اعتراض پر اعتراض
ہستی باری تعالیٰ
۵۹ اعتراض پر اعتراض
مگر اس اعتراض پر ہمارا یہ اعتراض ہے کہ تم کہتے ہو کہ یہ باتیں ماں باپ سے درشہ
میں چلی آتی ہیں۔مگر یہ بتاؤ کہ ماں باپ کے دل میں کس طرح سے یہ احساس پیدا ہوئے؟
اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ انہوں نے تجربہ سے ان اخلاق کو معلوم کیا اور جن چیزوں نے
نقصان دیا ان کو برا قرار دے دیا اور نفع دینے والی چیزوں کو اچھا اور اپنا نفع نقصان ہر شخص
سمجھ سکتا ہے کسی کے سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے۔جن چیزوں کو اچھا کہا جاتا ہے وہ سب
کی سب مفید ہیں اور جن کو بُرا کہا جاتا ہے وہ سب کی سب مضر۔اگر نیکیاں ایسی باتیں
ہوتیں کہ جن کا کوئی فائدہ نہ ہوتا اور پھر لوگ انہیں کرتے تو کہتے خدا نے دل میں ڈالی ہیں۔اور نقصان رساں چیزوں سے نقصان نہ ہوتا اور پھر ان سے لوگ بچتے تو سمجھتے خدا نے یہ
سکھایا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔اس لئے یہ کہا جائے گا کہ لوگ اچھی باتوں کو ان کے فائدہ کی
وجہ سے کرتے اور بُری باتوں کو ان کے نقصان کی وجہ سے چھوڑتے ہیں۔گو اس کا حقیقی اصلی جواب تو اور ہے۔مگر بوجہ طوالت میں اسے چھوڑتا ہوں اور
صرف اس جواب پر اکتفا کرتا ہوں کہ بعض نیکیاں ایسی بھی ہیں کہ انسان کا ان کے کرنے
میں بظاہر کوئی فائدہ نہیں نظر آتا مگر وہ کرتا ہے حتی کہ دہر یہ بھی کرتا ہے۔مثلا یہ کہ ماں باپ
بچے سے جو سلوک کرتے ہیں وہ اس کے بچپن میں ہی کر چکتے ہیں۔مگر ایک دہر یہ بھی اس
بات کا اعتراف کرے گا کہ ان کی عزت کرنی چاہئے۔حالانکہ انسان کے لئے اس میں کوئی
فائدہ نظر نہیں آتا اور اس کے خلاف کرنے کا اگر کوئی نقصان ہوسکتا ہے تو یہی کہ لوگ آئندہ
بچوں کی پرورش کرنا چھوڑ دیں۔مگر اس میں ان لوگوں کا کیا نقصان ہو گا جو جوان ہو چکے ہیں
۶۰ اور اپنا گھر بار رکھتے ہیں اور پھر یہ بھی غلط ہے کہ ماں باپ آئندہ بچوں کی پرورش کرنا چھوڑ
دیں۔وہ کبھی نہیں چھوڑ سکتے۔کسی کو یہ کہ کر تو دیکھو کہ میاں تم بوڑھے ہو بچہ کے جوان ہونے
تک مرجاؤ گے۔پھر اس کی پرورش کرنے سے تمہیں کیا فائدہ؟ اسے چھوڑ دو۔یہ کہنے پر
تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا کہتا ہے۔غرض ماں باپ کی عزت وتوقیر کرنا ایسی نیکی ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں نظر آتا۔مگر
اس کے نیکی ہونے کا کوئی انکار نہیں کرتا۔اسی طرح ساری قوموں میں مردوں کا احترام
ضروری سمجھا جاتا ہے مگر اس کا کیا فائدہ ہے ؟ اور اس سے کیا نفع ہو سکتا ہے؟ اگر مردہ کو سنتے
کھا جائیں یا اسے ٹانگوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے جا کر پھینک آئیں تو کیا ہو؟ زیادہ سے
زیادہ یہی کہا جا سکتا ہے کہ اس طرح پھینکنے سے سڑ کر بد بو پیدا ہو جائے گی۔یہ ٹھیک ہے اور
اس لئے دبانا ضروری ہے۔مگر ہم کہتے ہیں اسے دبانے کے لئے بہت سے آدمی جمع ہو کر
کیوں لے جاتے ہیں؟ رسی اس کے پاؤں میں باندھو اور گھسیٹ کر لے جاؤ۔ایسا کیوں
نہیں کیا جا تا اور مردے کو با احترام دفن کرنے میں کونسا فائدہ ہے؟ بظاہر اس میں کوئی فائدہ
نہیں سوائے اس کے کہ فطرت انسانی اس فعل کو پسند کرتی ہے اور مردے کی بے حرمتی اس
پر شاق گزرتی ہے۔غرض بہت سی نیکیاں ملتی ہیں جنہیں سب نیکیاں سمجھتے ہیں اور ان کو عمل میں لاتے
ہیں حتی کہ دہریے بھی ان پر عمل کرتے ہیں لیکن ان میں بظاہر کوئی مادی فائدہ نہیں ہوتا
صرف احساسات کا سوال ہوتا ہے۔وطن کی خاطر لڑائی میں مرنا بھی ایسے ہی اخلاق میں
سے ہے۔سب دُنیا کے نزدیک یہ ایک قابل عزت بات سمجھی جاتی ہے۔مگر ہم کہتے ہیں
کیوں لوگ اپنی عزت و آبرو کے لئے مرنا اچھا سمجھتے ہیں؟ اور کیا کوئی ملک ہے جس میں