خدا کی صفت عزیز کا ثبوت

ہستی باری تعالیٰ

۶۹ خدا کی صفت عزیز کا ثبوت
میں اللہ تعالیٰ کی بعض صفات کو بطور مثال اس وقت پیش کرتا ہوں جن سے معلوم
ہو گا کہ اس دنیا کے اوپر ایک ہستی ہے جس کے ارادہ کے ماتحت سب دنیا کا کارخانہ چل
رہا ہے اور سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی صفت عزیز کو لیتا ہوں اگر یہ صفت اپنا کام کرتی
ہوئی ثابت ہو جائے تو معلوم ہو جائے گا کہ خدا ہے۔عزیز کے معنی غالب کے ہیں اور اس
صفت کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے كَتَبَ اللهُ لَا غُلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي إِنَّ
اللهَ قَوِيٌّ عَزِيز (المجادلة : ۲۲) میں نے یہ مقرر کر دیا ہے کہ میں اور میرے رسول ہمیشہ
غالب ہوں گے۔ادھر تو اللہ تعالیٰ یہ اعلان کرتا ہے کہ میرے دین کی تائید کے لئے جو لوگ
کھڑے کئے جائیں گے وہ ہمیشہ غالب رہیں گے اور دوسری طرف اس کی یہ سنت ہے
کہ بادشاہوں اور طاقتور لوگوں کو نبی نہیں بناتا الا ماشاء اللہ بلکہ انہیں لوگوں میں سے نبی
بناتا ہے جو ضعیف اور کمزور ہوتے ہیں جن کے پاس نہ کوئی فوج ہوتی ہے نہ ہتھیار نہ
دولت ہوتی ہے نہ جتھا۔ان
کو بھیج کر ان کے ذریعہ دنیا کو مفتوح کراتا ہے اور اس طرح
دکھا دیتا ہے کہ لاغْلِبَنَّ آنَا وَرُسُلِی بالکل درست اور صحیح ہے۔جن حالات میں رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کو فتح کیا ہے ان کو سامنے رکھ کر کون کہ سکتا ہے کہ خدا کی
مدد کے سوا آپ
کو یونہی غلبہ حاصل ہوسکتا تھا۔آپ کے پاس نہ مال تھانہ دولت علم۔آپ
نہ پڑھے ہوئے تھے۔مال کی یہ حالت تھی کہ ایک ایسی مالدار عورت سے آپ نے
شادی کی جو نیک تھی اس نے اپنا مال آپ کو دیدیا اور آپ نے وہ بھی خدا کی راہ میں

صرف کر دیا۔ایسے انسان کو خدا نے رسول بنا دیا اور رسول کے لئے یہ شرط رکھدی کہ
لا غُلِبَنَ آنَا وَرُسُلِی کہ رسول ضرور ضرور غالب ہوگا۔اگر خدا ہے تو ایسا ہی ہونا ضروری
ہے۔اب دیکھو دُنیا نے رسول کریم کے ساتھ کیا کیا۔آپ کے خلاف سارے لوگوں
نے زور مارے مگر کیا نتیجہ نکلا ان کی تمام کوششوں کا نتیجہ یہی نکلا کہ آپ نہایت شان کے
ساتھ دس ہزار قد دسیوں سمیت مکہ میں پہنچے اور وہی سردار جو آپ پر اتنا ظلم کرتے تھے
کہ جب آپ نماز کے لئے خانہ کعبہ میں جاتے تو آپ کو ڈانٹتے آپ پر میلا ڈالتے ،
اس وقت یہ سب آپ کے رحم پر تھے۔ایک دفعہ آپ پر اتنا ظلم کیا گیا کہ طائف والوں
نے پتھر مار مار کر آپ کا جسم لہولہان کر دیا پھر آپ کے مریدوں کی یہ حالت تھی کہ ان کا
بازاروں میں چلنا مشکل تھا۔پس اس بے سروسامانی میں آپ نے خدا تعالیٰ کی طرف
سے آنے کا دعویٰ کیا اور اعلان کر دیا کہ میں کامیاب ہو کر رہوں گا اور دُنیا پر غلبہ
پاؤنگا۔خدا تعالیٰ میری مدد کرے گا اور مجھے فتح دے گا۔اگر قوم اس دعوی کو آسانی
سے قبول کر لیتی تو کہا جاتا کہ جب قوم نے قبول کر لیا تو غلبہ میں کسی غیر معمولی اعانت کا
ہاتھ کیوں سمجھا جائے مگر آپ کے ساتھ قوم نے محبت کا سلوک نہیں کیا، قبولیت کے ہاتھ
آپ کی طرف نہیں بڑھائے۔اطاعت کی گردن آپ کے آگے نہیں جھکائی بلکہ ساری
کی ساری قوم آپ کے خلاف کھڑی ہوگئی اور معمولی مخالفت نہیں کی بلکہ مخالفت میں قوم
نے سارا ہی زور خرچ کر دیا۔قتل کرنے کی کوشش کی۔ساتھیوں میں سے کئی کو شہید کر
دیاحتی کہ صحابہ کو ملک سے نکلنا پڑا اور آخر میں خود آپ کو بھی ملک چھوڑ نا پڑا لیکن وہی
شخص جسے چند سال پہلے صرف ایک ساتھی کے ساتھ رات کے اندھیرے میں اپنے
عزیز وطن کو چھوڑنا پڑا تھا چند سال بعد فاتحانہ حیثیت میں واپس آتا ہے اور آکر ان

آج 10 میں سے 10 باقی