دوسرا حصہ

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تتمه حقيقة الوحى
۱۴۲ صرف ایک نام سے ہی فیصلہ کر دیا یعنی کذاب جس کے معنی یہ ہیں کہ میں نے گویا خدا تعالیٰ پر
حد سے زیادہ جھوٹ بولا اور اپنے افترا کو خدا کی طرف منسوب کر دیا ہے۔ جو لوگ عصائے موسیٰ
کا صفحہ ۴ اور صفحہ کے پڑھیں گے اُن کو معلوم ہوگا کہ یہ تہمت جو بابو صاحب نے میرے پر لگائی ہے
اس کا فیصلہ میں نے خدا تعالیٰ سے چاہا ہے اور جھوٹے پر خدا کی لعنت کی ہے۔ پھر ماسوا اس کے
خود قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو اُس پر افترا کرے وہ سزا سے نہیں بچے گا۔ اور
جو شخص خدا کے کلام کی تکذیب کرے وہ بھی سزا سے نہیں بچے گا۔ پس اس تمام تقریر سے ظاہر
ہے کہ ۶ را پریل ۱۹۰۷ کو بابو الہی بخش صاحب کا طاعون سے مرنا درحقیقت یہ خدا تعالیٰ کا
ایک فیصلہ تھا جو آخر اس کی عدالت سے صادر ہو گیا۔ اب چاہے کوئی قبول کرے یا نہ کرے ۔ مگر
بموجب حديث من عادى لي وليا فقد أذنته للحرب بابو صاحب نے اس لڑائی کا
انجام دیکھ لیا ہے اب اُن کے رفیق کہتے ہیں کہ وہ شہید ہو گئے مگر میری دعا ہے کہ تمام مفسد اور
مخالف حق کے ایسے ہی شہید ہو جائیں۔
امین ثم آمین
جو با بوالہی بخش صاحب اکو نٹنٹ باب دوم اُن الہامات کے بیان میں جو ا وا کے بارے میں خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کئے
با بوالہی بخش صاحب نے جب کتاب عصائے موسیٰ تالیف کی تو اس تالیف کا باعث یہی تھا
کہ انہوں نے مجھے فرعون قرار دیا اور اپنے تئیں موسیٰ ٹھہرایا اور بار بار لکھا کہ مجھے خدا سے الہام
ہوتے ہیں کہ یہ شخص کذاب اور دجال اور مفتری ہے۔ تب میں نے اُن کی کتاب پڑھ کر اپنے رسالہ
اربعین نمبر ۴ کے حاشیہ پر مندرجہ ذیل عبارت لکھی جس میں ایک پیشگوئی اور دعا ہے اور وہ یہ ہے۔
افسوس کہ اُنہوں نے (یعنی با بوالہی بخش صاحب نے) آیت وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لِّمَزَةِ کے
ویل کے وعید سے کچھ بھی اندیشہ نہیں کیا اور نہ اُنہوں نے آیت وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ
بہ علم کی کچھ بھی پروا کی۔ وہ بار بار میری نسبت لکھتے ہیں کہ میں نے اُن نے اُن کو تسلی دے دی
سہو کتابت ہے۔ ے ا پریل ۱۹۰۷ء ہونا چاہیے جس کی تصدیق کتاب ہذا کے صفحہ ۵۴۰ اور صفحہ ۵۴۴ سے ہوتی ہے۔ (ناشر)
ا الهمزة : ٢ بنی اسرائیل : ۳۷

تتمه حقيقة الوحى
کہ میں آپ کے افترا کی وجہ سے کسی انسانی عدالت میں آپ پر نالش نہیں کروں گا۔ سو میں کہتا ۱۴۳
ہوں کہ میں نہ صرف انسانی عدالت میں نالش کروں گا بلکہ میں خدا کی عدالت میں بھی نالش
نہیں کرتا لیکن چونکہ آپ نے محض جھوٹے اور قابل شرم الزام میرے پر لگائے ہیں اور مجھے
ناکردہ گناہ دکھ دیا ہے اس لئے میں ہرگز یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں جب
تک کہ میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے بری کر کے آپ کا کاذب ہونا ثابت نہ
کرے۔ أَلَا إِنَّ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِين اس کے متعلق قطعی اور یقینی طور پر مجھ کو
ار دسمبر ۱۹۰۰ ء روز پنجشنبہ کو یہ الہام ہوا
بر مقام فلک شده یا رب
گر امیدے دہم مدار عجب۔ بعداا
انشاء اللہ تعالیٰ ۔ مگر بہر حال ایک نشان میری بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہوگا جو آپ کو
سخت شرمندہ کرے گا ۔ خدا کی کلام پر ہنسی نہ کرو۔ پہاڑ ٹل جاتے ہیں دریا خشک ہو سکتے ہیں
موسم بدل جاتے ہیں مگر خدا کا کلام نہیں بدلتا جب تک پورا نہ ہوئے۔
اسی طرح میری کتاب اربعین نمبر ۴ صفحہ ۱۹ میں بابو الہی بخش صاحب کی نسبت یہ الہام
ہے يريدون أن يروا طمنك والله يريد ان يريك انامه الانعامات
المتواترة۔ انت منی بمنزلة اولادى والله وليک و ربک فقلنا یا نارکونی بردًا
یعنی با بوالہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی پلیدی اور نا پا کی پر اطلاع پائے مگر خدا تعالیٰ
تجھے اپنے انعامات دکھلائے گا جو متواتر ہوں گے۔ اور تجھ میں حیض نہیں بلکہ وہ بچہ ہو گیا
ہے ایسا بچہ جو بمنزلہ اطفال اللہ ہے یعنی حیض ایک نا پاک چیز ہے مگر بچہ کا جسم اسی سے تیار
ہوتا ہے۔ اسی طرح جب انسان خدا کا ہو جاتا ہے تو جس قدر فطرتی ناپا کی اور گند ہوتا ہے جو
انسان کی فطرت کو لگا ہوا ہوتا ہے اُسی سے ایک روحانی جسم تیار ہوتا ہے۔ یہی طمت انسانی
ترقیات کا نتیجہ ہے۔ اسی بناء پر صوفیہ کا قول ہے کہ اگر گناہ نہ ہوتا تو انسان کوئی ترقی نہ کر سکتا۔
آدم کی ترقیات کا بھی یہی موجب ہوا ۔ اسی وجہ سے ہر ایک نبی مخفی کمزوریوں پر نظر کر کے استغفار

تتمه حقيقة الوحى
۱۴۴ میں مشغول رہا ہے اور وہی خوف ترقیات کا موجب ہوتا رہا ہے خدا فرماتا ہے اِنَّ اللهَ يُحِبُّ
التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ کے پس ہر ایک ابن آدم اپنے اندر ایک حیض کی ناپا کی رکھتا
ہے مگر وہ جو سچے دل سے خدا کی طرف رجوع کرتا ہے وہی حیض اُس کا ایک پاک لڑکے کا جسم
تیار کر دیتا ہے۔ اسی بنا پر خدا میں فانی ہونے والے اطفال اللہ کہلاتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ وہ
خدا کے در حقیقت بیٹے ہیں کیونکہ یہ تو کلمہ کفر ہے اور خدا بیٹوں سے پاک ہے بلکہ اس لئے
استعارہ کے رنگ میں وہ خدا کے بیٹے کہلاتے ہیں کہ وہ بچہ کی طرح دلی جوش سے خدا کو یاد کرتے
رہتے ہیں۔ اسی مرتبہ کی طرف قرآن شریف میں اشارہ کر کے فرمایا گیا ہے فَاذْكُرُوا اللهَ
كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا یعنی خدا کو ایسی محبت اور دلی جوش سے یاد کرو جیسا کہ
بچہ اپنے باپ کو یاد کرتا ہے۔ اسی بنا پر ہر ایک قوم کی کتابوں میں آب یا پتا کے نام سے خدا کو
پکارا گیا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کو استعارہ کے رنگ میں ماں سے بھی ایک مشابہت ہے اور وہ یہ
کہ جیسے ماں اپنے پیٹ میں اپنے بچہ کی پرورش کرتی ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ کے پیارے
بندے خدا کی محبت کی گود میں پرورش پاتے ہیں اور ایک گندی فطرت سے ایک پاک جسم انہیں
ملتا ہے۔ سو اولیاء کو جو صوفی اطفال حق کہتے ہیں یہ صرف ایک استعارہ ہے ورنہ خدا اطفال سے
پاک اور لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ۔
ہے۔
اور یہ جو مذکورہ بالا الہامات میں فقرہ ہے فَقُلْنَا يَا نَارُ كُوْنِیْ بَردًا
اس فقرہ سے یہ مراد ہے کہ جو کچھ بابو الہی بخش نے اپنی کتاب سے لوگوں میں فتنہ کی آگ بھڑ کا
دی ہے ہم اس آگ کو ٹھنڈی کر دیں گے۔ سو با بو الہی بخش کی موت نے ان تمام پیشگوئیوں کو
پوری کر دیا۔ الحمد لله علی ذالک۔
دوسری پیشگوئی با بو الہی بخش صاحب کی موت کے بارے میں وہ ہے جو ۱۵ مارچ ۱۹۰۷ء
میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو کر بدر اور الحکم میں شائع ہو چکی ہے اور وہ یہ ہے۔
ایک موسیٰ ہے میں اُس کو ظاہر کروں گا اور لوگوں کے سامنے اُس کو عزت دوں گا
البقرة : ۲۲۳ ٢ البقرة : ۲۰۱ ۳ الاخلاص :

تتمه حقيقة الوحى
پر جس نے میرا گناہ کیا ہے میں اُس کو گھسیٹوں گا اور اُس کو دوزخ دکھلاؤں گا میرے ﴿۱۴۵
نشان روشن ہو جائیں گے۔ میرا دشمن ہلاک ہو گیا یعنی ہلاک ہو جائے گا۔ بہن اُس دا
لیکھا خدا نال جا پیا ہے۔
خدا
را نے اس جگہ میرا نام موسیٰ رکھا جیسا کہ آج سے چھبیس برس پہلے براہین احمدیہ کے کئی
مقامات میں میرا نام موسیٰ رکھا گیا۔ خلاصہ الہام یہ ہے کہ اس زمانہ میں موسیٰ ایک ہی ہے دو نہیں
ہیں اور وہ جو دوسرا موسیٰ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے وہ کا ذب ہے اور پھر فرمایا کہ وہ جو میری طرف سے
موسیٰ ہے وقت آگیا ہے کہ میں اُس کو ظاہر کروں اور لوگوں میں اُس کو عزت دوں۔ پر جس نے میرا
گناہ کیا ہے یعنی محض دروغگوئی کے طور پر موسیٰ بنا ہے میں اُس کو گھسیٹوں گا یعنی ذلت دکھلاؤں گا
اور ذلت کی موت دوں گا اور اُس کو دوزخ دکھلاؤں گا یعنی وہ طاعون میں مبتلا ہو کر مرے گا۔
یہ پیشگوئی پوری تصریح کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی کیونکہ اُس زمانہ میں میرے
مقابل پر موسیٰ ہونے کا دعوی کرنے والا صرف با بوالہی بخش تھا جس کو خدا نے طاعون سے ہلاک
کیا اور ان کی بیماری اور موت سے پہلے عام طور پر اخبار بدر اور الحکم کے ذریعہ ہزاروں انسانوں
میں یہ الہام الہی شائع کیا گیا ۔ آخر ایسا ہی ظہور میں آیا ۔ یادر ہے کہ میرے تمام الہامات میں
جہنم سے مراد طاعون ہے۔ پس یہ عظیم الشان پیشگوئی تھی جس میں پیش از وقت بتلایا گیا تھا کہ
با بوالہی بخش صاحب طاعون سے فوت ہوں گے۔ نمونہ کے طور پر ذکر کرتا ہوں کہ جہنم سے مراد
میری الہامات میں طاعون ہے جیسا کہ ایک مدت گذری کہ ایک الہام مجھے ہو چکا ہے اور وہ مع
تشریح بدر اور الحکم میں شائع ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے۔
يأتي على جهنم زمان ليس فيها احد اس کی تشریح یہ کی گئی ہے کہ ایک زمانہ
طاعون پر ایسا آئے گا کہ اس ملک میں ایک بھی نہ ہوگا کہ اس میں داخل ہو یعنی عام طور پر خدا
لوگوں کو اس بلا سے نجات دے دے گا۔ اور پھر ایک اور الہام ہے جس میں آگ سے مراد طاعون

تتمه حقيقة الوحى
۱۳۶ ہے اور وہ بھی مدت ہوئی کہ شائع ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ
ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے یعنی جو لوگ مجھ سے سچی اور کامل محبت رکھتے ہیں وہ بھی
طاعون سے محفوظ رہیں گے چہ جائیکہ میں ۔
بالآخر ایک منصف انسان کے لئے بابو الہی بخش صاحب کے معاملہ میں دو باتیں بہت
توجہ کے لائق ہیں ۔
اول یہ امر غور کرنے کے لائق ہے کہ جب با بو الہی بخش صاحب مجھ سے برگشتہ
ہو کر میرے برخلاف اور میری تکذیب میں اپنے دوستوں کو اپنے الہام سنانے لگے تو اُس
وقت میری طرف سے اس امر کے فیصلہ کے لئے کیا درخواست ہوئی تھی ۔ سے ہوئی تھی ۔ سو وہ درخواست
بابو صاحب کی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۵ و ۶ میں درج ہے جس کو پڑھ کر ناظرین معلوم
کر سکتے ہیں کہ وہ درخواست در حقیقت مباہلہ کے رنگ میں تھی یا یوں کہو کہ وہ صدق دل سے
حضرت جل شانہ کے فیصلہ کے لئے ایک دعا تھی جس کی وہ عبارت جو مطلب سے متعلق
ہے ذیل میں لکھی جاتی ہے اور وہ یہ ہے:۔
چونکہ مجھے آسمانی فیصلہ مطلوب ہے یعنی یہ مدعا ہے کہ تا لوگ ایسے شخص کو شناخت کر کے
جس کا وجود حقیقت میں اُن کے ۔ کے لئے مفید ہے راہ راست پر مستقیم ہو جائیں اور تا لوگ ایسے شخص
کو شناخت کرلیں جو در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف - سے امام ہے اور ابھی تک یہ کس کو معلوم ہے کہ
وہ کون ہے۔ صرف خدا کو معلوم ہے یا اُن کو جن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے بصیرت دی گئی ہے اس
لئے یہ انتظام کیا گیا ہے (یعنی یہ کہ بابو صاحب اپنے وہ تمام الہامات جو میری تکذیب کے متعلق
ہیں شائع کر دیں ) پس اگر منشی صاحب کے الہامات در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں تو
وہ الہام جو میری نسبت اُن کو ہوئے ہیں اپنی سچائی کا کوئی کرشمہ ظاہر کریں گے (یعنی ضروران
کے بعد میرے پر کوئی تباہی اور ہلاکت آئے گی ) اور اس طرح پر یہ خلقت جو واجب الرحم ہے
مسرف کذاب سے نجات پا جائے گی (یعنی جبکہ بابو صاحب مجھ کو کذاب خیال کرتے ہیں کہ

تتمه حقيقة الوحى
گویا میں نے دعوی مسیح موعود کر کے خدا پر افترا کیا ہے تو میں ہلاک ہو جاؤں گا) اور اگر خدا تعالیٰ ۱۳۷
کے علم میں کوئی ایسا امر ہے جو اس بدظنی کے برخلاف ہے تو وہ امر روشن ہو جائے گا (یعنی اگر
خدا تعالیٰ کے علم میں در حقیقت میں مسیح موعود ہوں تو خدا تعالیٰ میرے لئے کوئی گواہی دے گا ) اور
میں وعدہ کرتا ہوں کہ نعوذ باللہ میری طرف سے نہ کوئی آپ پر نالش ہو گی اور نہ کوئی کسی قسم کا بے جا
حملہ آپ کی وجاہت وشان پر ہوگا۔ صرف خدا تعالیٰ سے عقدہ کشائی چاہوں گا (یعنی یہ چاہوں گا
کہ اگر میں مفتری نہیں ہوں ! ہوں اور میرے پر یہ جھوٹا اور ظالمانہ حملہ ہے تو میری بریت۔ بابو صاحب
کی تکذیب کے لئے خدا آپ کوئی امر نازل کرے کیونکہ بریت کی خواہش کرنا سنت انبیاء ہے
جیسا کہ حضرت یوسف نے خواہش کی ۔ اور صادق کو بری کر دینا خدا کی قدیم سنت ہے۔
☆
یہ وہ میرا خط ہے جو بابو صاحب کی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۵ اور ۶ وے میں درج
ہے۔ اب ظاہر ہے کہ اس خط میں بھی میں نے خدا تعالیٰ سے فیصلہ چاہا تھا پھر بعد اس کے جو
فیصلہ خدا تعالیٰ نے کیا وہ ظاہر ہے کہ ایک طرف خدا تعالیٰ نے ہر ایک پہلو سے مجھے ترقی دی اور
دوسری طرف با بو الہی بخش صاحب کو عین ناکامی کی حالت میں دنیا سے اُٹھا لیا اور وہ صدہا
حسرتوں کے ساتھ بمرض طاعون گزر گئے ۔ کیا اُس کا دل چاہتا تھا کہ وہ طاعون سے مر جائیں
اور پھر میری زندگی میں مگر خدا نے ایسا کیا۔
دوسرا امر منصفین کے لئے غور کے لائق یہ ہے کہ بابوا الہی بخش صاحب نے میرے مقابل
پر جو ذخیرہ ایک برس کے الہامات کا اُن کے پاس تھا سب اپنی کتاب عصائے موسیٰ میں شائع کر
دیا جن کا خلاصہ یہی ہے کہ گویا میں نامراد اور نا کام رہ کر انجام کار بابو صاحب کی زندگی میں ہی
طاعون کے ساتھ ہلاک ہو جاؤں گا اور بڑی بڑی تباہیاں میرے پر آئیں گی اور ملاعنہ اور مباہلہ
کا بداثر میرے پر پڑ کر مجھ کو ہلاک کر دے گا بر خلاف اس کے بابو صاحب کی بڑی بڑی ترقی ہوگی
آج سے چھبیس برس پہلے میری کتاب براہین احمدیہ میں یہ الہام شائع ہو چکا ہے میری نسبت خدا تعالیٰ
اشارہ کر کے فرماتا ہے کہ جیسے پہلے موسیٰ پر جھوٹے الزام لگائے گئے تھے اس موسیٰ پر بھی یعنی اس عاجز پر بھی جھوٹے الزام
لگائے جاویں گے مگر خدا اس کو بری کرے گا الہام کی عبارت یہ ہے۔ فبرأه الله مما قالوا و كان عند الله
و جیھا۔کیا بابو صاحب کی وفات سے یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ منہ
☆

تتمه حقيقة الوحى
اور خدا تعالیٰ اُن کو ایک لمبی عمر عطا کرے گا اور وہ تمام تباہیاں میری بچشم خود دیکھیں گے اور املاک
اور باغ اُن کو دیئے جائیں گے اور ایک دنیا اُن کی طرف رجوع کرے گی۔ یہ الہامات قریباً ایک
۱۳۸ برس کے ہیں جو میری مخالفت میں بابو صاحب نے شائع کئے لیکن بعد اس کے جو بابو صاحب
کی موت تک تخمینا چھ برس کے الہامات تھے وہ تھے وہ کسی مصلحت سے مخفی رکھے گئے ہیں۔ ورنہ ظاہر
ہے کہ جس شخص کے ایک برس کے الہامات اس قدر ہیں چھ برس کے کس قدر ہوں گے ۔ مگر اب
ان الہامات کے شائع ہونے کی نسبت بالکل نومیدی ہے کیونکہ جیسا کہ میں ہمیشہ سنتا رہا وہ سب
میری نامرادی اور مور د عذاب ہونے کے متعلق تھے۔ اب جبکہ خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا تو ان
کے دوست ایسے الہامات کو کیوں شائع کرنے لگے یقیناً وہ فی الفور بلا توقف آگ میں رکھ کر
جلا دیئے ہوں گے۔ اور اگر وہ نہیں جلائے گئے تو منشی عبدالحق صاحب جو اُن کے اول رفیق تھے
قسم کھا کر بیان کریں کہ کیا کتاب عصائے موسیٰ کی تالیف کے بعد سلسلہ الہامات کا قطعاً بند ہو گیا
تھا۔ یہاں تک کہ چھ برس تک ایک الہام بھی نہ ہوا ۔ کاش اگر وہ باقی ماندہ الہامات شائع کئے
جاتے تو اور بھی حقیقت کھل جاتی ۔ جن لوگوں کو محض نفسانی خیال سے میرے ساتھ ضد آپڑی ہے
وہ ایسی راہ ہرگز اختیار نہ کریں گے جس سے سچائی ظاہر ہو جائے مگر خدا نہیں چھوڑے گا جب
تک سچائی ظاہر نہ کرے۔ اگر میں کا ذب اور مفتری ہوں تو میرا بھی ایسا ہی خاتمہ ہوگا جیسا کہ
با بوالہی بخش کا خاتمہ ہوا لیکن اگر خدائے عزوجل میرے ساتھ ہے تو ایسی حالت میں مجھے
ہلاک نہیں کرے گا کہ میرے آگے بھی لعنت ہو اور پیچھے بھی کیونکہ صادقوں کے ساتھ قدیم سے
اُس کی یہی سنت ہے کہ وہ اُن کو ضائع نہیں کرتا اگر چہ لوگ صادق کے درمیانی زمانہ میں اپنی
نا سمجھی سے اس پر اعتراض کریں اور اس کی نسبت کئی نکتہ چینیاں کریں مگر آخر کا ر صادق کا بری ہونا
خدا تعالیٰ ظاہر کر دیتا ہے۔ اس اندھی دنیا نے کسی نبی کو اپنی نکتہ چینی سے مستثنیٰ رکھا ہے یہودی
اب تک کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ کی ایک پیشگوئی بھی پوری نہیں ہوئی ۔ بادشاہی کا دعوی کیا مگر
بادشاہی نصیب نہ ہوئی۔ یہودا اسکر یوطی کو بہشت کا تخت دیا آخر وہ وعدہ بھی صحیح نہ نکلا۔ اس زمانہ
میں ہی واپس آنا بتلایا تھا وہ بات بھی غلط ثابت ہوئی۔ یہ ہیں اعتراض یہودیوں اور ملحدوں کے

تتمه حقيقة الوحى
جو حضرت عیسی کی پیشگوئیوں پر کرتے ہیں اور عیسائی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کرتے ہیں۔
پس ضرور تھا کہ مجھ پر بھی کئے جاتے لیکن خدا نے میرے ہزار ہا نشانوں سے میری وہ تائب سے میری وہ تائید کی ۱۴۹
ہے کہ بہت ہی کم نبی گزرے ہیں جن کی یہ تائید کی گئی لیکن پھر بھی جن کے دلوں پر مہریں ہیں
وہ خدا کے نشانوں سے کچھ بھی فائدہ نہیں اُٹھاتے ہو۔
با بو الہی بخش کے دوستوں کے لئے یہ روشن نشان تھا کہ بابو صاحب تو اپنی کتاب
عصائے موسیٰ میں میری نسبت بار بار یہی الہام ظاہر کر گئے کہ میں ان کی زندگی میں ہی
طاعون کے عذاب کے ساتھ مروں گا اور تباہی اور ادبار میرے شامل حال ہو جائے گا مگر
برخلاف ان کے الہاموں کے خدا نے میرے ساتھ معاملہ کیا اور اپنی پیشگوئیوں سے اُس نے
مجھے تسلی دی کہ وہ مجھے غالب کرے گا اور میری صداقت ظاہر کر دے گا۔ یہ عجیب بات ہے کہ
جب بابوا الہی بخش صاحب اپنی کتاب عصائے موسیٰ میں اپنے الہامات کے ذریعہ سے میری
نسبت سخت سے سخت الفاظ کے ساتھ شائع کر چکے کہ یہ شخص مردود درگاہ الہی ہے اور خدا کہتا
ہے کہ میں اُس کو طاعون سے ہلاک کروں گا اور وہ تباہ اور ذلیل اور نا کام ہو کر مرے گا تب
خدا نے جو اپنے بندوں کے لئے غیرت مند ہے چھ برس تک برابر ان کے الہامات کے مخالف
میرے پر اپنے تسلی بخش الہام ظاہر فرمائے اور نہ صرف اس قدر بلکہ ساتھ ساتھ زبر دست
مشتمل
نشان دکھلاتا رہا اور خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت کی پیشگوئیاں در حقیقت دو حصوں پر
ہیں ۔ ایک تو وہ پیشگوئیاں ہیں جو میری کتاب براہین احمدیہ میں درج ہیں اور کچھ بعد اس
کے میری دوسری کتابوں میں درج ہو کر شائع ہوئیں۔ اور یہ پیشگوئیاں بابو صاحب کی
کتاب عصائے موسیٰ کے وجود سے سالہا سال پہلے کی ہیں۔ اور دوسرا حصہ پیشگوئیوں کا وہ ہے
خدا تعالیٰ نے ہزار ہاز بر دست نشان دکھلا کر دشمنوں کے منہ پر طمانچے مارے ہیں مگر عجیب بے حیا منہ ہیں کہ اس قدر
طمانچے کھا کر پھر سامنے آتے ہیں اگر ایک لاکھ نشان دیکھیں تو اس سے بھی فائدہ نہیں اُٹھاتے اور اگر ایک بات سمجھ نہ آوے
تو شور مچا دیتے ہیں دراصل ان کے دل ہر ایک نبی سے برگشتہ ہیں کیونکہ کوئی نبی ایسا نہیں گذرا جو ان کے فہم کے مطابق ہو۔ منہ

تتمه حقيقة الوحى
جو کتاب عصائے موسیٰ کے بعد بابو صاحب کی موت تک شائع ہوتی رہیں اور بابو صاحب تو
عصائے موسیٰ کو تصنیف کر کے پھر اپنے الہامات کے شائع کرنے سے چپ ہو گئے مگر ان چھ
برسوں میں جو عصائے موسیٰ کے بعد آج تک گزرے صدہا پیشگوئیاں خدا تعالیٰ سے مجھ کو ملیں جو
رسالہ ریویو آف آف ریلیجنز ریچ اور اخبار بدر اور اخبار الحکم قادیان میں شائع ہوتی گئیں۔ ایسا ہی میرے
☆
۱۵۰ رسالوں میں جو وقتاً فوقتاً عصائے موسیٰ کے بعد تالیف ہوئے ۔ اور ایسا ہی میری کتاب حقیقۃ الوحی
میں بھی درج ہوئیں۔ غرض یہ چھ برس بھی جو عصائے موسیٰ کی تصنیف سے بابو صاحب کی موت
تک ہوتے ہیں خالی نہیں گئے اور بارش کی طرح الہام الہی برستا ر ہا۔ ان الہامات الہی کا خلاصہ
یہی ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ میں تجھے اپنے انعامات سے مالا مال کروں گا
اور بہت سے تیرے دشمن تیرے روبرو ہلاک کئے جاویں گے اور اُن کے گھر ویران کر دیئے
جائیں گے اور وہ حسرت اور نامرادی سے مریں گے اور جو تیری اہانت کے درپے ہے میں
اُس کو ذلیل کروں گا کیونکہ میں نے یہی لکھ چھوڑا ہے کہ انجام کار میرے رسول غالب ہو
جاتے ہیں۔ اور میں تیرے گھر کے تمام لوگوں کو طاعون اور زلزلے کے صدمہ سے بچاؤں گا
اور تو دیکھے گا کہ میں مجرموں کے ساتھ کیا کرتا ہوں۔ میں وہ قضا وقد ر نازل کروں گا جس سے تو
راضی ہو جائے گا۔ اور آخر کار تجھے ہی فتح نصیب ہوگی اور میں بڑے بڑے حملوں کے ساتھ
تیری سچائی ظاہر کروں گا۔ میں تیرے دشمنوں کے ساتھ آپ لڑوں گا۔ میں تیرے ساتھ کھڑا ہو
جاؤں گا اور اُس کو ملامت کروں گا جو تجھے ملامت کرتا ہے۔ یہ لوگ تو چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو
بجھا دیں مگر خدا اپنے گروہ کو غالب کرے گا۔ تو کچھ بھی خوف نہ کر میں تجھے غلبہ دوں گا۔ ہم
آسمان سے کئی بھید نازل کریں گے اور تیرے مخالفوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے اور فرعون اور
ہامان اور اُن کے لشکر کو ہم وہ باتیں دکھلائیں گے جن سے وہ ڈرتے تھے۔ پس تو غم نہ کر خدا اُن کی
ح اس الہام کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ گھر کی چار دیوار کے اندر ہیں اور طاعون کے وقت اس گھر میں رہتے ہیں
خواہ عیال اطفال ہیں خواہ خادم ہیں سب کو طاعون سے بچایا جاوے گا۔ منہ

تتمه حقيقة الوحى
تاک میں ہے۔ خدا تجھے نہیں چھوڑے گا اور نہ تجھ سے علیحدہ ہو گا جب تک کہ وہ پاک اور پلید
میں فرق کر کے نہ دکھلائے ۔ کوئی نبی دنیا میں ایسا نہیں بھیجا گیا جس کے دشمنوں کو خدا نے رسوا
نہ کیا۔ ہم تجھے دشمنوں کے شر سے نجات دیں گے۔ ہم تجھے غالب کریں گے۔ اور میں عجیب طور
پر دنیا میں تیری بزرگی ظاہر کروں گا۔ میں تجھے راحت دوں گا اور تیری پیچ کنی نہیں کروں گا اور
تجھ سے ایک بڑی قوم بناؤں گا۔ اور تیرے لئے میں بڑے بڑے نشان دکھاؤں گا۔ اور اُن
عمارتوں کو ڈھا دوں گا جو مخالفوں نے بنائیں یعنی اُن کے منصوبوں کو پامال کر دوں گا۔ تو وہ
بزرگ مسیح ہے جس کے وقت کو ضائع نہیں کیا جائے گا۔ تیرے جیسا موتی ضائع نہیں ہو سکتا۔ ۱۵۱
تیرے لئے آسمان پر درجہ ہے اور نیز ان کی نگہ میں جو دیکھتے ہیں۔ خدا تجھے مخالفوں کے شر سے
بچائے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا اور خدا اُن پر حملہ کرے گا جو تجھ پر حملہ کرتے ہیں
کیونکہ وہ حد سے بڑھ گئے ۔ خدا تلوار کھینچ کر اُترے گا تا دشمن اور اُس کے اسباب کو کاٹ دے۔
خدائے رحیم سے تیرے پر سلام وہ تجھ میں اور مجرموں میں امتیاز کر کے دکھلا دیگا۔ اُن کو کہہ دے
کہ میں صادق ہوں پس تم میرے نشانوں کے منتظر رہو۔ حجت قائم ہو جائے گی اور کھلی کھلی فتح
ہوگی ۔ ہم وہ بوجھ اُتار دیں گے جس نے تیری کمر توڑ دی۔ اور ظالموں کی جڑھ کاٹ دی جائے
گی وہ چاہتے ہیں کہ تیرا کام نا تمام رہے لیکن خدا نہیں چاہتا مگر یہی کہ تیرا کام پورا کر کے
چھوڑے۔ خدا تیرے آگے آگے چلے گا اور اُس کو اپنا دشمن قرار دے گا جو تیرا دشمن ہے۔ جس پر
تیرا غضب ہوگا میرا بھی اُسی پر غضب ہوگا اور جس سے تو پیار کرے گا میں بھی اُسی سے پیار
کروں گا۔ خدا کے مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں اور انجام کار ان کی
تعظیم ملوک اور ذوی الجبروت کرتے ہیں اور وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں۔ میں چودہ
یوں کو ہلاک کروں گا کیونکہ وہ حد سے بڑھ بڑھ گئے تھے۔ میری فتح ہوگی اور میرا غلبہ ہوگا
☆
چارپایوں
با بو الہی بخش صاحب گیارہ چار پایوں کے ہلاک ہونے کے بعد طاعون کے ساتھ ہلاک کئے گئے جیسا کہ اس
الہامی شعر میں ہے۔ بر مقام فلک شده یا رب + گرامیدے دہم مدار عجب ۔ بعد گیاراں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ
بابو صاحب کا بارہواں نمبر تھا اور ان کے بعد دو اور ہیں تا چودہ پورے ہو جاویں۔ منہ
اله

آج 10 میں سے 10 باقی