دعوتِ حق
حقیقةُ الوحی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تتمه حقيقة الوحى
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
دعوت حق
قُلْ إِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَبِدِينَ )
ان کو کہہ دے کہ اگر خدا کا کوئی فرزند ہوتا تو میں سب سے پہلے اُس کی پرستش کرتا ۔
یہ اشتہار پادری صاحبوں کی خدمت میں نہایت عجز اور ادب اور
انکسار سے لکھا جاتا ہے کہ اگر یہ سچ ہوتا کہ حضرت عیسی مسیح علیہ السلام
در حقیقت خدا کا فرزند ہوتا یا خدا ہوتا تو سب سے پہلے میں اُس کی پرستش
کرتا اور میں تمام ملک میں اُس کی خدائی کی اشاعت کرتا اور اگر چہ میں
دکھ اُٹھاتا اور مارا جاتا اور قتل کیا جاتا اور اُس کی راہ میں ٹکڑے ٹکڑے
کیا جا تا تب بھی میں اِس دعوت اور منادی سے باز نہ آتا لیکن اے
عزیز و ! خدا تم پر رحم کرے اور تمہاری آنکھیں کھولے ۔ حضرت عیسی
علیہ السلام خدا نہیں وہ صرف ایک نبی ہے ایک ذرہ اِس سے زیادہ نہیں
اور بخدا میں وہ سچی محبت اُس سے رکھتا ہوں جو تمہیں ہرگز نہیں اور جس
نور کے ساتھ میں اُسے شناخت کرتا ہوں تم ہرگز اُسے شناخت نہیں کر
سکتے ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ خدا کا ایک پیارا اور برگزیدہ نبی
تھا اور اُن میں سے تھا جن پر خدا کا ایک خاص فضل ہوتا ہے اور جو خدا
کے ہاتھ سے پاک کئے جاتے ہیں مگر خدا نہیں تھا اور نہ خدا کا بیٹا تھا ۔
الزخرف : ۸۲
تتمه حقيقة الوحى
میں نے یہ باتیں اپنی طرف سے نہیں کیں بلکہ وہ خدا جو زمین و آسمان
کا خالق ہے میرے پر ظاہر ہوا اور اُسی نے اس آخری زمانہ کے لئے مجھے
مسیح موعود کیا ۔ اُس نے مجھے بتلایا کہ سچ یہی ہے کہ یسوع ابن مریم نہ
خدا ہے نہ خدا کا بیٹا ہے اور اُسی نے میرے ساتھ ہمکلام ہو کر مجھے یہ بتلایا
کہ وہ نبی جس نے قرآن پیش کیا اور لوگوں کو اسلام کی طرف بلا یا وہ سچا نبی
ہے۔ اور وہی ہے جس کے قدموں کے نیچے نجات ہے اور بجز اس کی
متابعت کے ہرگز ہرگز کسی کو کوئی نور حاصل نہیں ہوگا اور جب میرے خدا
نے اُس نبی کی وقعت اور قدر اور عظمت میرے پر ظاہر کی تو میں کانپ اُٹھا
اور میرے بدن پر لرزہ پڑ گیا کیونکہ جیسا کہ حضرت عیسی مسیح کی تعریف میں
لوگ حد سے بڑھ گئے یہاں تک کہ اُن کو خدا بنا دیا ۔ اسی طرح اس مقدس
نبی کا لوگوں نے قدر شناخت نہیں کیا جیسا کہ حق شناخت کرنے کا تھا اور
جیسا کہ چاہیے۔ لوگوں کو اب تک اُس کی عظمتیں معلوم نہیں ۔ وہی ایک نبی ہے
جس نے توحید کا تخم ایسے طور پر بویا جو آج تک ضائع نہیں ہوا۔ وہی ایک
نبی ہے جو ایسے وقت میں آیا جب تمام دنیا بگڑ گئی تھی اور ایسے وقت میں گیا
جب ایک سمندر کی طرح تو حید کو دنیا میں پھیلا گیا اور وہی ایک نبی ہے جس
کے لئے ہر ایک زمانہ میں خدا اپنی غیرت دکھلاتا رہا ہے اور اس کی تصدیق
اور تائید کے لئے ہزار ہا معجزات ظاہر کرتا رہا ۔ اسی طرح اس زمانہ میں
بھی اس پاک نبی کی بہت توہین کی گئی اس لئے خدا کی غیرت نے جوش مارا
تتمه حقيقة الوحى
اور سب گذشتہ زمانوں سے زیادہ جوش مارا اور مجھے اُس نے مسیح موعود
کر کے بھیجا تا کہ میں اُس کی نبوت کے لئے تمام دنیا میں گواہی دوں اگر ﴿۷﴾
میں بے دلیل یہ دعویٰ کرتا ہوں تو جھوٹا ہوں لیکن اگر خدا اپنے نشانوں
کے ساتھ اِس طور سے میری گواہی دیتا ہے کہ اس زمانہ میں مشرق سے
مغرب تک اور شمال سے لے کر جنوب تک اس کی نظیر نہیں تو انصاف اور
خدا ترسی کا مقتضا یہی ہے کہ مجھے میری اس تمام تعلیم کے ساتھ قبول کریں ۔
خدا نے میرے لئے وہ نشان دکھائے کہ اگر وہ ان امتوں کے وقت نشان
دکھلائے جاتے جو پانی اور آگ اور ہوا سے ہلا ہلاک کی گئیں تو وہ ہلاک
نہ ہوتیں مگر اس زمانہ کے لوگوں کو میں کس سے تشبیہ دوں وہ اُس بدقسمت
کی طرح ہیں جس کی آنکھیں بھی ہیں پر دیکھتا نہیں اور کان بھی ہیں پر سنتا
نہیں اور عقل بھی ہے پر سمجھتا نہیں ۔ میں اُن کے لئے روتا ہوں اور وہ مجھ
پر ہنستے ہیں اور میں اُن کو زندگانی کا پانی دیتا ہوں اور وہ مجھ پر آگ
برساتے ہیں۔ خدا میرے پر نہ صرف اپنے قول سے ظاہر ہوا ہے بلکہ اپنے فعل
کے ساتھ بھی اُس نے میرے پر تجلی کی اور میرے لئے وہ کام دکھلائے
اور دکھلائے گا کہ جب تک کسی پر خدا کا خاص فضل نہ ہو اس کے
لئے یہ کام دکھلائے نہیں جاتے ۔ لوگوں نے مجھے چھوڑ دیا لیکن خدا نے مجھے
قبول کیا ۔ کون ہے جو ان نشانوں کے دکھلانے میں میرے مقابل پر آ سکتا
ہے ۔ میں ظاہر ہوا ہوں تا خدا میرے ذریعہ سے ظاہر ہو ۔ وہ ایک مخفی
خزانہ کی طرح تھا مگر اب اُس نے مجھے بھیج کر ارادہ کیا کہ تمام دہریوں اور