فیصلہ بذریعہ مُباہلہ کاایک اور تازہ نشان(۲۰۷)

حقیقةُ الوحی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تتمه حقيقة الوحى
فیصلہ بذریعہ مباہلہ کا ایک اور تازہ نشان
☆
نشان۔۲۰۷۔ ذیل میں وہ مباہلہ درج کیا جاتا ہے جو ہماری جماعت کے ایک ممبر منشی
مہتاب علی صاحب نے فیض اللہ خان بن ظفر الدین احمد سابق پروفیسر اور نینٹل کالج لاہور کے
ساتھ ۲ ارجون ۱۹۰۶ ء کو کیا تھا۔ اور جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ فیض اللہ خان اپنی خواہش کے مطابق
مرض طاعون میں گرفتار ہو کر ۱۳ اپریل ۱۹۰۷ء مطابق یکم بیساکھ س19 میں نہ صرف خود ہی
ہلاک ہوا بلکہ اپنے بعض دیگر عزیزوں کو بھی لے ڈوبا۔
سم
اس جگہ اس بات کا ذکر بھی فائدہ سے خالی نہ ہوگا کہ اس شخص فیض اللہ خاں کا باپ قاضی
ظفر الدین بھی ہمارے سلسلہ کا سخت مخالف تھا اور جب اُس نے اس سلسلہ کے برخلاف ایک
عربی نظم لکھنی شروع کی تو ہنوز اُسے یا روع کی تو ہنوز اُ سے پورا نہ کر چکا تھا اور مسودہ اُس کے گھر میں تھا۔ میں تھا۔ چھاپنے تک
نوبت نہ پہنچی تھی کہ وہ مر گیا ۔ اب اس مباہلہ کی تحریر کی عبارت طرفین کی نقل کی جاتی ہے۔
دونوں فریق کی دستخطی تحریریں ہمارے پاس موجود ہیں ۔
تحریر و تخطی فیض اللہ خان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
الحمد لله الذي لا يضر مع اسمه شئ في الارض ولا في السماء
وهو السميع العليم۔
بعد حمد وصلوات برسول رب العالمین کے میں قاضی فیض اللہ خان بن قاضی
ظفر الدین احمد مرحوم ایک مسلمان حنفی سنت نبویہ کا پورا تا بعد ار اس بات کا قائل
ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جو کہ خاتم النبین
ایک قصیدہ میں نے عربی میں تالیف کیا تھا جس کا نام اعجاز احمدی رکھا تھا اور الہامی طور پر بتلایا گیا تھا کہ اس کا کوئی مقابلہ
نہیں کر سکے گا اور اگر طاقت بھی رکھتا ہوگا تو خدا کوئی روک ڈال دے گا ۔ پس قاضی ظفر الدین جو نہایت درجہ اپنی طینت میں
خمیر انکار اور تعصب اور خود بینی رکھتا تھا اُس نے اس قصیدہ کا جواب لکھنا شروع کیا تا خدا کے فرمودہ کی تکذیب کرے۔ پس ابھی
وہ لکھ ہی رہا تھا کہ ملک الموت نے اُس کا کام تمام کر دیا ۔ منہ

تتمه حقيقة الوحى
ہو چکے ہیں وحی کا نازل ہونا خلاف مذہب قرآن وحدیث ہے۔ اور مرزا صاحب کے اس دعوے
کی تردید کرتا ہوں کہ وہ مثیل و مسیح موعود ہیں اور منشی مہتاب علی صاحب خلف الرشید منشی کریم بخش
صاحب سکنہ شہر جالندھر جو کہ مرزا صاحب موصوف کے تابع ہیں دعوی کرتے ہیں کہ جو شخص اُن
کے اس دعوی کی تردید کرے اُس پر عذاب الہی نازل ہوگا۔ لہذا میں یہ دعا کرتا ہوں کہ ہم دونوں
فریقوں میں سے جو شخص جھوٹا ہے اُس پر عذاب الہی نازل ہو مثل موت یا بیماری طاعون یا مقدمہ
میں : گرفتاری اور میں بمطابقت سنت نبوی کے ایک سال کی میعاد ٹھہراتا ہوں اور یہ شرط کرتا ہوں کہ
اگر یہ عذاب میرے یا منشی مہتاب علی کے بغیر کسی اور شخص قرابتی پر ہو تو یہ شرط میں داخل نہ ہوگا۔
وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين وصلى الله تعالى على خير خلقه
محمد واله و اصحابه اجمعین برحمتک یا ارحم الراحمين۔
قاضی فیض اللہ خاں سکنہ جنڈیالہ باغوالہ ضلع گوجرانوالہ مورخه ۱۲ جون ۱۹۰۶ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمدَهُ وَ نُصَلِّي
تحریرد تخطی منشی مہتاب علی میں حضرت اقدس حضرت مرزا غلام احم کو سچا یہ سمجھتا
ہوں اور اُن کا ہر ایک دعوئی جو دین کے متعلق ہے بلا کسی شک و شبہ کے صحیح مانتا ہوں مگر میرے
مقابلہ پر قاضی فیض اللہ خلف الرشید قاضی ظفر الدین مرحوم یقین کے ساتھ کہتا ہے کہ مرزا صاحب
جھوٹا اور اُن کا دعوی بالکل گھڑا ہوا اور خود تراشیدہ ہے اس لئے میں قاضی صاحب کے مقابلہ
میں مباہلہ کرتا ہوں اور پورا پورا اور کامل یقین مجھے ہے کہ جو ہر دو میں سے جھوٹا ہوگا اللہ تعالیٰ اُس
پر عذاب الیم نازل کرے گا ۔ زمین آسمان ٹل جائیں گے لیکن یہ عذاب یقینا نہیں ملے گا اور وہ
اپنی چمکار دکھا کر رہے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ہمیشہ سے یہ قانون جاری ہے اور آخری و بہتر اور اولی
طریق کذب اور راستی میں تفریق کرنے کا ہے ۔ پس خدا سے میری دعا ہے کہ وہ جلد تر نتیجہ پیدا
کرے۔ اے خدا اے خدا تجھ سے کوئی انہونی بات نہیں۔ اگر تو چاہے تو ایک آن میں عذاب نازل
کر سکتا ہے لیکن میں سنت نبوی کے مطابق ایک سال کی میعاد تجویز کرتا ہوں اور وہ عذاب محض

تتمه حقيقة الوحى
مجھ عاجز پر اور یا قاضی صاحب پر نازل ہونا چاہیے مثلاً موت یا طاعون یا کسی مقدمہ میں ماخوذ
ہو جانا یہی شرط ہے اور کسی قرابتی اور اپنے کسی متعلق پر کوئی عذاب نازل ہونا یا اُس کا مر جانا شرط
میں داخل نہ ہوگا اور وہ عذاب صرف ہم دونوں سے مخصوص سمجھا جائے گا۔
خاکسار عاجز مہتاب علی سیاح جالندھری مورخه ۱۲ جون ۱۹۰۶ء
ان بالمقابل تحریروں کے بعد جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں نتیجہ یہ ہوا کہ قاضی فیض اللہ خاں
مرض طاعون کے ساتھ جیسا کہ جھوٹے کے لئے بد دعا کی گئی تھی اور نیز سال کے اندر جیسا کہ شرط
تھی بمقام جموں ہلاک ہو گیا اور بموجب آیت کریمہ وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوْتَ إِلَّا
بِإِذْنِ اللہ کے مہتاب علی کو خدا نے طاعون سے بچالیا کیونکہ وہ اپنے دعوے میں صادق تھا۔ اور
☆
فیض اللہ خان طاعون کا شکار ہو گیا کیونکہ وہ اپنے دعوے میں کا ذب تھا تھا۔
نکته قابل یادداشت : اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ
ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ کے اس آیت سے قطعی اور یقینی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کھلی کھلی پیشگوئیاں جو مقدار میں زیادہ اور
صفائی میں اول درجہ پر ہوں صرف خدا کے برگزیدوں کو ہوتی ہیں دوسرے آدمی ان میں شریک نہیں ہوتے اور جو اس
درجہ پر الہام نہیں وہ دوسروں کو بھی ہو سکتے ہیں اور اکثر اُن میں مہمل اور متشابہ الہام ہوتے ہیں ۔ پس اسی مقابلہ سے
برگزیدے لوگ شناخت کئے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس آیت کی رو سے اس بات کا جواز پایا جاتا ہے کہ وہ الہامی
پیشگوئیاں جو اس آیت کے منشاء کے مطابق کھلی کھلی نہ ہوں اور نیز اپنے مقدار میں انسانوں کی معمولی حالت سے
بڑھ کر نہ ہوں اور متشابہات کا حصہ ان پر غالب ہو۔ ایسی الہامی پیشگوئیاں اور ایسے الہام اُن لوگوں کو بھی ہو سکتے ہیں
جو خدا کے برگزیدہ نہیں ہیں اور معمولی انسانوں میں سے ہیں ۔ پس برگزیدوں کی شناخت کے لئے قرآن شریف میں
یہی معیار ہے کہ ان کی الہامی پیشگوئیوں میں متشابہات کا حصہ کم ہو اور اپنی کثرت اور صفائی میں اس درجہ پر ہوں کہ
دنیا میں کوئی ان کا مقابلہ نہ کر سکے ورنہ اس آیت کی رو سے ایک فاسق کو بھی الہام ہو سکتا ہے جو اس درجہ پر نہیں ہے
مثلاً نظیر کے طور پر ہم بیان کرتے ہیں کہ براہین احمدیہ کی یہ پیشگوئی کہ یا تیک من كل فج عميق۔ يأتون من
كل فج عميق جس پر چھبیس برس گزر چکے ہیں ایسے کھلے کھلے طور پر پوری ہوئی ہے کہ نہ ایک دفعہ بلکہ لاکھوں دفعہ
اُس نے اپنی سچائی ثابت کر دی ہے جس میں تائید اور نصرت الہی بھری ہوئی ہے۔ پس ایسی پیشگوئی بجز خدا کے کسی
خاص برگزیدہ کے دوسروں سے ہرگز ظہور میں نہیں آسکتی ۔ اگر آسکتی ہے تو کوئی اس کی نظیر پیش کرے۔ منہ
ال عمران : ۱۴۶ ۲ الجن : ۲۷، ۲۸

آج 10 میں سے 10 باقی