۵۔ در حقیقت احیائے موتٰی
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
ایک عجیب عزت دوں گا ۔ اتنی بارشیں ہوں گی کہ گویا آسمان ٹوٹ پڑے گا۔
(۵) پانچواں نشان جو ان دنوں میں ظاہر ہوا وہ ایک دعا کا قبول ہونا ہے جو در حقیقت
احیائے موتی میں داخل ہے۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ عبد الکریم نام ولد عبدالرحمن ساکن
حیدر آباد دکھن ہمارے مدرسہ میں ایک لڑکا طالب العلم ہے قضاء قدر سے اس کو سگِ دیوانہ
کاٹ گیا۔ ہم نے اُس کو معالجہ کے لئے کسولی بھیج دیا۔ چند روز تک اس کا کسولی میں علاج
ہوتا رہا پھر وہ قادیان میں واپس آیا ۔ تھوڑے دن گزرنے کے بعد اُس میں وہ آثار دیوانگی
کے ظاہر ہوئے جو دیوانہ کتے کے کاٹنے کے بعد ظاہر ہوا کرتے ہیں اور پانی سے ڈرنے لگا
اور خوفناک حالت پیدا ہو گئی تب اس غریب الوطن عاجز کے لئے میرا دل سخت بے قرار ہوا
اور دعا کے لئے ایک خاص توجہ پیدا ہو گئی ۔ ہر ایک شخص سمجھتا تھا کہ وہ غریب چند گھنٹہ کے بعد
مر جائے گا نا چا ر اس کو بورڈ نگ سے باہر نکال کر ایک الگ مکان میں دوسروں سے علیحدہ ہر
ایک احتیاط سے رکھا گیا اور کسولی کے انگریز ڈاکٹروں کی طرف تار بھیج دی اور پوچھا گیا کہ
اس حالت میں اُس کا کوئی علاج بھی ہے اُس طرف سے بذریعہ تا رجواب آیا کہ اب اس
کا کوئی علاج نہیں مگر اس غریب اور بے وطن لڑکے کے لئے میرے دل میں بہت توجہ پیدا
۴۷ ہو گئی اور میرے دوستوں نے بھی اس کے لئے دعا کرنے کے لئے بہت ہی اصرار کیا کیونکہ
اس غربت کی حالت میں وہ لڑکا قابل رحم تھا اور نیز دل میں یہ خوف پیدا ہوا کہ اگر وہ مر گیا تو
ایک بُرے رنگ میں اُس کی موت شماتت اعداء کا موجب ہو گی تب میرا دل اُس کے لئے سخت
درد اور بیقراری میں مبتلا ہوا اور خارق عادت توجہ پیدا ہوئی جو اپنے اختیار سے پیدا نہیں ہوتی
بلکہ محض خدا تعالیٰ کی طرف سے پیدا ہوتی ہے اور اگر پیدا ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے اذن سے وہ
اثر دکھاتی ہے کہ قریب ہے کہ اس سے مردہ زندہ ہو جائے غرض اس کے لئے اقبال علی اللہ کی
حالت میسر آگئی اور جب وہ توجہ انتہا تک پہنچ گئی اور درد نے اپنا پورا تسلط میرے دل پر کر لیا
تب اس بیمار پر جو در حقیقت مردہ تھا اس توجہ کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے اور یا تو وہ پانی
سے ڈرتا اور روشنی سے بھاگتا تھا اور یا یکدفعہ طبیعت نے صحت کی طرف رخ کیا اور اس نے
تتمه حقيقة الوحى
روحانی خزائن جلد ۲۲
کہا کہ اب مجھے پانی سے ڈر نہیں آتا ۔ تب اس کو پانی دیا گیا تو اُس نے بغیر کسی خوف کے پی لیا
بلکہ پانی سے وضو کر کے نماز بھی پڑھ لی اور تمام رات سوتا رہا اور خوفناک اور وحشیانہ حالت
جاتی رہی یہاں تک کہ چند روز تک بکلی صحت یاب ہو گیا۔ میرے دل میں فی الفور ڈالا گیا کہ
یہ دیوانگی کی حالت جو اس میں پیدا ہوگئی تھی یہ اس لئے نہیں تھی کہ وہ دیوانگی اس کو ہلاک کرے
بلکہ اس لئے تھی کہ تا خدا کا نشان ظاہر ہو۔ اور تجربہ کار لوگ کہتے ہیں کہ کبھی دنیا میں ایسا دیکھنے
میں نہیں آیا کہ ایسی حالت میں کہ جب کسی کو دیوانہ کتے نے کاٹا ہو اور دیوانگی کے آثار ظاہر ہو
گئے ہوں، پھر کوئی شخص اس حالت سے جانبر ہو سکے اور اس سے زیادہ اس بات کا اور کیا
ثبوت ہو سکتا ہے کہ جو ماہر اس فن کے کسولی میں گورنمنٹ کی طرف سے سگ گزیدہ کے علاج
کے لئے ڈاکٹر مقرر ہیں اُنہوں نے ہمارے تار کے جواب میں صاف لکھ دیا ہے کہ اب کوئی
علاج نہیں ہو سکتا۔
اس جگہ اس قدر لکھنا رہ گیا کہ جب میں نے اس لڑکے کے لئے دعا کی تو خدا نے میرے
دل میں القا کیا کہ فلاں دوا دینی چاہیے چنانچہ میں نے چند دفعہ وہ دوا بیمار کو دی آخر بیمارا اچھا ہو
گیا یا یوں - کہو کہ مردہ زندہ ہو گیا اور جو کسولی کے ڈاکٹروں کی طرف سے ہماری تار کا جواب آیا تھا
ہم ذیل میں وہ جواب جو انگریزی میں ہے معہ ترجمہ کے لکھ دیتے ہیں اور وہ یہ ہے:
To Station
Batala
From Station
Kasauli
To Person
Sherali
Kadian
From Person
Pasteur
Sorry nothing can be done for Abdul Karim
تتمه حقيقة الوحى
(انگریزی الفاظ اردو میں )
ٹوسٹیشن ۔ بٹالہ
فرام سٹیشن ۔ کسولی
ٹو پرسن ۔ شیر علی قادیان
فرام پرسن ۔ پیسٹیور
ساری نہ تھنگ کین بی ڈن فارعبدالکریم
(ترجمه)
مقام بٹالہ
از مقام کسولی
بنام شیر علی قادیان
از جانب پیسٹیور
افسوس ہے کہ عبدالکریم کے واسطے کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا
اور دفتر علاج سگ گزیدگان سے ایک مسلمان نے متعجب ہو کر کسولی سے ایک کارڈ بھیجا
ہے جس میں لکھا ہے کہ سخت افسوس تھا کہ عبد الکریم جس کو دیوانہ کتے نے کاٹا تھا اس کے اثر
میں مبتلا ہو گیا مگر اس بات کے سننے سے بڑی خوشی ہوئی کہ وہ دعا کے ذریعہ سے صحت یاب
ہو گیا ایسا موقعہ جانبر ہونے کا کبھی نہیں سنا یہ خدا کا فضل اور بزرگوں کی دعا کا اثر ہے۔ الحمد للہ ۔
راقم عاجز عبد الله از کسولی
(۵) پانچواں نشان ایک شخص کا مباہلہ ہے یعنی اُس نے اپنے طور پر میری نسبت خدا تعالیٰ سے
فیصلہ چاہا اور بہت سی ناکردنی اور نا گفتنی باتیں میری طرف منسوب کر کے خدا تعالیٰ سے انصاف کا
خواستگار ہوا تب وہ اس درخواست سے چند روز بعد ہی بعارضہ طاعون اس جہان سے انتقال کر گیا۔
تفصیل اس کی یہ ہے کہ ایک شخص عبد القادر نام ساکن طالب پور پنڈوری ضلع گورداسپور
میں رہتا تھا اور طبیب کے نام سے مشہور تھا اس کو مجھ سے سخت عناد اور بغض تھا اور ہمیشہ مجھے
گندی گالیاں دیتا تھا پھر جب اس کی گندہ زبانی انتہا تک پہنچ گئی تب اُس نے مباہلہ کے طور پر
ایک نظم لکھی جس کا وہ حصہ ہم اس جگہ چھوڑ دیتے ہیں جس میں اُس نے سخت سے سخت فسق و فجور
کی باتیں میری طرف منسوب کی ہیں اور سعد اللہ لدھیانوی کے رنگ میں میرے چال چلن پر
ا
بھی تہمتیں لگائی ہیں اور بہت گندے الفاظ استعمال کئے ہیں اور ان شعروں کے سوا باقی چند شعر
اس کے ہم اس جگہ نقل کر دیتے ہیں مگر اس کے بہت گندے شعروں سے اس کتاب کو پاک
رکھتے ہیں اور ہم تمام تحریر اس کی جس کے سر پر دو شعر میرے بھی لکھے ہیں اور کچھ اُس کی اپنی تحریر