اعلان بخدمت علمائے اسلام
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الكَريم
اعلان
بخدمت علمائے اسلام
قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايْتِهِ
یعنی اس شخص سے ظالم ترکون ہے جو خدا پر افترا کرے یا خدا کی آیتوں اور نشانوں کا مکذب ہو
☆
L
ہر ایک کو معلوم ہے کہ میرے اس دعوے پر کہ میں خدا تعالیٰ سے مامور ہو کر آیا ہوں
اور اس کے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف ہوں ۔ چھبیس برس - چھبیس برس کے قریب عرصہ گزر گیا ہے اور اس
مدت میں باوجود یکہ میرے سلسلہ کے معدوم کرنے کے لئے ہر ایک مخالف نے ناخنوں تک
زور لگائے اور مجھے حکام کی طرف بھی کھینچا مگر میں اُن کے ہر ایک حملے کے وقت میں محفوظ
رہا۔ تعجب کہ اُن کو با وجود صد ہانا کامیوں کے جو میرے استیصال کے بارے میں ہوئیں اب
تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ایک پوشیدہ ہاتھ میرے ساتھ ہے جو اُن کے ہاتھ سے مجھے
بچاتا ہے۔ مجھے وہ کذاب اور دجال اور مفتری تو کہتے ہیں مگر اس بات کا جواب نہیں
دیتے کہ دنیا میں کون سا ایسا کذاب گذرا ہے جس کو خدا دشمنوں کے خطرناک حملوں سے چھیں
برس تک بچاتا رہا یہاں تک کہ اُس نے اپنے خاص فضل سے صدی کے چہارم حصہ تک اُس
کو سلامت رکھا اور ترقی پر ترقی بخشی اور ایک فرد سے لاکھوں انسان اس کے تابع کر دیئے
اور کسی دشمن کی پیش نہ گئی اور آئندہ ترقیات کی خبر نہیں اور کون سا دنیا میں ایسا کذاب
گذرا ہے جس کے مقابل پر ہر ایک مومن مباہلہ کے وقت موت یا کسی اور قسم کی تباہی سے
الانعام : ۲۲
تتمه حقيقة الوحى
عذاب کا نشانہ ہوا اور کون سا ایسا کذاب گذرا ہے جس کے لئے اور جس کی پیشگوئی کی رو سے
رمضان میں خسوف کسوف ہوا اور زمین میں ایک عالمگیر طاعون پھیل گیا۔ کیا کسی اور مہدی
کانشان ملتا ہے جس نے کسوف خسوف سے پندرہ برس پہلے اس کے وقوع کی خبر دی تھی اور
طاعون سے چھبیس برس پہلے اور پھر بارہ برس پہلے اور پھر تین برس پہلے ملک میں اس کے پھیلنے
کی سہ بارہ اطلاع دے دی تھی ۔
اب اس وقت اس تحریر سے میری غرض یہ ہے کہ میں نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں کافی طور
پر ہر ایک قسم کا ثبوت اپنے دعوئی کے متعلق لکھ دیا ہے اور باوجود اس کے کہ میں ان ایام میں
باعث طرح طرح کے عوارض جسمانی اور بیماریوں کے متواتر دورے اور ضعف اور ناتوانی کے
اس لائق نہ تھا کہ اس قدر سخت محنت اٹھا سکوں تاہم میں نے محض بنی نوع کی ہمدردی کے لئے
یہ تمام محنت اُٹھائی۔ اس لئے میں اپنی عزیز قوم کے اکابر علماء اور مشائخ اور اُن سب کو جو اس
کتاب کو پڑھ سکتے ہیں خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ اگر ان کو یہ کتاب پہنچے تو ضرور اوّل سے آخر
تک اس کتاب کو غور سے پڑھ لیں اور میں پھر اُن کو اس خدائے لاشریک کی دوبارہ قسم دیتا ہوں
جس کے ہاتھ میں ہر ایک کی جان ہے کہ وہ اپنے اوقات اور مشاغل کا حرج بھی کر کے ایک دفعہ
غور اور تدبر سے اس کتاب کو اوّل سے آخر تک پڑھ لیں۔ اور پھر میں تیسری دفعہ اس غیور خدا
کی ان کو قسم دیتا ہوں جو اُس شخص کو پکڑتا ہے جو اُس کی قسموں کی پروا نہیں کرتا کہ ضرور ایسے لوگ
جن کو یہ کتاب پہنچے اور وہ اس کو پڑھ سکتے ہوں خواہ وہ مولوی ہیں یا مشائخ ، اوّل سے آخر تک ایک
مرتبہ اس کو ضرور پڑھ لیں اور میں انشاء اللہ بعض کو تو خود یہ کتاب بھیج دوں گا اور بعض دیگر کی
نسبت میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر وہ قسم کھا کر لکھیں کہ قیمت کے ادا کرنے کی گنجائش نہیں تو میں
بشرط گنجائش اور بشرط موجود ہو نے کتاب کے ضرور ان کو اس شرط سے کتاب بھیج دوں گا کہ وہ
خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر میری طرف تحریر کریں کہ وہ اوّل سے آخر تک ضرور کتاب کو پڑھیں گے اور نیز
تتمه حقيقة الوحى
یہ کہ وہ نادار ہیں طاقت ادائے قیمت نہیں رکھتے اور میں دعا کرتا ہوں کہ جس شخص کو یہ کتاب
پہنچے اور وہ خدا تعالیٰ کی قسم سے لا پروا رہ کر اور خدا کی قسم کو بے عزتی سے دیکھ کر کتاب کو اوّل
سے آخر تک نہ پڑھے اور یا کچھ حصہ پڑھ کر چھوڑ دے اور پھر بد گوئی سے باز نہ آوے خدا ایسے
لوگوں کو دنیا اور آخرت میں تباہ اور ذلیل کرے۔ آمین
لیکن جو شخص اوّل سے آخر تک کتاب کو پڑھے اور خوب سمجھے اُس کا معاملہ خدا کے ساتھ
ہے اب میں اس اعلان کو ختم کرتا ہوں وَالسَّلَامِ عَلَى مَنِ اتَّبع الهُدَى
لن
میرزا غلام احمد مسیح موعود
مقام قادیان - ۱۵ مارچ ۱۹۰۷ء
مطبوعه میگزین پریس قادیان