خدا کے انکار کی وجہ

ہستی باری تعالیٰ

مذہب کے متعلق گفتگو کر رہے تھے۔وہ کہنے لگے ہم تو قومی مذہب کی حمایت کر رہے تھے
نہ کہ خدا کو مان کر اس کے مذہب کی حمایت کرتے تھے۔یہ حمایت مذہب کی نہ تھی بلکہ
ہندوستانیت کی۔اس زمانہ میں خدا کا انکار حد سے بڑھا ہوا ہے اور یہاں تک دلیری سے
انکار کیا جاتا ہے کہ ایک دفعہ گفتگو کے درمیان میں انہیں طالب علموں میں سے ایک نے جو
نسلاً ہندو تھا میز پر تنکا پھینک کر کہا ئیں تو اس میز کو اُٹھا کر دکھا سکتا ہوں تمہارا خدا اس تنکے کو
اٹھا کر دکھا دے۔اس کی باتوں کا مجھ پر ایسا اثر ہوا کہ میں نے آتے ہی ایک ٹریکٹ لکھا
جس میں خدا تعالیٰ کی ہستی کے دلائل دیئے۔مگر آج اس سے زیادہ وسیع مضمون بیان کرنے
کا ارادہ ہے اگر خدا تعالیٰ توفیق دے۔خدا کے انکار کی وجہ
اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کا انکار بہت بڑھا ہوا ہے جس کا بڑا سبب تو یہ ہے کہ گناہ
کی کثرت کی وجہ سے تعلق باللہ نہیں رہا اور دلوں پر زنگ لگ گیا ہے۔دوسری وجہ یہ ہے
کہ انگریزی دان لوگ یورپ کے فلسفہ سے متاثر ہو کر مذہب سے دُور جا پڑے ہیں اور
دوسرے لوگوں نے ان کے اثر کو قبول کیا ہے۔یورپ کے فلسفہ کا اور فلسفیوں کے خدا
تعالیٰ سے اس قدر دور ہو جانے کا سبب یہ ہے کہ جب یورپ میں علمی ترقی ہونے لگی اور
طبعی اکتشافات کا سلسلہ شروع ہوا تو پادریوں
کو یہ بیوقوفی سو بھی کہ انہوں نے اس ترقی کو
مذہب کے خلاف سمجھا اور اس کی مخالفت شروع کر دی۔جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ جانتے
تھے کہ مسیحیت کی بنیاد ایسے اُصول پر ہے جن کو عقل رڈ کرتی ہے۔اگر لوگوں کی توجہ عقل
کی طرف ہوگئی تو اس کو کون مانے گا۔پس انہوں نے تصرف کو قائم رکھنے کے لئے جو اُن

کو عوام الناس پر حاصل تھا علوم ہی کی مخالفت شروع کر دی اور جو بات بھی علوم طبیعیہ
کے متعلق نئی دریافت ہوئی اسے کفر قرار دے دیا اور کہدیا کہ یہ مذہب کے خلاف
ہے اور اس کی طرف توجہ کرنا گناہ ہے۔چنانچہ ایک شخص نے جب دریافت کیا کہ
زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو اس کے متعلق پادریوں نے فتویٰ دیدیا کہ یہ مذہب
سے نکل گیا ہے۔آپ حیران ہونگے کہ زمین کے سورج کے گرد گھومنے کا دعوی کر کے
و شخص کس طرح مسیحیت سے نکل گیا مگر اس کا جواب آسان ہے۔پادریوں نے اس
کی وجہ یہ بتائی کہ خدا تعالیٰ کا کلام انسان پر نازل ہوا ہے اور انسان زمین پر بستا ہے
اس لئے زمین سب سے اعلیٰ ہوئی۔لیکن اگر زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو زمین
سورج کے مقابلہ میں ادنی ہوگی تو اس کی ذلت میں شبہ نہ رہا اور اس پر بسنے والے بھی
ذلیل ہو گئے اس بناء پر اس پر کفر کا فتویٰ دے دیا گیا اور اسے اتنا تنگ کیا گیا کہ آخر
اس نے ایک کتاب لکھی جس میں لکھا کہ میں نے سورج کے گرد زمین کے گھومنے کے
متعلق جو کچھ لکھا تھا اگر چہ عقل کے رو سے ایسا ہی ثابت ہوتا ہے مگر انسانی عقل ہے کیا
چیز کہ اس پر بھروسہ کیا جاوے۔اصل بات یہ ہے کہ شیطان چونکہ انسان اور خدا کا
دشمن ہے اور خدا کے نور کو دُنیا میں پھیلنے سے روکتا ہے اس لئے اس نے میرے دل
میں یہ خیال ڈال دیا اور مجھے اس وقت ایسا معلوم ہونے لگا کہ زمین گھومتی ہے۔یہ
عذر کر کے اس نے عقلمندوں کی نگاہ میں تو اپنے دعوئی کو پختہ کر دیا لیکن پادریوں نے
اپنی بیوقوفی سے سمجھا کہ اب اس کو عقل آگئی ہے اور اس کی توبہ قبول کی گئی۔اس قسم کی باتوں
کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایجادیں کرنے والے اور نئی نئی باتیں دریافت
کرنے والے خدا کے ہی خلاف ہو گئے۔انہوں نے سمجھا کہ اگر ثابت شدہ باتوں

اور آنکھوں دیکھی باتوں پر عقیدہ رکھنے سے خدا کے کلام کا انکار ہوتا ہے تو خدا کا کوئی
وجود ہی نہیں۔کیونکہ کس طرح ممکن ہے کہ خدا کا کلام کچھ اور کہے اور اس کا فعل کچھ
اور۔اس وجہ سے وہ مذہب کے خلاف ہو گئے اور فلسفی جو مذہب پر پہلے سے ہی
معترض تھے ان کے مددگار ہو گئے اور علوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ مذہب کی گرفت
بھی کم ہوتی چلی گئی۔مشرق میں جب ان علوم کا رواج ہو ا تو چونکہ کتابیں لکھنے والے مسیحیت سے تنگ
آکر دوسری حد کی طرف نکل گئے تھے جس طرح پادری ہر ایک علمی تحقیق کو کلام الہی کے
خلاف ثابت کرتے تھے۔انہوں نے ہر ایک علمی تحقیق سے یہ نتیجہ نکالنا شروع کیا کہ خدا ہی
کوئی نہیں اور ان کی کتب کے مطالعہ کا یہ نتیجہ نکلا کہ وہ دل جو پہلے ہی زنگ آلود تھے خدا
تعالیٰ کی طرف سے بالکل دُور جا پڑے اور طبائع دہریت کی طرف مائل ہو گئیں۔فلسفی خیالات کے متعلق ایک اور مصیبت ہے اس میں صرف دماغ کی تر و تازگی کا
سامان ہے، کرنا کرانا کچھ نہیں پڑتا اس لئے بہت سے لوگ اس کی طرف مائل ہو جاتے
ہیں۔اس کے خلاف مذہب پر غور و تدبر کرنے کا نتیجہ عملی اصلاح ہے جو لوگوں پر گراں گزرتی
ہے۔مثلاً جو شخص اسلام پر غور کرے گا اور اس کی خوبی کا قائل ہوگا اس کو ساتھ ساتھ کچھ کرنا
بھی ہوگا اور مذہب میں ترقی کے ساتھ ساتھ عمل میں بھی ترقی ہوتی چلی جائے گی۔اگر پہلے
فرض شروع کرے گا تو اور غور کرنے پر سنتیں بھی پڑھنے لگ جائے گا اور پھر جب اور غور
کرے گا تو اسے معلوم ہوگا نوافل بھی بہت مفید ہیں یہ بھی پڑھنے لگ جائے گا اور جوں جوں
غور کرے گا نوافل میں ترقی کرتا جائے گا۔غرض مذہب میں انسان جس قدر غور وفکر سے کام
لے گا اسی قدر زیادہ پابندیاں اپنے اوپر عائد کرتا جائے گا۔مگر فلسفہ میں یہ بات نہیں ہوتی

صرف دماغ تازہ کیا جاتا ہے اور عملی طور پر کیا کرایا کچھ نہیں جاتا اس لئے لوگ ادھر زیادہ
متوجہ ہو جاتے ہیں۔غرض دہریت اور خدا کے انکار کا اس زمانہ میں بڑا زور ہے۔ایک وجہ
اس انکار کی یہ بھی ہے کہ عام طور پر لوگ خود تحقیق نہیں کرتے بلکہ ان کے مذہب کی بنیاد
صرف ماں باپ کے ایمان پر ہوتی ہے اور جن لوگوں کی اپنی تحقیق کچھ ہو ہی نہیں وہ
اعتراض کا دفعیہ نہیں کر سکتے بلکہ جلد ان سے متاثر ہو جاتے ہیں۔کیونکہ ایک طرف سنی سنائی
بات ہوتی ہے اور دوسری طرف دلیل۔اگر وہ لوگ دل سے خدا تعالیٰ کو مانتے ہوتے تو اس
قدر دہریت نہ پھیلتی۔مثلاً یہ میز پڑی ہے یا یہ سائبان ہے۔اگر کوئی فلسفی کہے کہ یہ میں نہیں
یا یہ سائبان نہیں یا اس وقت سورج چڑھا ہو انہیں۔تو کیا یہ ممکن ہے کہ آپ لوگوں میں سے
کوئی اس کی بات مان لے۔اسی طرح اگر لوگوں نے خدا تعالیٰ کو دیکھا ہوتا اسے حقیقی طور پر
مانتے تو کس طرح ممکن تھا کہ خدا تعالیٰ کا انکار کرنے والوں کی بات مان لیتے۔بات یہی
ہے کہ ایسے لوگوں نے خود نخور نہیں کیا ہوتا دوسروں کے کہنے پر مانتے ہیں اس لئے اگر کوئی
ذرا ٹھوکر لگا دے تو کہیں کے کہیں جا گرتے ہیں۔ایسے لوگ اگر خدا تعالیٰ کی ہستی کا اقرار
کرتے ہیں تو اس لئے کہ بحثیں نہ کرنی پڑیں۔جیسے غیر احمد یوں کو جب کہیں کہ حضرت عیسی
کی وفات پر گفتگو کر لو تو اس سے بچنے کے لئے کہہ دیتے ہیں فرض کر لو حضرت عیسی مر گئے۔اسی طرح جو لوگ مثلاً مسلمانوں کے گھر پیدا ہوئے ہیں وہ اپنے قومی مذہب کو اپنے مذہب
کے خلاف دیکھ کر اور بحث سے بچنے کے لئے جب سوال ہو تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم خدا کو
مانتے ہیں اور بعض لوگ تو اپنے آپ کو ذہنی کشمکش سے بچانے کے لئے اپنے نفس کو بھی
دھو کے میں رکھتے ہیں اور جب ان کے دل میں شک پیدا ہو تو بلا کسی دلیل کے اس کو دبانے
کی کوشش کرتے ہیں۔یہ لوگ بھی درحقیقت دہر یہ ہیں گو بظاہر خدا کو مانتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی