چھٹی دلیل - دلیل اخلاقی
ہستی باری تعالیٰ
۵۶ رنگ اختیار کر لئے جیسے کہ ان کے گردو پیش کے رنگ تھے یا جن رنگوں کی مدد سے وہ اپنے
دشمنوں سے بچ سکتے تھے۔غرض یہ مناسبت ضرورت سے پیدا ہوئی ہے اور مجبوری کا نتیجہ
ہے نہ کہ پہلے سے فیصل شدہ قانون کا۔اس کا جواب یہ ہے کہ آخر یہ بھی تو سوال ہے کہ یہ
قانون کس نے پیدا کیا ہے کہ جو چیز جس رنگ میں زندہ رہ سکے اس قسم کے تغیر اپنے اندر
پیدا کر سکتی ہے۔یہ قانون بھی تو کسی بالا رادہ ہستی پر ہی دلالت کرتا ہے اندھی نیچر آپ ہی
آپ اس قسم کا پیچیدہ قانون کس طرح تیار کر سکتی تھی ؟
چھٹی دلیل۔دلیل اخلاقی
اب میں چھٹی دلیل بیان کرتا ہوں۔اسے دلیل اخلاقی کہنا چاہئے جس سے یہ مراد
ہے کہ انسان کی اخلاقی طاقتیں بھی ایک خدا پر دلالت کرتی ہیں۔انسان فطرتا نیکی کا
خواہش مند اور اس کی طرف مائل ہے اور چاہتا ہے کہ اچھی باتیں اس میں پائی جائیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اس دلیل کو اس طرح پیش فرمایا ہے لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ
الْقِيَامَةِ وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوْامَةِ (القيامة : ۳) تمہارے یہ خیالات کہ کوئی
محاسبہ کرنے والی ہستی موجود نہیں ہے، بالکل باطل ہیں۔ہم اس کے ثبوت میں جزاء وسزا
کے وقت کو اور خود انسان کے نفس لوامہ کو پیش کرتے ہیں۔یعنی انسان کے اندر کی اس مخفی
طاقت کو جو ہر برے فعل پر اندر سے ملامت کرتی ہے اور جب تک وہ بار بار گناہ کا مرتکب
ہو کر اس کو مار نہیں دیتا وہ برابر ملامت کرتی رہتی ہے۔بلکہ جب وہ بظاہر مری ہوئی ہوتی ہے
تب بھی کبھی اس میں حرکت ہو جاتی ہے اور وہ انسان
کو نیکی کی طرف کھینچتی ہے۔اگر خدا نہیں
ہے تو انسان کے اندر بدیوں سے رکنے کا احساس کیوں ہے۔پھر تو انسان جو چاہے کرتا
۵۷ رہے۔یہ نیکی بدی کی پہچان خدا نے بندے کے اندر اپنی ذات پر دلالت کرنے کے لئے
ہی رکھی ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقُوهَا (الشمس :٩) ہم نے
انسان کی پیدائش کے ساتھ ہی نیکی بدی کی پہچان اس کے اندر رکھ دی ہے۔اے۔جے بلفور ایک بہت مشہور فلاسفر گزرا ہے۔اس نے اسی دلیل کو لیا ہے وہ
کہتا ہے کہ بعض ایسی چیزیں ہیں جن کو ہم خوبصورت سمجھتے ہیں اور خوبصورت چیزوں کے
حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔مگر پتہ نہیں کہ کیوں یہ خواہش انسانوں میں پائی جاتی
ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اور ہستی ہے جس نے انسانوں میں خواہش رکھی ہے۔اس کا خیال ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہستی کی یہی ایک زبر دست دلیل ہے۔لیکن عجیب بات یہ
ہے کہ وہ مسیحی ہے اور مسیحی تعلیم کے مطابق تو انسان کی فطرت مسخ شدہ اور گندی ہے پھر نہ
معلوم وہ اس سے خدا تعالیٰ کی ہستی پر کس طرح استدلال کرتا ہے۔یہ دلیل تو ایک مسلمان
پیش کر سکتا ہے جس کی الہامی کتاب میں یہ دلیل آج سے تیرہ سو سال پہلے بیان کی گئی ہے
اور جس کی الہامی کتاب انسان کی فطرت کو پاکیزہ اور لا انتہاء تر قیات کے قابل قرار دیتی
ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الاول فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں نے ایک چور سے
پوچھا کہ چوری کا مال کھانا تمہیں برانہیں معلوم ہوتا ؟ اس نے کہا بُرا کیوں معلوم ہو۔کیا ہم
محنت کر کے نہیں لاتے؟ فرماتے تھے میں نے اس بات کو چھوڑ دیا اور اور باتیں کرنے لگ
گیا۔پھر جب میں نے سمجھا کہ اب یہ پہلی بات بھول گیا ہوگا۔میں نے اس سے دریافت
کیا۔اور باتیں کرتے کرتے کہا چوری کتنے آدمی مل کر کرتے ہیں؟ اس نے کہا کم از کم چار
پانچ ہوتے ہیں اور سنار کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے جو مال کو پگھلا دے اور اس کی شکل بدل