اس دلیل کی کمزوری
ہستی باری تعالیٰ
رہے۔یہ عقیدہ پہلے پہل روما سے شروع ہوا۔وہاں تین قسم کے خدا مانے جاتے تھے۔ایک عوام کا خدا جسے کبھی عورت کے بھیس میں اور کبھی کسی اور شکل میں ظاہر ہونے والا قرار دیا
جاتا تھا۔دوسرا فلسفیوں کا جو بہت لطیف اور وراء الورامی سمجھا جاتا تھا۔تیسرا حکومت کا خدا
جس کا مطلب صرف یہ تھا کہ امن قائم رکھنے کے لئے ایک بالا ہستی کو منوانا عوام الناس کو
مجرموں سے بچانے کے لئے ضروری ہے۔اب یورپ بھی اس قسم کے خدا کا قائل ہے۔حالانکہ یہ دہریت ہے اور خدا تعالیٰ کی پاک ذات سے تمسخر۔اس دلیل کی کمزوری
خدا کے ماننے کے لئے یہ دلیل کہ اس کے ماننے سے امن قائم ہوتا ہے یورپ کی
دلیل ہے مگر یہ کوئی دلیل نہیں کیونکہ اگر فی الواقع خدا نہیں ہے تو پھر کیوں دھوکا دے کر لوگوں
سے خدا منوایا جائے۔دھوکا دے کر لوگوں کو گنا ہوں سے باز رکھنا خود ایک گناہ ہے۔اور پھر
یہ بھی تو سوال ہے کہ خدا تعالیٰ کا وجود ہی کوئی نہیں تو پھر گناہ کیا ہے ہے؟ خدا تعالیٰ کے نہ
ہونے کی صورت میں تو گناہ کی تعریف ہی بدلنی پڑے گی۔پس خدا تعالیٰ کے منوانے کی یہ
غرض اپنی ذات میں گناہ ہے اور لوگوں کو ذہنی غلامی میں پھنسائے رکھنا ہے اور دہریت
پیدا کرنا ہے۔کیونکہ جب ایک چیز کو اس کے اصل مقصود سے پھیر دیا جائے تو اس کی حقیقت
پر غور کرنے کی طرف توجہ ہی نہیں رہتی۔اصل جواب اس سوال کا کہ خدا تعالٰی پر کیوں
ایمان لایا جائے یہ ہے کہ چونکہ خدا تعالیٰ موجود ہے اس لئے اس پر ایمان لانا چاہیئے اور
دوسری صداقتوں کو جو ہم مانتے ہیں تو یہ سوچ کر تو نہیں مانتے کہ ان کے ماننے میں کیا فائدہ
ہے بلکہ اس لئے مانتے ہیں کہ وہ سچائیاں ہیں اور سچائیوں کو معلوم ہونے کے بعد نہ ماننا
جہالت اور حماقت ہے اور جبکہ نہایت چھوٹی چھوٹی صداقتوں کے دریافت کے لئے بغیر اس
کے کہ اس دریافت سے کسی فائدہ کی پہلے سے کوئی امید ہولوگ کوشش کرتے ہیں تو کیوں
استقدر اہم مسئلہ کی دریافت کی طرف توجہ نہ کی جائے جو پیدائش عالم کی حقیقت پر روشنی
ڈالتا ہے۔جب لوگوں نے زمین کے گھومنے یا اس کے گول ہونے یا ستاروں کے فاصلوں
پر غور کرنا شروع کیا تھا تو ان امور کی دریافت میں سوائے زیادتی علم کے اور کیا فائدہ سوچا
تھا۔پس اگر جزئیات کی دریافت کے متعلق بغیر کسی نفع کی امید کے کوشش کی جاتی رہی ہے
اور کی جاتی ہے تو ذات باری کے مسئلہ کے متعلق کیوں غور نہ کیا جائے؟ در حقیقت جولوگ یہ
سوال کرتے ہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق غور ہی کیوں کریں، وہ ایک رنگ میں
خدا تعالیٰ کی ذات کا انکار کرتے ہیں۔ان کی غرض اس علم سے جو فوائد مترتب ہوتے ہیں
ان کا معلوم کرنا نہیں ہوتا۔جب خدا کے نہ ماننے والوں کے سامنے مندرجہ بالا امر پیش کیا جاتا ہے تو وہ یہ
جواب دیتے ہیں کہ باقی باتیں تو اختیاری ہیں کسی کی مرضی ہو تو زمین کے گھومنے کی تحقیقات
کرے اور نہ ہو تو نہ کرے اسے کوئی مجبور نہیں کرتا مگر خدا کو تو جیز امنوایا جاتا ہے اور ہر ایک
کو مجبور کیا جاتا ہے کہ خُدا کے بارے میں تحقیقات کرے۔مگر یہ غلط ہے۔جس طرح ان
علوم کی اشاعت ہوتی ہے اسی طرح اس علم کی بھی اشاعت کی جاتی ہے۔جس طرح
دوسرے علوم خاص خاص لوگوں نے جنہوں نے اپنی عمریں ان کی دریافت میں صرف کی
ہیں دریافت کئے ہیں اسی طرح خدا تعالیٰ کی ہستی کا انکشاف بھی خاص خاص لوگوں پر جو
اس امر کے اہل ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا جلوہ کامل طور پر ان پر ظاہر ہوا ہے۔اور جب
ان پر حقیقت ظاہر ہو گئی ہے تو انہوں نے باقی دنیا کو اس صداقت کے تسلیم کرنے کی دعوت