تینوں کی موت سے خدا کے تین نشان(۱۹۹،۲۰۰،۲۰۱)
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
مگر جو وجود لوگوں کے لئے مفید ہے میں اُس کو دیر تک رکھوں گا۔ تجھے ایسا غلبہ دیا جائے گا جس
کی تعریف ہوگی اور کا ذب کا خدا دشمن ہے اُس کو جہنم میں پہنچائے گا۔ ایک موسیٰ ہے میں اُس کو
ظاہر کروں گا اور لوگوں کے سامنے اُس کو عزت دوں گا لیکن جس نے میرا گناہ کیا ہے میں اُس کو
گھسیٹوں گا اور اُس کو دوزخ دکھلاؤں گا۔ میرا دشمن ہلاک ہو گیا اور اب معاملہ اُس کا خدا سے
جا پڑا یعنی ہلاک ہو جائے گا۔ اے چاند اور اے سورج تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے عنقریب
خدا تجھے وہ انعام دے گا کہ تو راضی ہو جائے گا۔
یہ وہ الہامات ہیں جو عصائے موسیٰ کے الہامات شائع ہونے کے بعد مجھ کو خدا تعالیٰ کی
طرف سے اس چھ برس کی مدت میں ہوئے جب سے کتاب عصائے موسیٰ تصنیف ہو کر شائع
۱۵۲﴾ ہوئی ہے ۔ اسی وقت سے یہ الہامات شروع ہوئے اور یہ سب الہامات بابو صاحب کی موت
سے پہلے کے ہیں۔ اب ناظرین عصائے موسیٰ کے الہامات اور اُن الہامات کا مقابلہ کر کے خود
ہی بتلاویں کہ انجام کار یہ الہامات سچے ہوئے یا با بو الہی بخش صاحب کے الہام سچے ہوئے۔
ایک منصف کے لئے تو یہ مقابلہ کافی ہے۔ اسی سے سچا جھوٹا معلوم ہو جاتا ہے اور اگر نیت میں
صفائی نہیں تو ایسے شخص کا فہ ایسے شخص کا فیصلہ خدا تعالیٰ خود کرے گا۔
نشان نمبر ۱۹۹ و ۲۰۰ و ۲۰۱ ۔ قادیان کے آریوں نے محض مجھے دکھ دینے اور بد زبانی کرنے
کے لئے ایک اخبار قادیان میں نکالا تھا جس کا نام شبھ چنتک رکھا تھا اور ایڈیٹر اور منتظم اس کے
تین آدمی تھے۔ ایک کا نام سومراج ، دوسرے کا نام اچھر چند ، تیسرے کا نام بھگت رام تھا۔ ان
تینوں کی موت سے خدا کے تین نشان ظاہر ہوئے یہ تینوں نہایت درجہ موذی اور ظالم تھے۔
جس شخص نے اُن کے اخبار شبھ چتک کے چند پرچے دیکھے ہوں گے وہ اس بات کا اقرار
کرے گا کہ یہ تمام پرچے بد زبانی اور گند اور افتر اسے بھرے ہوئے ہیں چنانچہ اخبار مذکور کے
پر چہ ۲ اپریل ۱۹۰۶ء میں میری نسبت لکھا ہے کہ یہ شخص خود پرست ہے، نفس پرست ہے،
فاسق ہے، فاجر ہے اس واسطے گندی اور نا پاک خوا ہیں اس کو آتی ہیں۔
پھر پر چه ۱۵ ارمئی ۱۹۰۶ ء میں لکھا ہے۔ قادیانی مسیح کے الہاموں اور اس کی پیشگوئیوں کی
تتمه حقيقة الوحى
اصلیت طشت از بام کرنے کا ذمہ اٹھانے والا ایک ہی پر چہ شبھ چشتک ہے۔ مرزا قادیانی
بد اخلاق ۔ شہرت کا خواہاں ۔ شکم پرور ہے۔
اور پھر پر چہ ۲۲ مئی ۱۹۰۶ ء میں میری نسبت لکھتا ہے۔ کمبخت کمانے سے عار رکھنے والا۔ مگر
اور فریب اور جھوٹ میں مشاق ۔ اور پھر پر چہ ۲۲ / دسمبر ۱۹۰۶ء میں لکھتا ہے ہم ان کی چالاکیوں
کو ضرور طشت از بام کریں گے اور ہمیں امید بھی ہے کہ ہم اپنے ارادہ میں ضرور کامیاب
ہوں گے۔ اور پر چہ ۲۲ دسمبر ۱۹۰۶ء میں لکھا ہے مرزا مکار اور جھوٹ بولنے والا ہے مرزا کی
جماعت کے لوگ بد چلن اور بدمعاش ہیں۔ غرض ہر ایک پرچہ ان کا ناپاک گالیوں سے بھرا ہوا ۱۵۳
نکلتا رہا ہے۔ میں نے کئی مرتبہ جناب الہی میں دعائیں کیں کہ خدا اس اخبار کے کارکنوں کو نا بود
کر کے اس فتنہ کو درمیان سے اُٹھا دے چنانچہ کئی مرتبہ مجھے یہ خبر دی گئی کہ خدا تعالیٰ ان کی بیخ کنی
کرے گا۔ زیادہ تر میرے پر ناگوار یہ امر تھا کہ چونکہ یہ لوگ قادیان میں رہتے تھے اس لئے
ان کے قرب مکانی کی وجہ سے ان کے جھوٹ کو بطور سچ کے دیکھا جاتا تھا۔ چنانچہ انہوں نے
خود بھی اپنے اخبار یکم مارچ ۱۹۰۷ء میں محض دھوکا دینے کے لئے یہ شائع کیا ہے کہ ہم نے۔۔۔
پندرہ سال تک متواتر پہلو بہ پہلو ایک ہی قصبہ میں اُن کے ساتھ رہ کر ان کے حال پر غور کی تو
اتنی غور کے بعد ہمیں یہی معلوم ہوا کہ یہ شخص در حقیقت مکار ۔ خود غرض، عشرت پسند، بد زبان
وغیرہ وغیرہ ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ جو لوگ پندرہ سال کی ہمسائیگی کا دعویٰ کر کے یہ گواہی دیتے
ہیں کہ یہ شخص در حقیقت مکار اور مفتری ہے ایسے لوگوں کی گواہی کا کس قدر دلوں پر اثر پڑ سکتا
ہے۔ پھر اسی پرچہ میں لکھا ہے کہ نشان تو ہم نے اس مدت تک کوئی نہیں دیکھا البتہ یہ دیکھا ہے
کہ شخص ہر روز جھوٹے الہام بناتا ہے ایک لاثانی بیوقوف ہے۔
پس یہی باعث تھا کہ مجھے ان لوگوں کے حق میں بد دعائیں کرنی پڑیں۔ آخر میں نے
ایک رسالہ لکھا جس کا نام ہے قادیان کے آریہ اور ہم ۔ اس رسالہ کا خلاصہ مضمون یہ ہے کہ
قادیان کے دو آریہ جن میں سے ایک کا نام شرمیت اور دوسرے کام نام ہے ملا وامل یہ
تتمه حقيقة الوحى
دونوں مدت تک میرے پاس آتے رہے ہیں اور بہت سے نشان آسمانی ہیں جو انہوں نے بچشم
خود دیکھے ہیں وہ میرے اُن تمام نشانوں کے گواہ ہیں جن کے وجود سے شبھ چٹک کے ایڈیٹرو
منتظم قطعی انکاری ہو کر مجھ کو مکار اور مفتری قرار دیتے ہیں۔ اگر میں ایسا ہی کا ذب اور مکار ہوں
تو یہ دونوں قسم کھا جائیں کہ ہم نے یہ نشان نہیں دیکھے ۔ سو آج تک اُنہوں نے قسم نہیں کھائی مگر
ان تینوں کے بارے میں یعنی سوم راج اور اچھر چند اور بھگت رام کی نسبت جو کچھ مجھے خدا سے
معلوم ہوا میں نے اس رسالہ میں لکھ دیا چنانچہ منجملہ ان کے ایک دعا ہے جو اسی رسالہ کے ٹائٹل
۱۵۴ پیچ کے صفحہ دوسرے میں لکھی گئی اور وہ شعر یہ ہیں:
ہے
موت لیکھو بڑی کرامت ہے پر سمجھتے نہیں یہ شامت
میرے مالک تو ان کو خود سمجھا آسماں سے پھر اک نشان دکھلا
اس شعر کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے چاہا گیا ہے کہ لیکھرام کی موت کی طرح خدا
قادیان کے آریوں پر عذاب کے طور پر کوئی نشان ظاہر کرے۔ پھر اسی رسالہ کے صفحہ ۲۱ ۲۲ میں
میں نے یہ پیشگوئی ان لوگوں کے حق میں کی کہ یہ لوگ ان نبیوں کی تکذیب میں جن کی سچائی
سورج کی طرح چمکتی ہے حد سے بڑھ گئے ہیں۔ خدا جو اپنے بندوں کے لئے غیرت مند ہے
ضرور اس کا فیصلہ کرے گا۔ وہ ضرور اپنے پیارے نبیوں کے لئے کوئی ہاتھ دکھلائے گا ۔۔۔ خدا ان کا
اور ہمارا فیصلہ کرے اور پھر اسی کتاب کے صفحہ ۵۳ سے ۵۴ تک پیشگوئی کے طور پر اخبار شبھ چک
کے ایڈیٹر وغیرہ کی نسبت یہ شعر ہیں:
کہنے کو وید والے پر دل ہیں سب کے کالے پردہ اُٹھا کے دیکھو ان میں بھرا یہی ہے
فطرت کے ہیں درندے مردار ہیں نہ زندے ہر دم زباں کے گندے قہر خدا یہی ہے
دین خدا کے آگے کچھ بن نہ آئی آخر سب گالیوں پر اُترے دل میں اُٹھا یہی ہے
شرم و حیا نہیں ہے آنکھوں میں اُن کے ہرگز وہ بڑھ چکے ہیں حد سے اب انتہا یہی ہے
ہم نے ہے جس کو مانا قادر ہے وہ توانا ہے اُس نے ہے کچھ دکھانا اُس سے رجا یہی ہے
☆
منشی اللہ دتا سابق پوسٹ ماسٹر قا دیان حال کلرک ڈاکخانہ امرتسر ہیڈ آفس بنام شیخ یعقوب علی ایڈیٹر اخبار الحکم مندرجہ ذیل خط
تتمه حقيقة الوحى
پھر اسی کتاب کے صفحہ ۶۱ میں چند شعر بطور پیشگوئی کے ہیں اور وہ یہ ہیں:
اے آریو یہ کیا ہے کیوں دل بگڑ گیا ہے ان شوخیوں کو چھوڑو راہِ حیا یہی ہے
مجھ کو ہو کیوں ستاتے سو افترا بناتے بہتر تھا باز آتے دور از بلا یہی ہے
جس کی دعا سے آخر لیکھو مرا تھا کٹ کر ماتم پڑا تھا گھر گھر وہ میرزا یہی ہے
اچھا نہیں ستانا پاکوں کا دل دکھانا گستاخ ہوتے جانا اس کی جزا یہی ہے
یعنی جو آر لیکھرام کی طرح بد زبانی سے باز نہیں آتا وہ بھی عذاب سے بچ نہیں سکتا۔ ۱۲
یہ ہیں پیشگوئیاں جو اُس وقت کی گئیں جب اخبار شبھ چٹک کے ایڈیٹراور منتظم گالیاں دینے میں
حد سے بڑھ گئے اور خدا نے میرے پر ظاہر کیا کہ اب وہ ہلاک ہونے کو ہیں چنانچہ اکثر وہ الہام ۱۵۵
اخبار بدر اور الحکم میں بھی شائع ہو گئے ۔ تب بعد اس کے ان بد قسمتوں کی سزا کا وقت آگیا اور یہ
تین آدمی تھے ایک کا نام سوم راج تھا دوسرے کا نام اچھر چند تھا۔ تیسرے کا نام بھگت رام تھا۔ پس
خدا کے قہری طمانچہ نے تین دن کے اندر ہی ان کا کام تمام کر دیا۔ اور تینوں طاعون کے شکار ہو
گئے۔ اور اُن کی بلا اُن کی اولاد اور اہل و عیال پر بھی پڑی۔ چنانچہ سومراج نہ مراجب تک اُس نے اپنی
عزیز اولاد کی موت طاعون سے نہ دیکھ لی۔ یہ ہے پاداش شرارتوں اور شوخیوں کی ۔ مگر ابھی میں نہیں
باور کر سکتا کہ باقی مانده رفیق ان لوگوں کے جو قادیان میں موجود ہیں شرارتوں سے باز آجائیں
گے۔ برگزیدہ نبیوں کی روحیں ان کی بد زبانی اور توہین کی وجہ سے اپنے خدائے قدیر کے آگے فریاد
کر رہی ہیں ۔ پس وہ پاک روحیں بلا شبہ یہ عزت رکھتی ہیں کہ خدا کی غیرت اُن کے لئے بھڑ کے۔
اس لئے یقیناً سمجھو کہ یہ قوم اپنے ہاتھ سے فنا کا بیج بورہی ہے۔ یادر ہے کہ نا پاک طبع لوگ ہرگز سرسبز
بقیه حاشیه : امرتسر سے لکھتے ہیں اور وہ ہماری جماعت میں داخل نہیں ہیں بلکہ ہمارے مخالفوں کی جماعت میں سے
ہیں اور مضمون خط یہ ہے ۔ لالہ اچھر چند ور ما آریہ قادیان کی طاعونی موت کا حال سن کر مجھے اُس دن کی گفتگو یاد آئی کہ جو
میرے سامنے آپ کے اور لالہ اچھر چند کے درمیان ہوئی تھی جو بالکل درست ہوئی اور وہ اس طرح پر تھی کہ ایک دن لالہ
اچھر چند اور آپ کے درمیان حضرت مرزا صاحب کے بارہ میں گفتگو ہورہی تھی ۔ اور اثنائے گفتگو میں آپ نے کہا تھا کہ
حضرت مرزا صاحب کا طاعون سے محفوظ رہنا ایک نشان ہے اور کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ میں طاعون سے محفوظ رہوں گا۔
اس پر لالہ اچھر چند نے کہا تھا کہ لو میں بھی مرزا صاحب کی طرح دعوی کرتا ہوں کہ میں طاعون سے نہیں مروں گا۔ جس پر
اب میں نے اُس کو کہا تھا کہ تو ضرور طاعون سے ہلاک ہو گا۔ سو ایسا ہی ہوا۔ والسلام ۲۴ را پریل ۱۹۰۷ء۔
مالد
تتمه حقيقة الوحى
نہیں ہو سکتے اور جو درخت خشک بھی ہو اور پھر زہریلہ وہ کیوں کر محفوظ رکھنے کے لائق ٹھہر سکتا ہے
بلکہ وہ سب سے پہلے کاٹا جائے گا۔ اور یہ مت خیال کرو کہ ان تینوں کا طاعون سے مرنا ایک نشان
ہے بلکہ یہ تین نشان ہیں ۔ اور اب ہم منتظر ہیں کہ اب ان کا جانشین قادیان میں کون ہوتا ۔
کب وہ ان کی طرح میری نسبت اخبار میں شائع کرتا ہے کہ یہ شخص مکار اور کا ذب ہے اور ہم
نے اس کا کوئی نشان نہیں دیکھا۔
ہوتا ہے اور
اے قادیان کے آریو! خدا تعالیٰ کے غضب سے ڈرو اور جھوٹ بولنے پر کمر بستہ نہ ہو جاؤ۔
وہ ایک دم میں ظالم اور گستاخ آدمی کو فنا کر سکتا ہے۔ وہ عظیم الشان نشان جو تم نے دیکھے اگر کوئی
شریف طبع آر یہ دیکھتا تو قبول کر لیتا۔ کون انسان یہ پیشگوئی کر سکتا ہے کہ اس کی گمنامی اور کسمپرسی
کے زمانہ کے بعد اُس پر ایک ایسا زمانہ بھی آنے والا ہے کہ لاکھوں انسان اُس کے تابع ہو جائیں
گے اور مخالفوں کے مکروں سے وہ پیشگوئی نہیں ملے گی ۔ اور کون ناداری کے زمانہ میں یہ خبر دے
۱۵۶﴾ سکتا ہے کہ اس پر ایک ایسا وقت بھی آنے والا ہے کہ ایک دنیا تحائف اور اموال کے ساتھ اُس کی
طرف رجوع کرے گی اور خدا اُن کے دلوں میں الہام کرے گا کہ پورے صدق اور اخلاص سے
اُس کی مدد کریں اور اُس کی راہ میں فدا ہوں ۔ پس اے آریو! تمہیں معلوم ہے کہ میری گمنامی اور
ناداری کے زمانہ میں جبکہ میں دنیا کی نظر سے پوشیدہ تھا خدا نے براہین احمدیہ میں یہی خبریں دی
تھیں جو اب میں نے لکھیں اور اُس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ ہر ایک طرف سے دنیا تیری
طرف رجوع کرے گی اور لاکھوں انسان خدمت کے لئے حاضر ہو جائیں گے اور اس قدر لوگ
آئیں گے کہ قریب ہے کہ تو اُن کی ملاقات سے تھک جائے یا بد خلقی کرے اور اُن کے آنے
سے راہیں گہری ہو جائیں گی۔ اور ایک زمانہ تیری طرف اُلٹ آئے گا اور دشمن زور لگا ئیں گے کہ
ایسا نہ ہو مگر خدا اپنی بات کو پوری کرے گا ۔ پس تم سب سے پہلے اس پیشگوئی کے گواہ تھے پر
دانستہ اپنی گواہی کو چھپایا۔
اے بے خوف اور سخت دل قوم ! کیا تم نے اس عظیم الشان پیشگوئی کو براہین احمدیہ میں نہیں
پڑھا اور کیا تم اس کے گواہ نہیں ہو کہ در حقیقت یہ پیشگوئیاں اُس زمانہ کی ہیں کہ جبکہ کوئی عقل یہ رائے
تتمه حقيقة الوحى
ظاہر نہیں کر سکتی تھی کہ ایسا کبھی ہو جائے گا اور کیا تم کہہ سکتے ہو کہ دنیا میں کوئی انسان ایسی پیشگوئی
ایسے گمنامی کے زمانہ میں کر سکتا ہے۔ اگر دنیا میں اس کی کوئی اور بھی نظیر ہے تو پیش کرو ورنہ یقیناً
سمجھو کہ خدا کی حجت تم پر پوری ہو چکی اب تم کسی طرف بھاگ نہیں سکتے ۔ جو شخص خدا۔ ۔ جو شخص خدا کے نشان کو
بے عزتی سے دیکھتا ہے وہ اول درجہ کا خبیث فطرت اور ناپاک طبع ہوتا ہے اور نہیں مرتا جب تک
کوئی دوسرا غضب کا نشان نہ دیکھ لے۔ سوتم شوخیوں سے باز آجاؤ ایسا نہ ہو کہ خدا کا قہر تم پر وارد ہو
جاوے اور تم نیست و نابود ہو جاؤ۔ وہ قادر خدا انسان سے تھک نہیں سکتا۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ
کوئی اور نشان دکھائے گا کیونکہ دنیا نے اُس کے نشانوں کو قبول نہیں کیا اور ہنسی ٹھٹھا کیا۔ عجیب
حالت زمین کی ہے گویا مرگئی۔ کوئی شخص تقوی کی آنکھ سے نہیں دیکھتا کہ کہاں تک حقیقت کھل گئی
ہے۔ تکذیب کی طرف جھک گئے ہیں اور خدا کے نشانوں سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھاتے۔ ہر ایک
کے ہاتھ میں صرف قصے ہیں اور خدا کے چمکتے ہوئے نشانوں پر ان قصوں کو ترجیح دیتے ہیں اس
لئے میں دیکھتا ہوں کہ دنیا کی یہ علامات رڈی ہیں ۔ نہ معلوم کیا ہونے والا ہے کہ دل سخت ہو گئے
اور آنکھیں اندھی ہو گئیں او ہوئیں اور خوف خدا جاتا رہا پر میرے خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ بعد اس کے اور ۱۵۷
نشان ہیں جو قیامت کا نمونہ ہیں ۔ کاش لوگ سمجھتے اور آنے والے قہر سے بچ جاتے خدا نے فرمایا
کہ ایک اور قیامت برپا ہوئی یعنی ہوگی ۲۷ اپریل ۱۹۰۷ تھی جب یہ الہام ہوا۔
نشاں کو دیکھ کر انکار کب تک پیش جائے گا ارے اک اور جھوٹوں پر قیامت آنے والی ہے
یہ کیا عادت ہے کیوں سچی گواہی کو چھپاتا ہے تری اک روز اے گستاخ شامت آنے والی ہے
ترے مکروں سے اے جاہل مرا نقصاں نہیں ہرگز کہ یہ جاں آگ میں پڑ کر سلامت آنے والی ہے
اگر تیرا بھی کچھ دیں ہے بدل دے جو میں کہتا ہوں کہ عزت مجھ کو اور تجھ پر ملامت آنے والی ہے
بہت بڑھ بڑھ کے باتیں کی ہیں تو نے اور چھپایا حق مگر یہ یاد رکھ اِک دن ندامت آنے والی ہے
خدا رسوا کرے گا تم کو میں اعزاز پاؤں گا سنو اے منکرو اب یہ کرامت آنے والی ہے
خدا ظاہر کرے گا اک نشاں پر رعب و پُر ہیبت دلوں میں اس نشاں سے استقامت آنے والی ہے
خدا کے پاک بندے دوسروں پر ہوتے ہیں غالب مری خاطر خدا سے یہ علامت آنے والی ہے