لوگوں میں خدا کا خیال کس طرح پیدا ہوا؟
ہستی باری تعالیٰ
چوھتا جوار یہ ہے کہ یہاں یہ ہی نہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کے وجود پر غور ہی کیوں کریں کیونکہ غور
ہماری طرف سے شروع ہی نہیں ہوتا بلکہ خدا تعالیٰ خود اپنے ایلچی بھیج بھیج کر ہمیں اپنی طرف
بلاتا اور ہماری توجہ کو کھینچ رہا ہے۔پس جب بلاوا دوسری طرف سے آ رہا ہے تو یہ سوال ہی
غلط ہے کہ ہم کیوں خدا تعالیٰ کے وجود کے دریافت کرنے کی کوشش کریں۔جب آواز ادھر
سے آرہی ہے تو ہماری کوشش کا سوال ہی اُٹھ گیا۔اگر چلتے چلتے ایک چیز ہمارے سامنے
آجائے تو ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم اسے کیوں دیکھیں کیونکہ وہ چیز ہمارے ارادے سے پہلے
ہمارے سامنے آگئی ہے۔پس جب خدا تعالیٰ کی طرف سے اینچی ہماری طرف آ رہا ہے تو
اب اس سوال کے معنی ہی کیا ہوئے کہ ہم اس سوال پر کیوں غور کریں۔اس کا جواب صاف
ہے کہ اس لئے غور کریں کہ یہ سوال ہمارے سامنے آ گیا ہے اور ایسے رنگ میں آگیا ہے کہ
اس سے غفلت کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنے فرستادوں کا سلسلہ ایسا
چلایا ہے کہ ایک منکرِ خدا کہہ سکتا ہے کہ دق کر دیا ہے اور جب تک لوگ انکار کرتے
رہیں گے یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔حضرت نوح " ، حضرت ابراہیم ، حضرت موسیٰ،
حضرت عیسی ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود کے آنے پر بھی جو لوگ نہیں مانتے
اگر وہ انکار کرتے چلے جائیں گے تو پھر کسی اور رسول
کو بھیج دے گا۔لوگوں میں خدا کا خیال کس طرح پیدا ہوا؟
جب اس سوال کو اس طرح رد کیا جاتا ہے تو منکرانِ خُدا اور طرف رُخ بدلتے ہیں
۱۲ اور کہتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ فی الواقع ہوتا تو چاہئے تھا کہ خدا تعالیٰ کا خیال دُنیا میں الہام کے
ذریعہ سے پیدا ہوتا مگر ہم جیسا انسانی ارتقاء کی تاریخ کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ کسی
بالا ہستی کا خیال آہستہ آہستہ قوموں میں پیدا ہوا ہے۔چنانچہ وہ بیان کرتے ہیں کہ پہلے اقوام
میں ان اشیاء کی پرستش شروع ہوئی ہے جن سے انسان ڈرا ہے۔جس طرح ایک بچہ ڈر کر
لجاجت اور گریہ وزاری کرنے لگ جاتا ہے اسی طرح جب انسان بعض چیزوں سے مرعوب
ہوا اور ڈرا تو یہ ان کے آگے لجاجت کرنے لگا اور ہاتھ جوڑنے لگا اس سے عبادت پیدا ہوئی
پھر جوں جوں زمانہ گزرتا گیا اپنے سے بالا ہستیوں کا خیال راسخ ہوتا گیا اور تعلیم کی ترقی کے
ساتھ انسان نے ادنی چیزوں سے نظر اُٹھا کر صرف بالا ہستیوں کو پوجنا شروع کیا۔پھر کچھ
مدت کے بعد جب اور علمی ترقی ہوئی تو بالا ہستیاں غیر مادی قرار پا گئیں اور جن چیزوں کی پہلے
پرستش کی جاتی تھی وہ ان کا مظہر قرار پائیں اور آخری قدم یہ تھا کہ ایک واحد ہستی جو سب پر
فائق تھی تجویز ہوئی۔پس خدا تعالیٰ کا خیال بندے کی مخلوق ہے نہ کہ کوئی بالا ہستی بندے کی
خالق۔چنانچہ یہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ سب سے پہلا علم جو دنیا میں رائج ہوا ہے وہ علم
ہیئت تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ چونکہ سورج، چاند، ستارے سب سے زیادہ انسانی عقل کو
حیران کرنے والے تھے اس لئے سب سے پہلے انہی کو خدا قرار دیا گیا اور ان کی چالوں پر
غورشروع ہوا تا کہ معلوم ہو سکے کہ خدا کا منشاء کیا ہے اور اس سے علم ہیئت کی ترقی ہوئی۔علم
اور فکر کی ترقی سے متاثر ہو کر جب لوگوں نے اس خیال سے تسلی نہ پائی تو پنڈتوں نے ان
چیزوں کو بالا ہستیوں کے مظاہر قرار دے دیا پس خیالات کے اس ارتقاء سے معلوم ہوتا ہے
کہ خدا تعالے کا خیال انسانی دماغ کی ایجاد ہے نہ کہ کسی حقیقت پر مبنی یا کسی الہام کا نتیجہ
ہے۔اگر فی الواقع خدا ہوتا اور الہام سے دُنیا کو اس خیال کی طرف توجہ پیدا ہوتی تو
شروع سے ہی خدا تعالیٰ کی ذات کی نسبت مکمل اور صحیح عقیدہ دنیا میں موجود ہونا
چاہئے تھا۔یہ اعتراض واقع میں قابل غور ہے اور اس قابل ہے کہ اس کی طرف
توجہ کی جائے۔جن اقوام نے الہام کی تعریف کو موجودہ زمانہ کے اعتراضات سے
ڈر کر بدل دیا ہے انہوں نے تو اس اعتراض کا جواب نہایت آسانی سے دے دیا
ہے اور وہ یہ کہ جس خیال
کو تم نامکمل کہتے ہو اور جس تصویر کو تم ناقص کہتے ہو وہ بھی
الہام کے ذریعہ سے تھی اور چونکہ دنیا کی ذہنی ترقی ابتداء میں کامل نہ تھی اس لئے
خدا تعالیٰ نے اپنے وجود کو تمثیلی رنگ میں بنی نوع انسان میں ظاہر کیا تھا اور چونکہ
اصل چیز جس کی قدر کی جاسکتی ہے وہ تعلق ہے پس جو شخص بھی نیک نیتی سے سانپ یا
بچھو یا ستاروں کو خدا سمجھ کر پوجتا ہے وہ در حقیقت خدا کو ہی پوجتا ہے اور وہ بھی اپنی
عقل کے مطابق ایک الہام پر ہی عمل پیرا ہے۔پس اگر ابتداء میں خدا تعالیٰ کا خیال
ناقص تھا تو اس کا موجب یہ نہ تھا کہ انسان کے دماغ نے اس خیال کو ڈر سے پیدا کیا
بلکہ اس کا موجب یہ تھا کہ انسانی دماغ بوجہ ناقص ہونے کے خدا تعالیٰ کے خیال کو
مکمل صورت میں اخذ نہیں کر سکتا تھا اس لئے اس کی طاقتوں کے مطابق خدا تعالیٰ کا
خیال اس کے دماغ پر نقش کیا گیا اور خدا تعالیٰ کا وجود اسے مختلف مظاہر کی صورت
میں دکھایا گیا اور پھر یہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا یہ سچ نہیں کہ دنیا کی ہر اک شے
ایک بالا طاقت کی مظہر ہے؟
مجھے اس جواب کی صحت یا اس کے ستم پر اس وقت بحث کرنے کی ضرورت نہیں
مگر میں یہ
کہنا چاہتا ہوں کہ ہم لوگ جو لفظی الہام کے قائل ہیں یہ جواب منکرین خدا کے
سامنے پیش نہیں کر سکتے۔اگر الہام لفظوں میں نازل ہوتا ہے اور یقیناً ہوتا ہے تو خدا
۱۴ تعالیٰ کے وجود کو بنی نوع انسان کے سامنے بالکل ابتدائی زمانہ میں بھی اس رنگ میں
پیش کیا جا سکتا تھا کہ انسان محسوس کرے کہ خدا تعالیٰ کا وجود دوسری اشیاء سے جو مخلوق ہیں
بالکل الگ تھلگ ہے پس ہمیں اور قسم کے جوابوں کی ضرورت ہے۔میرے نزدیک اس اعتراض کا حقیقی جواب دینے سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ
اس اعتراض کی حقیقت کیا ہے؟ اگر ہم اس اعتراض کی حقیقت پر غور کریں تو پہلے اس کے
مندرجہ ذیل اجزاء معلوم ہوتے ہیں۔ا۔خدا تعالیٰ کا خیال ڈر اور حیرت سے پیدا ہوا ہے۔۲۔اس میں تدریجی ترقی ہوئی ہے۔اب
اگر یہ دونوں باتیں صحیح ہیں تو خدا تعالیٰ کے متعلق جو خیال بنی نوع انسان میں پیدا
ہوا ہے اس سے یہ ثابت ہونا چاہئے کہ سب سے پہلے جن چیزوں کی عبادت شروع ہوئی ہے
وہ وہی چیزیں ہیں جن سے سب سے پہلے بنی نوع انسان کو خوف پیدا ہوسکتا تھا۔اب اگر ذرا
بھی تدبر کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ سب سے پہلے انسان کو خوف درندوں سے ہو سکتا تھا کیونکہ
جس وقت انسان کے پاس حفاظت کا پورا سامان نہ تھا اور آبادیوں کا دستور نہ شروع ہوا تھا سب
سے زیادہ خطرہ درندوں سے ہی ہو سکتا تھا مگر ہم دیکھتے ہیں کہ درندوں کی پرستش کیڑوں کی
پرستش سے بہت کم ہے۔زیادہ تر سانپ کے پجاری ملتے ہیں۔شیروں اور بھیڑیوں کی پوجا
سانپ سے بہت کم ہوتی ہے حالانکہ سانپ چھپ کر حملہ کرتا ہے اور شیر ظاہر میں اور شیر کی آواز
ہے اور سانپ کی نہیں۔اور شیر کا جسم بڑا ہے اور سانپ کا نہیں۔اور بھیڑیے کا حال بھی شیر کی
طرح کا ہے۔پس اگر تدریجی ترقی ہوتی تو سب سے پہلے شیر اور بھیڑیے اور ریچھ وغیرہ کی
پرستش ہوتی مگر ان کی پرستش اس کثرت سے اور اس قدر پرانی نہیں ہے جس قدر کہ سانپ کی
۱۵ ہے جس سے معلوم ہوا کہ خدا کے خیال کے تدریجا پیدا ہونے کا خیال ہی غلط ہے۔علاوہ ازیں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ یہ اعتراض تب ہی پڑ سکتا تھا جبکہ تسلیم کیا
جائے کہ انسان اچانک دُنیا میں پیدا ہو گیا تھا اور اس وجہ سے اسے بعض چیزوں کو دیکھ کر
حیرت اور خوف پیدا ہو ا مگر یہ عقیدہ رکھ کر تو فورا ایک پالا رادہ ہستی کو تسلیم کرنا ہو گا جس نے
ارادہ کیا کہ انسان پیدا ہو اور وہ پیدا ہو گیا اور خود یہ عقیدہ ہی خدا تعالیٰ کے وجود کو ثابت کر
دے گا۔پس خدا تعالیٰ کے انکار کے ساتھ اس امر کو بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ انسان کی پیدائش
بتدریج اور مختلف تغییرات سے ہوئی ہے اور اس قسم کے معترضین کا عقیدہ بھی یہی ہے۔اب
اگر یہ بات درست ہے کہ انسان بتدریج مختلف حالتوں سے ترقی کرتا ہو ابنا ہے تو ساتھ ہی
یہ بھی ماننا پڑے گا کہ انسان بننے کی صورت میں اس نے چاند سورج ، ستاروں اور شیروں،
بھیٹریوں اور سانپوں کو اچانک نہیں دیکھا۔بلکہ وہ اس سے پہلی حالت میں بھی ان چیزوں کو
دیکھتا آیا ہے اور بعض کا مقابلہ کرتا چلا آیا ہے اور بعض کو قطعا نظر انداز کرتا آیا ہے۔پس
اگر جبکہ انسان بندر یا اس سے بڑھ کر کسی اور جانور کی صورت میں سانپ سے خوب آشنا تھا
بلکہ اس کا مقابلہ کیا کرتا تھا تو کیونکر ممکن ہے کہ جب وہ اس حالت سے ترقی کر جائے تو اسے
پوجنے لگ جائے۔یہ چیز نئی نہ تھی بلکہ ایسی چیز تھی جس سے وہ نسلاً بعد نسل واقف چلا آیا تھا
پس ارتقاء کا مسئلہ بھی اس خیال کو رڈ کر رہا ہے۔دوسرا جواب یہ ہے کہ اگر یہ درست ہے کہ
خوف و حیرت سے خدا کا خیال پیدا ہوا تو چاہئے تھا کہ سب سے پہلے چاند اور سورج کی
پرستش شروع ہوتی کیونکہ یہ وہ چیزیں ہیں جو سب کو اور سب سے پہلے نظر آتی ہیں۔لیکن ہم
دیکھتے ہیں کہ جانوروں کی پرستش ستارہ پرستی سے پہلے کی ہے۔حالانکہ سورج، چاند وغیرہ کو
ہر شخص شروع سے ہی دیکھتا چلا آیا ہے۔تیسرا جواب یہ ہے کہ یہ خیال ہی غلط ہے کہ پہلے