فتح عظیم امریکہ کا جھوٹا نبی
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
مده و
حيم
فتح اور عظیم
☆
ڈاکٹر جان الیگزنڈر ڈوئی امریکہ کا
جھوٹا نبی میری پیشگوئی
کے مطابق مر گیا
نشان نمبر ۹۶ ۱ ۔ واضح ہو کہ یہ شخص جس کا نام عنوان میں درج ہے اسلام کا سخت درجہ پر
دشمن تھا اور علاوہ اس کے اُس نے جھوٹا دعوی پیغمبری کا کیا اور حضرت سید النبیین و
اصدق الصادقين وخير المرسلين وامام الطيبين جناب تقدس تاب محمد مصطفى
صلی اللہ علیہ وسلم کو کا ذب اور مفتری خیال کرتا تھا اور اپنی خباثت سے گندی گالیاں اور
فحش کلمات سے آنجناب کو یاد کرتا تھا۔ غرض بغض دین متین کی وجہ سے اُس کے اندر سخت
ناپاک خصلتیں موجود تھیں اور جیسا کہ خنزیروں کے آگے موتیوں کا کچھ قدر نہیں ایسا ہی وہ
تو حید اسلام کو بہت ہی حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا اور اس کا استیصال چاہتا تھا اور حضرت
تمہ ھذا میں سہوا نشانات کے نمبر ایک سے شروع کئے گئے تھے جو ۱۸۹ سے شروع ہونے واجب تھے۔ پس اس
جگہ تک آٹھ نشان سابقہ ملا کر ( جس میں نمبر ۵ دو مرتبہ سہواً درج ہو گیا ہے ) ۱۹۶ تک نمبر نشانات پہنچا لہذا یہاں
نمبر نشان ۹۶ الکھا گیا ۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
عیسیٰ کو خدا جانتا تھا اور تثلیث کو تمام دنیا میں پھیلانے کے لئے اتنا جوش رکھتا
تھا کہ میں نے باوجود اس کے کہ صدہا کتا بیں پادریوں کی دیکھیں مگر ایسا جوش
کسی میں نہ پایا چنانچہ اس کے اخبار لیؤ زآف ہیلنگ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۳ء
اور ۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء میں یہ فقرے ہیں ۔
میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ دن جلد آوے کہ اسلام دنیا سے نا بود
ہو جاوے۔اے خدا تو ایسا ہی کر ۔اے خدا اسلام کو ہلاک کر دے۔
اور پھر اپنے پرچہ اخبار ۱۲ / دسمبر ۱۹۰۳ء میں اپنے تئیں سچا رسول اور سچا نبی قرار دے کر کہتا ہے
کہ اگر میں سچا نبی نہیں ہوں تو پھر روئے زمین پر کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو خدا کا نبی ہو ۔ علاوہ
اس کے وہ سخت مشرک تھا اور کہتا تھا کہ مجھ کو الہام ہو چکا ہے کہ کہ مجھ کو الہام ہو چکا ہے کہ پچیس برس تک یسوع مسیح آسمان
سے اُتر آئے گا اور حضرت عیسیٰ کو در حقیقت خدا جانتا تھا اور ساتھ اس کے میرے دل کو دکھ دینے
والی ایک یہ بات تھی جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں کہ وہ نہایت درجہ پر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا دشمن تھا اور میں اس کا پرچہ اخبار لیوز آف ہیلنگ لیتا تھا اور اُس کی بد زبانی پر ہمیشہ مجھے اطلاع
ملتی تھی ۔ جب اُس کی شوخی انتہا تک پہنچی تو میں نے انگریزی میں ایک چٹھی اُس کی طرف روانہ کی
اور مباہلہ کے لئے اُس سے درخواست کی تا خدا تعالیٰ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے اُس کو سچے کی
زندگی میں ہلاک کرے۔ یہ درخواست دو مرتبہ یعنی ۱۹۰۲ء اور پھر ۱۹۰۳ء میں اُس کی طرف بھیجی گئی
تھی اور امریکہ کے چند نامی اخباروں میں بھی شائع کی گئی تھی جن کے نام حاشیہ میں درج ہیں ۔
☆
نمبر نام اخبار مع تاریخ
خلاصه مضمون
شکاگو انٹر پریٹر عنوان ” کیا ڈوئی اس مقابلہ میں نکلے گا ۔ دونوں تصویریں پہلو بہ پہلو دے کر لکھتا ہے کہ
اخبار
مرزا صاحب کہتے ہیں ڈوئی مفتری ہے اور میں دعا کرنے والا ہوں کہ وہ اُسے میری زندگی
۲۸ جون ۱۹۰۳ء میں نیست و نابود کر دے اور پھر کہتے ہیں کہ جھوٹے اور سچے میں فیصلہ کا یہ طریق ہے کہ خدا
سے دعا کی جاوے کہ دونوں میں سے جو جھوٹا ہے وہ سچے کی زندگی میں ہلاک ہو جاوے۔
تتمه حقيقة الوحى
ا اور اس مضمون مباہلہ میں میں نے جھوٹے پر بد دعا بھی کی تھی اور خدا تعالیٰ سے یہ چاہا
تھا کہ خدا جھوٹے کا جھوٹ اپنے فیصلہ سے کھول دے ۔ اور یہ میرا مضمون مباہلہ کا جیسا
کہ ابھی لکھ چکا ہوں امریکہ کے چند روزانہ اور نامی اخباروں میں بخوبی شائع ہو گیا
تھا۔ اور یہ اخباریں امریکہ کے عیسائیوں کی تھیں جن کا مجھ سے کچھ تعلق نہ تھا اور
حاشیہ ۔ میری طرف سے ۲۳ اگست ۱۹۰۳ء کوڈ وئی کے مقابل پر انگریزی میں یہ اشتہار شائع ہوا تھا جس
میں یہ فقرہ ہے کہ میں عمر میں ستر برس کے قریب ہوں اور ڈوئی جیسا کہ وہ بیان کرتا ہے پچاش برس کا جوان ہے
لیکن میں نے اپنی بڑی عمر کی کچھ پروا نہیں کی کیونکہ اس مباہلہ کا فیصلہ عمروں کی حکومت سے نہیں ہوگا بلکہ خدا جو
احکم الحاکمین ہے وہ اس کا فیصلہ کرے گا۔ اور اگر ڈوئی مقابلہ سے بھاگ گیا تب بھی یقیناً سمجھو کہ اس کے
صیحون پر جلد تر ایک آفت آنے والی ہے۔ اب میں اس مضمون کو اس دعا پر ختم کرتا ہوں کہ اے قادر اور کامل
خدا! جو ہمیشہ نبیوں پر ظاہر ہوتا رہا ہے اور ظاہر ہوتا رہے گا یہ فیصلہ جلد کر اور ڈوئی کا جھوٹ لوگوں پر ظاہر کر
دے۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جو کچھ اپنی وحی سے تو نے مجھے وعدہ دیا ہے وہ وعدہ ضرور پورا ہوگا ۔ اے قادر
خدا میری دعا سن لے۔ تمام طاقتیں تجھ کو ہیں ۔
بقيه حاشيه :
نمبر نام اخبار مع تاریخ
دیکھو اشتہار ۲۳ را گست ۱۹۰۳ء بزبان انگریزی منه
خلاصه مضمون
ٹیلیگراف مرزاغلام احمد صاحب پنجاب سے ڈوٹی کو چیلنج بھیجتے ہیں کہ اے وہ شخص جو مدعی نبوت
۱۵ جولائی ۱۹۰۳ء ہے آ اور میرے ساتھ مباہلہ کر ۔ ہمارا مقابلہ دعا سے ہوگا اور ہم دونوں خدا تعالیٰ سے
دعا کریں گے کہ ہم میں سے جو شخص کذاب ہے وہ پہلے ہلاک ہو۔
ا (۳) ارگوناٹ عنوان انگریزی اور عربی ( یعنی عیسائیت اور اسلام ) کا مقابلہ دعا۔ مرزا صاحب کے
سان فرانسسکو مضمون کا خلاصہ جو ڈوٹی کو لکھا ہے یہ ہے کہ تم ایک جماعت کے لیڈر ہو اور میرے
یکم دسمبر ۱۹۰۲ ء بھی بہت سے پیرو ہیں پس اس بات کا فیصلہ کہ خدا کی طرف سے کون ہے ہم میں اس
طرح ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے خدا سے دعا کرے اور جس کی دعا قبول
ہو وہ سچے خدا کی طرف سے سمجھا جاوے۔ دعا یہ ہوگی کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا
ہے خدا اسے پہلے ہلاک کرے۔ یقینا یہ ایک معقول اور منصفانہ تجویز ہے۔
تتمه حقيقة الوحى
اخباروں میں شائع کرانے کی اِس لئے مجھے ضرورت پیش آئی کہ ڈاکٹر ڈوئی جھوٹے نبی ۷۲)
نے براہ راست مجھ کو جواب نہیں دیا تھا آخر میں نے وہ مضمون مباہلہ امریکہ کے اُن نامی
اخباروں میں جو روزانہ ہیں اور کثرت سے دنیا میں جاتے ہیں شائع کرا دیا۔ یہ خدا کا فضل
ہے کہ باوجود یکہ اڈیٹران اخبارات امریکہ عیسائی تھے اور اسلام کے مخالف تھے تاہم انہوں نے
نہایت مروشد سے میرے مضمون مباہلہ کو ایسی کثرت سے شائع کر دیا کہ امریکہ اور یورپ
میں اس کی دھوم مچ گئی اور ہندوستان تک اس مباہلہ کی خبر ہوگئی۔ اور میرے مباہلہ کا خلاصہ
بقيه حاشيه :
نمبر نام اخبار مع تاریخ
خلاصه مضمون
(۴) لٹریری ڈائجسٹ نیو یارک میری تصویر دے کر مباہلہ کا مفصل ذکر کرتا ہے یعنی یہ کہ دونوں فریق یعنی ڈوئی
۲۰ جون ۱۹۰۳ء اور ہم دعا کریں کہ جھوٹا سچے کی زندگی میں اور اس کے سامنے ہلاک ہو۔
(۵) نیو یارک میل اینڈ ایکسپریس
۲۸ جون ۱۹۰۳ء
عنوان مباہلہ یا مقابلہ دعا کے نیچے اسی مباہلہ کا ذکر کرتا ہے۔
(۶) ہیرلڈ روچسٹر ۲۵ جون ۱۹۰۳ء ڈوئی کو مباہلہ کے لئے بلایا گیا ہے اور پھر مباہلہ کا ذکر کرتا ہے۔
(۷) ریکارڈ بوسٹن ۲۷ جون ۱۹۰۳ء مباہلہ کا ذکر ہے
(۸) ایڈور ٹائزر بوسٹن ۲۵ جون ۱۹۰۳ء
ايضاً
(۹) پایلات بوسٹن ۲۷ جون ۱۹۰۳ء
//
(۱۰) پاتھ فائنڈ رواشنگٹن ۲۷ جون ۱۹۰۳ء
//
(۱) انٹر اوشن شکا گو ۲۷ رجون ۱۹۰۳ء " پھر ۲۸ جون کے پرچہ میں دونوں تصویریں دے کر مفصل ذکر کیا ہے۔
(۱۲) دوسٹر سپائی ۲۸ جون ۱۹۰۳ء
//
(۱۳) ڈیموکریٹ کرانیکل روچسٹر ۲۵ جون ۱۹۰۳ء مباہلہ کے بعد دونوں تصویریں بھی دی ہیں اور میری تصویر کے نیچے یہ لفظ ہیں۔ مرزا غلام احمد ۷۲
(۱۴) شکاگو کا ای اخبار تاریخ او نام پھٹ ہندوستان کا میچ جس نے ڈوئی و دعا کے مقابلہ کے لئے چیلنج دیا ہے
گیا
(۱۵) لینگٹن فری پریس ۲۷ رجون ۱۹۰۳ء
(۱۶) شکا گوانٹر اوشن ۲۸ جون ۱۹۰۳ء
مباہلہ کا ذکر ہے
//
تتمه حقيقة الوحى
۷۳ مضمون یہ تھا کہ اسلام سچا ہے اور عیسائی مذہب کا عقیدہ جھوٹا ہے اور میں
خدا تعالیٰ کی طرف سے وہی مسیح ہوں جو آخری زمانہ میں آنے والا تھا اور نبیوں کے
بقیه حاشیه :
نمبر نام اخبار مع تاریخ
خلاصه مضمون
(۱۷) البنی پر لیس ۲۵ جون ۱۹۰۳ء
مباہلہ کا ذکر ہے
(۱۸) جیکسنول ٹائمنز ۲۸ جون ۱۹۰۳ء
//
(۱۹) بالٹی مور امریکن ۲۵ جون ۱۹۰۳ء
//
(۲۰) بفلو ٹا ئمنز ۲۵ جون ۱۹۰۳ء
//
(۲۱) نیویارک میل ۲۵ جون ۱۹۰۳ء
//
(۲۲) بوسٹن ریکارڈ ۲۷ جون ۱۹۰۳ء
//
(۲۳) ڈیزرٹ انگلش نیوز ۲۷ جون ۱۹۰۳ء
//
(۲۴) ہیلینا ریکارڈ یکم جولائی ۱۹۰۳ء
//
(۲۵) گروم شاہرگزٹ ۷ ارجولائی ۱۹۰۳ء
//
نونیٹن کرانیکل ایضاً
//
(۲۷) ہوسٹن کرانیکل ۳ جولائی ۱۹۰۳ء
//
سونا نیوز ۲۹ جون ۱۹۰۳ء
//
(۲۹) رچمنڈ نیوز یکم جولائی ۱۹۰۳ء
//
(۳۰) گلاسگو ہیرلڈ ۲۷ اکتوبر ۱۹۰۳ء
//
(۳۱) نیویارک کمرشل ایڈورٹائزر اگر ڈوئی اشار تا یا صراحتاً اس چیلنج کو منظور کرے گا تو بڑے دکھ اور حسرت کے ساتھ ہلاک
۲۶ اکتوبر ۱۹۰۳ء ہوگا اور اگر وہ اس چیلنج کو قبول نہ کرے گا تو بھی اس کے میچون پر سخت آفت آئے گی
(۳۲) دی مارننگ ٹیلیگراف نیو یارک
۲۸ اکتوبر ۱۹۰۳ء
مباہلہ اور ڈوئی پر بددعا کرنے کا ذکر ہے۔
یہ اخبار صرف وہ ہیں جو ہم تک پہنچے ہیں۔ اس کثرت سے معلوم ہوتا ہے کہ سیکڑوں اخباروں میں یہ ذکر ہوا ہوگا۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
نوشتوں میں اس کا وعدہ تھا اور نیز میں نے اس میں لکھا تھا کہ ڈاکٹر ڈوئی اپنے دعوئی رسول ہونے
اور تثلیث کے عقیدہ میں جھوٹا ہے اگر وہ مجھ سے مباہلہ کرے تو میری زندگی میں ہی بہت سی
حسرت اور دکھ کے ساتھ مرے گا اور اگر مباہلہ بھی نہ کرے تب بھی وہ خدا کے عذاب سے بچ
نہیں سکتا۔ اس کے جواب میں بد قسمت ڈوئی نے دسمبر ۱۹۰۳ء کے کسی پر چہ میں اور نیز ۲۶ دسمبر
۱۹۰۳ء وغیرہ کے اپنے پرچوں میں اپنی طرف سے یہ چند سطریں انگریزی میں شائع کیں جن کا
ترجمہ ذیل میں ہے :
ہندوستان میں ایک بیوقوف محمدی مسیح ہے جو مجھے بار بار لکھتا ہے کہ مسیح یسوع کی قبر کشمیر
میں ہے اور لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو اس کا جواب کیوں نہیں دیتا اور کہ تو کیوں اس شخص کا جواب
نہیں دیتا مگر کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان مچھروں اور مکھیوں کا جواب دوں گا اگر میں ان پر اپنا
پاؤں رکھوں تو میں ان کو کچل کر مارڈالوں گا ۔“
اور پھر پر چه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۲ء میں لکھتا ہے کہ ” میرا کام یہ ہے کہ میں مشرق اور مغرب اور شمال
اور جنوب سے لوگوں کو جمع کروں اور مسیحیوں کو اس شہر اور دوسرے شہروں میں آباد کروں یہاں تک
کہ وہ دن آجائے کہ مذہب محمدی دنیا سے مٹایا جائے ۔ اے خدا ہمیں وہ وقت دکھلا ۔“
غرض یہ شخص میرے مضمون مباہلہ کے بعد جو یوروپ اور امریکہ اور اس ملک میں شائع ہو
چکا تھا بلکہ تمام دنیا میں شائع ہو گیا تھا شوخی میں روز بروز بڑھتا گیا اور اس طرف مجھے یہ انتظار تھی
کہ جو کچھ میں نے اپنی نسبت اور اُس کی نسبت خدا تعالیٰ سے فیصلہ چاہا ہے ضرور خدا تعالیٰ سچا
فیصلہ کرے گا اور خدا تعالیٰ کا فیصلہ کا ذب اور صادق میں فرق کر کے دکھلا دے گا ۔
☆
اس اشتہار کے صفحہ ۳ کو پڑھو جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ ۲۳ را گست ۱۹۰۳ء کو بزبان انگریزی
میں نے ڈوئی کے مقابل پر ایک اشتہار شائع کیا تھا اور خدا تعالیٰ سے الہام پا کر اس میں لکھا تھا کہ خواہ ڈوئی
میرے ساتھ مباہلہ کرے یا نہ کرے وہ خدا کے عذاب سے نہیں بچے گا اور خدا جھوٹے اور بچے میں فیصلہ کر کے
دکھلا دے گا۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
روحانی خزائن جلد ۲۲
اور میں ہمیشہ اس بارہ میں خدا تعالیٰ سے دعا کرتا تھا اور کا ذب کی موت چاہتا تھا چنانچہ
کئی دفعہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی کہ تو غالب ہوگا اور دشمن ہلاک کیا جائے گا اور پھر ڈوئی کے
مرنے سے قریباً پندرہ دن پہلے خدا تعالیٰ نے اپنی کلام کے ذریعہ سے مجھے میری فتح کی اطلاع
بخشی جس کو میں اس رسالہ میں جس کا نام ہے قادیان کے آریہ اور ہم اس کے ٹائٹل پہنچ کے پہلے
ورق کے دوسرے صفحہ میں ڈوئی کی موت سے قریباً دو ہفتہ پہلے شائع کر چکا ہوں اور وہ یہ ہے۔
تازہ نشان کی پیشگوئی
خدا فرماتا ہے کہ میں ایک تازہ نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہوگی وہ تمام دنیا کے
لئے ایک نشان ہوگا (یعنی ظہور اس کا صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہوگا ) اور خدا کے ہاتھوں
سے اور آسمان سے ہوگا چاہیے کہ ہر ایک آنکھ اس کی منتظر رہے۔ کیونکہ خدا اس کو عنقریب ظاہر
کرے گا تا وہ یہ گواہی دے کہ یہ عاجز جس کو تمام قو میں گالیاں دے رہی ہیں اس کی طرف سے
ہے مبارک وہ جو اس سے فائدہ اُٹھاوے
تهر
المش
میرزا غلام احمد مسیح موعود - مشتہر ۲۰۰ فروری ۱۹۰۷ء
حاشیہ 9 فروری ۱۹۰۷ء کو مجھے یہ الہام ہوا کہ انک انت الاعلی یعنی غلبہ تجھی کو ہو گا۔ اور پھر اسی تاریخ
مجھے یہ الہام ہوا العيد الأخر تنال منه فتحًا عظيمًا یعنی ایک اور خوشی کا نشان تجھ کو ملے گا جس سے ایک بڑی فتح
تیری ہوگی جس میں یہ تفہیم ہوئی کہ ممالک مشرقیہ میں تو سعد اللہ لہ ہانوی میری پیشگوئی اور مباہلہ کے بعد جنوری کے
پہلے ہفتہ میں ہی نمونیا پلیگ سے مر گیا۔ یہ تو پہلا نشان تھا اور دوسرا نشان اس سے بہت ہی بڑا ہوگا جس میں فتح عظیم
ہوگی ۔ سو وہ ڈوئی کی موت ہے جو ممالک مغربیہ میں ظہور میں آئی ۔ دیکھو پر چہ اخبار بدر ۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء اس سے
خدا تعالیٰ کا وہ الہام پورا ہوا کہ میں دو نشان دکھاؤں گا ۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
اب ظاہر ہے کہ ایسا نشان (جو فتح عظیم کا موجب ہے) جو تمام دنیا ایشیا اور امریکہ اور ﴿۵﴾
یورپ اور ہندوستان کے لئے ایک کھلا کھلا نشان ہو سکتا ہے وہ یہی ڈوئی کے مرنے کا نشان
کیونکہ اور نشان جو میری پیشگوئیوں سے ظاہر ہوئے ہیں وہ تو پنجاب اور ہندوستان
تک ہی محدود تھے اور امریکہ اور یورپ کے کسی شخص کو اُن کے ظہور کی خبر نہ تھی لیکن یہ نشان
پنجاب سے بصورت پیشگوئی ظاہر ہو کر امریکہ میں جا کر ایسے شخص کے حق میں پورا ہوا جس کو
امریکہ اور یورپ کا فرد فرد جانتا تھا اور اُس کے مرنے کے ساتھ ہی بذریعہ تاروں کے اُس
ملک کے انگریزی اخباروں کو خبر دی گئی چنانچہ پایونیر نے ( جوالہ آباد سے نکلتا ہے ) پرچہ
۱۱ مارچ ۱۹۰۷ء میں اور سول اینڈ ملٹری گزٹ نے ( جولاہور سے نکلتا ہے ) پر چہ ۱۲ مارچ
۱۹۰۷ء میں اور انڈین ڈیلی ٹیلیگراف نے ( جو لکھنو سے نکلتا ہے ) پر چہ ۱۲ مارچ ۱۹۰۷ء میں
اس خبر کو شائع کیا ہے۔ پس اس طرح پر قریباً تمام دنیا میں یہ خبر شائع کی گئی اور خود ہی شخص اپنی
دنیوی حیثیت کی رو سے ایسا تھا کہ عظیم الشان نوابوں اور شاہزادوں کی طرح مانا جاتا تھا۔
چنانچہ وب نے جو امریکہ میں مسلمان ہو گیا ہے میری طرف اس کے بارہ میں ایک چٹھی لکھی
تھی کہ ڈاکٹر ڈوئی اس ملک میں نہایت معززانہ اور شاہزادوں کی طرح زندگی بسر کرتا ہے۔
اور باوجود اس عزت اور شہرت کے جو امریکہ اور یوروپ میں اُس کو حاصل تھی خدا تعالی ۷۲)
حاشیہ ڈوئی اس پیشگوئی کے بعد اس قدر جلد مر گیا کہ ابھی پندرہ دن ہی اس کی اشاعت پر گزرے تھے کہ
ڈوٹی کا خاتمہ ہو گیا پس ایک طالب حق کے لئے یہ ایک قطعی دلیل ہے کہ یہ پیشگوئی خاص ڈوٹی کے بارے میں تھی
کیونکہ اول تو اس پیشگوئی میں یہ لکھا ہے کہ وہ فتح عظیم کا نشان تمام دنیا کے لئے ہوگا اور دوسرے یہ لکھا ہے کہ وہ
عنقریب ظاہر ہونے والا ہے پس اس سے زیادہ عنقریب اور کیا ہو گا کہ اس پیشگوئی کے بعد بد قسمت ڈوئی اپنی زندگی
کے بیس دن بھی پورے نہ کر سکا اور خاک میں جا ملا جن پادری صاحبان نے آتھم کے بارے میں شور مچایا تھا اب اُن
کوڈوئی کی موت پر ضرور غور کرنی چاہیے۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
کے فضل سے یہ ہوا کہ میرے مباہلہ کا مضمون اُس کے مقابل پر امریکہ کے بڑے
بڑے نامی اخباروں نے جو روزانہ ہیں شائع کر دیا اور تمام امریکہ اور
یورپ میں مشہور کر دیا اور پھر اس عام اشاعت کے بعد جس ہلاکت اور تباہی
کی اُس کی نسبت پیشگوئی میں خبر دی گئی تھی وہ ایسی صفائی سے پوری ہوئی کہ
جس سے بڑھ کر اکمل اور اتم طور پر ظہور میں آنا متصور نہیں ہو سکتا ۔ اُس کی
زندگی کے ہر ایک پہلو پر آفت پڑی ۔ اُس کا خائن ہونا ثابت ہوا اور وہ شراب
کو اپنی تعلیم میں حرام قرار دیتا تھا مگر اُس کا شراب خوار ہونا ثابت ہو گیا ۔ اور
وہ اُس اپنے آبا د کردہ شہر صیحون سے بڑی حسرت کے ساتھ نکالا گیا جس کو
اُس نے کئی لاکھ روپیہ خرچ کر کے آباد کیا تھا اور نیز سات کروڑ نقد روپیہ سے
جو اس کے قبضہ میں تھا اُس کو جواب دیا گیا ۔ اور اُس کی بیوی اور اُس کا بیٹا اس
کے دشمن ہو گئے اور اُس کے باپ نے اشتہار دیا کہ وہ ولد الزنا ہے ۔ پس اس
طرح پر وہ قوم میں ولد الزنا ثابت ہوا ۔ اور یہ دعویٰ کہ میں بیماروں کو معجزہ سے
اچھا کرتا ہوں ۔ یہ تمام لاف و گزاف اُس کی محض جھوٹی ثابت ہوئی اور ہر ایک
ذلت اُس کو نصیب ہوئی اور آخر کار اس پر فالج گرا اور ایک تختہ کی طرح چند
آدمی اُس کو اُٹھا کر لے جاتے رہے اور پھر بہت غموں کے باعث پاگل ہو گیا
اور حواس بجا نہ رہے ۔ اور یہ دعوئی اُس کا کہ میری ابھی بڑی عمر ہے اور میں
روز بروز جوان ہوتا جاتا ہوں اور لوگ بڑھے ہوتے جاتے ہیں محض فریب
ثابت ہوا ۔ آخر کار مارچ ۱۹۰۷ ء کے پہلے ہفتہ میں ہی بڑی حسرت اور درد اور
دکھ کے ساتھ مر گیا۔
الله
تتمه حقيقة الوحى
اب ظاہر ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کیا معجزہ ہوگا چونکہ میرا اصل کام کسر صلیب
ہے سو اُس کے مرنے سے ایک بڑا حصہ صلیب کا ٹوٹ گیا ۔ کیونکہ وہ تمام دنیا سے
اول درجہ پر حامی صلیب تھا جو پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرتا تھا اور کہتا تھا کہ میری دعا
سے تمام مسلمان ہلاک ہو جائیں گے اور اسلام نابود ہو جائے گا اور خانہ کعبہ
ویران ہو جائے گا ۔ سو خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر اُس کو ہلاک کیا۔ میں جانتا
ہوں کہ اُس کی موت سے پیشگوئی قتل خنزیر والی بڑی صفائی سے پوری ہو گئی ۔
کیونکہ ایسے شخص سے زیادہ خطر ناک کون ہو سکتا ہے کہ جس نے جھوٹے طور پر
پیغمبری کا دعویٰ کیا اور خنزیر کی طرح جھوٹ کی نجاست کھائی ۔ اور جیسا کہ وہ
خود لکھتا ہے اُس کے ساتھ ایک لاکھ کے قریب ایسے لوگ ہو گئے تھے جو بڑے
مال دار تھے بلکہ سچ یہ ہے کہ مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کا وجود اس کے مقابل پر
کچھ بھی چیز نہ تھا۔ نہ اس کی طرح شہرت اُن کی تھی اور نہ اُس کی طرح کروڑ ہا
روپیہ کے وہ مالک تھے پس میں قسم کھا سکتا ہوں کہ یہ وہی خنزیر تھا جس کے قتل کی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ مسیح موعود کے ہاتھ پر مارا جائے گا ۔ اگر
☆
میں اُس کو مباہلہ کے لئے نہ بلاتا اور اگر میں اُس پر بد دعا نہ کرتا اور اس کی ہلاکت کی
پیش گوئی شائع نہ کرتا تو اس کا مرنا اسلام کی حقیت کے لئے کوئی دلیل نہ ٹھیرتا
الحمد لله کہ آج نہ صرف میری پیش گوئی بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی کمال صفائی
سے پوری ہوگئی ۔ منہ
تتمه حقيقة الوحى
روحانی خزائن جلد ۲۲
صویر ڈاکٹر جان الیگزنڈرڈوئی بحالت صحت
بحالت بیماری
فالج
تتمه حقيقة الوحى