رسولِ کریم ؐ کی پاک زندگی

ہستی باری تعالیٰ

۶ رسول کریم ﷺ کی پاک زندگی
اسی طرح ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دیکھتے ہیں کہ آپ کے
دشمنوں نے اقرار کیا کہ آپ صادق اور امین تھے اور آپ پر انہوں نے کوئی الزام نہ
لگا یا بلکہ دشمن سے دشمن نے بھی آپ کی طہارت اور پاکیزگی کی شہادت دی۔چنانچہ مکہ
میں ایک مجلس ہوئی کہ باہر سے جب لوگ مکہ میں آئیں گے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
کے متعلق پوچھیں گے تو ان کو کیا جواب دیں گے سارے مل کر ایک جواب بنا لو تا کہ
اختلاف نہ ہو۔آگے ہی ہم بد نام ہو رہے ہیں کہ ایک کچھ کہتا ہے اور دوسرا کچھ کہتا ہے
اس لئے حج پر جو لوگ آئیں گے انہیں کہنے کے لئے ایک بات کا فیصلہ کر لو اس پر ان
میں سے ایک نے کہا یہ کہہ دینا کہ جھوٹ کی عادت ہے جو کچھ کہتا ہے سب جھوٹ ہے۔یہ سن کر ایک شخص جس کا نام نصر بن حارث تھا کھڑا ہوا اور اس نے کہا یہ بات نہیں کہنی
چاہئے اگر یہ کہو گے تو کوئی نہیں مانے گا اور لوگ جو ابا کہیں گے کہ كَانَ مُحَمَّدٌ فِيكُمْ
غُلَامًا حَدَئًا اَرْضَاكُمْ فِيْكُمْ وَاَصْدَقَكُمْ حَدِيثًا وَأَعْظَمَكُمْ آمَا نَةً حَتَّى إِذَا
رَنَيْتُمْ فِي صُدُغَيْهِ الشَّيْبَ وَجَاءَ كُمْ بِمَا جَاءَكُمْ قُلْتُمْ سَاحِرٌ لَا وَاللهِ مَا هُوَ
بِسَاحِرٍ - محمد نے تم میں جوانی کی عمر بسر کی ہے اور اس وقت وہ تم سب سے زیادہ
نیک عمل سمجھا جاتا تھا اور سب سے زیادہ سچا سمجھا جاتا تھا اور سب سے زیادہ امانت کا
پابند تھا یہاں تک کہ جب اس کی کنپٹیوں میں سفید بال آگئے اور وہ تمہارے پاس وہ
تعلیم لایا جو وہ لایا ہے تو تم کہنے لگ گئے کہ وہ جھوٹا ہے خدا کی قسم ان حالات میں وہ
جھوٹا نہیں ہو سکتا۔چنانچہ اس شخص کے اس جواب پر سب نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور
سیرت ابن ہشام جلد ۱، ۲ صفحه ۲۹۹ ،۳۰۰ موسسه علوم القرآن

۶۵ اس اعتراض کی بجائے اور بات سوچنے لگے۔کیسی سچی بات تھی جو اس شخص نے پیش کی اگر پہلے کبھی رسول کریم کی طرف انہوں
نے جھوٹ منسوب کیا ہوتا تو اب کوئی مان سکتا تھا۔لیکن جب پہلے وہ ساری عمر آپ کو صادق
کہتے رہے تھے تو پھر یکدم جھوٹ کے الزام کو کون سچا مان سکتا تھا۔اسی طرح ہر قل نے جب ابوسفیان سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پوچھا
کہ انہوں نے کبھی جھوٹ بولا ہے تو اس نے کہا آج تک تو نہیں بولا اور کہا کہ آج تک کا
لفظ میں نے اس لئے لگایا تا کہ شبہ پڑ سکے کہ شاید آئندہ بولے۔اسی طرح ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہاڑ پر چڑھ کر لوگوں کو بلایا اور
جب وہ جمع ہو گئے تو فرمایا کیا اگر میں تمہیں کہوں کہ فلاں وادی میں ایک فوج جمع ہے جو تم پر
حملہ کرنے والی ہے تو مان لو گے؟ انہوں نے کہا ہاں مان لیں گے حالانکہ مکہ والوں کی
بے خبری میں اس قدر فوج اس قدر قریب جمع نہیں ہو سکتی تھی۔پس ان لوگوں کا اس قسم کی
بات بھی جو بظاہر ناممکن الوقوع ہو آپ کے منہ سے سن کر ماننے کے لئے تیار ہو جانا بتاتا ہے
کہ آپ کی صداقت پر ان لوگوں کو اس قدر یقین تھا کہ وہ یہ ناممکن خیال کرتے تھے کہ آپ
جھوٹ بول
سکیں یا دھوکا دے سکیں۔اس طبقہ اور اس درجہ کے لوگ ہیں جو اس امر کی شہادت دیتے ہیں کہ انہوں
نے خدا سے الہام پایا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث کیا
ہے۔یہ لوگ دنیا کے سب سے بڑے مصلح گزرے ہیں اور اپنے اخلاق کی خوبی اور
مضبوطی کی وجہ سے انہوں نے لاکھوں آدمیوں کے دلوں پر اس طرح قبضہ کیا ہے کہ وہ
لوگ اپنی جانیں اور اپنے مال ان کی راہ میں قربان کرنے کو بہترین نعمت خیال کرتے
بخاری کتاب بدء الوحي باب كيف كان بله الوحى إلى رسول
الله بخارى كتاب التفسير سورة اللهب آيت تبت يدا أبي لَهَبٍ

آج 10 میں سے 10 باقی