پیدائش دُنیا کے متعلق لوگوں کے خیال

ہستی باری تعالیٰ

آسمان اور یہ زمین جس میں راستے بنے ہوئے ہیں ان کو دیکھ کر کیوں نہ سمجھوں کہ خدا ہے؟
یہ دلیل جو ایک بدوی نے دی پہلے لوگوں کی عقل یہاں تک ہی پہنچی ہے۔دنیا ایک
بڑا مقام ہے جس کو پیدا کرنے والا کوئی ہونا چاہئے۔یہ خیال ان کے لئے کافی تھا۔یہ دلیل
گو ہے تو صحیح مگر اس پر اعتراض بھی بہت سے پڑتے ہیں۔لیکن چونکہ عام دلیل ہے اور
حقیقتا صحیح ہے اس لئے قرآن کریم نے بھی اس دلیل کو لیا ہے۔جیسا کہ آتا ہے آفي الله
شَتْ فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (ابراہیم :11 ) اے لوگو! کیا تمہیں اس خدا میں شک ہے
جس نے آسمانوں اور اس زمین کو پیدا کیا ہے؟ گو یہ دلیل عام ہے لیکن تعجب ہے کہ سب
سے زیادہ اس پر لوگ اعتراض جماتے ہیں اور بالکل ممکن ہے کہ اعتراضوں کی کثرت کا
موجب اس کا عام ہونا ہی ہو۔پیدائش دنیا کے متعلق لوگوں کے خیال
جن لوگوں نے حقیقت عالم پر غور کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ دنیا کو دیکھ کر خدا کی ہستی کا
نتیجہ نکالنا درست نہیں۔پہلے سب قسم کے خیالات کو لینا چاہئے جو دُنیا کے وجود میں آنے
کے متعلق پیدا ہو سکتے ہیں پھر ان کا موازنہ کر کے نتیجہ نکالنا چاہئے۔چنانچہ وہ کہتے ہیں دُنیا
کی ابتداء کے متعلق تین خیال پیدا ہو سکتے ہیں۔۔یہ کہ دنیا آپ ہی آپ ہمیشہ سے چلی آرہی ہے۔۔یہ کہ دُنیا نے اپنے آپ کو آپ پیدا کیا۔۳۔یہ کہ کسی نے دُنیا کو پیدا کیا۔پہلے خیال کے یہ معنی ہوئے کہ دُنیا کو پیدا کرنے والا کوئی نہیں۔ہمیشہ سے آپ ہی

سم سوم آپ چلی آرہی ہے اور اس سے یہ نتیجہ نکلے گا کہ غیر محدود زمانہ کو ماننا پڑے گا اور یہ انسانی
عقل کے لئے محال ہے کیونکہ غیر محدود محدود میں نہیں سما سکتا۔دوسرا خیال کہ دنیا نے خود اپنے آپ کو پیدا کیا یہ بھی انسانی دماغ میں نہیں آسکتا۔کیونکہ اگر اس بات
کو تسلیم کیا جائے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ کسی مخفی ضرورت یا خواہش
کے ماتحت ممکن الوجود نے وجود کا جامہ پہن لیا اور اس بات
کا تسلیم کرنا ناممکن ہے کیونکہ اس
صورت میں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ کوئی چیز طاقت خلق بالقوۃ رکھتی تھی پھر وہ بالفعل ظاہر ہوگئی
اور اگر اس بات کو مانا جائے تو دوسوال پیدا ہو جاتے ہیں۔پہلا سوال یہ کہ جو چیز اپنے اندر ظہور کی طاقت رکھتی تھی ، اگر وہ کوئی چیز تھی تو دنیا کی
پیدائش کی حقیقت پھر بھی حل نہ ہوئی کیونکہ یہ سوال پھر بھی باقی رہے گا کہ وہ چیز کس طرح
پیدا ہوئی؟ اور دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ مخفی ضرورت یا خواہش کے
ماتحت اس نے آپ کو ظاہر کر دیا ، وہ ضرورت یا خواہش کس نے پیدا کی۔اگر اس کا کوئی اور
خالق تھا تو اسے کس نے پیدا کیا تھا اور اگر نہیں تھا تو وہ پیدا کیونکر ہوگئی۔اگر کہو کہ آپ ہی
آپ۔تو پھر دُنیا کے متعلق ہی کیوں نہ مان لیا جائے کہ وہ آپ ہی آپ پیدا ہوگئی ہے۔اگر
کہیں کہ پہلی حالت عدم کی تھی نہ کہ وجود کی اس لئے اس کے پیدا کرنے سے سلسلہ
سوالات نہیں چلتا تو یہ بھی غلط ہے کیونکہ اگر ظہور کی مخفی طاقت عدم میں تھی تو ماننا پڑے گا کہ
عدم دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ عدم جس میں ظاہر ہونے کی قابلیت ہوتی ہے اور ایک وہ
جس میں یہ قابلیت نہیں ہوتی۔لیکن انسانی ذہن اس امر کو تسلیم نہیں کرسکتا کیونکہ اگر جو چیز
محض عدم ہو اس میں کوئی طاقت خواہ مخفی ہو خواہ ظاہری رہ نہیں سکتی۔تیسرا خیال یہ ہے کہ دنیا کو کسی اور وجود نے پیدا کیا ہے اور یہی خیال مذہبی

بهام سهام لوگوں اور فلاسفروں کا ہے جو یہ خیال کرتے ہیں کہ دنیا ایک صفت کی طرح ہے مگر یہ
خیال بھی درست نہیں کیونکہ
(۱) دُنیا صفت نہیں بلکہ اس میں ایک ارتقاء ہے۔ایک چیز ہمیں نظر آتی ہے جو
برابر ترقی کرتی جاتی ہے۔پس اسے صفت قرار دینا بالکل غلط ہے صفت تو وہ تب ہوتی اگر
یکدم بنتی۔لیکن جبکہ وہ بعض قوانین کے مطابق ترقی کرتے کرتے اس حالت کو پہنچی ہے تو
معلوم ہوا کہ وہ آپ ہی آپ ہے۔کسی اور ہستی کی پیدا کردہ نہیں ہے۔(۲) پھر یہ سوال ہے کہ اس نے اس دنیا کو کس چیز سے پیدا کیا ہے۔صناع لو ہے
چاندی کی چیزیں تو بنا سکتا ہے مگر وہ لوہا، چاندی نہیں بنا سکتا۔پھر اس دُنیا کو کس چیز سے
بنایا؟ اگر مصالحہ پہلے سے موجود تھا تو پھر وہی اعتراض موجود ہے کہ وہ کیونکر بنا؟ اور اگر وہ
آپ ہی آپ بنا ہوا تھا تو کیوں آپ ہی آپ بجڑ نہیں سکتا تھا اور اگر اسے کسی اور ہستی نے
پیدا کیا ہے تو اسے عقل تسلیم نہیں کرتی۔(۳) فضاء کو بھی مخلوق ماننا پڑے گا کیونکہ اگر مادہ بعد میں پیدا ہوا ہے تو ضرور ہے
کہ خلا بھی بعد کی ہی تھے ہو اور جہات بھی بعد کی مخلوق ہوں۔مگر خلا سے خکو اور جہات سے
آزادی انسانی ذہن میں نہیں آسکتی۔(۴) اسی طرح پھر یہ سوال بھی پیدا ہوگا کہ جس نے اس دنیا کو پیدا کیا ہے اسے کس
نے پیدا کیا ہے؟
(۵) پھر یہ سوال پیدا ہوگا کہ وہ محدود ہے کہ غیر محدود ہے۔جس طرح کہ مادے
کے متعلق سوال پیدا ہوتا ہے اور دونوں جوابوں میں سے کوئی جواب بھی دیا جائے ، اس پر
ایک لمبا چکر سوالوں کا شروع ہو جائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی