دُنیا کے ببنے کا طریق نہ معلوم ہونے پر خدا کے ماننے کا فائدہ

ہستی باری تعالیٰ

۴۹ دنیا کے بننے کا طریق نہ معلوم ہونے پر خدا کے ماننے کا فائدہ
یہاں پہنچ کر منکرین اور پہلو بدلتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اچھا چلو مان لیا کہ خدا ہے۔مگر یہ بات کہ دنیا کس طرح بنی یہ توصل نہ ہوا۔پھر خدا کے ماننے کا کیا فائدہ ہوا؟ اس کا
جواب یہ ہے کہ
ا۔یہ اعتراض پیدا ہی ایک غلط خیال سے ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ کی
تلاش اس لئے کی جاتی کہ تا معلوم ہو کہ دُنیا کیونکر پیدا ہوئی۔حالانکہ یہ
درست نہیں۔۲۔اگر یہ درست بھی ہو کہ خدا تعالیٰ کے وجود کی تلاش صرف اس وجہ
سے تھی کہ تا دُنیا کی پیدائش کی حقیقت معلوم ہو جائے تو پھر ہم کہتے ہیں کہ وہ
سوال حل نہ ہو ا تو نہ سہی ، ایک نئی حقیقت تو دنیا کو معلوم ہو گئی اور علم کی ترقی بہر
حال مفید ہوتی ہے۔اگر ایک سوال کے حل کرنے میں ہمیں ایک اور حقیقت
معلوم ہو جائے تو کیا ہم اس حقیقت کو اس لئے ترک کر دیں گے کہ جس سوال کو ہم
حل کر رہے تھے وہ حل نہیں ہوا۔۳۔جواب یہ ہے کہ ہم نے فرض کیا ہے کہ دنیا آپ ہی آپ آئی ہے۔اس میں بھی
تو یہ سوال حل نہ ہوا۔اگر اب بھی نہ ہو تو کیا حرج ہے۔۴۔چوتھا جواب یہ ہے کہ انسان کو اسی علم کی ضرورت نہیں ہوتی کہ فلاں
کام کس طرح ہوا بلکہ اس علم کی بھی ضرورت ہوتی ہے کہ فلاں کام کس نے کیا۔پیشوں کے متعلق ہی دیکھ لو اگر ایک شخص خوبصورت چھڑی دیکھتا ہے تو وہ یہی سوال

نہیں کرتا کہ یہ کس طرح بنی بلکہ اکثر اوقات وہ یہ دریافت کرتا ہے کہ یہ کس نے
بنائی ہے اور کہاں بنی ہے۔اگر انسان کو ان دونوں سوالوں کا صحیح جواب مل
جائے تو اول تو وہ بنانے والے کی قدر کر سکے گا۔اور دوسرے اگر چھڑی خریدنا
چاہے گا تو چھڑی خرید سکے گا۔اسی طرح اگر یہ نہ معلوم ہو سکے کہ دنیا کیونکر بنی
ہے اور یہی معلوم ہو جائے کہ کس نے بنائی تو بھی یہ علم بہت مفید ہوگا۔کیونکہ اگر
یہ معلوم ہو جائے کہ اس دنیا کو خدا نے پیدا کیا ہے تو اس سے کئی راستے فکر کے
نئے کھل جائیں گے مثلاً :
اول۔یہ کہ اگر ہم کو معلوم ہو جائےکہ یہ دنیا خدا نے پیدا کی ہے تو ہم دیکھیں گے
کہ آیا ہم اس سے کوئی فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا نہیں؟
نہیں۔دوم۔یہ کہ ہمیں جو تکالیف پہنچتی ہیں کیا اس کے ذریعہ ہم ان سے بچ سکتے ہیں یا
سوم۔یہ کہ اگر اس نے ہم کو پیدا کیا ہے تو کس لئے ؟ اور کس مقصد سے؟ تاکہ ہم
اپنی پیدائش کی غرض اور مقصد کو پوار کرسکیں۔چہارم۔ممکن ہے کہ اس کے ساتھ تعلق رکھنے سے ہمیں یہ بھی پتہ لگ جائے کہ دنیا کو
اس نے کس طرح پیدا کیا ہے۔کیونکہ کسی چیز کے بنانے والے سے تعلق رکھنے پر جو چیز اس
نے بنائی ہو، اس کی حقیقت کا بھی پتہ لگ جاتا ہے۔یہ چار ایسے عظیم الشان سوال ہیں کہ ان کے حل ہونے پر ہماری حالت کچھ
سے کچھ بن سکتی ہے۔پس یہ کہنا کہ خدا کے ماننے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے بالکل غلط
اور باطل ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی