پیداِش دنیا پر لوگوں کے خیالات پر بحث

ہستی باری تعالیٰ

۴۵ (1) پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ وہ ہستی غنی ہے۔اگر غنی نہ مانیں گے تو اس کے سوا اور
وجود ماننے پڑیں گے اور اگر ہم غنی مانیں گے تو پھر اسے اندرونی تغیرات سے بھی محفوظ ماننا
پڑیگا اور اگر اسے تغیرات سے محفوظ مانا جائے گا تو یہ بھی ماننا پڑیگا کہ وہ دنیا کی علت العلل
بھی نہیں ہے اور اس صورت میں اسے وجود کے تصور کی بھی کوئی حاجت نہ رہے گی۔پس یہ خیال بھی غلط ہوا۔لیکن چونکہ تینوں صورتیں جو دنیا کی پیدائش کے متعلق ممکن
تھیں ناممکن ثابت ہو ئیں تو پھر ہمیں ماننا پڑے گا کہ ان ذہن میں نہ آنے والی صورتوں میں
سے ایک نہ ایک درست ہے۔اور چونکہ جو اعتراض سب صورتوں میں پڑتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ
آپ ہی آپ کس طرح ہو گئیں۔اس لئے باوجود اس اعتراض کے ایک نہ ایک صورت کو صحیح
تسلیم کرنا ہوگا اور یہ مانا ہو گا کہ گو یہ اعتراض پڑتا ہے مگر دنیا موجود ہے اور اس کے وجود میں کچھ
شک نہیں اس لئے باوجود اس اعتراض کے دنیا کی پیدائش مذکورہ بالا صورتوں میں سے کسی ایک
صورت سے ہوئی ہے اور اس
نتیجہ پر پہنچ کر ہر ایک شخص کو یقین کرنا پڑے گا کہ وہ صورت اول
ہی ہو سکتی ہے۔یعنی یہ کہ دنیا آپ ہی آپ ہمیشہ سے چلی آتی ہے کیونکہ دوسری اور تیسری
صورت میں بھی یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ دنیا کی علت آپ ہی آپ کیونکر ہوگئی۔پس جب آگے
چل کر پھر اس سوال سے واسطہ پڑنا ہے تو کیوں نہ تسلیم کرلیں کہ دنیا ہی خود بخود پیدا ہوگئی ہے۔پیدائش دنیا پر لوگوں کے خیالات پر بحث
سب سے پہلے ان معترضین کے اس خیال کو میں رد کرنا چاہتا ہوں کہ خدا کا خیال
اسی سبب سے پیدا ہوا کہ دُنیا کا خالق دریافت کرنے کی ضرورت پیش آئی۔خدا تعالیٰ کا
وجود جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں الہام سے پیدا ہوا۔پھر کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ایک

سوم طرف تو یہی معترضین کہتے ہیں کہ خدا کا خیال لمبے ارتقاء کے بعد پیدا ہوا ہے۔پہلے تو
انسانوں نے بعض چیزوں سے ڈر کر ان کے آگے ہاتھ جوڑنے شروع کئے تھے۔آہستہ
آہستہ خدا اور عبادت کا مسئلہ بن گیا اور دوسری طرف اس خیال کی ایک خالص فلسفیانہ وجہ
بتائی جاتی ہے کہ اس کا خیال دنیا کی پیدائش کے سوال کے حل نہ ہونے کے سبب سے پیدا
ہوا۔حالانکہ دونوں خیال متضاد ہیں۔اب میں معترضین کے مقرر کردہ اصول کو لیتا ہوں اور
تسلیم کرتا ہوں کہ پہلی اور دوسری توجیہہ پر جو اعتراض کئے گئے ہیں ایک حد تک درست
ہیں لیکن تیسری توجیہہ کے متعلق جو کچھ کہا گیا ہے وہ محض ایک دھوکا ہے۔کیونکہ جب کہا جاتا
ہے کہ یہ دنیا کسی کی پیدا کردہ ہے تو اس سے ہرگز یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہ ایک مکان کی طرح
بنائی گئی بلکہ اس سے مراد یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک مادہ پیدا کیا اور اس میں ایک قانون
کو جاری کیا تا کہ اس کے مطابق وہ ترقی کرے۔پس ارتقاء ہرگز دُنیا کی پیدائش کے خیال
کے مخالف نہیں بلکہ صانع کی نادر صنعت گری پر دلالت کرتا ہے اور ہر ٹکڑہ اس ارتقاء کا اپنے
خالق پر دلالت کرتا ہے۔دوسرا سوال یہ ہے کہ کسی اور کو خالق ماننے کی صورت میں یہ سوال پیدا ہو گا کہ اس
نے مادہ کہاں سے لیا؟ اس کا جواب میں آگے چل کر دوں گا۔فی الحال اتنا کہنا کافی ہے کہ
اگر خدا کو نہ مانا جائے تو بھی یہ سوال باقی رہتا ہے کہ مادہ کہاں سے آیا۔پس جب یہ سوال
دنیا کوخود بخود مان کر بھی باقی رہتا ہے تو پھر یہ خدا کے وجود کے لئے بطور شبہ کے پیدا نہیں
کیا جا سکتا۔رہا یہ سوال کہ فضاء کو کس نے پیدا کیا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ وہمی وجود ہے جو
ہمارے دماغ سے تعلق رکھتا ہے۔خدا سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔فضاء اور جہات نسبتی امور

۴۷ ہیں اور ان کا تعلق یا مادہ سے ہے یا دماغ سے۔پس ان کی بحث خدا تعالیٰ کے سوال میں
آہی نہیں سکتی۔اور یہ جو سوال ہے کہ خدا محمد ود ہے یا غیر محدود۔یہ لغو سوال ہے کیونکہ اگر
یہ مانیں کہ دنیا آپ ہی آپ ہے تو یہ سوال دنیا پر بھی پڑے گا کہ وہ محدود ہے کہ غیر محدود
اور دونوں ممکن صورتوں میں سے کسی ایک کو ماننا مشکل ہوگا اور اس پر بہت سے اعتراض
پڑیں گے۔پس اگر دنیا کے آپ ہی آپ ہونے کی صورت میں بھی بلکہ قطع نظر اس کی
ابتداء کے سوال کے اس کی موجودہ صورت میں بھی اس پر یہ اعتراض پڑتا ہے کہ وہ محدود
ہے کہ غیر محدود۔جو دونوں صورتیں ناممکن ہیں تو پھر یہی سوال اگر خدا تعالیٰ کو مان کر
پڑے تو اس میں کیا حرج ہے۔ہم کہیں گے کہ دُنیا کی پیدائش کی کوئی صورت بھی فرض
کریں یہ اعتراض قائم رہتا ہے اس لئے معلوم ہوا کہ یہ اعتراض نہیں ہے بلکہ ایسا سوال
ہے کہ جسے انسانی دماغ سمجھ ہی نہیں سکتا۔یا یہ کہ وہ نقطہ نگاہ ابھی دریافت نہیں ہوا جس کی
مدد سے اس سوال کو حل کیا جا سکے۔اور ان دونوں صورتوں میں اس دُنیا کا خالق کسی وجود کو
ماننا خلاف عقل نہیں کہلا سکتا۔اب میں چوتھے سوال کو لیتا ہوں کہ اگر اس دنیا کو خدا نے پیدا کیا ہے تو پھر
خدا کو کس نے پیدا کیا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ خیال کہ خدا کو پیدا کرنے والا بھی
کوئی ہونا چاہئے مادی تجربات کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔حالانکہ جو چیز غیر مادی ہو
اس کے متعلق ہم مادی قوانین کو جاری نہیں کر سکتے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض
صورتوں میں ایک مادی چیز کا قیاس دوسری مادی چیز پر بھی نہیں کیا جا سکتا۔پس مادی
چیز کا غیر مادی پر قیاس تو بالکل قیاس مع الفارق ہے۔مثلاً پانی ہے اسے اگر گول برتن
میں ڈالا جائے تو گول ہو جاتا ہے اور اگر چیٹے برتن میں ڈالا جائے تو چپٹا۔اس پر

قیاس کر کے اگر کوئی کہے کہ لوہا کیوں اس طرح نہیں ہوتا تو ہم اسے یہی کہیں گے
کہ یہ قانون پانی کے لئے ہے لوہے کے لئے نہیں۔یا اگر کوئی کہے کہ پانی اپنی
ایک ہی شکل کیوں نہیں قائم رکھتا جس طرح لوہا رکھتا ہے تو اس سے بھی یہی کہا
جائے گا کہ یہ بات لو ہے سے تعلق رکھتی ہے پانی سے نہیں۔پس جب ایک مادی
چیز کا قیاس دوسری مادی چیز پر بھی نہیں کیا جا سکتا۔تو ایک مادی چیز کو غیر مادی
شئے پر کس طرح قیاس کر سکتے ہیں۔چونکہ دنیا میں ہمیں کوئی چیز ایسی نظر نہیں آتی
جو آپ ہی آپ ہو۔اس لئے ہم سمجھ لیتے ہیں کہ کوئی چیز آپ ہی آپ نہیں ہو
سکتی لیکن جو اشیاء کہ مادی نہیں ہیں ان کے متعلق ہم کوئی ایسا قانون مادی اشیاء
کی بناء پر نہیں بنا سکتے اور نہ ان کی کیفیت اور حقیقت ہمارے ذہن میں آسکتی
ہے۔اگر ہم یہ مانیں کہ دُنیا آپ ہی آپ بن گئی ہے تو اس پر یہ سوال بے شک
پڑیگا کیونکہ مادہ کے متعلق ہمیں تجربہ سے معلوم ہو چکا ہے کہ اس کے تغیرات یا
اس کی پیدائش آپ ہی آپ نہیں ہوتے بلکہ سبب اور مسبب کا قانون اس پر
حاوی ہے۔پس ہم یہ ہرگز نہیں مان سکتے کہ مادہ آپ ہی آپ ہو گیا یا یہ کہ مادہ
سے آپ ہی دنیا بن گئی۔آخری اعتراض کہ اگر کوئی اس دنیا کا پیدا کرنے والا ہے تو وہ معنی ہونا چاہئے اور اگر
غنی ہے تو وہ علت کیونکر بنا۔یہ سوال جس طرح خدا کے وجود پر پڑتا ہے اسی طرح دنیا پر۔کیونکہ اگر وہ محتاج ہے تو آپ ہی آپ کیونکر ہوئی ہے اور اگر فنی ہے تو اس میں تغیر کیونکر ہوا
اور وہ اس شکل میں کس طرح بدل گئی اور اگر اس شکل کے باوجود دنیا کو آپ ہی آپ مانا جا
سکتا ہے تو کیوں اس کا خالق ایک اور وجود کو نہیں مانا جاسکتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی