تتمہ حقیقت الوحی
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
تتمه حقیقت الوحی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
اس کتاب کے ختم کرنے کے بعد ایسی ضروری باتیں معلوم ہوئیں جن کا اس کتاب
کے ساتھ شامل کرنا کتاب کی تکمیل کے لئے واجبات سے ہے سوذیل میں وہ امور بیان کئے
جاتے ہیں :۔
(۱) چراغ دین جموں والے کا مباہلہ جو اس کتاب میں درج ہو چکا ہے اگر چہ وہ
ایسانشان ہے کہ جو شخص عقل اور انصاف اور ایمان کا پابند ہوا اور خدا ترسی کے طریق کو
ہاتھ سے نہ چھوڑے وہ صرف اسی ایک نشان پر غور کرنے سے سمجھ سکتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے اور حق پر ہوں لیکن ایک بدظن کے دل میں یہ شبہ گذر سکتا تھا کہ چونکہ چراغ دین
طاعون سے مر چکا ہے۔ اس لئے ممکن ہے کہ یہ مباہلہ اُس کی طرف سے نہ ہو بلکہ اُس کی
موت کے بعد اپنی طرف سے عبارت مباہلہ بنا کر لکھی گئی ہو اس لئے میں نے اس کتاب کا
شائع کرنا اس وقت تک ملتوی کر دیا جب تک کہ چراغ دین کے وارث یا دوست اس کی
اس کتاب کو چھاپ دیں جس میں یہ مباہلہ کی عبارت درج ہے چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم
سے اُن لوگوں کے دل میں پڑ گیا کہ وہ کتاب جس میں مضمون مباہلہ ہے چھاپ دی جائے
اور پھر چند ہفتوں میں اُنہوں نے اس کتاب کو چھاپ دیا اور اس کتاب کا نام اعجاز محمدی
رکھا اور کمال شکر کی بات ہے کہ با وجود سخت مخالفت کے وہ مضمون مباہلہ کو کتاب
اعجاز محمدی سے علیحدہ نہ کر سکے۔ معلوم ہوتا ہے کہ چراغ دین نے اپنی زندگی میں اس ارادہ
کو عام لوگوں کے رو برو ظاہر کر دیا تھا کہ میں مباہلہ کے طور پر مضمون لکھوں گا تا وہ شخ شخص ج
ں جو
تتمه حقيقة الوحى
جھوٹا ہے ہلاک ہو جائے ۔ اور نہایت درجہ کی شوخی اور تکبر سے میرا نام اُس نے دجال رکھا تھا ﴿۲﴾
اور اپنی کتاب منارة المسیح میں یہ لکھا تھا کہ دجال معہود آنے والا یہی شخص ہے۔ اور نیز لکھا تھا کہ
خواب میں حضرت عیسی نے مجھے عصا دیا ہے کہ تا اس دجال کو اس عصا سے قتل کروں اور پھر جب
اپنی کتاب اعجاز محمدی میں جس کی تالیف کے ساتھ ہی وہ طاعون میں گرفتار ہو گیا اُس نے مباہلہ
کی عبارت لکھی تو گو وہ اپنی کتاب کو اپنی زندگی میں شائع نہ کر سکا لیکن مباہلہ کا ارادہ شائع کر چکا
تھا۔ اور مضمون مباہلہ کئی لوگوں کو دکھلا چکا تھا اور نیز لکھنے کے لئے کا تب کو وہ مضمون دے چکا تھا
اس لئے اُس کے دوستوں کو باوجود سخت مخالفت کے یہ جرات نہ ہو سکی کہ وہ مضمون مباہلہ کتاب
میں سے نکال دیں ۔ اور دراصل یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے کہ اُس نے اُن لوگوں کو اس طرف متوجہ
ہونے سے روک دیا کہ وہ یہ سوچتے کہ مباہلہ کا مضمون شائع ہونے سے چراغ دین کا جھوٹا ہونا
ثابت ہو جائے گا کیونکہ چراغ دین نے جب مباہلہ کا مضمون کا تب کو لکھنے کے لئے دیا تو اُسی
روز اس کے دولڑ کے جو دو ہی تھے طاعون میں گرفتار ہو کر مر گئے اور پھر ابھی وہ مضمون پتھر پر نہیں
جمایا گیا تھا کہ چراغ دین نے طاعون کا شکار ہو کر اس جھگڑے کا اپنی موت سے خود ہی فیصلہ کر دیا
جو مجھ میں اور اُس میں تھا۔ غرض مباہلہ کا مضمون ایک مشہور واقعہ ہو چکا تھا پس یہی وجہ تھی کہ وہ
مضمون بہر حال اُس کے دوستوں نے کتاب اعجاز محمدی میں چھاپ دیا۔ اور جبکہ وہ مضمون چھاپا
گیا تو ہم نے بھی بہت سے نسخے اس کتاب کے خرید لئے تا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ جس مضمون
مباہلہ کو ہم نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں شائع کیا ہے وہ اسی چراغ دین کا مضمون ہے۔
اگر چہ اس قدر پبلک کی تسلی کے لئے کافی ثبوت تھا مگر پھر بھی مجھے خیال آیا کہ اگر اصل مضمون
مباہلہ کا جو چراغ دین نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا مل جائے اور اُس کا فوٹو لیا جائے تو یہ ثبوت
نور علی نور ہو جائے گا اور اس مطلب کے لئے بہت سی سعی کی گئی۔ آخر وہ مضمون اعجاز محمدی کے
کا تب سے بعد شائع ہونے اس کتاب کے مل گیا بلکہ تمام مسودہ اس کتاب کامل گیا۔ تب میں نے
یہ کوشش کی کہ کسی طرح اس مضمون کا فوٹو لیا جائے چنانچہ اخویم مولوی محمد علی صاحب ایم اے کی