۲۰۶۔ امداد علی کی موت
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
مرد میدان باش و حال ما ہیں
نصرت آن ذو الجلال ما ببین
طعنہ ہا بے امتحان نامردی است
امتحان کن پس مال ما ببین
اے عزیز عباد الرحمن کی نسبت جلدی سے بدظنی کرنا جائز نہیں۔ جن لوگوں نے پہلے
برگزیدوں کی نسبت بدظنیاں کیں اُنہوں نے کیا پھل پایا۔ اور یہ خیال بھی اپنے دلوں میں سے نکال
دو کہ جب تک وہ تمام علامتیں مسیح موعود اور مہدی معہود کی ( جو صرف ظنی روایات کی بناء پر تمہارے
دلوں میں ہیں ) پوری نہ ہو لیں تب تک قبول کرنا ہرگز روا نہیں۔ یہ قول ان یہودیوں کے قول سے
مشابہ ہے جنہوں نے نہ حضرت عیسیٰ کو قبول کیا اور نہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیونکہ جو کچھ اپنی
روایتوں کی بناء پر نشانیاں قرار دی تھیں وہ سب پوری نہ ہوئیں۔ پس کیا تم گمان کرتے ہو کہ وہ
تمہاری قرار دادہ علامتیں پوری ہو جائیں گی۔ نہیں بلکہ ایسی پیشگوئیوں میں ایک امتحان بھی مخفی ہوتا
ہے اور خدا تمہیں آزماتا ہے کہ تم اُسکے نشانوں کو عزت کی نگہ سے دیکھتے ہو یا نہیں۔ تمام روایات
کب سچی ہو سکتی ہیں بہت سی جھوٹی باتیں مل جاتی ہیں اُن پر پورا تکیہ کرنا خطرناک امر ہے۔
یہ تو بتلاؤ کہ کسی نبی کی نسبت مقرر کردہ علامات پوری ہو گئیں جو پہلی قوم نے مقرر
بقیه حاشیه : کتاب بجلی آسمانی کے صفحہ ۱۰۷ میں یہ چند شعر لکھتے ہیں۔ مرزا مو یا خوشیوں مینوں راتیں نیند نہ آئی
مرزا گذر گیا۔ مرزا مو یا بے شک جانو میں ہن نصرت پائی مرزا گذر گیا یعنی بے شک مرزا مر جاوے گا اور مجھے فتح ہوگی
اور پھر صفحہ ۱۰۷ کے شعر میں لکھتا ہے کہ طاعون کے پھیلنے کی خبر مرزا نے دی تھی وہ بھی ظہور میں نہ آئی مگر مولوی صاحب کو
معلوم نہ تھا کہ خود طاعون سے مریں گے۔ قدرت الہی ہے کہ انہیں پر بجلی آسمانی گری۔ منہ
ہم ان نشانوں کو دو سو پانچ پر ختم کر چکے تھے کہ ایک اور رسالہ ہمیں دستیاب ہوا جس نے ان نشانوں کو دو سو چھ
تک پہنچا دیا۔ اس رسالہ کا نام ڈر محمدی ہے اور مصنف کا نام امداد علی ہے۔ اس شخص نے اپنی کتاب کے صفحہ سات
میں میری نسبت شعر لکھا ہے۔ اللہ جیسے پیغمبر تائیں جلد بجلد سمہا لے جس کا ذب نے دنیا اندر بہتیرے چلے چالے
یعنی اس شخص کو خدا جلدی موت دے۔ پھر صفحہ ۸ میں میری نسبت لعنة الله علی الکاذبین لکھتا ہے اور دوسرا
حصہ کتاب کے بنانے کا وعدہ کرتا ہے اور ابھی دوسرے حصہ کی نوبت نہیں آئی کہ طاعون میں پکڑا گیا اور اپنا
گوشت اپنے دانتوں سے کاٹتا تھا۔ آخر اسی حالت میں مر گیا۔ یہ ہیں مولوی صاحبان جو مجھے جھوٹا ٹھہراتے ہیں۔
فاعتبروا یا اولی الابصار - منه
تتمه حقيقة الوحى
کر رکھی تھیں۔ پس خدا سے ڈرو اور پہلے بدقسمت منکروں کی طرح خدا کے مرسل کو اس بنا پر رڈ
مت کرو کہ تم نے اُس میں وہ تمام مقرر کردہ علامتیں نہ پائیں اور یقیناً یا درکھو کہ یہ بات کسی کو بھی
نصیب نہیں ہوئی کہ اُن کی تمام مقرر کردہ علامتیں آنے والے نبی میں پائی جائیں اسی لئے
اُنہوں نے ٹھوکریں کھائیں اور جہنم میں پڑے ورنہ تمام علامتیں پا کر پھر انکار کرنا انسان کی
فطرت میں داخل نہیں ۔ کوئی بات ٹھوکر کھانے کی ہوتی ہے جس سے بدقسمت انسان ٹھوکر کھاتا
ہے۔ یہود کا گمان تھا کہ مسیح آنے والا ایک بادشاہ کی صورت میں آئے گا اور اس سے پہلے
الیاس نبی دوبارہ آسمان سے نازل ہوگا ۔ پس اسی وجہ سے آج تک اُنہوں نے حضرت عیسی
کو قبول نہیں کیا کیونکہ نہ تو اُن سے پہلے الیاس نبی آسمان سے اترا اور نہ حضرت عیسی بادشاہ
ہوئے کوشش تو کی گئی مگر اُس میں ناکام رہے اور پھر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
یہودیوں کے عالموں بلکہ اُن کے تمام نبیوں نے بھی یہی سمجھ رکھا تھا کہ وہ آخر الزمان نبی
بنی اسرائیل میں سے پیدا ہو گا مگر ایسا ظہور میں نہ آیا بلکہ وہ نبی بنی اسماعیل میں سے پیدا ہو گیا۔
تب لاکھوں یہودی دولت قبول سے محروم رہ گئے ۔ اگر خدا چاہتا تو ایسی صراحت سے علامتیں
بیان کر دیتا کہ یہودی ٹھو کر نہ کھاتے مگر جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ صراحت نہیں
کی گئی تو پھر اور کس کے لئے کی جاتی ۔ پس یاد رکھو کہ ایسی پیشگوئیوں میں امتحان بھی مقصود
ہوتا ہے۔ جو لوگ عقل سلیم رکھتے ہیں وہ اس امتحان کے وقت تباہ نہیں ہوتے اور روایات کو
صرف ایک ظنی ذخیرہ خیال کر لیتے ہیں اور یہ بھی سمجھ لیتے ہیں کہ اگر کوئی روایت یا حدیث صحیح
بھی ہو تب بھی اس کے معنی کرنے میں غلطی ہو سکتی ہے۔ پس وہ تمام مدار شناخت کا خدا کی
نصرت اور خدا کی تائید اور خدا کے نشانوں اور شہادتوں کو قرار دیتے ہیں اور جس قدر علامتیں
روایتوں کے ذریعہ سے میسر آ گئی ہیں اُن کو کافی سمجھتے ہیں اور باقی روایتوں کو ایک رڈی متاع کی
طرح پھینک دیتے ہیں ۔ یہی طریق سعید فطرت یہودیوں نے اختیار کیا تھا جو مسلمان ہو گئے
تھے اور یہی طریق ہمیشہ سے راست بازوں کا چلا آیا ہے اور اگر راست بازوں اور خدا ترسوں
تتمه حقيقة الوحى
کا یہ طریق نہ ہوتا تو ا نہ ہوتا تو ایک نفس بھی یہودیوں اور عیسائیوں میں سے آنحضرت صلی اللہ عا صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان نہ لا سکتا اور نہ کوئی یہودی حضرت عیسی کو قبول کر سکتا۔ بہت سے یہودی اس ملک میں
رہتے ہیں ۔ اُن کو پوچھ کر دیکھ لو کہ کیوں وہ لوگ حضرت عیسی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر ایمان نہیں لائے آخر وہ دیوانہ نہیں ہیں کوئی عذر تو اُن کے پاس ہے ۔ پس تم یا درکھو کہ اُن
کی طرف سے تم یہی جواب پاؤ گے کہ وہ علامتیں جو اُن کی احادیث اور روایتوں میں لکھی تھیں
پوری نہیں ہوئیں اور اس طرح پر وہ اس ضد پر قائم رہ کر واصل جہنم ہو گئے اور ہوتے جاتے
ہیں۔ اب جبکہ ثابت ہوا کہ تمام قراردادہ علامتوں کا پورا ہونا شرط ایمان قرار دینا جہنم کی راہ ہے
جس کی وجہ سے کئی لاکھ یہودی واصل جہنم ہو چکے تو اس راہ کو تم کیوں اختیار کرتے ہو۔ مومن کو ۱۲۲
چاہیے کہ دوسرے کے حالات سے عبرت پکڑے کیا تم تعجب کرتے ہو کہ جس امتحان میں
خدا تعالیٰ نے یہودیوں کو ڈالا تھا وہی امتحان تمہارا بھی کیا گیا ہو۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے المہ
أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ہے ۔ یقیناً سمجھو کہ یہ کاروبار
خدا کا ہے نہ انسان کا۔ پس قبول کرنے میں سابقین میں داخل ہو جاؤ اور خدا سے مت لڑو کہ
اُس نے ایسا کیوں کیا اور اگر تم تقویٰ کی نظر سے دیکھو تو تم سمجھ سکتے ہو کہ جس قدر تم نے مخالف
روایات کو مضبوط پکڑ لیا ہے عقل اور انصاف تم پر یہ واجب نہیں کرتا کہ تم ضرور ایسا کرو کیونکہ وہ
سب مجموعہ ظنیات ہے کہ جو احتمال کذب بھی رکھتا ہے اور قابل تاویل بھی ہے پس اپنی جانوں
پر رحم کرو یقین کے پہلو کو کیوں چھوڑتے ہو۔ کیا ظن یقین کے ساتھ برابر ہو سکتا ہے ۔ کیا
ممکن نہیں کہ وہ روایتیں صحیح نہ ہوں جن کو تم صحیح سمجھتے ہو یا اور معنی ہوں ۔ کیا وہ بلا جو یہودیوں کو
تمام علامتوں پر ضد کرنے سے پیش آئی وہ تمہیں پیش نہیں آسکتی سو تم اُن کی لغزشوں سے فائدہ
اُٹھا لو۔ یا درکھو کہ قرآن کریم کی نصوص قطعی الدلالت سے کہیں ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت عیسی
زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں بلکہ اُن کی موت ثابت ہوتی ہے پس جس کو قرآن مارتا ہے اُس کو
تم کیوں زندہ کہتے ہو۔ نبی آسمان پر زندہ تو ہیں مگر سب کی یکساں زندگی ہے عیسی کے لئے کوئی
العنكبوت:
تتمه حقيقة الوحى
نرالی زندگی نہیں ۔ اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ آسمانی زندگی رکھتے ہیں اور سورہ
نور کو غور سے پڑھو اس میں یہی پاؤ گے کہ آنے والے خلیفے سب اسی اُمت میں سے ہیں اور جبکہ
یہود اس اُمت میں سے بھی پیدا ہونے والے ہیں تو تم کیوں تعجب کرتے ہو کہ مسیح موعود بھی اسی
اُمت میں سے ہو اور مجھے کب خواہش تھی کہ میں مسیح موعود بنتا اور اگر مجھے یہ خواہش ہوتی تو میں
براہین احمدیہ میں اپنے پہلے اعتقاد کی بناء پر کیوں لکھتا کہ مسیح آسمان سے آئے گا حالانکہ اسی براہین
میں خدا نے میرا نام عیسی رکھا ہے۔ پس تم سمجھ سکتے ہو کہ میں نے پہلے اعتقاد کو نہیں چھوڑا تھا جب
۱۶۳ تک خدا نے روشن نشانوں اور کھلے کھلے الہاموں کے ساتھ نہیں چھڑایا۔ پس میں یقین کو چھوڑ کر
تمہاری ظنی روایات کو کیونکر قبول کر سکتا ہوں اور بصیرت کو چھوڑ کر ظنی ڈھکوسلے کیونکر اختیار کر سکتا
ہوں جن کا باطل ہونا خدا نے میرے پر ظاہر کر دیا جیسا کہ یہودیوں کی روایات اور احادیث کا
باطل ہونا خدا نے حضرت عیسیٰ اور آنحضرت پر ظاہر کر دیا۔ پس وہ بصیرت جوز بر دست نشانوں کے
ساتھ دی گئی ہے میں اس کو کیونکر چھوڑ سکتا ہوں ۔ خدا نے مجھ پر ظاہر کر دیا ہے کہ وہ کل روایتیں صحیح
نہیں تھیں کچھ تو صحیح تھیں جو قرآن شریف کے مطابق ہیں اور کچھ رڈی اور موضوعات کا ذخیرہ
تھا جس کا غلط ہونا کھل گیا اور کچھ احادیث صحیحہ کے سمجھنے میں غلطیاں تھیں اگر ایسا نہ ہوتا تو مسیح موعود
کا نام حکم کیوں رکھا جاتا کیونکہ اگر مسیح موعود پر واجب ہے کہ وہ ظاہر ہو کر سب روایات کو مان
لے تو پھر کن معنوں سے وہ حکم کہلا سکتا ہے۔ ہر ایک درخت اپنے پھلوں سے شناخت کیا جاتا
ہے اور ہر ایک غلام کی عزت اُس کے آقا کی عنایات سے معلوم ہو سکتی ہے اور ہر ایک خوشبو اپنی
شہادت آپ دیتی ہے۔ پس کیوں مجھ سے جلدی کرتے ہو اور کیوں زبان کی ناپاکی کو انتہا تک
پہنچاتے ہو۔ صبر کرو اور تقویٰ سے کام لو۔ اگر میں صادق نہیں اور چوروں اور رہزنوں کی طرح
ہوں تو کب تک یہ چوری اور رہزنی پیش جا سکتی ہے
آنکه آید از خدا آید بدو نصرت دوان خدمت او می کند شمس و قمر چون چاکران
صادقان را از خدا نوری عنایت می شود عشق آن یار ازل می تابد اندر روئے شان
تتمه حقيقة الوحى
از پیئے ہمدردی دنیا مصیبت می کشند خادمان بے اجرت اند و پرده پوشان جهان
از گروه اهل نخوت لا اوبالی مے زیند بادشاہان دو عالم بے نیاز از حاسدان
دل سپردن دلستان را سیرت ایشان بود جان دهند از بهر آن دلدار وقت امتحان
اب ہم نشانوں کو اسی قدر پر ختم کر کے دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ بہت سی روحیں
ایسی پیدا کرے کہ ان نشانوں سے فائدہ اُٹھاویں اور سچائی کی راہ کو اختیار کریں اور
بغض اور کینہ کو چھوڑ دیں ۔ اے میرے قادر خدا میری عاجزانہ دعا ئیں سن لے ۱۶۴
اور اس قوم کے کان اور دل کھول دے اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں
کی پرستش دنیا سے اُٹھ جائے اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے اور
زمین تیرے راستباز اور موحد بندوں سے ایسی بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے
بھرا ہوا ہے اور تیرے رسول کریم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور سچائی
دلوں میں بیٹھ جائے ۔ آمین
اے میرے قادر خدا مجھے یہ تبدیلی دنیا میں دکھا اور میری دعائیں قبول کر جو
ہر یک طاقت اور قوت تجھ کو ہے۔ اے قادر خدا ایسا ہی کر ۔ آمین ثم آمین
وَ آخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
تمت بالخير
اس کتاب کے ختم کرنے کے بعد ایک اور نشان مباہلہ کے رنگ میں اور دوسرا نشان
پیشگوئی کے طور پر ظاہر ہوا جن سے دو سو آٹھ نمبر نشانوں کا پورا ہوتا ہے۔ لہذا ان نشانوں کے
لئے دو اور ورق کتاب میں بڑھانے پڑے وهذا من فضل ربي ان ربي ذو الفضل
العظيم وله الحمد في الأولى والأخرة وهو المولى الكريم۔