۴۔سرکو بی سے اس کی عزت بچائی گئی
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
مفید تھی اور عام مخلوق کے لئے نہایت ضروری تھی جبکہ اس پیشگوئی کے سمجھنے میں بھی لوگوں نے
ٹھوکریں کھائیں تو پھر دوسری پیشگوئیوں کے سمجھنے میں غلا نے میں غلطی کرنا قرین قیاس ہے۔ اور ایسا ہی جو
حضرت عیسی کی نسبت پیشگوئی تھی وہ بھی امتحان سے خالی نہیں تھی تو پھر مسیح موعود اور مہدی مسعود
کی نسبت پیشگوئی کیوں کر امتحان سے خالی ہو سکتی ہے۔ کیا جیسا کہ سمجھا جاتا تھا اور جیسا کہ یہود ۳۴
کے علماء کا خیال تھا اور آج تک خیال ہے الیاس نبی دوبارہ حضرت عیسی سے پہلے دنیا میں آگیا ؟
پھر کس طرح حضرت عیسی کے دوبارہ آنے کی امید رکھی جاتی ہے۔ ایمانداروں کی یہی علامت
ہے کہ جب ایک موقعہ میں ایسا خیال جھوٹا ثابت ہو گیا تو پھر چاہیے کہ عمر بھر اس کا نام لیں ۔
یہود کی امیدیں الیاس کے دوبارہ آنے کے بارے میں کہاں پوری ہو گئیں کہ اب مسلمانوں
کی امیدیں پوری ہو جائیں گی لا يلدغ المؤمن من جحر واحد مرتین۔ سچ تو یہ ہے کہ ایسی
عظیم الشان پیشگوئیوں کی حقیقت کو وہ زمانہ کھولتا ہے جو ان کے ظہور کا زمانہ ہوتا ہے اور اس
سے پہلے متقی اور پر ہیز گار لوگ خدا تعالیٰ کی پیشگوئیوں پر ایمان تو لاتے ہیں مگر اُن کی تفاصیل کو
خدا کے حوالے کر دیتے ہیں اور جو لوگ اپنی طرف سے قبل از وقت دخل دیتے ہیں اور اس پر ضد
کرتے ہیں وہی ٹھو کر کھاتے ہیں۔
(۴) منجملہ خدا تعالیٰ کے نشانوں کے جو میری تائید میں ظاہر ہوئے نواب صدیق حسن
خان وزیر ریاست بھوپال کے بارہ میں نشان ہے اور وہ یہ ہے کہ نواب صدیق حسن خان نے
بعض اپنی کتابوں میں لکھا تھا کہ جب مہدی معہود پیدا ہوگا تو غیر مذاہب کے سلاطین گرفتار
کر کے اس کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور یہ ذکر کرتے کرتے یہ بھی بیان کر دیا کہ چونکہ اس
ملک میں سلطنت برطانیہ ہے اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ مہدی کے ظہور کے وقت اس ملک کا
عیسائی بادشاہ اسی طرح مہدی کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔ یہ الفاظ تھے جو اُ نہوں نے اپنی کتاب
میں شائع کئے تھے جواب تک ان کی کتابوں میں موجود ہیں اور یہی موجب بغاوت سمجھے گئے اور
یہ اُن کی غلطی تھی کہ اُنہوں نے ایسا لکھا کیونکہ ایسے خونی مہدی کے بارہ میں کوئی حدیث صحیح
ثابت نہیں بلکہ محدثین کا اتفاق ہے کہ مہدی غازی کے بارہ میں جس قدر حدیثیں ہیں کوئی بھی
نقل مطابق اصل ۔ یہاں نام نہ لیں پڑھنا چاہیے۔ سہو کتابت سے نہ رہ گیا ہے۔ (شمس)
تتمه حقيقة الوحى
☆
ان میں جرح سے خالی نہیں سب مغشوش اور صحت کے درجہ سے گری ہوئی ہیں البتہ مسیح موعود کے
آنے کے لئے بہت سی حدیثیں موجود ہیں سوان کے ساتھ یہ بھی الفاظ موجود ہیں کہ وہ جہاد نہیں
۳۵ کرے گا۔ اور کفار کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں کرے گا اور اس کی فتح محض آسمانی نشانوں سے
ہوگی ۔ چنانچہ صحیح بخاری میں مسیح موعود کی نسبت حدیث يضع الحرب موجود ہے یعنی جب مسیح
موعود آئے گا تو جنگ اور جہاد کی رسم کو اُٹھا دے گا اور کوئی جنگ نہیں کرے گا اور صرف آسمانی
نشانوں اور خدائی تصرفات سے دین اسلام کو زمین پر پھیلائے گا ۔ چنانچہ میرے وقت میں اب
یہ آثار دنیا میں موجود بھی ہو رہے ہیں اور یہی سچ ہے اور میں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود
ہوں خدا نے مجھے یہ حکم نہیں دیا کہ میں جہاد کروں اور دین کے لئے لڑائیاں کروں بلکہ مجھے یہ حکم
دیا ہے کہ میں نرمی کروں اور دین کی اشاعت کے لئے خدا سے مدد مانگوں اور آسمانی نشان اور
آسمانی حملے طلب کروں اور مجھے اُس خدائے قدیر نے وعدہ دیا ہے کہ میرے لئے بڑے بڑے
نشان دکھائے جائیں گے اور کسی قوم کو طاقت نہیں ہوگی کہ میرے خدا کے مقابل پر جو آسمان سے
میری مدد کرتا ہے اپنے باطل خداؤں کا کوئی نشان ظاہر کر سکیں ۔ چنانچہ میرا خدا اب تک میری
تائید میں صد ہانشان ظاہر کر چکا ہے۔
پس نواب صدیق حسن خان کا یہ خیال صحیح نہیں تھا کہ مہدی کے زمانہ میں جبر کر کے لوگوں
کو مسلمان کیا جائے گا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ لَے یعنی دین اسلام میں
جبر نہیں ہے ہاں عیسائی لوگ ایک زمانہ میں جبراً لوگوں کو عیسائی بناتے تھے مگر اسلام جب سے
ظاہر ہوا وہ جبر کے مخالف ہے جبر ان لوگوں کا کام ہے جن کے پاس آسمانی نشان نہیں مگر اسلام
تو آسمانی نشانوں کا سمندر ہے۔ کسی نبی سے اس قدر معجزات ظاہر نہیں ہوئے جس قدر ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیونکہ پہلے نبیوں کے معجزات اُن کے مرنے کے ساتھ ہی مر گئے مگر
یہ بات قرین قیاس بھی ہے کہ جب مسیح کے نفس سے یعنی اُس کی توجہ سے کا فر خود بخو دمرتے جائیں گے تو
پھر با وجود موجود ہونے ایسے معجزہ کے تلوار اُٹھانا بالکل غیر معقول ہے۔ ظاہر ہے کہ جب خدا تعالیٰ خود دشمنوں کو مارتا
جائے گا تو پھر تلوار اُٹھانے کی حاجت ہی کیا ہے۔ منہ
البقرة : ۲۵۷
تتمه حقيقة الوحى
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اب تک ظہور میں آرہے ہیں اور قیامت تک ظاہر ہوتے
رہیں گے جو کچھ میری تائید میں ظاہر ہوتا ہے دراصل وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
معجزات ہیں ۔ مگر کہاں ہیں وہ پادری یا یہودی یا اور قو میں جو ان نشانوں کے مقابل پر نشان دکھلا
سکتے ہیں ۔ ہر گز نہیں ! ہرگز نہیں !! ہر گز نہیں !!! اگرچہ کوشش کرتے کرتے مر بھی جائیں تب بھی
ایک نشان بھی دکھلا نہیں سکتے کیونکہ ان کے مصنوعی خدا ہیں سچے خدا کے وہ پیرو نہیں ہیں۔ اسلام ۳۶
معجزات کا سمندر ہے اس نے کبھی جبر نہیں کیا اور نہ اس کو جبر کی کچھ ضرورت ہے۔
پہلی لڑائیوں کی صرف بنیاد یہ تھی کہ قریش نے مکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بڑے
بڑے ظلم کئے اور بہت سے صحابہ قتل کر دیئے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ سے نکال دیا
تھا پس وہ اپنی نہایت درجہ کی شرارت اور ظلم کی وجہ سے اس لائق ہو گئے تھے کہ اُن کو ان جرائم کی
سزادی جائے ۔ پس جن لوگوں نے تلوار اُٹھائی تھی وہ تلوار سے ہی ہلاک کئے گئے ۔ ہاں نہایت
درجہ کی رحمت سے ایک رعایت اُن کو دی گئی کہ اگر وہ اسلام لاویں تو اُن کے جرائم بخش دیئے
جاویں گے اور یہ جبر نہیں ہے بلکہ ان کی مرضی پر چھوڑا گیا تھا۔ اور کون ثابت کر سکتا ہے کہ اُن
جن
کے ان جرائم اور شرارتوں سے ؟ پہلے اُن پر تلوار اُٹھائی گئی تھی ۔ وہ نادان پادری اور آرہے
کو خواہ مخواہ اسلام سے ایک کینہ ہے محض افترا کے طور پر ایسی باتیں منہ پر لاتے ہیں اور
نادان مولوی محض اپنی جہالت سے اُن کو مدد دیتے ہیں ۔ یہ ہر گز صحیح نہیں ہے کہ اسلام تلوار کے
زور سے پھیلا ہے بلکہ کامل تعلیم کے زور سے پھیلا ہے اور نشانوں کے زور سے پھیلا ہے۔
اسلام کے مقابل پر عیسائی مذہب کو اگر رکھا جائے تو صاف نظر آئے گا کہ اسلام ایک ایسا
خدا پیش کرتا ہے جو اپنی تمام قدرتوں اور عظمتوں اور تقدسوں میں کامل ہے اور بے مثل و
تلوار ہر گز نہیں اُٹھائی گئی بلکہ تیرہ برس تک برابر کافروں کے انواع واقسام کے ظلم اور خونریزیوں پر صبر کیا گیا
اور بعد اس کے جب وہ لوگ حد سے بڑھ گئے تب ان کے مقابلہ کا اذن دیا گیا پس یہ جنگ صرف دفاعی جنگ اور جرائم
پیشہ کو محض سزا دینے کی غرض سے تھی تا زمین خونی مفسدوں سے پاک کی جائے۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
بے مانند۔ اور عیسائی مذہب ایک ایسا خدا پیش کرتا ہے کہ جو مخلوق اور کمزور اور عاجز ہے جو یہودیوں کے
ہاتھ سے طرح طرح کے دکھ اُٹھاتا رہا اور ایک گھنٹہ میں گرفتار ہو کر حوالات میں کیا گیا اور پھر آخر
عیسائیوں کے عقیدہ کے موافق مصلوب ہوا۔ ایسا خدا دوسرے مشرکوں کے مصنوعی خداؤں کی نسبت کیا
امتیاز رکھتا ہے اور نیز عقل کب تسلیم کر سکتی ہے کہ تمام مدار رحمت کا خدا کے پھانسی دینے پر ہے اور جب
ایک مرتبہ خدا مر گیا تو پھر اس کی زندگی سے امان اُٹھ گیا اور اس پر کیا دلیل ہے کہ وہ پھر نہیں مرے گا ؟
جو خدا ہو کر مر بھی سکتا ہے اس کی پوجا کرنا لغو ہے وہ کس کو بچائے گا جب اپنے تئیں بچانہ سکا۔ مکہ کے
۳۷ بت پرستوں کا بھی یہی حال تھا اور عقل اس بات کو کیونکر قبول کر سکتی ہے کہ ایک بت اپنے ہاتھ سے بنا کر
اس کی پوجا کی جاوے۔ مسیحیوں کا خدا مشرکوں کے بتوں سے زیادہ کوئی قدرت ظاہر نہیں کر سکا اور اسلام
کا خدا ان سب پر غالب ہے ع یار غالب شوکہ تا غالب شوی ہمارے خدا کے معجزات عظیمہ نے جو
زندہ خدا ہے بطور معائنہ لوگوں کو یقین دلا دیا کہ خدا وہی خدا ہے جو اسلام کا خدا ہے چنانچہ آج تک جو جو
معجزات اسلام کا خدا ظاہر کرتا رہا ہے اور کوئی شخص اس کے مقابل کوئی معجزہ نہیں دکھلا سکتا۔
مگر چونکہ نواب صدیق حسن خان کے دل میں خشک وہابیت کا خمیر تھا اس لئے انہوں نے
غیر قوموں کو صرف مہدی کی تلوار سے ڈرایا اور آخر پکڑے گئے اور نواب ہونے سے معطل کئے
گئے اور بڑی انکسار سے میری طرف خط لکھا کہ میں اُن کے لئے دعا کروں تب میں نے اس کو
قابل رحم سمجھ کر اُس کے لئے دعا کی تو خدا تعالیٰ نے مجھ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ سرکوبی سے اس
کی عزت بچائی گئی ۔ میں نے یہ اطلاع بذریعہ خط اُن کو دے دی اور کئی اور لوگوں کو بھی جو اُن
دنوں میں مخالف تھے یہی اطلاع دی چنانچہ منجملہ ان کے حافظ محمد یوسف ضلعدار نہر حال پیشر
ساکن امرتسر اور مولوی محمد حسین بٹالوی ہیں ۔ آخر کچھ مدت کے بعد ان کی نسبت گورنمنٹ کا حکم
آگیا کہ صدیق حسن خان کی نسبت نواب کا خطاب قائم رہے ۔ گویا یہ سمجھا گیا کہ جو کچھ اُس
نے بیان کیا ایک مذہبی پرانا خیال ہے جو ان کے دل میں تھا بغاوت کی نیت نہیں تھی ۔
نواب صدیق حسن خان پر جو یہ ابتلا پیش آیا وہ بھی میری ایک پیشگوئی کا نتیجہ ہے جو براہین احمد یہ میں درج
ہے انہوں نے میری کتاب براہین احمدیہ کو چاک کر کے واپس بھیج دیا تھا۔ میں نے دعا کی تھی کہ ان کی عزت چاک
کر دی جائے سوایسا ہی ظہور میں آیا ۔ (کتاب براہین احمد یہ ) ۔ منہ