۵۔ عبدالقادر کے ساتھ مباہلہ

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تتمه حقيقة الوحى
جو غلطی سے بھری ہوئی نظم اور کچھ نثر ہے وہ سب ذیل میں لکھ د۔ ذیل میں لکھ دیتے ہیں اور وہ یہ ہے:
من تصنیف مرزاغلام احمد صاحب قادیانی
☆
ابن مریم مر چکا حق کی قسم داخل جنت ہوا ہے محترم
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد * ہے
اس کا جواب بموجب قرآن شریف کے مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ ، چھیویں پارہ میں غور
سے دیکھو جس کو مرزا صاحب خوب جانتے ہیں مگر بباعث طمع نفسانی اس پر عمل نہیں کرتے۔
ابن مریم زندہ ہے حق کی قسم | | صورت
ملکی بفلک محترم
ذکر و فخر ان کا ہے قرآن سے ثبوت جھوٹ کہتے ہیں غلام احمدی
لوگو ثابت کر لو تم قرآن سے دین کیوں کھوتے ہو تم بہتان سے
چونکہ یہ شخص بے علم ہے اس لئے اس نے میرے شعروں کے لکھنے میں بھی غلطی کی ہے یہ مصرع جس پر میں نے
نشان لگایا ہے جو میرے شعر کا مصرع ہے اُس میں بھی اس نے غلطی کی ہے کیونکہ وہ لکھتا ہے۔ داخل جنت ہوا ہے محترم ۔
حالانکہ یہ مصرع اس طرح پر ہے۔ داخل جنت ہوا وہ محترم ۔ منہ
اکثر نادان اس مصرع کو پڑھ کر نفسانی جوش ظاہر کرتے ہیں جیسا کہ اس مباہلہ کرنے والے نے ظاہر کیا مگر اس مصرع
کا مطلب صرف اس قدر ہے کہ امت محمدیہ کا مسیح اُمت موسویہ کے مسیح سے افضل ہے کیونکہ ہمارا نبی موسیٰ سے افضل ہے۔
بات یہ ہے کہ حکمت اور مصلحت الہیہ نے تقاضا کیا تھا کہ جیسا کہ موسوی خلیفوں میں سے حضرت عیسی علیہ السلام خاتم الخلفاء
ہے اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفوں میں سے ایک خاتم الخلفاء آخرالزمان میں پیدا ہوگا ( جو یہ عاجز ہے ) تا
اسرائیلی اور اسماعیلی سلسلے با ہم مشابہت پیدا کریں پس جبکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسیٰ سے افضل ہیں تو اس
سے لازم آتا ہے کہ آپ کی اُمت کا خاتم الخلفاء حضرت موسیٰ کے خاتم الخلفاء سے افضل ہو ۔ حق یہی ہے جس کے کان سننے
کے ہیں سنے ۔ افسوس ! ہمارے مخالف بار بار یہ تو کہتے ہیں کہ اخیر زمانہ میں ایک گروہ اہل اسلام کا یہودی صفت ہو جائیں جا ئیں
گے اور جیسا کہ بد قسمت یہودی خدا کے نبیوں کو رد کرتے اور پیشگوئیوں کا انکار کرتے تھے وہ بھی کریں گے مگر یہ ان کے منہ
سے نہیں نکلتا کہ جیسا کہ دونوں سلسلوں کو دو نبیوں کی مماثلت کی وجہ سے اول میں مشابہت ہے ایسا ہی خاتم الخلفاء کے پیدا
ہونے کے بعد آخر میں بھی مشابہت پیدا ہو جائے گی ۔ یہودی بھی کہتے ہیں کہ آخر زمانہ کا مسیح پہلے مسیح سے افضل ہو گا مگر
یہ لوگ نہیں کہتے ۔ اس سے ظاہر ہے کہ یہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور بلند پایہ کا کچھ بھی قدر نہیں کرتے۔
یہ سوچنے کے لائق ہے کہ جس شخص کے دل میں میرے اس مصرع کی وجہ سے مباہلہ کا جوش اُٹھا تھا خدا نے میری زندگی میں
ہی اس کو ہلاک کر دیا۔ پس اس مصرع کے سچے ہونے پر اس کی موت کافی گواہ ہے۔ منہ
ا النساء : ۱۵۸

تتمه حقيقة الوحى
جھوٹھ کا بازار تھوڑے روز ہے
اب بھی مرزائیو ذرا حق سے ڈرو
بعد اس کے حسرت دلسوز ہے
زندگی میں جلد تر تو بہ کرو
دین محمد کی کرو تم پیروی ہاتھ آوے دو جہاں میں خسروی
جب خدا کا قہر ہو تم پر نزول پھر نہ مرزا مہدی ہوگا نہ رسول
۵۰ بھول جائیں گے یہ سب قالا و قول ہیں دلائل سب شریعت سے فضول
صرف اس کی عقل کا طومار ہے عیش و عشرت کے لئے یہ کار ہے
جو طریقہ اُس نے ہے جاری کیا سکس پیمبر یا ولی نے یہ کہا
عورتیں بیگانہ کو ہمراہ لیا باغ میں لے جا کے اُس نے یہ کہا
چھوڑ دو منہ کھلے
اپنے تم نسا
وہ
ناروا
ہاتھ میں لے ہاتھ کرتے چہچہا
اور کرتے کام ہیں
پھر یہ لوگوں نے اسے مہدی کہا
یا الہی جلد تر انصاف کر جھوٹ کا دنیا سے مطلع صاف کر
یہ شعر ہیں جن میں سے بہت گندے شعر میں نے نکال دیتے ہیں کیونکہ وہ سخت گندے
اور بے حیائی کے مضمون تھے مگر جیسا کہ ان شعروں کے مصنف نے جناب الہی میں دعا کی تھی
کہ وہ انصاف کرے اور جھوٹ کا مطلع صاف کرے ایسا ہی خدا نے جلد تر انصاف کر دیا اور ان
شعروں کے لکھنے کے چند روز بعد یعنی بعد تصنیف ان شعروں کے وہ شخص یعنی عبدالقادر طاعون
سے ہلاک ہو گیا ۔ مجھے اُس کے ایک شاگرد کے ذریعہ سے یہ دستخطی تحریر اس کی مل گئی اور نہ
وہ صرف اکیلا طاعون سے ہلاک ہوا بلکہ اور بھی اس کے بعض عزیز طاعون سے مر گئے ایک داماد
بھی مر گیا ۔ پس اس طرح پر اس کے شعر کے مطابق جھوٹ کا مطلع صاف ہو گیا۔
افسوس کہ یہ لوگ آپ جھوٹ بولتے ہیں اور آپ گستاخ ہو کر تہمتیں لگاتے اور شریعت نبویہ
کی رو سے حد قذف کے لائق ٹھیرتے ہیں پھر بھی کچھ پر واہ نہیں کرتے ۔ یہ ہیں علماء فضلاء یعنی
اس زمانہ کے ان لوگوں کے دلوں میں کچھ ایسی شوخی اور لا پروائی ہے کہ جب ایک شخص خدا تعالیٰ

تتمه حقيقة الوحى
سے ایسا فیصلہ مانگ کر ہلاک ہو جاتا ہے تو دوسرا اس کی کچھ بھی پروا نہیں کرتا اور اُس کا قائم مقام ہو کر
گستاخی اور بد زبانی شروع کر دیتا ہے بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ جاتا ہے چنانچہ اب تک بیسیوں
ان میں سے ایسے مباہلات سے ہلاک ہو چکے ہیں اگر میں سب کے حالات لکھوں تو کئی جز و کتاب کے
اسی ذکر میں بھر جائیں میرے بہت سے دوستوں نے خط لکھے کہ فلاں شخص یک طرفہ مباہلہ کر کے ﴿۵۱﴾
چند روز میں مر گیا اور فلاں شخص نے ہماری جماعت میں سے کسی کے ساتھ مباہلہ کیا تو صبح ہوتے ہی
دنیا سے کوچ کر گیا اور بعض نے خود آ کر ایسے عجیب نشان بیان کئے چنانچہ کل ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء
کو بھی چند مہمانوں نے حالات مباہلہ کے بیان کئے مگر میں نے اس لئے کہ کتاب بہت بڑھ گئی
ہے اور وہ واقعات بھی صرف زبانی ہیں ان کا لکھنا غیر ضروری سمجھا۔ معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ کا کیا
ارادہ ہے کہ کوئی بھی ان میں سے یہ سوچتا نہیں کہ یہ تائیدات الہیہ کیوں ہو رہی ہیں کیا کا ذبوں،
دجالوں اور فاسقوں کے یہی نشان ہیں کہ ان کے مقابل پر مباہلہ کی حالت میں خدا مومنوں
متقیوں کو ہلاک کرتا جائے۔ بالآخر یا د رہے کہ اشعار مذکورہ قلمی مصنف کا عکس لے کر اس کتاب
کے ساتھ شامل کر دیا گیا ہے تا مخالفوں پر اتمام حجت ہو اگر کسی کو انکار ہو کہ یہ اس کے شعر نہیں ہیں
تو اس کی اس عکسی تحریر کو اس کی دوسری تحریروں سے ملا سکتا ہے اور اصل بھی میرے پاس محفوظ ہے
جس کا جی چاہے دیکھ لے اور جس شخص کے ذریعہ سے مجھے یہ تحریر ملی ہے وہ اُس کا شاگرد ہے اور
اس کا نام ہے شیخ محمد ولد علی محمد ساکن ڈیہری والہ ضلع گورداسپور ۔
خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ اکثر مباہلہ کرنے والے طاعون سے ہی مرے اور اکثر سخت
مخالفوں کا طاعون نے ہی فیصلہ کیا۔ براہین احمدیہ میں طاعون اور زلزلہ کا خدا نے اُس زمانہ میں
ذکر کیا ہے کہ جبکہ ان عذابوں کا اس ملک میں نام و نشان نہ تھا جیسا کہ براہین احمدیہ میں موت کی یہ
پیشگوئی ہے کہ لا يصدق السفيه الا سيفة الهلاك۔ اتی امر الله فلا تستعجلوه یعنی
سفلہ آدمی بجز موت کے نشان کے اور کسی نشان کی تصدیق نہیں کرتا۔ ان کو کہہ دے کہ وہ نشان بھی
آنے والا ہے پس تم مجھ سے جلدی مت کرو۔ پس موت کے نشان سے یہی طاعون کا نشان مراد تھا۔
ایسا ہی دوسری جگہ اللہ تعالی براہین احمدیہ میں فرماتا ہے الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنِ لتنذر قومًاما

تتمه حقيقة الوحى
انذر أباء هم ولتستبين سبيل المجرمين۔ قُل إِنِّي أُمِرْتُ وانا اول المؤمنين۔
یعنی وہ خدا ہے جس نے تجھے قرآن سکھلایا اور صحیح معنوں پر مطلع کیا تا کہ تو آنے والے عذاب
۵۲ سے اُن لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے ۔ اور تاکہ مجرموں کی راہ کھل
جائے یعنی معلوم ہو جائے کہ کون مجرم اور کون طالب حق ہے۔
وو
اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ فرمایا جو براہین احمدیہ میں درج ہے اور وہ یہ ہے :
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے
زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“
اور ظاہر ہے کہ نذیر کا لفظ اسی مرسل کے لئے خدا تعالیٰ استعمال کرتا ہے جس کی تائید
میں یہ مقدر ہوتا ہے کہ اس کے منکروں پر کوئی عذاب نازل ہوگا کیونکہ نذیر ڈرانے والے
کو کہتے ہیں اور وہی نبی ڈرانے والا کہلاتا ہے جس کے وقت میں کوئی عذاب نازل ہونا مقدر
ہوتا ہے۔ پس آج سے چھبیس برس پہلے جو براہین احمدیہ میں میرا نام نذیر رکھا گیا ہے اُس میں
صاف اشارہ تھا کہ میرے وقت میں عذاب نازل ہوگا سو اس پیشگوئی کے مطابق طاعون اور
زلزلوں کا عذاب نازل ہو گیا ۔ بعض نادان کہتے ہیں کہ یورپ اور امریکہ کے اکثر انسان
تو آپ کے نام سے بھی بے خبر ہیں پھر وہ لوگ زلزلوں اور آتش فشاں پہاڑوں سے کیوں
ہلاک ہوئے اس کا جواب یہ ہے کہ وہ لوگ اپنے کثرت گناہوں اور بدکاریوں کی وجہ سے اس
لائق ہو چکے تھے کہ دنیا میں اُن پر عذاب نازل کیا جاوے پس خدا تعالیٰ نے اپنی سنت کے موافق
ایک نبی کے مبعوث ہونے تک وہ عذاب ملتوی رکھا ۔ اور جب وہ نبی مبعوث ہو گیا اور
اس قوم کو ہزار ہا اشتہاروں اور رسالوں سے دعوت کی گئی تب وہ وقت آگیا کہ ان کو اپنے
جرائم کی سزادی جاوے اور یہ بات سرا سر غلط ہے کہ یورپ اور امریکہ کے لوگ میرے نام
سے بھی بے خبر ہیں یہ امر کسی منصف مزاج پر پوشیدہ نہیں رہے گا کہ عرصہ قریباً بیس برس کا
گزر گیا ہے جبکہ میں نے سولہ ہزار اشتہار دعوت انگریزی میں چھپوا کر اور اس میں
اپنے دعوے اور دلائل کا ذکر کر کے یورپ اور امریکہ میں تقسیم کیا تھا اور بعد اس کے

تتمه حقيقة الوحى
مختلف اشتہارات وقتاً فوقتاً تقسیم ہوتے رہے اور پھر کئی برس سے رسالہ انگریزی ریویو آف
ریلیجنز یورپ اور امریکہ میں بھیجا جاتا ہے اور یورپ کے اخباروں میں بارہا میرے دعوے کا ذکر
ہوا ہے اور جو ڈوئی پر بد دعا وئی حکم پر بد دعا کی گئی تھی اس کا ذکر بھی یورپ کی اخباروں میں ہوا تھا پھر باوجود ۵۳﴾
اس قدر متواتر اشاعت کے جو بین برس سے زیادہ ہو رہی ہے کون قبول کرے گا کہ وہ لوگ
میرے نام سے بھی نا واقف ہیں بلکہ بعض تو ان میں سے میرے سلسلہ میں بھی داخل ہو چکے ہیں ۔
ماسوا اس کے ہر ایک کو معلوم ہے کہ حضرت نوح کے طوفان نے اُن لوگوں کو بھی ہلاک کر دیا
تھا جن لوگوں کو حضرت نوح کے نام کی خبر بھی نہیں تھی پس اصل بات یہ ہے کہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے
قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا خدا تعالیٰ دنیا
میں عذاب نازل نہیں کرتا جب تک پہلے اس سے کوئی رسول نہیں بھیجتا یہی سنت اللہ ہے اور ظاہر
ہے کہ یورپ اور امریکہ میں کوئی رسول پیدا نہیں ہوا پس اُن پر جو عذاب نازل ہوا صرف میرے
دعوے کے بعد ہوا۔
میں تصنیف
عبدالقادر طالب پور پنڈوری والے کی اصلی تحریر کا عکس یہ ہے
ف از اصحاب غلام احمد قادری نے ابن مریم زندہ ہے حق کی خستم
ابن مریم مرچکا حق کی قسم صورت ملکی تقلک محترم
داخل جنت ہوا سے محترم
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑ دو
اس سے بہتر ہے علیہ الحمدي
اس کا جواب عمو جب قرآن شریف کے
ذکر و فخر او لگا ہے قرآن سے ہوتا
جھوتہ کتنے من عليه العمري
لو کو و ثابت کر لو تم قرآن سے
ہے
ا قتلوه و ما صلبوه چوین البدیرین دین کیوں کہو تے ہو تم بھی اساس استان
غور سے دیکھو جسکو فر را راحت خوب جوئیہ کا بازار توڑے روز ہے۔
نفانی
جانتے ہیں مگر باعث طمع نف نے بعدا د کے حیرت و سور ھے
کے اوسپر عمل نہیں کرتے
یہ ملک امریکہ کے ایک جھوٹے اور الیاس ہونے کے مدعی نبوت کا نام ہے جو آج کل علاوہ مالی نقصانات کے
مرض فالج میں مبتلا ہو کر قریب المرگ ہے۔ منہ
بنی اسرآئیل: ۱۶

آج 10 میں سے 10 باقی