اہلِ یورپ کا اعتراض

ہستی باری تعالیٰ

۱۹ ی زمین بھی درونا کی ہے اور آسمان اپنے وسیع فضا سمیت بھی اسی کا ہے۔وہ شخص
آسمان سے بھی بھاگ کر نکل جائے وہ بھی بادشاہ رونا کی حکومت سے باہر نہیں جاسکتا۔“
اسی طرح آسٹریا کے قدیم وحشی باشندے نورینڈیئر (NURRENDIRE)
کو شریعت دینے والا خدا سمجھتے ہیں۔دومبو ایک پرانا وحشی قبیلہ نوریلی (NURELLI) کے نام سے ایک زبر دست خدا
کی پرستش کرتا ہے۔افریقہ کا مشہور مغربی بختو قبیلہ نزامی (NZAMBI) تمام دنیا کا پیدا
کرنے والا اور بنی نوع انسان کا باپ قرار دیا جاتا ہے۔پس اس قدر قدیمی اور وحشی قبائل کے اندر ایک زبر دست غیر مرئی خدا کا خیال پایا
جانا بتاتا ہے کہ آہستہ آہستہ خدا کا خیال نہیں پیدا ہو بلکہ الہامی طور پر آیا ہے۔اہل یورپ کا اعتراض
بعض لوگ اوپر کے بیان پر اعتراض کر سکتے ہیں کہ یہ تو مانا کہ ایک غیر مرئی قادر
مطلق خدا کا خیال پرانی اور قدیمی اقوام میں پایا جاتا ہے مگر یہ کس طرح معلوم ہو کہ یہ خیال
بھی ان قوموں میں پرانا ہے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو خود وحشی قبائل میں الہام کا خیال موجود ہے پرانے
سے پرانے قبائل کو لیا جائے وحشی سے وحشی قبائل کی روایات پر غور کیا جائے تو ان میں
الہام کا خیال موجود ہے اور وہ یقین کرتی ہیں کہ ان کے پاس جو قانون ہے وہ خدا تعالیٰ
نے الہام کیا ہے۔پس یہ شہادت جوان اقوام کی ہے جو الہام یا عدم الہام کی حقیقت
سے ناواقف ہے بتاتا ہے کہ یہ خیال کسی تدریجی ترقی کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ الہام کے

ذریعہ سے قدیم زمانہ سے چلا آتا ہے۔مثال کے طور پر ہم ویدوں کو لیتے ہیں۔ان
سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ دین اور شریعت کے عالم بالا سے نازل ہونے کا خیال بہت
پرانا ہے۔آسٹریلیا کے وحشی قبائل دنیا کی قدیم ترین حالت کے نمائندے ہیں ان سے جب
پوچھا جائے کہ وہ کیوں بعض رسوم کی پابندی کرتے ہیں تو وہ یہ جواب دیتے ہیں کہ نر ٹیڈ ٹر
نے ان کو ایسا ہی حکم دیا ہے یعنی خدا نے۔امریکہ کے پرانے قبائل میں بھی یہ خیال موجود ہے کہ ان کے قوانین الہام کے
ذریعہ سے بنے ہیں۔یہ شہادتیں بتاتی ہیں کہ تدریجی ترقی سے یہ خیالات پیدا نہیں ہوئے بلکہ کسی ایک
شخص کی معرفت جو اپنے آپ کو لہم قرار دیتا تھا مختلف قبائل میں پھیلے۔لوگ ان اشخاص کو
جھوٹا کہہ سکتے ہیں، فریبی کہہ سکتے ہیں مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ خیالات تدریجی ترقی کا نتیجہ
تھے در نہ یہ روایات قدیم وحشی قبائل میں نہ پائی جاتیں۔دوسرا جواب یہ ہے کہ آثار قدیمہ سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ بہت سی قومیں جن
میں اب مشرکانہ خیالات ہیں ابتداء میں ان میں ایک خدا کی پرستش تھی۔چنانچہ میگز ایک
محقق ہے اس نے چین کے متعلق تحقیقات کی ہے کہ گو وہاں ہر چیز کا الگ خدا مانتے ہیں
آگ کا خدا، چولہے کا خدا، توے کا خدا غرضیکہ ہر چیز کا خدا الگ الگ ہے گویا ہندوستان
سے بھی بڑھ کر شرک ہے کہ جہاں صرف ۳۳ کروڑ دیوتا سمجھا جاتا ہے لیکن پرانے زمانہ
میں وہاں ایک ہی خدا کی پرستش کی جاتی تھی۔اسی طرح بابل کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے۔بابل وہ شہر ہے جسے ہمارے ملک کے بچے بھی جانتے ہیں اور ہاروت ماروت کے قصے کی

آج 10 میں سے 10 باقی