ظالم کے حق میں پیشگوئی (۲۰۸)
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
خدا کی طرف سے جو پیشگوئی کسی ظالم کے حق میں
ہوتی ہے آخر وہ پوری ہو جاتی ہے۔
☆
نشان ۲۰۸ ۔ اس ملک پنجاب میں جب دیانند بانی مبانی آریہ مذہب نے اپنے
خیالات پھیلائے اور سفلہ طبع ہندوؤں کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تحقیر اور ایسے ہی
دوسرے انبیاء کی توہین پر چالاک کر دیا اور خود بھی قلم پکڑتے ہی اپنی شیطانی کتابوں میں جابجا
خدا کے تمام پاک اور برگزیدہ نبیوں کی تحقیر اور توہین شروع کی۔ اور خاص اپنی کتاب ستیارتھ
پر کاش میں بہت کچھ جھوٹ کی نجاست کو استعمال کیا اور بزرگ پیغمبروں کو گندی گالیاں دیں
تب مجھے اُس کی نسبت الہام ہوا کہ خدا تعالیٰ ایسے موذی کو جلد تر دنیا سے اُٹھا لے گا ۔ اور یہ
بھی الہام ہوا سيهزم الجمع ويولون الدبر ۔ یعنی آریہ مذہب کا انجام یہ ہوگا کہ خدا ان
کو شکست دے گا اور آخر وہ آریہ مذہب سے بھاگیں گے اور پیٹھ پھیر لیں گے اور آخر کا لعدم
ہو جائیں گے۔ یہ الہام مدت دراز کا ہے جس پر قریباً تین برس کا عرصہ گذرا ہے جس سے اس
جگہ کے ایک آریہ یعنی لالہ شرمیت کو اطلاع دی گئی تھی اور اُس کو کھلے طور پر کہا گیا تھا کہ
ان کا بد زبان پنڈت دیا ننداب جلد تر فوت ہو جائے گا چنانچہ ابھی ایک سال نہیں گذرا تھا کہ
خدا تعالیٰ نے اس پنڈت بد زبان سے اپنے دین کو نجات دی اور وہ اجمیر میں مر گیا اور شرمیت
کے لئے یہ ایک بڑا نشان تھا لیکن اُس نے نہ صرف اسی نشان کے فیض سے اپنے آپ کو محروم
رکھا بلکہ اور بھی کئی کھلے کھلے نشان دیکھے مگر پھر بھی بد قسمتی سے اسلام قبول نہ کیا میں نے ایک
علیحدہ کتاب میں جس کا نام ہے قادیان کے آریہ اور ہم ان تمام نشانوں کو لکھا ہے جن کا
گواہ نہ صرف شرمیت ہے بلکہ قادیان کے اور ہندو بھی گواہ رویت ہیں۔ افسوس کہ ان لوگوں نے
ان نشانوں سے کچھ فائدہ نہ اٹھایا۔ بلکہ شوخی اور چالا کی اور شرارت میں بہت بڑھ گئے یہاں تک کہ
تتمه حقيقة الوحى
۱۶۸ مسمی سومراج اور اچھر مل اور بھگت رام نے قادیان میں ایک اخبار نکالا اور اُس کا نام شبھ چشتک
رکھا اور اُس میں گالیاں دینا اور بد زبانی کرنا اپنا فرض سمجھا مگر خدا نے ایک مدت سے کئی بار مجھے
خبر دے رکھی تھی کہ آریہ سماج کی عمر اب خاتمہ پر ہے چنانچہ میں نے اپنی کتاب تذکرۃ الشہادتین
کے صفحہ ۶۶ میں جو ۱۶ راکتو بر ۱۹۰۳ء میں شائع ہوئی تھی خدا تعالیٰ سے الہام پا کر پیشگوئی مندرجہ
ذیل جو صفحہ ۶۶ کی سطرے و ۸ میں ہے شائع کی تھی ۔ اور وہ یہ ہے وہ مذہب (یعنی آریہ مذہب )
مُردہ ہے اس سے مت ڈرو۔ ابھی تم میں سے لاکھوں اور کروڑں انسان زندہ ہوں گے کہ
اس مذہب آریہ کونا بود ہوتے دیکھ لوگے۔
اسی طرح میں نے اپنی کتاب نسیم دعوت کے صفحہ ۴ و ۵ میں جو آریوں کے مقابل پر ۲۸ فروری
۱۹۰۳ء کو لکھی گئی مندرجہ ذیل پیشگوئی آریوں کے حق میں کی تھی اور وہ یہ ہے۔ ہر ایک جوش محض قوم
اور سوسائٹی کے لئے دکھلاتے ہیں خدا کی عظمت ان لوگوں کے دلوں میں نہیں ۔۔۔۔۔ قادیان کے آریہ
خیال کرتے ہیں کہ ہم طاعون کے پنجہ سے رہائی یاب ہو گئے ہیں مگر کیا یہ بد زبانیاں اور بے ادبیاں
خالی جائیں گی ؟ سنو اے غافلو ! ہمارا اور اُن راست بازوں کا تجربہ ہے جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں
کہ خدا کے پاک رسولوں کی بے ادبی کرنا اچھا نہیں۔ خدا کے پاس ہر ایک بدی اور شوخی کی سزا ہے۔
اور پھر میں نے اپنی کتاب قادیان کے آریہ اور ہم میں جو ۲۰ فروری ۱۹۰۷ء کو شائع
ہوئی ہے اس کے صفحہ ۲۱ ۲۲ میں یہ پیشگوئی شائع کی تھی۔ یہ لوگ نبیوں کی تکذیب میں جن کی سچائی
سورج کی طرح چمکتی ہے حد سے بڑھ گئے ہیں خدا جو اپنے بندوں کے لئے غیرت مند ہے ضرور
اس کا فیصلہ کرے گا ۔ وہ ضرور اپنے پیارے نبیوں کے لئے کوئی ہاتھ دکھلائے گا۔ پھر میں نے
اسی رسالہ قادیان کے آریہ اور ہم کی نظم میں یعنی صفحہ ۵۴ میں یہ پیشگوئی کی ہے۔
شرم و حیا نہیں ہے آنکھوں میں ان کے ہرگز وہ بڑھ چکے ہیں حد سے اب انتہا یہی ہے
ہم نے ہے جس کو مانا قادر ہے وہ توانا اُس نے ہے کچھ دکھانا اُس سے رجا یہی ہے
اس پیشگوئی کا ماحصل یہی ہے کہ خدا ان لوگوں کو کوئی ہاتھ دکھائے گا۔ پھر اسی کتاب کے
ٹائٹل پیج کے صفحہ ۲ میں یہ شعر ہے ۔
میرے مالک تو ان کو خود سمجھا آسماں سے پھر اک نشاں دکھلا
تتمه حقيقة الوحى
اس دعا کا ماحصل یہ ہے کہ نشان کے طور پر کوئی اور بلا آریوں پر نازل ہو۔
یہ پیشگوئیاں ہیں جو آریہ سماج کے حق میں کی گئی تھیں۔ سو ایک عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ وہ کیسے ۱۲۹
کھلے کھلے طور پر ظہور میں آگئی ہیں اور آریہ سماج کا نحس ستارہ ظاہر ہو گیا ا چنانچہ چنانچہ اُن اُن ۔ کے مطابق
قادیان کی آریہ سماج کے پر جوش ممبر جو اخبار شبھ چشتک کو چلاتے تھے طاعون کے ایک ہی طمانچہ سے
سب کے سب ہلاک ہو گئے جیسا کہ کتاب نسیم دعوت میں اُن کا طاعون سے ہلاک ہونا پانچ
برس پہلے بتلایا گیا تھا اور دوسرے مقامات کے آریہ پنجاب کے آریوں میں سے جو سر گروہ کہلاتے
تھے جن کی شوکت اور شان کی وجہ سے آریہ لوگ شوخ دیدہ ہو گئے تھے اکثر ان کے اپنے باغیانہ
خیالات سے سزایاب ہو گئے اور بعض اس گورنمنٹ کے قلمرو سے باہر نکالے گئے ۔ افسوس کہ ان
لوگوں نے انگریزی سلطنت کے ہزار ہا احسان دیکھ کر پھر نمک حرامی کی اور بغاوت کے کلمات سے
سخت بدذاتی دکھلائی۔ مگر ضرور تھا کہ وہ پیشگوئیاں پوری ہوتیں جو آج سے پانچ برس پہلے ان لوگوں
کے زوال اور تباہی کی نسبت بتلائی گئی تھیں ۔ اب یقیناً سمجھو کہ آریہ سماجوں کا خاتمہ ہے اور
جیسا کہ خدا نے وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوا۔ کیا انسان کی طاقت ہے کہ قبل از وقت ایسی پیشگوئیاں کر
سکے؟ پس اُس خدا کا ہزار ہزار شکر ہے اور تمام حمد اور جلال اُسی کو مسلم ہے جو اسلام کی تائید میں
ایسے بڑے بڑے نشان ظاہر کرتا ہے۔ والسلام على من اتبع الهدى۔
میں اس قدر لکھ چکا تھا کہ آج ۱۲ مئی ۱۹۰۷ ء روز یکشنبہ کو ایک شخص مجھ کو کشفی طور پر
دکھلایا گیا مگر میں اُس کی شکل بھول گیا صرف یہ یاد رہا کہ وہ ایک سخت دشمن ہے کہ اپنی
تقریروں اور تحریروں میں گالیاں دیتا ہے ۔ اور سخت بد زبانی کرتا ہے۔ بعد ا سکے الہام ہوا۔
بدی کا بدلہ بدی ہے اُس کو پلیگ ہو گئی یعنی ہو جائے گی پس میں یقین کرتا ہوں کہ جلد یا
کچھ دیر سے تم سنو گے کہ کوئی ایسا سخت دشمن پلیگ کا شکار ہو جائے گا۔ اگر ایسا کوئی دشمن جس
پر تمہارے دل بول اُٹھیں کہ یہ الہام کا مصداق ہو سکتا ہے طاعون میں مبتلا نہ ہوا تو تمہارا
حق ہے کہ تم تکذیب کرو۔ بعد اِس کے مجھے دکھلایا گیا کہ ملک میں بہت غفلت اور گناہ
تتمه حقيقة الوحى
۱۷۰ اور شوخی پھیل گئی ہے اور لوگ تکذیب سے باز آنے والے نہیں جب تک خدا اپنا قومی ہاتھ
نہ دکھلا دے ۔ بعد اس کے الہام ہوا ۔ اُس کا نتیجہ سخت طاعون ہے جو ملک میں پھیلے
گی ۔ کئی نشان ظاہر ہوں گے۔ کئی بھاری دشمنوں کے گھر ویران ہو جائیں
گے ۔ وہ دنیا کو چھوڑ جائیں گے۔ ان شہروں کو دیکھ کر رونا آئے گا وہ قیامت
کے دن ہوں گے زبر دست نشانوں کے ساتھ ترقی ہوگی ۔ ایک ہولناک نشان
یعنی ان میں سے ایک ہولناک نشان ہوگا ۔ شاید وہی زلزلہ ہو جس کا وعدہ ہے یا آسمان سے
کوئی اور نشان ظاہر ہو یا طاعون قیامت کا نمونہ دکھلاوے ۔ پھر خدا تعالیٰ مجھے مخاطب کر
کے فرماتا ہے کہ میری رحمت تجھ کو لگ جائے گی اللہ رحم کرے گا ۔ اَعْيَيْنَاک یعنی
ہم اس قدر نشان دکھلائیں گے کہ تو دیکھتے دیکھتے تھک جائے گا۔
اور پھر ۱۳ مئی ۱۹۰۷ ء روز دوشنبہ کو الہام ہوا
سننجیک۔ سنعلیک۔ سنكرمك اكراما عجبا۔ یعنی
ہم عنقریب تجھ کو دشمنوں کے شر سے نجات دیں گے ۔ اور ہم
تجھے اُن پر غالب کر دیں گے۔ اور ہم تجھے ایک عجیب طور پر بزرگی
دیں گے۔ اور در حقیقت وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
آتے ہیں محض خدا کے نشانوں سے شناخت کئے جاتے ہیں اگر
خدا اپنے ہاتھوں سے فیصلہ نہ کرے تو صرف باتوں سے کوئی
فیصلہ نہیں ہو سکتا۔
تمت
۱۵ رمئی ۱۹۰۷ء