خدا کے سوا ہر چیز دوسری کی محتاج ہے
ہستی باری تعالیٰ
۳۲ ہے۔صمد کے معنی ہوتے ہیں کہ وہ کسی کا محتاج نہ ہو اور باقی چیز میں اس کی محتاج ہوں۔اب
اس حقیقت کو دنیا میں دیکھو کس طرح واضح طور پر ہر جگہ اس کا ثبوت ملتا ہے۔دنیا کی کوئی چیز
نہیں جو اپنی ذات میں کامل ہو۔ہر چیز اپنے وجود کے لئے دوسری اشیاء کی محتاج ہے اور
بغیر ان کے قائم نہیں رہ سکتی۔خدا کے سوا ہر چیز دوسری کی محتاج ہے
ELEMENTS کے باریک سے باریک ذرات کی طرف چلے جاؤ۔ہر ایک
ذرہ کا دوسرے ذرہ پر اثر پڑ رہا ہے۔کہیں نور کا اثر ہورہا ہے۔کہیں اینتھر کا اثر ہورہا ہے۔انسان کامل چیز سمجھی جاتی ہے لیکن یہ پانی روٹی اور ہوا کا محتاج ہے۔سورج ہے جو گیس کا
محتاج ہے۔اپنے حجم کو قائم رکھنے کے لئے دوسرے سیاروں سے مواد لینے کا محتاج ہے اور
بیسیوں اشیاء کا محتاج ہے۔زمین ہے تو وہ اپنے وجود کے قیام کے لئے کہیں دوسرے
ستاروں کی کشش کی کہیں کرہ ہوا کی۔ایتھر کی۔نئے مادہ کی محتاج ہے۔غرض کسی بڑی سے
بڑی چیز کولیکر باریک در باریک کرتے جاؤ تو محتاج ہی محتاج ثابت ہوگی۔پس جب ہر چیز
جو ہمیں دُنیا میں نظر آتی ہے وہ اپنے وجود کے لئے دوسری اشیاء کی محتاج ہے اور یہ احتیاج بتا
رہی ہے کہ دنیا کا کارخانہ اپنی ذات میں قائم نہیں بلکہ اس کا چلانے والا کوئی اور ہے کیونکہ
محتاج الی الغیر چیز اپنی خالق آپ
نہیں ہوسکتی نہ ہمیشہ سے ہو سکتی ہے۔کوئی کہہ سکتا ہے کہ چیزوں کی یہ احتیاج موجودہ تحقیقات کی رو سے ہے جب
تحقیقات مکمل ہو جائیں گی تو شاید ثابت ہو جائے کہ بحیثیت مجموعی دُنیا کسی کی محتاج نہیں۔اول تو اس کا یہ جواب ہے کہ شاید نی تحقیق سے دنیا کی احتیاج اور بھی واضح ہو جائے اور اس
کے خالق کا وجود اور بھی زیادہ روشن ہو جائے۔پس یہ کوئی اعتراض نہیں۔اس وقت تک
تحقیقات کے کئی دور بدلے ہیں مگر یہ مسئلہ زیادہ سے زیادہ قائم ہوا ہے کبھی اس کے خلاف
کوئی بات ثابت نہیں ہوئی۔پس ہر جدید تحقیق کے بعد اس اصل کا اور بھی زیادہ پختہ ہو جانا
ہی اس امر کا ثبوت ہے کہ آئندہ تحقیق اسے باطل نہیں کرے گی بلکہ ثابت کرے گی۔لیکن
اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ کوئی ایسا ذرہ معلوم ہو جائے جو اپنی ذات میں کامل ہو تو پھر بھی
اس کے جوڑنے جاڑنے والے کی ضرورت رہے گی۔لیکن درحقیقت یہ عقلاً محال ہے کہ
کوئی ذرہ اپنی ذات میں کامل ہو بغیر بالا رادہ ہستی کے اور قادر مطلق وجود کے یہ طاقت کسی
میں نہیں پائی جاسکتی۔پھر یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ مادہ جسے اپنی ذات میں مکمل قرار دیا جائے اس
کے لئے دوسری شکل اختیار کرنا ناممکن ہے۔کیونکہ تغییر دوسری شے سے ملنے سے ہوتا ہے اور
ملنے کی طاقت اس میں ہوتی ہے جو نا مکمل ہو۔کامل تھے چونکہ تغیر قبول نہیں کرتی وہ کسی اور
چیز سے حقیقی طور پر مل بھی نہیں سکتی۔اس کا ملنا ایسا ہی ہو سکتا ہے جس طرح کہ کھانڈ کے
ذرے آپس میں ملکر پھر کھانڈ کی کھانڈ ہی رہتے ہیں۔پس اگر ایسا کوئی ذرہ فی الواقع ہے تو
یہ دنیا اس سے پیدا ہی نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ دنیا تو بے تعداد تغیرات کا مقام ہے۔غرض
کائنات عالم پر غور کرنے سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ یہاں
کی ہر چیز تغیر پذیر ہے اور اپنی
ہستی کے قیام کے لئے دوسروں کی محتاج اس لئے کسی ایسی ہستی کا ماننا جو ان محتاج ہستیوں کو
وجود میں لانے والی ہو اور ایک قانون کے ماتحت چلانے والی ہوضروری ہے۔بعض لوگ
کہتے ہیں کہ ایک مخفی طاقت سے یہ سب کچھ ہوتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ وہ مخفی طاقت بالا رادہ
ہے یا بلا ارادہ۔اگر بلا ارادہ ہے تو وہ خود دوسری چیزوں سے پیدا ہوتی ہے کیونکہ تمام