پانچویں دلیل - دلیلِ انتظامی

ہستی باری تعالیٰ

۵۱ پانچویں دلیل۔دلیل انتظامی
اب میں پانچویں دلیل لیتا ہوں۔پانچویں دلیل جس کو دلیل انتظامی کہنا چاہئے اور
جو چوتھی دلیل کی ہی درحقیقت ایک ترقی یافتہ صورت ہے اور اس میں دُنیا کے وجود سے کسی
خالق پر استدلال نہیں کیا جاتا بلکہ دنیا کے انتظام سے خالق پر استدلال کیا جاتا ہے۔دُنیا کا
انتظام پر ایک بہت زبردست دلیل ہے۔بیشک کوئی شخص فرض کرے کہ
زمین اتفاقاً پیدا ہو گئی۔لیکن اس کا ئنات میں اکیلا ہی کتر نہیں اس کے علاوہ اور بھی کرے
ہیں اور وہ سب الگ کام نہیں کر رہے بلکہ ایک قانون کے ماتحت اور تقسیم عمل کے ماتحت کام
کر رہے ہیں۔ایک چیز کے بغیر دوسری مکمل نہیں اور ایک کے کام میں دوسری دخل نہیں
دیتی۔یہ بھی فرض کر لو کہ انسان آپ ہی پیدا ہو گیا۔مگر اس امر کو کس طرح فرض کر لیا جائے
کہ انسان کی پیدائش کے ساتھ ہی تمام عالم کو بھی اسی مناسبت پر پیدا کیا گیا ہے کہ وہ
انسان کی ضروریات کو خواہ وہ کسقد رہی ترقی یافتہ کیوں نہ ہوں پورا کر رہا ہے۔پھر جزئیات کولو۔انسان کو پیدا کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی انسان کے ہاتھ ایسے ہیں
جو لکھنے کی طاقت رکھتے ہیں۔انسان کو ایسا دماغ ملا تھا جو علم کو محفوظ کرنے کا خواہشمند تھا۔اسے ہاتھ بھی ایسے دیے گئے جو لکھنے کے لئے بہترین آلہ ہیں۔اگر اتفاق سے انسان پیدا
ہو گیا تھا تو چاہئے تھا کہ اسے دماغ تو وہ ملتا جو علم کے محفوظ رکھنے کا خواہش مند ہوتا مگر ہاتھ
مثلاً ریچھ کے سے ہوتے۔دماغی ترقی کے بالکل مناسب حال جسمانی بناوٹ اسی طرح
بدلتی گئی ہے کہ اس کا طبعی بناوٹ کی ضرورت یا عدم ضرورت کے ساتھ کچھ بھی تعلق نہیں۔یہ
محض اتفاق کیونکر کہلا سکتا ہے؟ اسی طرح مثلاً انسان کو آنکھیں ملی ہیں تو دوسری طرف دیکھو

۵۲ کروڑوں کروڑ میل پر سورج بھی پیدا کیا گیا ہے جس کی روشنی میں یہ آنکھوں سے کام لے۔انسان کی پیدائش کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے اسے اگر بیماری اور شفاء کا مورد بنایا گیا
ہے تو ساتھ ہی سب بیماریوں کا علاج بھی مہیا کیا گیا ہے۔آخر تمام عالم میں ایک نظام اور چھوٹی سے چھوٹی ضرورت کو پورا کرنے کا سامان جو
کروڑوں اشیاء کی پیدائش اور لاکھوں حالتوں میں واقعات کے مناسب بدل جانے والے
قانون کو چاہتا تھا اتفاقا کس طرح ہو سکتا ہے۔انسانی دماغ اس کو یاد کس طرح کر سکتا ہے کہ
اس قدر وسیع نظام آپ ہی آپ اور اتفاق ہو گیا۔یہ نظام بغیر کسی بالا رادہ ہستی اور وہ بھی بغیر
کسی عالم الغیب اور قادر ہستی کے کسی صورت میں بھی نہیں ہوسکتا تھا۔قرآن کریم نے اس
دلیل کو بھی پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔تبرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ
شَيْءٍ قَدِيرُ إِلَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ
الْغَفُورُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِن تَفُوتٍ ط
فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرى مِن فُطُورٍ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصْرُ
خَاسِئًا وَهُوَ حَسیر ( الملک : ۲ تا ۵) وہ خدا جس کے ہاتھ میں سب بادشاہت ہے۔بہت برکت والا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔جس نے موت و زندگی کو پیدا کیا ہے تا کہ
وہ دیکھے کہ کون اچھے عمل کرتا ہے اور وہ غالب اور بہت بخشنے والا ہے۔وہ جس نے سات
آسمان پیدا کئے جو ایک دوسرے کے مطابق کام کر رہے ہیں۔تو خدا کی پیدا کردہ
چیزوں میں کوئی رخنہ نہیں دیکھے گا۔اس امر کو دیکھ اور پھر اپنی نظر کو پھر ا پھرا کر دیکھ۔کیا
تجھے کوئی بھی نقص نظر آتا ہے۔( یعنی صحیح حاجت ہو اور اس کے پورا کرنے کا سامان نہ
ہو ) پھر دوبارہ اپنی نظروں کو چکر دے مگر وہ پھر بھی نا کام اور تھک کر واپس آجائیں گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی