ہستی باری تعالٰی کی پہلی دلیل

ہستی باری تعالیٰ

۲۸ خدا تعالیٰ کی ذات
خدا تعالیٰ کی ذات کیسی ہے؟ اس کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے لا تُدْرِكُهُ
الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ (الانعام : ۱۰۴) ابصار علم کو بھی
کہتے ہیں۔اس لئے اس کا یہ مطلب ہوا کہ تم خدا کو ان ظاہری آنکھوں سے ہی نہیں بلکہ
اپنے علم اور فہم سے بھی نہیں دیکھ یا معلوم کر سکتے۔مگر جب اللہ تعالیٰ خود تم پر اپنا اثر ڈالے تو
جس طرح لوہے پر مقناطیس کا اثر پڑنے سے مقناطیس کا پتہ لگ سکتا ہے اسی طرح تم خدا
کے اثر سے اس کو معلوم کر سکتے ہو۔اس مرحلہ پر پہنچ کر منکرین خدا کا یہ سوال ہوتا ہے کہ اچھا جس طرح تم چاہو خدا کی
ہستی کو ثابت کرو اور جو ثبوت اس کے ہونے کے ہو سکتے ہیں وہ دو۔اس لئے اب وہ دلائل
بیان کئے جاتے ہیں جن سے خدا کی ہستی ثابت ہوتی ہے۔ہستی باری کی پہلی دلیل
اس کے لئے پہلی دلیل تو ہم قبولیت عامہ کی لیتے ہیں یعنی یہ کہ خدا کا خیال ہر قوم
میں پایا جاتا ہے اور خدا کے بڑے سے بڑے منکر بھی اسے تسلیم کرتے ہیں کہ قبولیت عامہ
بہت بڑی دلیل ہے۔چنانچہ سپنسر سےجود ہریت کا بانی ہوا ہے۔(اگر چہ اس نے اس کا دعویٰ
نہیں کیا لیکن اس کی کتابوں پر دہریت کی بنیاد رکھی گئی ہے ) اس نے لکھا ہے کہ جس بات کو
ساری دُنیا مانتی ہو وہ بالکل غلط نہیں ہو سکتی اس کی ضرور کچھ نہ کچھ حقیقت ہوتی ہے۔پس جبکہ
ہم ساری اقوام کو دیکھتے ہیں کہ ان میں خدا کا خیال پایا جاتا ہے جیسا کہ ابھی میں نے بتایا

۲۹
هستی باری تعالیٰ
ہے تو یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ خیال کہیں سے نکلا ہے چنانچہ خدا تعالیٰ نے اس دلیل کو
پیش کیا ہے۔فرماتا ہے۔اِن مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (الفاطر: ۲۵ ) کہ کوئی قوم دنیا
کی ایسی نہیں جس میں میرے پکارنے والے نہیں پھر گئے اور یہ نہیں بتا گئے کہ میں
ہوں۔یہی ہر قوم میں پھرنے والے تھے جنہوں نے ان میں خدا کے ہونے کا خیال
پھیلا یا۔پس یہ قبولیت عامہ کی دلیل ہے۔دہریت نے اس کے مقابلہ میں بڑے زور
لگائے اور آج ہی نہیں بلکہ پہلے سے لگا رہی ہے مگر پھر بھی دہریت ہی مغلوب ہوتی رہی
اور خدا کے ماننے والے ہمیشہ سے غالب ہوتے رہے۔اور یہ بھی ثابت ہے کہ دہریے
بھی مرتے وقت یہی کہتے رہے ہیں کہ ہم خدا کی ہستی کا انکار نہیں کرتے ممکن ہے کہ خدا
ہو۔چنانچہ ولایت میں ایک دہریے نے مرتے وقت بہت بڑی جائیداد اس بات کے
لئے وقف کی کہ اس کے ذریعہ خدا کی ہستی پر بحث جاری رہے۔منکرین خدا کے متعلق تو
اس قسم کی باتیں ثابت ہیں مگر خدا کے ماننے والوں میں سے کبھی کسی نے مرتے وقت
نہیں کہا کہ شاید خدا نہ ہو۔حضرت مسیح موعود سنایا کرتے تھے کہ ہمارے ( ہمارے سے مراد حضرت خلیفہ اسیح
الثانی ہیں ) ماموں میر محمد اسمعیل صاحب کے ساتھ ایک دہر یہ پڑھا کرتا تھا۔ایک دفعہ
زلزلہ جو آیا تو اس کے منہ سے بے اختیار رام رام نکل گیا۔میر صاحب نے جب اس سے
پوچھا کہ تم تو خدا کے منکر ہو پھر تم نے رام رام کیوں کہا؟ کہنے لگا غلطی ہو گئی یونہی منہ سے نکل
گیا۔مگر اصل بات یہ ہے کہ دہریے جہالت پر ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے ماننے والے علم
پر اس لئے مرتے وقت یا خوف کے وقت وہ یہ یہ کہتا ہے کہ ممکن ہے میں ہی غلطی پر ہوں۔ورنہ اگر وہ علم پر ہوتا تو اس کی بجائے یہ ہوتا کہ مرتے وقت دہر یہ دوسروں کو کہتا کہ خدا کے

آج 10 میں سے 10 باقی