دنیا کس طرح پیدا ہوئی؟

ہستی باری تعالیٰ

۳۸ اس وجہ کو فرضا درست بھی سمجھ لیا جائے تو بھی یہی ماننا پڑے گا کہ دُنیا کا پیدا کرنے والا ایک
علیم و حکیم وجود ہے۔کیونکہ نیچر اس امر کا فیصلہ کیا کر سکتی ہے کہ کون علم جلدی سیکھتا ہے اور
کون دیر میں؟ یہ کام تو ایک پالا رادہ اور علیم و حکیم ہستی ہی کر سکتی ہے۔دنیا کس طرح پیدا ہوئی ؟
اب میں پیدائش عالم کے متعلق قرآنی اصل بیان کرتا ہوں۔قرآن کریم میں خدا
تعالیٰ یہ بتاتے ہوئے کہ دنیا کو اس نے کس طرح پیدا کیا فرماتا ہے۔قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَغَ أَندَادًا
ذلك رَبُّ الْعَلَمِينَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِن فَوْقِهَا وَبَرَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا
أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءَ لِلسَّائِلِينَ ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ وَهِيَ
دُخَانُ فَقَالَ لَهَا وَلِلْاَرْضِ انْتِيَا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا قَالَتَا أَتَيْنَا طَائِعِينَ
ط
فَقَضْهُنَّ سَبْعَ سَموتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَى فِي كُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا وَزَيَّنَا السَّمَاءَ
الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
(لحم السجدة : ١٠ تا ١٣ )
فرماتا ہے۔ایک غالب اور علیم خدا جس کو پتہ تھا کہ وہ کیا کرنے لگا ہے اور کیا کرنا
چاہئے اس نے اس دُنیا کو پیدا کیا۔اے منکر و! تم تو اس خدا کا انکار کرتے ہو جس نے
زمین کو دو وقتوں میں پیدا کیا ہے، اور تم اس کے شریک قرار دیتے ہو۔وہ تو سب جہانوں کو
آہستہ آہستہ نشو و نما دیکر کمال تک پہنچانے والا ہے اور اس نے زمین میں اس کے اوپر
پہاڑ بلند کئے۔

یورپ کی تحقیقات کہتی ہیں کہ شروع میں پہاڑ نہیں تھے بعد میں بنے اور قرآن
مجید بھی یہی کہتا ہے کہ خدا نے پہلے زمین بنائی پھر اس پر پہاڑ بنائے جو کہ زندگی کے لئے
ضروری تھے۔پھر فرماتا ہے وَبَرَكَ فِيها اور ہم نے اس زمین میں برکت دی۔برکت کے معنی
زیادتی، صلاحیت اور پاکیزگی کے ہوتے ہیں۔پس اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ہم نے
اس میں نہ ختم ہونے والے ذخیرے پیدا کئے اور اسے پاک کیا۔گویا دو خو بیاں اس میں
رکھیں ایک تو اس میں کثرت سے ایسے سامان پیدا کئے جو آئندہ استعمال ہونے والے
تھے چنانچہ سمندروں کی خلق سے اور بعض اندرونی اور بیرونی تغیرات کے قوانین کے
ذریعہ سے زمین کے ذخائر میں ایسی کثرت پیدا ہو گئی ہے کہ نہ پانی ختم ہوتا ہے نہ غذاء اور
نہ دوسری ضروری اشیاء۔دوسرے معنی برک کے پاکیزہ کر دینے کے ہیں۔پس اس کے یہ
معنی ہوں گے کہ اسی وقت اس کی فضاء میں ایسی صفائی اور پاکیزگی پیدا کی گئی کہ جس کے
ذریعہ سے اس میں جاندار اشیاء کار ہنا ممکن ہو گیا۔اس کے بعد فرماتا ہے کہ ہم نے اس میں غذا ئیں پیدا کیں یعنی نباتات و
حیوانات پیدا ہوئے جو بوجہ سانس پر زندہ رہنے کے جو کی صفائی کے محتاج تھے اور اس
وقت تک پیدا نہیں کئے جاسکتے تھے جب تک کہ پہلے جو کی صفائی نہ ہو جائے اور فرماتا
ہے کہ یہ سب کچھ چار اوقات میں ہوا۔پھر وہ رُوحانی سلسلہ پیدا کیا گیا جو پیدائش کا
موجب تھا اور جس کا مظہر انسان ہے اور اس میں انسان کی روحانی ترقیات کے سامان
پیدا کئے گئے اور ان کی حفاظت کا انتظام کیا گیا۔غرض قرآن کریم بتا تا ہے کہ دُنیا کے پیدا کرنے میں تدریجی ترقی کو مد نظر رکھا گیا

آج 10 میں سے 10 باقی