہاتھ سے بنایا جائے گا۔ دوئم کشفی حالت میں خدا نے مجھے مسیح کے جلالی نزول
کی منادی کرنے اور قوموں کو اس کی بادشاہت میں شامل ہونے کی خوشخبری دینے کے لئے مامور فرمایا۔ سوم خدا تعالیٰ نے

حقيقة الوحى
اور
دعا واستغفار میں مشغول رہے اور موت کو ہر دم یا درکھے۔ اور حقوق اللہ و حقوق عباد کے ادا کرنے
میں دل و جان سے مصروف رہے اور حتی الوسع غریبوں ، ضعیفوں و درماندگان پر رحم کرے
جہاں تک ہو سکے اپنی جانوں اور مالوں کو خدا تعالیٰ کی اطاعت میں اس کی رضا مندی حاصل
کرنے اور بنی نوع کی ہمدردی کے لئے وقف کرے۔ پنجم اپنے اخلاص دل سے محسن گورنمنٹ
کی اطاعت اور شکر گزاری ادا کرتا رہے اور کسی طرح کی نقیض امن وامور بغاوت وغیرہ کا اپنے
دل میں خیال تک نہ آنے دے۔ ششم ہر ایک شہر بستی کے لوگ روزہ رکھیں اور جماعتوں کی
جماعتیں جنگلوں اور میدانوں میں نکل کر نہایت عجز اور تضرع کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور اس بلا
کے دفعیہ کے لئے دعا کریں اور اس کے تمام انبیاء و صلحاء کو عموماً اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ر حضرت امام الزمان مسیح موعود علیہ السلام کو خصوصاً اس کی جناب میں شفیع لاویں ۔ ہفتم ہر ایک
قوم ہر ایک گروہ اپنے سچے دل سے توبہ کر کے خدا اور اس کے کامل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم و امام الوقت پر ایمان لا کر اپنی مخلصانہ درخواستوں کے ذریعہ سے حضرت اقدس امام الزمان
علیہ السلام سے اس آفت کے دفعیہ کے لئے دعا کراویں۔ سواگر دنیا میری اس عرضداشت کے
۱۵) مطابق عمل کرے گی تو میں یقین کامل سے کہتا ہوں کہ یہ عذاب اُس خاص شخص یا گھر یا قوم یا شہر
یا ملک کے اُس خاص حصے سے جس میں پاک تبدیلی کا نمونہ قائم کیا جاوے بفضلہ تعالیٰ رفع ہوگا
کیونکہ اس کا اصل سبب گناہ اور امام الوقت کی مخالفت ہے۔ اس لئے جب تک اصل سبب دور نہ
ہو اور غضب الہی کی یہ آگ جو مخالفت اور گناہ کے باعث مشتعل ہو رہی ہے فرونہ ہو۔ یہ عذاب
دنیا سے موقوف نہ ہوگا مگر میں ڈرتا ہوں کہ دنیا میری اس عرضداشت کو ایک سرسری نگاہ سے
نظر انداز کر کے اُس وقت کی انتظاری کرے جبکہ دامن اجابت ہاتھ سے چھوٹ جائے اور توبہ کا
۱۵) بقیہ حاشیہ نمبر : اپنے الہام کے ذریعہ سے مجھے قوموں کو طاعون سے نجات کی طرف بلانے کے لئے حکم دیا۔ چہارم
آسمان سے نورانی اجرام نشان کے طور پر خدا تعالیٰ نے حضرت امام الزمان کی تائید میں اس عاجز کے ہاتھ پر نازل
فرمائے ۔ پنجم حضور کی طرف سے آپ کی خدمت اور مختار کاری کا منصب عطا ہوا۔ ششم حضور کی بیعت کے لئے قوموں کو
دعوت کرنے کی خدمت عطا فرمائی گئی۔
اب ان بین دلائل کے بعد شک کرنے کا کون سا محل ہے کہ میں حضور کے ناصروں میں سے

حقيقة الوحى
☆
دروازہ بند ہو جاوے کیونکہ اب ے کیونکہ ایسے وقت میں جبکہ شرارت انتہا کے انتہا کو پہنچتی ہے اور قطعی فیصلہ کا وقت آجاتا
ہے تو مخالفوں کے حق میں انبیاء علیہم السلام کی بھی دعا قبول نہیں ہوتی ۔ دیکھو حضرت نوح علیہ السلام
نے طوفان کے وقت اپنے بیٹے کنعان کے لئے جو کافروں اور منکروں سے تھا دعا کی اور قبول نہ ہوئی
( دیکھو سورہ ہود رکوع ۳) اور ایسا ہی جب فرعون ڈوبنے لگا تو خدا پر ایمان لایا مگر قبول نہ ہوا۔
ہاں اس خاص وقت سے پہلے اگر رجوع کیا جاوے تو البتہ قبول ہوتا ہے ولنذيقنهم من
العذاب الأدنى دون العذاب الاكبر لعلهم يرجعون یعنی جب خفیف سے آثار عذاب
کے ظاہر ہوں تو اُس وقت کی توبہ قبول ہوتی ہے۔ اس لئے میں بار بار کہتا ہوں کہ ابھی اس
عذاب الہی کا دنیا میں صرف آغاز ہی ظاہر ہوا ہے اور اس کا انتہا اور غایت نہایت ہی سخت ہے لہذا
لوگوں کو چاہیے کہ اُس خاص ہلاکت کے وقت سے پہلے خدا کی طرف رجوع کر لیں اور خدا اور رسول
اور امام وقت کی اطاعت کریں اور توبہ و ترک معصیت دعا و استغفار کے ساتھ اس کا دفعیہ چاہیں
اور اپنے اندر ایک نیک و پاک تبدیلی پیدا کریں تا کہ اس ہولناک عذاب سے محفوظ رہیں کیونکہ
خدا تعالیٰ کا یہ پختہ وعدہ ہے کہ وہ ایسے وقت میں ہمیشہ مومنوں ہی کو نجات دیا کرتا ہے جیسا کہ ۱۶
فرمایا: ذلك حق علينا ننجي المؤمنين اب ہم اس مضمون کو اس دعا پر ختم کرتے ہیں
کہ خدا تعالیٰ ہم کو اور گل مومنوں کو اس بلا سے بچاوے اور راہِ راست کی طرف رہنمائی کرے
اور با ہم صلح و صلاحیت حاصل کرنے کی توفیق بخشے ۔ آمین ثم آمین
اب میں اپنی جماعت کے روحانی بھائیوں کی خدمت میں گذارش کرتا ہوں کہ
اس غضب الہی کی آگ اور ہولناک عذاب سے بچنے کے لئے ہمارے پاس دو
سامان ہیں ایک ایمان دوسرا تقوی ۔ ایمان تو یہ ہے کہ ہم اپنے کامل یقین سے جان
لیں کہ ہمارے پاس اس عذاب الہی سے بچنے کے لئے اپنے ہادی و مولا حضرت
بقیہ حاشیہ نمبر : جن کا ذکر حدیث شریف اور رویا صالحہ میں ہے ایک کا مصداق نہ ہوں ۔ ہرگز نہیں ۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ ابھی کام
تک میں اپنے اندر مالی یا علمی ایسی استعداد نہیں دیکھتا جس سے میں اپنے تئیں معقولی پیرایہ میں حضرت موصوف کا ناصر قرار دے سکوں
کیونکہ یہ عاجز ان دونوں باتوں میں ابھی تک بے سروسامان اور تہی دست ہے لیکن خدا تعالیٰ کے ان وعدوں اور تسلیوں پر جو مجھے دی
گئی ہیں ایمان رکھتا ہوں کہ وہ ضرور ایسا ہی کرے گا بلکہ میں کامل یقین سے کہتا ہوں کہ جب تک وہ خدمت جو اس عاجز کے حصہ میں
نقل مطابق اصل ۔ صحیح یوں ہے کذلک حقا قا علیہ علينا الخ)

( یہ بات اس کی بالکل سچ ثابہ
ثابت ہوگئی )
حقيقة الوحى
امام الزمان علیہ الصلوۃ والسلام پر کامل ایمان لانے اور ان کے مخلصانہ اتباع کے بغیر کوئی صورت نہیں
اگر ہم بچیں گے تو حضور ہی کے مخلصانہ اتباع کے سبب ۔ اور اگر مریں گے تو ان کی ہی مخالفت کے
باعث گویا کہ ہماری زندگی اور موت حضور کی اطاعت اور مخالفت پر موقوف ہے اور تقویٰ یہ ہے کہ ہم
اس بات سے ہر وقت ڈرتے اور اپنی تمام حرکات و سکنات کو ٹولتے رہیں کہ کسی امر میں ہم اپنے
ہادی و مولا کی ہدایات اور ان کی امن بخش اطاعات سے باہر نہ رہ جائیں تا کہ اچانک عذاب الہی کا شکار
نہ بنیں کیونکہ اس عذاب سے بچنے کے لئے امن و پناہ سوائے اطاعت احمد یہ کے نہیں جو اس کے
اندر رہے گا یقینا بچ جائے گا کیونکہ ہمارا اس بات پر کامل ایمان ہے کہ یہ عذاب جواب دنیا کو ہلاک
کر کے عدم کی راہ دکھا رہا ہے صرف حضرت امام الزمان علیہ السلام کی مخالفت کے سبب سے ہے اس
لئے یہ بات سنت اللہ کے خلاف ہے کہ یہ عذاب حضرت اقدس کے مخلص متبعین پر بھی کسی طرح کا اثر
ڈالے جیسا کہ قرآن کریم کی صدہا نظیروں سے یہ بات ثابت شدہ صداقت ہے کہ گذشتہ زمانوں
میں حضرت انبیاء علیہم السلام کے مخلص ایماندار عذاب الہی کے وقت نجات پاتے رہے ہیں۔ اور یہ
بات صرف پہلے ہی نہ تھی بلکہ اب بھی ہے جیسا فر مایا و كذلك حق علينا ننجي المؤمنين
مگر مومن مخلص بننا شرط ہے کیونکہ اگر مومن نہ ہوگا تو وہ حضرت لوط کی بیوی اور حضرت نوح
کے بیٹے کی طرح صرف جسمانی قرابت یا تعلق کی وجہ سے بچ نہیں سکتا اس لئے ہر ایک مومن
احمدی بھائی کو لازم ہے کہ حضرت امام الزمان کی چھوٹی اور بڑی مخالفت سے ڈرتا ہوا اور کانپتا ہوا
ہر وقت استغفار اور دعا میں مشغول رہے تا کہ جو بار یک بار یک امروں میں نادانی کے سبب ہم
سے اکثر اوقات مخالفت ہو جاتی ہے اُس کا کفارہ ہوتا رہے اور خدا تعالیٰ اس کے انتظام کے لئے
اپنے مؤاخذہ سے محفوظ رکھے۔ اور جہاں تک ہمارے معلومات ہیں ہر ایک امر میں اپنے ہادی
بقیہ حاشیہ نمبر : مقرر ہے پوری نہ ہو اس دنیا سے اٹھایا نہ جاؤں گا کیونکہ خدا تعالیٰ کے وعدے مل نہیں جاتے اور
اس کا ارادہ رک نہیں سکتا اس لئے میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جلالی نزول کا
رسول ہوں اور وہ یہ ہے کہ اب تک حضرت مسیح موعود کا جمالی نزول تھا اور اب سے جلالی شروع ہو گا یعنی پہلے لوگوں کو
جمالی پیرایہ میں نرمی سے سمجھایا جاتا تھا مگر اب خدا تعالیٰ اپنے جلالی اور قہری حربہ کے ساتھ متنبہ کرے گا اور اسی امر کی
منادی کے لئے میں مامور ہوں ۔ منہ ۱۲
*
نقل مطابق اصل - صحیح یوں ہے کذلک حقا علينا الخ)

حقيقة الوحى
امام الزمان علیہ السلام کی خلاف ورزی سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ عذاب مخالفین کے لئے ہلاکت اور
ہمارے لئے تنبیہ اور عبرت ہے۔ سو ہر ایک بھائی کو چاہیے کہ دوسروں کے نظارہ سے اپنے لئے
عبرت حاصل کرئے اور اس عذاب سے بچنے کی کوشش میں لگا ر ہے کیونکہ یہ بات مجھ پر کھولی گئی
ہے کہ ہماری جماعت میں کا کوئی مخلص بھائی اس بیماری سے ہلاک نہ ہو گا مگر وہی جو منافقانہ زندگی
بسر کرتا ہے۔ اس لئے ہماری جماعت میں سے جو شخص اس بلا کے مؤاخذاہ میں آجائے تو جان
لینا چاہیے کہ اس کی ایمانی اور عملی حالت اچھی نہ تھی جس کی سزا اُس کو دی گئی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ
اپنے مخلص مومنوں کو مخالفین کے عذاب میں شامل نہیں کرتا۔افمن كان مؤمناً كمن كان
فاسقاً لا يستوون ۔ اس لئے ہر ایک مومن کو ڈرنا چاہیے کہ کسی قسم کی مخالفت کے باعث عذاب
الہی کے اس بلا میں مبتلا ہو کر فاسقوں میں شامل ہونا نہ پڑے۔
علاوہ اس کے میں اپنے عالی ہمت بھائیوں کی خدمت میں اس قدر زیادہ عرض پرداز ہوں کہ
جن احباب کے پاس یہ اشتہار پہنچے وہ اپنے ہادی و مولا امام برحق علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید و بنی
نوع انسان کی ہمدردی کا حق ادا کرنے کے لئے دل و جان سے اس کی اشاعت میں سعی فرماویں اور
اگر ہو سکے تو اپنے اپنے شہر کی جماعت کے چندہ سے اس کو مکر رطبع کرا کر دیہات و قصبہ جات میں
بھی ارسال کریں کیونکہ ضدی اور متعصب لوگوں کو چھوڑ کر باقی سادہ لوح خلقت محض بے علمی و غفلت
کی حالت میں اس عذاب الہی کا شکار ہو رہی ہے اس لئے ہماری جماعت کا فرض ہے کہ اس وقت
بندگانِ خدا کو راہ راست کی طرف تحریک کرنے اور اس مہلک عذاب سے بچانے کے لئے کوشش
کرے تا کہ اس مقدس جماعت کا وجود دنیا کی بہبودی اور صلاحیت کے لئے مفید ثابت ہو اور خدا
تعالی کے نزدیک اجر عظیم پانے کے مستحق ٹھیریں و باللہ التوفیق۔
المش
زیادہ والسلام
تهر
خاکسار چراغ الدین احمدی از جموں
۹ فروری ۱۹۰۲ء
مفید عام پر لیس سیالکوٹ
جمة عمر المبار المهم المهم عد الامه الافاعتبروا يا اولی الابصار

آج 10 میں سے 10 باقی