ہر چیز دیکھ کر نہیں مانی جاتی
ہستی باری تعالیٰ
۲۵
ہر چیز کے دیکھنے کا طریق الگ ہے اور اس کا حقیقی جواب یہ ہے کہ ہر چیز کے دیکھنے اور معلوم کرنے کا طریق الگ ہے
اور یہ کہنا کہ دوسری چیزوں کی طرح ہی خدا بھی ہمیں دکھاؤ نہایت ہی بیہودہ اور خلاف عقل
سوال ہے۔ہم نے کب کہا ہے کہ خدا کوئی مادی چیز ہے جسے اور مادی چیزوں کی طرح دیکھا
جاسکتا ہے۔کہتے ہیں کسی نے نبوت کا دعویٰ کیا تھا وہ بادشاہ کے پاس جا کر کہنے لگا میں نبی
ہوں مجھے قبول کرو۔بادشاہ نے کہا کس طرح معلوم ہو کہ تم نبی ہو۔وزیر نے کہا یہ تو کوئی
مشکل بات نہیں۔ابھی اس کا فیصلہ ہو جاتا ہے۔یہ کہہ کر اس نے اس مدعی نبوت کے سامنے
ایک تالا رکھ دیا اور کہا اگر تم نبی ہو تو اسے کھول دو۔اس نے کہا میں نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا
ہے نہ کہ لوہار ہونے کا کہ تالہ کھولوں۔یہی حال ان لوگوں کا ہے جو کہلاتے تو فلاسفر یعنی عقلمند
ہیں مگر خدا کے متعلق اس قسم کا مطالبہ کرتے ہیں جس قسم کا وزیر نے مدعی نبوت سے کیا تھا۔انہیں اتنا تو سمجھنا چاہئے کہ ہم آٹے کا خدا نہیں مانتے اور نہ پتھر کا خدا مانتے ہیں۔اگر اس
قسم کے خداؤں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو مندروں میں دیکھ لیں۔ہم تو یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک
وراء الورا کی ہستی مانتے ہیں۔ہر چیز دیکھ کر نہیں مانی جاتی
اور یہ صاف بات ہے کہ دُنیا کی ہر ایک چیز دیکھ کر ہی نہیں مانی جاتی۔بلکہ اور
طریقوں سے بھی مانی جاتی ہے۔مادہ اشیاء میں سے بھی بعض کے وجود کا علم سونگھنے سے بعض
کا چکھنے سے بعض کا ٹولنے سے بعض کا سننے سے معلوم ہوتا ہے۔پس اگر کوئی کہے کہ گلاب
۲۶ کے پھول کی خوشبو مجھے دکھا دو یا لوہے کی سختی مجھے دکھا دو یا خوبصورت آواز دکھا دو۔تو وہ
شخص نہایت ہی نادان ہوگا اور جب مادی چیزوں میں سے بھی سب کی سب دیکھنے سے
نہیں مانی جاتیں۔تو پھر خدا تعالیٰ کے متعلق یہ کہنا کہ ہم اسے دیکھے بغیر نہیں مانیں گے
کس قدر نادانی ہے۔علاوہ ازیں سب چیزیں حواسِ خمسہ سے بھی نہیں معلوم کی جا
سکتیں۔بعض قیاس سے بھی معلوم کی جاتی ہیں۔ایسی چیز میں نہ سونگھی جاتی ہیں نہ چکھی
جاتی ہیں نہ دیکھی جاتی ہیں نہ ٹولی جاتی ہیں نہ سنی جاتی ہیں۔جیسے غصہ ہے۔کس طرح پتہ
لگتا ہے کہ فلاں میں غصہ ہے؟ کیا چھو کر پائن کر یا چکھ کر یا دیکھ کر یا سونگھ کر۔ان پانچوں
طریقوں میں سے کسی سے بھی اس کا پتہ نہیں لگایا جاسکتا۔پھر کیونکر معلوم ہوتا ہے کہ غصہ
کوئی چیز ہے اور لوگوں کو آیا کرتا ہے۔اس طرح کہ انسان سمجھتا ہے کہ میں بھی آدمی
ہوں اور دوسرے بھی آدمی ہیں پس وہ اپنے غصہ کی حالت کی کیفیات کو جب دوسروں کی
ویسی ہی کیفیات سے ملا کر دیکھتا ہے تو سمجھ لیتا ہے کہ یہ چیز اوروں میں بھی پائی جاتی ہے
اور جس وقت وہ کیفیات دوسرے میں دیکھتا ہے خیال کر لیتا ہے کہ اس وقت اس کو غصہ
آیا ہوا ہے۔اسی طرح اور کئی باتیں ہیں جو دوسرے کی کیفیت کو اپنے اوپر چسپاں
کرنے سے معلوم ہوتی ہیں۔مثلا درد ہے۔نہ یہ چکھی جاتی ہے نہ سونگھی جاتی ہے نہ دیکھی
جاتی ہے نہ چھوٹی جاتی ہے نہ سنی جاتی ہے۔پھر کس طرح پتہ لگایا جاتا ہے کہ کسی شخص کو
واقع میں درد ہے اور کس طرح ہے اس طرح کہ اپنے نفس پر وہ حالت گزری ہوئی ہوتی
ہے اور اس کے آثار کا علم ہوتا ہے اس لئے جب کوئی کہتا ہے کہ مجھے فلاں جگہ درد ہے تو
دوسرے انسان اس کی شکل اور حالت کو دیکھ کر درد کا حال معلوم کر لیتے ہیں اور اپنے
تجربہ کی بناء پر جو تکلیف اسے ہورہی ہوتی ہے اس کا اندازہ کر لیتے ہیں۔
۲۷ غرض بعض چیزیں ایسی ہیں کہ ان کا علم حواس خمسہ سے بھی نہیں ہو سکتا۔ان
چیزوں کی بھی دو قسمیں ہیں ایک وہ جو قیاس سے معلوم ہوتی ہیں دوسری وہ جو اندرونی
حسوں سے معلوم ہوتی ہیں۔مثلاً غیر کا غصہ تو قیاس سے معلوم ہوسکتا ہے۔لیکن اپنے
آپ کو جب غصہ یا پیار آتا ہے تو اس کا پتہ قیاس سے نہیں لگایا جاتا اور نہ وہ سونگھنے ،
دیکھنے، سننے اور چھونے سے معلوم ہوتا ہے بلکہ انسان کی اندرونی حسیں اسے
محسوس کرتی ہیں۔پھر بعض ایسی چیزیں ہیں کہ ان کے اثرات سے ان کو معلوم کرتے ہیں جیسے
مقناطیس ہے اسے جب لوہے کے پاس رکھا جائے تو اسے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے
اس سے ہم سمجھ لیتے ہیں کہ اس میں جذب کی طاقت ہے اور جب اس امر کا ہم بار
بار تجربہ کر لیتے ہیں تو ہمیں اور بھی یقین ہو جاتا ہے اور اگر اس کے اثر کو ہم منتقل کر
سکیں تو اس سے ہمارا یقین اور بھی بڑھ جاتا ہے۔کیونکہ اس سے معلوم ہو جاتا ہے
کہ وہ حقیقتا کوئی وجود رکھتی تھی جس کی وجہ سے منتقل بھی ہوگئی۔اس طاقت مقناطیسی کو
ہم دیکھ کر یا سونگھ کر یا چکھ کر یا چھو کر یا سن کر نہیں مانتے۔بلکہ اس کے اثر کی وجہ سے
مانتے ہیں۔اس قسم کی اشیاء بھی لاکھوں کروڑوں ہیں اور کوئی عقلمند ان کا انکار نہیں
کرتا۔پس جبکہ دنیوی اور مادی اشیاء میں حواس خمسہ کے سوا اور ذرائع سے بھی
انسان چیزوں کے وجود کا پتہ لگایا کرتا ہے تو خدا تعالیٰ جو مادی نہیں اس کے متعلق یہ
شرط کیونکر لگائی جا سکتی ہے کہ اسے دکھا دو یا حواس خمسہ کے ذریعہ سے اس کا ثبوت
دو۔ثبوت بیشک ہر دعوئی کے لئے ضروری ہے مگر وہ ثبوت دعویٰ کے مطابق ہوتا ہے
نہ کہ بے تعلق اور بے جوڑ۔