۵۔ پھر بہار آئی تو آئے ثلج کے آنے کے دن

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تتمه حقيقة الوحى
(۵) پانچواں نشان ایک پیشگوئی ہے جو رسالہ ریویو آف ریلیجنز بابت ماہ مئی ۱۹۰۶ء کے ٹائٹل پیج
کے آخری ورق کے پہلے حصہ میں درج ہے اور وہی پیشگوئی اخبار بدر جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۰ ارمنی
۱۹۰۶ء میں مندرج ہے اور ایسا ہی وہی پیشگوئی اخبار الحکم مورخہ ۵؍ مئی ۱۹۰۶ء اور نیز پر چہ الحکم
مورخه ۰ ارمئی ۱۹۰۶ء میں مع تشریح درج ہو کر شائع ہو چکی ہے چنانچہ پہلے ہم اُس پیشگوئی کو
اس جگہ لکھتے ہیں جو رسالہ مذکورہ اور دونوں اخباروں میں درج ہو چکی ہے۔ اور بعد میں جس طرح ﴿۳۸﴾
وہ پوری ہوئی اُس کو لکھیں گے۔ اور وہ پیشگوئی مع اُسی زمانہ کی تشریح کے یہ ہے ۔ الہام ۵ مئی
۱۹۰۶ ء پھر بہار آئی تو آئے شلج کے آنے کے دن ۔ ثلج کا لفظ عربی ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ
برف جو آسمان سے پڑتی ہے اور شدت سردی کا موجب ہو جاتی ہے اور بارش اُس کے لوازم میں
سے ہوتی ہے اس کو عربی میں ثلج کہتے ہیں ان معنوں کی بنا پر اس پیشگوئی کے یہ معنی معلوم ہوتے
ہیں کہ بہار کے دنوں میں ہمارے ملک میں خدا تعالیٰ غیر معمولی طور پر یہ آفتیں نازل کرے گا اور
برف اور اس کے لوازم سے شدت سردی اور کثرت بارش ظہور میں آئے گی ( یعنی کسی حصہ دنیا میں
جو برف پڑے گی وہ شدت سردی کا موجب ہو جائے گی ) اور دوسرے معنی اس کے عربی میں
اطمینان قلب حاصل کرنا ہے یعنی انسان کو کسی امر میں ایسے دلائل اور شواہد میسر آجائیں جن سے
اُس کا دل مطمئن ہو جائے اسی وجہ سے کہتے ہیں کہ فلاں تحریر موجب ثلج قلب ہو گئی یعنی ایسے
دلائل قاطعہ بیان کئے گئے کہ جن سے بکلی اطمینان ہو گیا اور یہ لفظ کبھی خوشی اور راحت پر بھی
استعمال کیا جاتا ہے جو اطمینان قلب کے بعد پیدا ہوتی ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ جب انسان کا دل
کسی امر میں پوری تسلی اور سکینت پالیتا ہے تو اس کے لوازم میں سے ہے کہ خوشی اور راحت ضرور
ہوتی ہے۔ غرض یہ پیشگوئی ان پہلوؤں پر مشتمل ہے۔ اس پیشگوئی پر غور کرنے سے ذہن ضروری
طور پر اس بات کو محسوس کرتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کے نزدیک اس جگہ فلج کے دوسرے معنی ہیں یعنی
یہ کہ ہر ایک شبہ اور شک کو دور کرنا اور پوری تسلی بخشا تو اس جگہ اس فقرہ سے یہ بھی مراد ہوگی
کہ چونکہ گذشتہ دنوں میں زلزلوں کی نسبت کج طبع لوگوں نے شبہات بھی پیدا کئے تھے

تتمه حقيقة الوحى
اور شلج قلب یعنی کلی اطمینان سے محروم رہ گئے تھے اس لئے بہار کے موسم میں ایک ایسا نشان ظاہر
ہوگا جس سے ثلج قلب ہو جائے گا اور گذشتہ شکوک و شبہات بکلی دور ہو جائیں گے اور حجت پوری
ہو جائے گی ۔ اس الہام پر زیادہ غور کرنے سے یہی قرین قیاس معلوم ہوتا ہے کہ بہار کے دنوں تک
نہ صرف ایک نشان بلکہ کئی نشان ظاہر ہو جائیں گے اور جب بہار کا موسم آئے گا تو اس قدر متواتر
نشانوں کی وجہ سے دلوں پر اثر ہو گا کہ مخالفوں کے منہ بند ہو جائیں گے اور حق کے طالبوں کے دل
۳۹ پوری تسلی پائیں گے اور یہ بیان اس بنا پر ہے کہ جب تلج - ہے کہ جب ثلج کے معنی تسلی پانا اور شکوک اور شبہات سے
رہا ہو جانا سمجھے جائیں لیکن اگر برف اور بارش کے معنی ہوئے تو خدا تعالیٰ کوئی اور سماوی آفات
نازل کرے گا ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔“
یہ پیشگوئی جو مع تشریح رسالہ ریویو آف ریلیجنز اور پر چہ اخبار بدر اور الحکم میں اس کے
ظہور سے نو ماہ پہلے لکھی گئی تھی اور ظہور کے لئے بہار کا موسم معین کیا گیا تھا۔ صفائی سے پوری ہوگئی
یعنی جب عین بہار کا موسم آیا اور باغ پھولوں اور شگوفوں سے بھر گئے تب خدا تعالیٰ نے اپنا وعدہ
اس طرح پر پورا کیا کہ کشمیر اور یورپ اور امریکہ کے ملکوں میں برف باری حد سے زیادہ ہوئی
جس کی تفصیل ابھی ہم انشاء اللہ چند اخباروں کے حوالہ سے لکھیں گے لیکن اس ملک میں بموجب
منشاء پیشگوئی کے خاص اس حصہ ملک میں وہ شدت سردی اور کثرت بارش ہوئی کہ ملک فریاد کر
اُٹھا اور ساتھ ہی بعض حصہ میں اس ملک کے اس قدر برف پڑی کہ لوگ حیران ہو گئے کہ کیا
ہونے والا ہے چنانچہ آج ہی ۲۵ فروری ۱۹۰۷ء کو ایک خط بنام حاجی عمر ڈار صاحب ( جو
باشندہ کشمیر ہیں اور اس وقت میرے پاس قادیان میں ہیں عبدالرحمن ان کے بیٹے کی طرف سے )
کشمیر سے آیا ہے کہ ان دنوں میں اس قدر برف پڑی ہے کہ تین گز تک زمین پر چڑھ گئی اور ہر روز
ابر محیط عالم ہے۔ یہ وہ امر ہے کہ کشمیر کے رہنے والے اس سے حیران ہیں کہ بہار کے موسم میں
اس قدر برف کا گرنا خارق عادت ہے۔ اور جس قدر اس ملک میں بارش ہوئی اُس کی شہادت
چند اخباروں کے حوالہ سے ذیل میں درج کرتے ہیں :

تتمه حقيقة الوحى
اول اخبار عام لاہور ۲۱ فروری ۱۹۰۷ ء سے بطریق اختصار لکھا جاتا ہے۔ چنانچہ اخبار
مذکور کے دوسرے صفحہ میں بارش کے یہ حالات لکھے ہیں:
لاہور میں یہ حال ہے کہ دو ہفتہ سے زیادہ عرصہ سے بادل پیچھے لگ رہے ہیں اور لوگوں کو
بجائے خوش کرنے کے پریشان کر رہے ہیں دو روز تک آسمان بارش سے خالی تھا اور معلوم ہوتا تھا
کہ شاید اب بس کرے گا لیکن اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کے پچھلے نصف حصہ میں بارش ۴۰
اس زور اور ایسے افراط سے ہوئی کہ لوگ بستروں پر لیٹے ہوئے تو بہ الامان پکارتے تھے اور حیران
تھے کہ کہیں خدانخواستہ بارش کی رحمت مبدل بزحمت نہ ہو جائے اس کے ساتھ بجلی بھی خوب چمکی
اور آنکھوں کو خیرہ کرتی تھی اور اس کے ساتھ بادلوں کی گرج اور رعد کی کڑک دلوں کو دہلاتی تھی اور
کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ خداوند کو کیا منظور ہے یہ موسم اور یہ بارش زراعتی لحاظ سے نہایت مفید
اور مبارک ضرور ہے لیکن آخر اس کی کچھ حد ہے مثل مشہور ہے کہ افراط ہر ایک اچھی چیز کو بھی
خراب کر دیتی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ جس بارش کو لوگ غیر مترقبہ سمجھتے ہیں اور لاکھ لاکھ شکر کرتے
ہیں وہ رحمت کی زحمت نہ بن جائے اور فصلوں کی جڑوں کو اُکھاڑ کر نیست و نابود کر ڈالے اور نشیب
کی زراعتیں دریا برد نہ ہو جائیں اور تمام امیدوں پر پانی پھر جائے ۔ سب لوگ مارے حیرت کے
دم بخود ہیں اور کہتے ہیں کہ نہ معلوم پروردگار کی مرضی کیا ہے کون آدمی دم مارنے کی جرات کر سکتا
ہے انسان سوچتا کچھ ہے اور پیش اور ہی کچھ آتا ہے۔ تعجب کی بات ہے کہ چند روز قبل چڑیا کی قسم
کے چھوٹے چھوٹے پرند بڑے شوق سے پانی میں نہاتے ہوئے دیکھے گئے باوجود سردی کی تیزی
اور جاڑوں کی شدت کے یہ جانور پانی میں اس طرح نہاتے تھے کہ دیکھ کر تعجب ہوتا تھا کہ ان کے
اندر اتنی گرمی کیسے پیدا ہو گئی ہے اور تجربہ کار لوگ اس سے بارش کی افراط کا نتیجہ نکالتے تھے۔
چنانچہ یہ خیال واقعی صحیح ثابت ہوا ہے۔ بادل اس وقت تک آسمان پر بدستور منڈلاتے ہیں ۔ اب تو
سب لوگ چاہتے ہیں کہ بارش بند ہو اور دھوپ کی صورت نظر آوے۔ قلت بارشوں سے تو صرف
غیر نہری فصلوں کا نقصان متصور ہے حالانکہ اس موسم میں مسلسل بارشوں سے نہری اور غیر نہری

تتمه حقيقة الوحى
☆
دونوں قسم کی فصلوں کے نقصان کا خوف ہوتا ہے۔ اب کوئی ضلع نہیں ہے جہاں زیادہ بارشوں کی
ضرورت بیان کی جائے ۔ سرکاری رپورٹ میں بتلایا گیا ہے کہ ضلع گڑ گا نوہ میں پچھلے ہفتہ بعض ۔
حصوں میں اولے پڑنے سے فصلوں کا کسی قدر نقصان ضرور ہوا۔ آج رات کی بارش میں گرج اور
کڑک بھی تھی لیکن بادلوں کا زور بدستور نظر آرہا ہے۔ اس قدر بارش سے شہر کے مکانات کے لئے
بھی نقصان کا اندیشہ غالب ہے۔ سڑکوں کے پر خچے اڑ گئے ہیں کینکر کی سڑکیں کیچڑ سے دلدل ہو
رہی ہے۔ میدانوں میں پانی ہی پانی نظر آتا ہے تمام اشجار نہائے دھوئے مثل دلہن کے خوبصورت
اور سبز نظر آتے ہیں گویا کہ نئی پوشاکیں پہنائی گئی ہیں۔ ان ایام میں ایسی بارش سالہائے دراز
کے بعد نصیب ہوئی ہے ( اس فقرہ میں اس اخبار نے گواہی دی کہ یہ بارش غیر معمولی ہے ) حق یہ
ہے کہ موسم گرما کے ایام برسات میں بھی ایسی بارشیں بہت کم دیکھی گئی ہیں اُس پر وردگار پر ماتما
کے عجیب و غریب کرشمے ہیں کہ یہ موسم اور یہ حالت ۔“
واضح ہو کہ یہ ایک ہندو صاحب کا اخبار ہے جو لاہور سے نکلتا ہے اور محض خدا تعالیٰ نے
میری پیشگوئی کی شہادت کے لئے اس کے قلم و زبان سے یہ راست راست بیان نکالا ہے۔
اور پھر اسی پر چہ اخبار عام ۲۶ فروری ۱۹۰۷ء میں یہ خبر اخبار کے صفحہ میں لکھی ہے:
اگر چہ اس سال موسم سرما کچھ سُست دکھلائی دیتا تھا اور یہ امید منقطع ہو گئی تھی
مگر آخر ایام جنوری (یعنی موسم بہار ) میں اپنا رنگ جمایا اور رنگا رنگ کے دانت
دکھلا نے شروع کر دیئے اس مہینہ میں موسم سرما نے ایسے تعجب انگیز حالات کبھی نہیں
دکھائے تھے۔ اخیر جنوری سے اس وقت تک یہ نوبت ہوئی کہ لوگ پناہ مانگ اُٹھے
کبھی بارش اور کبھی برفباری اور کبھی ژالہ زدگی پھر بادلوں کا انبار ہر وقت برقع پوش
اس سے ثابت ہے کہ یہ بارش ایک عالمگیر بارش تھی اور اس میں امر خارق عادت صرف یہی نہ تھا کہ بہار کے
موسم میں اس قدر بارش ہوئی کہ برسات کو بھی مات کر دیا بلکہ یہ دوسرا امر خارق عادت یہی تھا کہ باوجود بہار کے موسم
کے عام طور پر تمام ملک میں بارش ہو گئی حالانکہ برسات کے دنوں میں بھی کبھی ایسا نہیں ہوا۔ منہ

تتمه حقيقة الوحى
نظر آتا ہے سورج اور دھوپ دیکھنے کو لوگ ترس رہے ہیں کوئی دن خالی نہیں جاتا کہ
برف نہ گرتی ہو یا اولے نہ پڑتے ہوں اور اگر یہ نہ ہو تو بارش تو ضرور ہوتی ہے اور
بعض وقت دھواں دھار بادلوں کی وجہ سے دن کے وقت اندھیرا ہو جاتا ہے اور بغیر
روشنی کے کام نہیں ہوتا اور سردی کا وہ عالم ہے کہ رات کے وقت اگر پانی کسی جگہ پڑا
رہ گیا تو فجر کو یخ ہو جاتا ہے آج کل پانی بغیر گرم کرنے کے پیا نہیں جاتا اور اس وقت
سواء برف کے چاروں طرف شملہ کے اور کچھ نظر نہیں آتا ۔ تمام اشجار و مکانات برف
سے برقع پوش ہیں اور سردی بہت سخت ہے اور پھر اسی اخبار میں ہے کہ اس ملک میں
بارش عام ہے جن مقامات میں اکثر بارش کی شکایت رہتی تھی وہاں بھی ہو گئی ۔“
اور اخبار جاسوس آگرہ پر چه ۱۵ ارفروری ۱۹۰۷ء کے صفحہ ۴ میں لکھتا ہے کہ
رفروری ۱۹۰۷ء کو شام کے وقت کانپور میں سخت بارش ہوئی ۔ طوفان برق آیا اور ایسی
ژالہ باری ہوئی کہ ریل بند ہو گئی ۔“
اور اخبار اہل حدیث امرتسر ۲۲ فروری ۱۹۰۷ ء مطابق ۱۸ محرم الحرام ۱۳۲۵ھ کے صفحہ گیارہ
میں لکھا ہے کہ اس ہفتہ میں اس نواح میں بلکہ کل پنجاب میں بارش کا سلسلہ لگا تار رہا۔ ۱۹/
کی شب کو سخت ژالہ باری ہوئی ۔ کرشن جی قادیانی کو الہام ہوا ہے آسمان ٹوٹ پڑا ۔ فرمایا
کچھ معلوم نہیں کہ کیا ہونے والا ہے ۔ ( یہ الہام الہی پر ہنسی ٹھٹھا ہے وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ
ظَلَمُوا أَنَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ ) بہر حال ہمارے اس مخالف نے گواہی دی کہ اس ہفتہ
میں کل پنجاب میں سلسلہ بارش برابر لگا رہا ہے اور ہر ایک کو معلوم ہے کہ ۲۲ فروری عین بہار کا
موسم ہے اور اُس نے یہ بھی گواہی دی کہ الہام مذکورہ بالا پورا ہوا۔
اور رسالہ حکمت لاہور ۱۵ ارفروری ۱۹۰۷ء میں لکھا ہے کہ دار جیلنگ میں ہر روز بارش ہو رہی
ہے اور طوفان رعد آیا۔
اخبار نیر اعظم مراد آباد کے پرچہ ۱۹ / فروری ۱۹۰۷ء میں لکھا ہے کہ ایک ہفتہ تک بارش
ہوتی رہی اولے بھی گرے۔
الشعراء : ۲۲۸

تتمه حقيقة الوحى
پرچه اخبار آزاد انبالہ مورخہ ۱۶ فروری ۱۹۰۷ء کے صفحہ ایک میں لکھا ہے کہ دہلی میں دس
دن تک برابر بارش ہو رہی ہے اور اولے بھی پڑے۔
پیسہ اخبار لاہور مورخہ ۲۳ فروری ۱۹۰۷ء کے صفحہ ۲۱ میں لکھا ہے کہ متواتر اور کثیر بارش
سے بنگال کی فصل نیشکر کو نقصان پہنچا۔ پیسہ اخبار ۲۹ فروری ۱۹۰۷ء میں بھی لکھا گیا ہے کہ
مدراس میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی۔
پبلک میگزین امرتسر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۱ میں لکھا ہے کہ امرتسر میں سردی کمال جو بن پر ہے اور
سلسلہ برسنے کا شروع ہے۔
اخبار سما چار لا ہور ۲۶ فروری ۱۹۰۷ء میں لکھا ہے کہ بارش سے لوگ تنگ آگئے ہیں ۔
روزانه پیسه اخبار مورخه ۱۵ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۵۔ آرہ۔ چار روز سے برابر رحمت کی
جھڑی لگی ہوئی ہے، ہو بہو موسم برسات کی کیفیت نظر آتی ہے، مخلوق گھبرا رہی ہے اور دھوپ کو
ترس رہی ہے۔
روزانہ پیسہ اخبار ۸ فروری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۸ میں لکھا ہے۔ کئی دن سے بارش ہو رہی تھی ۔ کل
دوبارہ بڑے زور سے پانی پڑا سردی بڑھ گئی اور ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے سڑکوں کی حالت تباہ ہے۔
یہ اخبار ہیں جو ہم نے اس پیشگوئی کے پورے ہونے کے لئے جو اس ملک میں بارش وغیرہ
ہونے پر موقوف تھی ان کے گواہان لکھے ہیں اور اگر ہم چاہتے تو اور پچاس ساٹھ اخبار اس پیشگوئی
کی تصدیق کے لئے پیش کر سکتے تھے مگر میں جانتا ہوں کہ اس قدرا اخباروں کی شہادت کافی ہے اور
ملک خود جانتا ہے کہ اس موسم بہار میں یہ غیر معمولی بارشیں ہیں جن کا علم بجز خدا تعالیٰ کے اور کسی کو
بھی نہیں تھا بلکہ بارشوں اور طوفان وغیرہ کی پیشگوئی کرنے والے جو گورنمنٹ کی طرف سے مقرر
ہیں جو اس کام کے لئے بڑی بڑی بھاری تنخواہیں پاتے ہیں وہ پیشگوئی کر چکے تھے کہ معمولی بارش
سے زیادہ نہیں ہوگی چنانچہ پر چہ اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور مورخہ ۱۶ دسمبر ۱۹۰۶ء میں اس
رائے کو دیکھو جو انہوں نے آئندہ موسم کے لئے ظاہر کی ہے۔

تتمه حقيقة الوحى
اور اس پیشگوئی کا ظہور بارش اور سردی کے متعلق صرف اس پہلو سے ظہور میں نہیں آیا کہ
غیر معمولی بارش اور غیر معمولی سردی بہار کے موسم میں پڑ گئی بلکہ اس دوسرے پہلو سے بھی
پیشگوئی کا ظہور ہوا کہ اس بہار میں عام طور پر تمام ملک کے حصوں میں بارش ہوگئی اور جن
اضلاع میں بارش سے ہمیشہ ترستے تھے وہاں بھی ہو گئی پس ہر ایک شخص جو عقل اور حیا اور
انصاف اور خدا ترسی سے کام لے گا وہ بلا تامل اس بات کا اقرار کرے گا کہ یہ امر خارق عادت
اور غیر معمولی تھا جس کی خدا تعالیٰ نے پہلے سے خبر دی تھی اور اس ملک میں ایسے حالات کے
پیش از وقت ظاہر کرنے کے لئے گورنمنٹ انگریزی میں ایک عملہ مقرر تھا اور منجم بھی تھے مگر کسی
نے یہ خبر نہیں دی کہ موسم بہار میں یہ غیر معمولی بارشیں ہوں گی اور برف پڑے گی صرف اس خدا ۴۴
نے ہی خبر دی جس نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب نبیوں کے آخر میں بھیجا تا تمام قوموں
کو آپ کے جھنڈے کے نیچے اکٹھا کرے۔
یہ حصہ تو کثرت بارشوں کے متعلق ہے اب ہم اُس حصہ کو بیان کرتے ہیں جو برف گرنے
کے متعلق کسی قدر پہلے بھی ہم لکھ چکے ہیں تا معلوم ہو کہ یہ پیشگوئی اس ملک سے خاص نہیں رہی
بلکہ دوسرے ممالک میں بھی اس نے خارق عادت رنگ دکھلایا ہے اور وہ یہ ہے:
اخبار وکیل امرتسر مورخہ ۷ فروری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۲ میں جو ۲۳ رذی الحجہ ۱۳۲۴ھ کے مطابق
ہے یوروپ کی موسمی حالت کے متعلق مندرجہ ذیل حال لکھا ہے :
بعض ممالک یورپ میں امسال سردی کی ایسی شدت بیان کی جاتی ہے کہ سنین ماضیہ میں
اس کی کوئی نظیر شاید ہی ملے۔ چنانچہ ٹیم میں مقیاس الحرارت صفر سے بھی زیادہ نیچے چلا گیا
ہے۔ برلن میں نقطہ انجماد سے تیرہ درجے نیچے بیان کیا جاتا ہے آسٹریا ہنگری میں ہیں
درجہ نیچے۔ اس شدید سردی سے کئی آدمی بھی مرے سے کئی آدمی بھی مر چکے ہیں۔ براعظم یورپ کی بعض ریلوے
لائنوں کی آمد و رفت میں خلل پڑ گیا ہے کیونکہ انجنوں کے بل پانی کے جم جانے سے پھٹ گئے۔
ڈینیوب اور اوڑیسہ کی بندرگا ہیں یخ بستہ ہو رہی ہیں۔ روس اور برطانیہ میں مقیاس الحرارت

تتمه حقيقة الوحى
اس قدر گر گیا ہے کہ قبل ازیں کئی سال یہ نوبت نہ پہنچی تھی ۔ روم اور نیپلز کے درمیان ٹرینوں پر اس
قدر برفباری ہوئی ہے کہ الامان ۔ قسطنطنیہ میں کئی کئی فٹ تک برف پڑی۔ آبنائے باسفورس میں
جہازوں اور سٹیمروں کی آمد و رفت ملتوی ہو گئی ہے۔ چینل میں آج کل جو جہاز اِدھر اُدھر سے
پہنچتے ہیں وہ بالکل برف سے مستور ہوتے ہیں پیرس کے بازاروں میں غریب وغر با ٹھٹھر ٹھٹھر کر
جان بحق ہو رہے ہیں ۔ اٹلی کی جھیلیں اور نہریں جمی ہوئی ہیں ۔ کیا سائنس اور علم حوادث ارضی
اور سماوی کے ماہر اس بات کا کوئی تسلی بخش جواب دے سکتے ہیں کہ اگر قدرت کا یہ عظیم الشان
۴۵ کارخانہ ہمیشہ سے اور ہمیشہ کے لئے ایک مقررہ قانون کا پابند ہے اور کوئی فوق الفوق
ر مطلق اور مد بر بالا رادہ ہستی اس پر متصرف نہیں تو نیچر کے حالات روزمرہ میں کبھی کبھی یہ
قادر
خلاف معمول واقعات کا ظہور کیوں ہوتا ہے اور کیا ایسے حوادث سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ اسلام
ہی دنیا میں ایک ایسا مذہب ہے جس کے عقائد کو مان کر انسان کسی حال میں ٹھوکر نہیں کھا
سکتا اور نہ دہریے تو ایک طرف رہے اکثر مذاہب موجودہ کے پابند بھی ایسے موقعوں پر اپنے
معتقدات کی معقولیت کا کوئی قابل اطمینان ثبوت نہیں دے سکتے ۔“
پھر اخبار نور افشاں مورخہ ۲۲ فروی ۱۹۰۷ء میں لکھا ہے کہ ہانگ کانگ میں اس شدت
سے بارش ہوئی کہ دس منٹ کے اندر بندرگاہ کے آس پاس قریب یکصد چینی ہلاک ہوئے اور
پر چه اخبار نورافشان ۲۳ فروری ۱۹۰۷ء میں لکھا ہے کہ بمقام آرمی نیوز ہفتہ ھذا میں اس زور وشور
کی بارش ہوئی کہ برسات کو بھی مات کر دیا اور دو تین مرتبہ شدت سے ژالہ باری بھی ہوئی * ۔
عد ایسے غیر معمولی حوادث سے صرف یہی نتیجہ نہیں نکلتا کہ اسلام برحق ہے بلکہ کھلے کھلے طور پر یہ نتیجہ بھی نکلتا ہے کہ
جس شخص نے مسیح موعود ہونے کے دعوے کے ساتھ پیش از وقت ایسے غیر معمولی اور عالمگیر واقعہ کی خبر دی وہ سچا اور خدا کی
طرف سے ہے۔ منہ
ہم ایڈیٹر پر چہ نورافشاں سے پوچھتے ہیں کہ کیا کسی انجیل کے پیرو نے بھی یہ عظیم الشان پیشگوئی کی تھی کہ جو تمام ملک
بلکہ تمام دنیا پر دائرہ کی طرح محیط ہوگئی اگر یہ پیشگوئی خدا کی طرف سے نہیں تھی تو پھر کس ایسے شخص کی طرف سے تھی جو
قدرت نمائی میں خدا کے برابر تھا پھر جبکہ آنے والے مسیح موعود نے خدا کی گواہی اپنے لئے پیش کر دی تو پھر اب بھی اس کو نہ ماننا
کیا یہ ان یہودیوں کی صفت ہے یا نہیں جنہوں نے مسیح کے معجزات دیکھ کر بھی اُس سے دشمنی کی اور جو چاہا اُس سے کیا ۔ منہ

تتمه حقيقة الوحى
ہم پہلے اس سے لکھ چکے ہیں کہ یہ پیشگوئی وقوع سے نو ماہ پہلے یعنی ۵ مئی ۱۹۰۶ء کو اخباروں
میں شائع ہو چکی تھی۔ پھر نو ماہ کے بعد ایسی کھلے کھلے طور پر ظہور میں آئی کہ پنجاب اور ہندوستان اور
یورپ اور اور امریکہ کی تمام اخبار میں اس کی گواہ رویت ہو گئیں ۔ پس ہر ایک عقلمند سوچ سکتا ہے کہ کسی
انسان کو یہ عمیق در عمیق علم حاصل نہیں اور نہ کسی مفتری کی یہاں پیش جاتی ہے کہ وہ افتراء کے طور پر
خدائی قدرت کو آپ دکھاوے۔ یہ کس قدر عظیم الشان نشان ہے کہ جیسا کہ خدائے قادر نے دو
گذشتہ بہاروں کے متعلق دو زلزلوں کی خبر دی تھی یعنی ۱۹۰۵ ء اور ۱۹۰۶ء میں ۔ ایسا ہی تیسری مرتبہ
پھر بہار کے متعلق یہ خبر دی کہ بہار کے موسم آئندہ میں جو ۱۹۰۷ء میں آئے گا سخت بارشیں ہوں گی
اور سردی بہت پڑے گی اور برف پڑے گی سو ایسا ہی ظہور میں آگیا اور بڑی شان و شوکت سے یہ
پیشین گوئی پوری ہوگئی۔ فالحمد للہ علی ذالک۔
اس پیشگوئی کے ساتھ ایک اور پیشگوئی تھی جو رسالہ ریویو آف ریلیجنز اور بدر، الحکم میں
اُنہیں دنوں میں چھپ چکی اور شائع ہو چکی تھی اور وہ یہ ہے:
دیکھ میں تیرے لئے آسمان سے برساؤں گا اور زمین سے نکالوں گا۔ صحن میں ندیاں
چلیں گی پر وہ جو تیرے مخالف ہیں پکڑے جائیں گے ۔ یا تیک من كل فج عميق ۔ (۴۶)
ياتون من كل فج عميق والقى به الرعب العظيم۔ ويل لكل همزة لمزة ۔
ساکر مک اکرامًا عجبًا ۔ آسمان ٹوٹ پڑا ۔ یہ تمام پیشگوئیاں بارش کے متعلق ہیں اور
ساتھ اس کے یہ بھی بتلایا گیا ہے کہ وہ کثرت بارش دشمنوں کے لئے مضر ہو گی ۔ شاید اس کا یہ
مطلب ہے کہ کثرت بارش طاعون اور طرح طرح کے امراض کو پیدا کرے گی ہم اور بعض
زراعتوں کا بھی نقصان ہوگا اور پھر عربی الہام کے یہ معنی ہیں کہ ان نشانوں کے ظہور کے بعد
نئے سرے لوگوں کا رجوع ہوگا ہر ایک راہ سے وہ آئیں گے یہاں تک کہ راہ گہرے ہو
جائیں گے اور بہت سے تحائف اور نقد اور جنس دور دور سے لوگ بھیجیں گے اور دشمنوں پر
رعب وف ظیم پڑے گا ۔ اُس وقت چغل خوروں اور عیب گیروں پر لعنت بر سے گی اور میں تجھے
عظ
شاید اس فقرہ سے یہ مطلب ہو کہ ان نشانوں کے بعد تمام دشمن پورے طور پر لا جواب اور ساکت ہو جائیں گے۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی