بخدمت آریہ صاحبان
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بخدمت آریه صاحبان
کوئی عقل مند اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ جو خدا کی طرف سے شریعت ہے اس کے قدیم سے دوہی ٹکڑے ہوتے آئے ہیں۔
(1) بڑا اور پہلا ٹکڑا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو اُس کی تمام صفات کاملہ کے ساتھ واحد لاشریک مان
لیا جائے اور اُس کی ذات اور صفات میں کوئی شریک نہ ٹھیرایا جائے اور اس بات پر ایمان لایا جائے
کہ وہ مبدء ہے تمام فیوض کا اور سرچشمہ ہے تمام ظہورات کا اور خالق ہے ہر ایک وجود کا اور قادر ہے
ہر ایک ایسے امر پر جو اُس کی عظمت اور شان اور جلال کے لائق ہے اور اس کے صفات کاملہ کے
منافی نہیں اور اول ہے ہر ایک موجود سے اور مرجع ہے تمام کا ئنات کا اور تجمع ہے تمام صفات کا ملہ کا
اور پاک ہے اس سے کہ کسی وقت صفات اس کی بے کار ہو جا ئیں یا یہ کہ کسی وقت بے کار تھیں ۔ وہ
قدیم سے خالق اور قدیم سے رازق اور قدیم سے قادر ہے۔ کسی کو علم نہیں کہ پہلے اُس نے کیا کیا اور
آگے کیا کیا کرے گا اُس کی قدرتوں پر کوئی محیط نہیں ہو سکتا اور وہ واحد - ہے اپنی ذات میں اور اپنی
صفات میں اور افعال میں اور اُس کی طرح کوئی بھی کسی خاص صفت سے مخصوص نہیں۔ اور پاک ہے
ہر ایک عیب اور نقص سے اور نزدیک ہے باوجود ڈوری کے اور دور ہے باوجود نزدیکی کے۔ وہ برتر اور
بلند ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نیچے کوئی اور بھی ہے۔ وہ پوشیدہ در پوشیدہ ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ
وہ ظاہر نہیں وہ اپنے ظہور میں سب سے زیادہ ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ وہ پوشیدہ نہیں وہ آفتاب میں
چمک رہا ہے اور چاند میں اس کے انوار ہیں مگر نہیں کہہ سکتے کہ وہ آفتاب ہے یا چاند ہے بلکہ یہ سب
چیزیں اُس کی مخلوق کی مخلوق ہیں اور کافر ہے وہ شخص جو وہ شخص جو اُس کو خدا کہے۔ وہ نہاں در نہاں ہے پھر بھی سب :
چیزوں سے زیادہ ظاہر ہے۔ ہر ایک روح کو اُسی سے قوتیں اور صفات ملی ہیں ۔ ہر ایک ذرہ نے اُسی
سے خواص پائے ہیں اور اگر وہ صفات اور قوتیں اور طاقتیں چھین لی جائیں تو پھر نہ روح کچھ چیز ہے
اور نہ ذرہ کچھ حقیقت رکھتا ہے اس لئے انسان کی معرفت کا انتہائی نقطہ یہی ہے کہ یہ سب چیزیں
تتمه حقيقة الوحى
اس کے ہاتھ سے نکلی ہیں اور خدا اور روحوں میں رشتہ محبت کا بھی اسی وجہ سے ہے کہ یہ سب چیزیں
اس کے ہاتھ سے نکلی ہوئی ہیں اور اُسی نے اُن کی فطرت میں اپنی محبت کا نمک چھڑکا ہے۔ اگر یہ
نہ ہوتا تو عشق الہی محال تھا کیونکہ جانبین میں کوئی تعلق نہ تھا۔ بچہ ماں سے اسی وجہ سے محبت کرتا
ہے کہ اس کے پیٹ سے نکلا ہے اور ماں بھی اسی وجہ سے اُس سے محبت کرتی ہے کہ اس کے جگر کا
ٹکڑا ہے۔ پس چونکہ ہر ایک روح خدا کے ہاتھ سے نکلی ہے اس لئے اس محبوب حقیقی کی طلب میں
ہے پھر غلطی سے کوئی بت پرستی کرتا ہے۔ کوئی سورج کو پوجتا ہے کوئی چاند کے آگے جھکتا ہے کوئی پانی
کا پرستار ہے کوئی انسان کو خدا جانتا ہے۔ پس اس غلطی کی وجہ بھی اُس حقیقی محبوب کی طلب ہے جو
انسان کی فطرت میں ہے جس طرح بچہ کبھی ماں کی طلب میں دھو کہ کھا کر کسی دوسری عورت سے
چمٹ جاتا ہے اسی طرح تمام مخلوق پرست دھو کہ کھا کر دوسری چیزوں کی طرف جھک گئے ہیں ۔ خدا
کی شریعت ان غلطیوں کو دور کرنے کے لئے آئی ہے اور خدا کی شریعت وہی ہے جو اپنی پوری طاقت
کے ساتھ ان غلطیوں کو دور کر سکتی ہے اور غلطیوں کو وہی شریعت دور کرے گی جو چمکتے ہوئے نشانوں
کے ساتھ اُس محبوب حقیقی کا چہرہ دکھا دے گی کیونکہ اگر کوئی شریعت تازہ نشان دکھلانے پر قادر نہیں
تو وہ بھی ایک بت پیش کرتی ہے نہ خدا کو ۔ وہ خدایا پر میشر نہیں ہو سکتا جو اپنے ظہور کے لئے ہماری
منطق کا محتاج ہے اگر خدا ایسا ہی مردہ اور قدرت کی علامات سے محروم ہے جیسا کہ بت تو ایسے خدا
کو کون عارف قبول کر سکتا ہے پس سچی اور کامل شریعت وہی ہے جو زندہ خدا کو اُس کی قدرتوں اور
نشانوں کے ساتھ دکھلاتی ہے اور وہی ہے جس کے ذریعہ سے انسان شریعت کے دوسرے حصہ میں
بھی کامل ہو سکتا ہے اور شریعت کا دوسرا ٹکڑہ یہ ہے کہ انسان اُن تمام گناہوں سے پر ہیز کرے
جن کی جڑ ر بنی نوع پر ظلم ہے جیسے زنا کرنا ، چوری کرنا ، خون کرنا، جھوٹی گواہی دینا اور ہر ایک قسم کی
خیانت کرنا اور نیکی کرنے والے کے ساتھ بدی کرنا اور انسانی ہمدردی کا حق ادا نہ کرنا۔ پس اس
دوسرے حصہ شریعت کو حاصل کرنا بھی پہلے حصہ کے حصول پر موقوف ہے۔ اور ابھی ہم لکھ چکے
ہیں کہ پہلا حصہ یعنی خدا شناسی کسی طرح ممکن نہیں جب تک خدا کو اُس کی تازہ قدرتوں اور تازہ
نشانوں کے ساتھ شناخت نہ کیا جاوے ورنہ بغیر اس کے خدا پرستی بھی ایک بت پرستی ہے
کیونکہ جبکہ خدا محض ایک بت کی طرح ہے جو سوال کا جواب نہیں دے سکتا اور نہ کوئی قدرت دکھلا سکتا
تتمه حقيقة الوحى
ہے تو اُس میں اور ایک بت میں فرق کیا ہے۔ زندہ خدا کی علامات چاہئیں ۔ اور اگر وہ ہمارے سوال کا
جواب نہیں دے سکتا اور نہ کوئی قدرت دکھلا سکتا ہے تو کیونکر معلوم ہو کہ وہ موجود ہے۔ صرف اپنی خود
تراشیدہ باتوں سے کیونکر اُس کی ہستی ثابت ہو جبکہ ہر ایک انسان اپنی زندگی ثابت کرنے کا آپ ذمہ وار
ہے تو پھر کیا وجہ کہ خدا اپنی زندگی ثابت نہیں کر سکتا ۔ کیا خدا انسان سے بھی زیادہ کمزور ہے یا کیا اُس کی
قدرت آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہے اور اگر اب اُس میں کلام کرنے کی طاقت باقی نہیں رہی تو اس پر کیا
دلیل ہے کہ پہلے وہ طاقت موجود تھی اور اگر وہ اس زمانہ میں بول نہیں سکتا تو اس پر کیا دلیل ہے کہ
وہ اس زمانہ میں سن سکتا ہے اور دعائیں قبول کر سکتا ہے اور اگر کسی زمانہ میں اُس نے اپنی قدرتیں ظاہر
کی ہیں تو اب کیوں ظاہر نہیں کر سکتا تا دہریوں کے منہ میں خاک پڑے ۔ پس اے عزیز و ! وہ قادر خدا
جس کی ہم سب کو ضرورت ہے وہ اسلام ہی نے پیش کیا ہے۔ اسلام خدا کی قدرتوں کو ایسا ہی پیش کرتا
ہے جیسا کہ وہ پہلے ظہور میں آئی تھیں۔ یاد رکھو اور خوب یا درکھو کہ بغیر اس کے کہ خدا کی قدرتیں اور
خدا کے چمکتے ہوئے نشان ظاہر ہوں کوئی شخص خدا پر ایمان نہیں لا سکتا یہ سب جھوٹے قصے ہیں کہ ہم
پر میشر پر ایمان لائے ہیں خدا کی شناخت کرانے والے اس کے نشان ہیں اور اگر نشان نہیں تو خدا بھی
نہیں۔ پس اس لئے میں نے نمونہ کے طور پر محض ہمدردی کی راہ سے کتاب حقیقۃ الوحی کو تالیف کیا ہے اور
میں آپ لوگوں کو اُس پر میشر کی قسم دیتا ہوں جس پر ایمان لانا آپ لوگ اپنی زبان سے ظاہر کرتے ہیں کہ
ایک دفعہ اوّل سے آخر تک میری اس کتاب کو پڑھو اور ان نشانوں پر غور کرو جو اس میں لکھے گئے ہیں
پھر اگر اپنے مذہب میں اس کی نظیر نہ پاؤ تو خدا سے ڈر کر اس مذہب کو چھوڑ دو اور اسلام کو قبول کرو۔ وہ
مذہب کس کام کا ہے اور کیا فائدہ دے گا جو زندہ خدا تک زندہ نشانوں کے ساتھ رہبری نہیں کر سکتا۔ پھر
میں آپ لوگوں کو اسی پر میشر کی دوبارہ قسم دیتا ہوں کہ ضرور ایک مرتبہ میری اس کتاب حقیقۃ الوحی کو اؤل
سے آخر تک پڑھو اور سچ کہو کہ کیا آپ لوگ اپنے مذہب کی پابندی سے اُس زندہ خدا کو شناخت کر سکتے
ہیں۔ پھر میں تیسری مرتبہ اسی پر میشر کی قسم دیتا ہوں کہ دنیا ختم ہونے کو ہے اور خدا کا قہر ہرطرف نمودار ہے
ایک مرتبہ اول سے آخر تک میری کتاب حقیقۃ الوحی کو ضرور پڑھ لو ۔ خدا تمہیں ہدایت کرے۔ موت کا
اعتبار نہیں ۔ خدا وہی خدا ہے جو زندہ خدا ہے۔ والسلام علی من اتبع الهدى۔
المشتهر - میرزا غلام احمد مسیح موعود قادیانی
مطبوعه میگزین پریس قادیان