مجمل جواب

ہستی باری تعالیٰ

۲۳ توحید کے بلند مقام سے چل کر شرک کی تاریکیوں میں آگری تو کیوں نہ سمجھا جائے کہ پرانی
اقوام جن میں شرک پایا جاتا ہے اسی طرح خالص توحید کے نقطہ سے شروع ہوئی تھیں مگر پھر
تنزل اور جہالت کے زمانہ میں اصل تعلیم کو بھلا بیٹھیں۔غرض عقلا اور نقلاً یہ ہرگز محال نہیں کہ خدا تعالیٰ کا خیال قدیم سے چلا آیا ہو بلکہ عقل
اور نقل دونوں اس امر کی تصدیق کرتی ہیں کہ یہ خیال قدیم سے اور الہام کے ذریعہ سے دنیا
میں چلا آیا ہے اور مشرکانہ خیالات بعد کے ہیں۔پس منکرین خدا کا یہ اعتراض کہ اگر خدا
تعالی واقعہ میں ہوتا تو ابتداء میں ایک خدا کا خیال ہوتا باطل ہے اور اس اعتراض کی بنیا د غلط
واقعات پر رکھی گئی ہے۔اگر خدا ہے تو دکھاؤ
ان ابتدائی بحثوں کے بعد جب خدا تعالیٰ کے وجود کے متعلق فکر کرنے کی ضرورت
ثابت ہو جاتی ہے اور اس کے بغیر کوئی چارہ نظر نہیں آتا تو منکرین خدا یہ کہ دیا کرتے ہیں کہ
اچھا ہم ماننے کو تیار ہیں لیکن تم خدا ہمیں دکھا دو۔چنانچہ پڑھے لکھے دہر یہ تک بھی یہی کہتے
ہیں کہ لاؤ خدا دکھا دو پھر ہم مان لیں گے۔اگر خدا ہے تو چاہئے تھا کہ آسمان سے آواز آتی
کہ میرے بندو ا کٹھے ہو جاؤ میں تمہیں اپنا منہ دکھاتا ہوں۔اگر صبح و شام اسی طرح ہوتا تو
سب لوگ خدا کو مان لیتے۔پس اگر خدا ہے تو دکھا دو ہم مان لیں گے۔مجمل جواب
اس کا مجمل جواب تو یہ ہے جو صوفیاء نے دیا ہے کہ وہ قریب ہے اور سب سے زیادہ

۲۴ قریب۔اور وہ دُور ہے اور سب سے زیادہ دُور۔اور بہت ہی قریب کی چیز بھی دکھائی نہیں
دیتی اور بہت دور کی بھی دکھائی نہیں دیتی۔پس خدا تعالیٰ جو بندہ سے نہایت دور ہے بندہ
اسے دیکھ نہیں سکتا۔اور اسی طرح وہ بندہ سے اس قدر قریب ہے کہ حبل الورید سے بھی زیادہ
قریب ہے اس لئے بھی نظر نہیں آتا۔کیا کبھی کسی نے اپنی حبل الورید دیکھی ہے یا اگر کوئی
پانی میں منہ ڈال لے تو اپنے آپ کو دیکھ سکتا ہے؟ پس ایک بات تو خدا کے متعلق ہم یہی
کہتے ہیں کہ وہ چونکہ اتنا قریب ہے کہ حبل الورید سے بھی زیادہ قریب ہے اس لئے انسان
اسے دیکھ نہیں سکتا۔انہی دنوں ایک دوست نے سنایا کہ ایک شخص جرمنی وغیرہ سے ہو کر آیا
ہمیں نماز پڑھتے دیکھ کر کہنے لگا اس قسم کی ورزش کا کیا فائدہ؟ اس کی بجائے کوئی اور معقول
ورزش کر لیا کرو جس کا کچھ فائدہ بھی ہو۔اسے کہا گیا یہ ورزش نہیں بلکہ عبادت ہے۔اس
نے کہا کس کی عبادت؟ کہا گیا خدا کی عبادت۔اس نے کہا خدا کہاں ہے؟ اگر ہے تو
دکھاؤ۔حسین تو اپنے آپ کو دکھاتے ہیں۔اگر خدا سب سے زیادہ حسین ہے تو کیوں چھپا
ہوا ہے؟ اس دوست نے کہا کہ میں نے کاغذ پر اللہ لکھ کر دُور سے اسے دکھایا اس نے کہا
کچھ نہیں نظر آتا۔پھر اسے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں یہ بھی فرماتا ہے کہ نَحْنُ أَقْرَبُ
إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ - (ق: ۱۷) میں انسان سے اس کی شاہ رگ سے بھی زیادہ قریب
ہوں اور اس کاغذ کو اس کی آنکھوں کے بالکل قریب رکھ دیا اور کہا بتاؤ اب تمہیں کیا نظر آتا
ہے اس نے کہا اب تو کچھ نہیں نظر آتا۔اس پر اسے بتایا گیا کہ جب خدا اس سے بھی زیادہ
قریب ہے تو وہ تمہیں ان آنکھوں سے کس طرح نظر آجائے۔تو خدا کو دیکھنے کا مطالبہ کرنے
والوں کو مجمل جواب تو یہ دیا جاتا ہے کہ چونکہ خدا قریب سے قریب اور بعید سے بعید ہے
اس لئے ان دونوں وجہ سے نظر نہیں آتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی