تیسری دلیل مسئلہ ارتقاء
ہستی باری تعالیٰ
مسم طاقتیں دوسری چیزوں کی حرکت یا با ہمی ترکیب سے پیدا ہوتی ہیں اور اگر بالا رادہ ہے تو
ہمارا دعویٰ ثابت ہے۔ہم بھی تو ایسی ہی طاقت کو منوانا چاہتے ہیں۔غرض کہ اللهُ الصَّمَدُ
میں خدا تعالیٰ کے وجود کی ایک نہایت عجب دلیل دی گئی ہے۔تیری دلیل مسئله ارتقاء
وہ مسئلہ جو خدا کے وجود کے خلاف سب سے زیادہ پیش کیا جاتا ہے ارتقاء کا مسئلہ
ہے۔یعنی یہ دنیا جو ہمیں نظر آتی ہے پہلے دن سے اسی طرح نہیں چلی آئی بلکہ پہلے باریک
ذرات تھے جو لاکھوں سال بعد ایک سے دو ہوئے ، دو سے تین ، پھر چار، پانچ حتی کہ اس
طرح بڑھتے گئے۔ادھر نباتات اور حیوانات میں اسی طرح آہستہ آہستہ ترقی ہوتی گئی۔جو بہتر نسل تھی وہ اور زیادہ بہتر پیدا کرتی گئی حتی کے بندر بن گیا اور پھر اس سے اوپر بعض
اور جانور اور پھر ان سے آدمی بنے۔ہم اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ بند ر سے انسان بنے
مگر ہمیں قرآن کریم یہ ضرور بتاتا ہے کہ دنیا کی پیدائش تدریجی تغیر کے ساتھ ہوئی ہے۔قرآن کریم اس تغیر کے متعلق جو کچھ بتاتا ہے اس کی مثال پہاڑوں سے دی جاسکتی ہے۔پہاڑ کو جہاں بھی دیکھو گے اس کا ایک سلسلہ نظر آئے گا۔پہلے چھوٹا ٹیلا آتا ہے پھر اس سے
اونچا پھر اس سے اونچا اور جب اونچائی انتہاء کو پہنچ جاتی ہے تو پھر چوٹیاں نیچی ہونی شروع
ہو جاتی ہیں۔یہاں تک کہ آہستہ آہستہ اونچائی بہت کم ہو جاتی ہے۔اس کے بعد پھر وہ
اونچی ہونی شروع ہو جاتی ہیں پھر نیچی ہونے لگتی ہیں۔حیوانات کی پیدائش میں بھی اس
قسم کا ارتقاء ضرور ہوا ہے۔یعنی قبض اور بسط کی تدریجی روئیں دنیا میں ضرور چلی ہیں۔یہ
نہیں کہ ایک ہی دن میں سب چیزیں پیدا ہو گئیں یا یہ کہ ایک ہی دن میں ایک ٹھے پیدا ہو
۳۵ گئی۔سب چیزیں بھی تدریجا پیدا ہو ئیں اور ہر ایک چیز بھی آہستہ آہستہ ہی کامل ہوئی۔پس یہ ٹھیک ہے کہ دُنیا میں زندگی کی مختلف روئیں چلی ہیں۔پہلے چھوٹی پھر اس
سے بڑی پھر اس سے بڑی۔مگر یہ سب اپنی اپنی جگہ مستقل روئیں تھیں۔یہ نہیں تھا کہ ایک
ہی روترقی کرتے کرتے مختلف شکلیں اختیار کر گئی۔غرض پہلے نہایت ادنی قسم کی مخلوق بنی
پھر اس سے اعلی بنی پھر اس سے اعلیٰ۔مگر یہ ترقی الگ الگ ہوئی اور مستقل طور پر۔اور یہ غلط
ہے کہ ایک ہی ادنی حیوان سے ترقی کرتے کرتے تمام مخلوق بن گئی۔بات یہ ہے کہ جب
زمین اس قابل تھی کہ چھوٹے چھوٹے جاندار اس میں زندہ رہ سکیں اس وقت اس قسم کے
جاندار اس میں پیدا ہوئے۔جب زیادہ صفائی اس کی فضا میں پیدا ہوگئی تو زیادہ اعلیٰ قسم
کے جاندار اس میں پیدا ہوئے یہاں تک کہ فضا بالکل صاف ہوگئی اور اس میں انسان جو
سب سے اعلی جاندار تھا پیدا ہوا اور بالکل قرین قیاس ہے کہ انسان کی پیدائش کے بعد جس
قسم کے جانداران سڑاندوں سے پیدا ہو سکتے تھے جو انسان ہی کی پیدائش کے بعد پیدا ہو
سکتی تھیں انسان کی پیدائش کے بعد پیدا ہوئے۔غرض آدمی بے شک ارتقاء کے اُصول
کے ماتحت ہی پیدا ہوا ہے۔مگر ہر جنس کا ارتقاء مستقل تھا نہ کہ ایک چیز دوسری سے پیدا
ہوئی۔لیکن یہ نہیں کہ بندر سے انسان بنے بلکہ یہ کہ انسان انسان سے ہی بنے اور بندر بندر
سے اور کتے سکتے سے۔مگر ہم کہتے ہیں خواہ کچھ مان لو اس ارتقاء کا مسئلہ سے دہریت باطل
ہو جاتی ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ جو لوگ ادنیٰ جانوروں سے ترقی کر کے انسان کی پیدائش
مانتے ہیں وہ بھی کہتے ہیں کہ پہلے کچھ حیوانات پیدا ہوئے پھر انہوں نے ترقی کی اور اؤر
پیدا ہوئے اور اس ترقی کے ساتھ ساتھ دماغ کی بھی ترقی ہوتی گئی حتی کہ اعلیٰ درجہ کا انسان
پیدا ہو گیا۔اس پر آکر جسمانی ترقی تو بند ہو گئی لیکن انسانی دماغ کی ترقی جاری ہے۔ہم
۳۶ کہتے ہیں یہی خدا کے ہونے کا ثبوت ہے۔کیونکہ اگر نیچر ہی سب چیزوں کے پیدا کرنے
والی ہوتی خدا نہ ہوتا تو جسمانی ترقی بھی جاری رہتی اور انسان سے آگے کچھ اور بنتا۔مگر یہ
ظاہر ہے کہ جسمانی تغیر بند ہو گیا ہے۔اور اس کے مقابلہ میں انسانی روح کو مضبوط اور ترقی
یافتہ بنانے کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔کون سی عقل اس امر کو تسلیم کر سکتی ہے کہ نیچر ایک مقصد
قرار دیتی ہے اور اس مقصد کے حصول پر اپنا راستہ بدل دیتی ہے۔انسان کی پیدائش پر
ارتقاء جسمانی کا سلسلہ بند ہو جانا اور عقلی اور ذہنی ترقی کا سلسلہ رک نہ جانا بتاتا ہے کہ اس
تمام ارتقاء کا بانی اور اس کا ملانے والا کوئی ایسا وجود ہے جس نے اس تمام دنیا کو ایک خاص
غرض اور مقصد لے لئے پیدا کیا ہے۔جب وہ مقصد پورا ہو گیا تو ارتقاء کی لہریں جو جاری
تھیں اس نے بند کر دیں۔اگر خدا تعالیٰ نہیں تو چاہئے تھا کہ انسان کی پیدائش کے بعد بھی
برابر مخلوقات میں تبدیلی ہوتی رہتی اور نئے سے نئے حیوانات پیدا ہوتے رہتے۔مگر ہم
دیکھتے ہیں کہ جب وہ حیوان پیدا ہو گیا جس کا ذہن اس قابل تھا کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کو
اپنے اندر جذب کر سکے اور روحانی ترقیات حاصل کر سکے تو ارتقاء کی لہر بالکل پلٹ گئی اور
بجائے جسمانی ترقی کے خالص ذہنی ترقی شروع ہو گئی گو یا مقصود پورا ہو گیا اور اب جسمانی
ارتقاء کی ضرورت نہ رہی جس کے ذریعہ سے ایک جنس سے دوسری جنس پیدا کی جائے۔چنانچہ اس تغیر کا نتیجہ یہ ہوا کہ معا انسان کے بچپن کا عرصہ غیر معمولی طور پر لمبا کر دیا گیا اور
اس کی وجہ یہی ہے کہ انسان کی پیدائش کی غرض چونکہ علوم کا حصول ہے جو لمبی تربیت کو چاہتا
ہے اس لئے اس کے بچپن کا زمانہ بھی لمبا بنایا گیا ہے تا وہ دیر تک ماں باپ کا محتاج رہے
اور ان کے ساتھ رہنے پر مجبور ہو اور ان کے علم اور تجربہ کو ان کی صحبت میں سیکھے اور ان کی
تربیت سے فائدہ حاصل کرے۔اگر انسان بندر سے ترقی کر کے ایک اندھی نیچر کے
سم قوانین کے ذریعہ سے بنا تھا تو کیا وجہ کہ بندر اور اس سے اوپر کے ترقی یافتہ جانوروں کے
بچپن کا زمانہ جبکہ بہت ہی چھوٹا تھا اور پیدا ہوتے ہی چلنے کے قابل ہو جاتے تھے اور چھ
سات ماہ میں اپنے بچاؤ اور حفاظت کا سامان مہیا کرنے کے قابل ہو جاتے تھے تو انسان
کے لئے یہ نئی بات پیدا ہوئی کہ وہ چھ سات ماہ تک ایک قدم اُٹھانے کے قابل نہیں ہوتا۔پھر آہستہ آہستہ ترقی کرتا ہے اور چودہ پندرہ سال تک ماں باپ کی مدد اور اعانت کا محتاج
رہتا ہے۔یہ بچپن کے زمانہ کی لمبائی ان مجبوریوں کی وجہ سے نہیں ہے جو ارتقاء کے مسئلہ
کے لازمی نتیجہ میں ہو کہ ہم اسے اس کی طرف منسوب کر دیں بلکہ یہ اس علمی ترقی کی وجہ سے
ہے جس کے لئے انسان میں مخفی قو تیں رکھی گئی ہیں۔پس یہ امر ایک پالا رادہ قادر ہستی کی
طرف منسوب کیا جاتا ہے نہ کہ ارتقاء کی عام رو کی طرف۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ انسان کے
دانت اس قسم کے اس لئے ہو گئے کہ اس کی غذاء مختلف قسم کی تھی۔یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ
انسان کی دُم اس لئے نہیں رہی کہ وہ بیٹھنے کا عادی ہے ( گو یہ ایک بیہودہ دلیل ہے ) یہ بھی
کہا جا سکتا ہے کہ اس کی انگلیوں کی شکل اس لئے بدل گئی کہ وہ اس قسم کا کام نہیں کرتا تھا جو
دوسرے جانوروں کو کرنا پڑتا ہے۔مگر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کا بچپن کا زمانہ لمبا کیوں ہو گیا
کیونکہ یہ تغیر مادی اسباب کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ایک آئندہ پیش آنیوالے مقصد کے پورا
کرنے کے لئے ہے اور آئندہ ضرورت کو اور پھر علمی ضرورت کو صرف بالا رادہ ہستی ہی پورا
کر سکتی ہے۔اس جگہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ انسان کا بچہ چونکہ دیر میں علوم سیکھتا ہے اور حیوان کا
بچہ جلدی سیکھ لیتا ہے اس لئے انسان کی بچپن کی عمر لمبی ہوتی ہے اور حیوان کی چھوٹی کیونکہ
اول تو یہ ارتقاء کے خلاف ہے۔اگر ارتقاء کا مسئلہ درست ہے اور حیوان ہمیشہ ذہنی ترقی کی
طرف قدم مارتا رہا ہے تو چاہئے کہ انسان کا بچہ جلدی سیکھے اور حیوان کا دیر میں۔لیکن اگر