سچّے مذہب میں اختلاف
ہستی باری تعالیٰ
خدا ایک مذہب کیلئے سب کو مجبور کیوں نہیں کرتا
اس موقعہ پر یہ سوال بھی کیا جاسکتا ہے کہ اچھا مان لیا کہ جو خدا پر جھوٹ باندھے
اسے خدا ہلاک کر دیتا ہے لیکن اس کی کیا وجہ ہے کہ خدا جھوٹے مذاہب کے پیروؤں کو
ہلاک نہیں کرتا ، جھوٹے مذاہب کے ماننے والوں کو مار دینا چاہئے تھا یا ان سب کو ایک
مذہب کا پیرو بنا دینا چاہئے تھا۔اس کا جواب خدا تعالیٰ نے آپ دیا ہے فرماتا ہے کو
شَاءَ اللهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلكِنْ لِيَبْلُوَكُمْ فِي مَا اتْكُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ
(المائدۃ: ۴۹) اگر ہم چاہتے تو سب کو مجبور کر کے ایک مذہب پر لے آتے۔لیکن اگر اس
طرح کرتے تو کسی کو ثواب نہ ملتا اور جو غرض لوگوں کے پیدا کرنے کی تھی وہ پوری نہ ہوتی۔جس غرض کے لئے انسان
کو پیدا کیا گیا ہے وہ تبھی پوری ہو سکتی ہے کہ وہ آزاد ہو۔اس میں
قبول کرنے کی اور رد کرنے کی دونوں قسم کی طاقتیں ہوں پس چونکہ سب لوگوں کو مجبور کر
کے ایک مذہب پر لانا انسان کی پیدائش کی غرض کو بالکل باطل کر دیتا ہے اس لئے خدا ایسا
نہیں کرتا۔کے مذہب میں اختلاف
یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اچھا مان لیا کہ اختلاف مذاہب کی یہ وجہ ہے مگر جو مذہب
اپنے آپ کو سچا کہتا ہے اس میں بھی تو اختلاف ہے۔مسلمانوں کو دیکھ لو کوئی کچھ کہتا ہے
اور کوئی کچھ۔اگر تم کہو کہ جس طرح پہلے دینوں میں لوگوں نے باتیں ملا دیں اسی طرح
اس میں بھی ملا دی ہیں جس سے اختلاف ہو گیا ہے تو ہم کہتے ہیں خدا نے ایسا کلام
۷۸ کیوں نہ نازل کیا جس سے بندوں کو ٹھوکر نہ لگتی۔خدا ایسا کلام کرتا کہ کوئی انسان اس
کے متعلق ٹھوکر نہ کھاتا۔اس کا جواب یہ ہے کہ خدا کا کلام تو ایسا ہی ہوتا ہے جسے
سارے انسان سمجھ سکتے ہیں لیکن بعض لوگ شرارت سے اور دھوکا دینے کے لئے اس
سے کچھ کا کچھ مطلب نکالتے ہیں اور اس سے ان کی کوئی غرض وابستہ ہوتی ہے۔جیسا
کہ اب آریہ کہتے ہیں کہ قرآن سے تناسخ ثابت ہوتا ہے روح و مادہ کی ازلیت ثابت
ہوتی ہے اور ممکن ہے کچھ عرصہ کے بعد یہ بھی کہہ دیں کہ نعوذ باللہ قرآن میں نیوگ کی
تعلیم بھی پائی جاتی ہے۔ضدی اور ہٹ دھرم لوگوں کو کون روک سکتا ہے جو چاہتے ہیں
کہتے جاتے ہیں۔پھر اختلاف کا دروازہ کھلا رکھنے سے ایک مقصد انسانی دماغ کی نشوونما بھی
ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اِخْتِلَافُ أُمَّتِي رَحْمَةٌ * میری
اُمت کا اختلاف رحمت ہے آپ کے اس قول کی وجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے کلام
میں کچھ باتیں محکمات کی قسم سے بیان کی ہیں اور کچھ متشابہات کی قسم سے۔محکمات سے
مراد یہ ہے کہ ان کے معنی گو ایک سے زیادہ کئے جائیں مگر وہ سب کے سب ایک رنگ
میں رنگین ہوں اور متشابہات کا یہ مطلب ہے کہ ایسے الفاظ رکھے گئے ہیں جن کے متعدد
معنی ہو سکتے ہیں اور بعض ان میں سے بظاہر مخالف نظر آتے ہیں مگر وہ حقیقتا مخالف نہیں
یعنی گو یہ ممکن نہیں کہ ایک پر عمل کیا جائے تو دوسرے پر بھی عمل ہو سکے لیکن وہ دونوں معنی
شریعت کی نص صریح کے مخالف نہ ہوں گے اور دونوں میں سے کسی پر عمل کرنا ایمان یا
اسلام کے لئے نقصان دہ نہ ہوگا جیسے عورتوں کی عدت کے لئے قرآن کریم میں قرء کا لفظ
استعمال ہوا ہے جس کے معنی طہر کے بھی ہیں اور حیض کے بھی۔مسلمانوں میں سے ایک
کنز العمال جلد ۱۰ حدیث نمبر ۲۸۶۸۶ صفحه ۱۳۶ مطبوعہ حلب ۱۹۷۱ء
جماعت طہر کے معنی کرتی ہے دوسری حیض کے گو بظاہر یہ دونوں معنی مخالف نظر آتے
ہیں اور ایک ہی شخص ایک وقت میں دونوں پر عمل نہیں کر سکتا۔مگر شریعت کی کسی نص
کے دونوں ہی مخالف نہیں اور نہ ان میں سے کسی ایک پر عمل کرنے سے ایمان واسلام
کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس اختلاف کے ذریعہ سے شریعت کی باریکیوں پر غور کرنے
کی عادت پڑتی ہے۔مختلف علوم جسمانی و روحانی کی جستجو کا خیال دل میں پیدا ہوتا
ہے اور سب سے زیادہ یہ کہ شریعت کے مغز اور اس کے احکام کی حقیقت معلوم ہوتی
ہے اور اس کے احکام میں سے جو قشر اور چھلکے کی حقیقت رکھتے ہیں انکی معرفت حاصل
ہوتی ہے۔جس طرح خدا تعالیٰ نے کا نہیں رکھی ہیں کہ جو کوشش کرے ان سے سونا
چاندی نکال لے اسی طرح اس نے قرآن کو بنایا ہے اور یہ امر ایک خوبی اور خدائی
کلام کی اعلیٰ صفت ہے نہ کہ کوئی نقص۔میں نے دیکھا اور تجربہ سے معلوم کیا ہے کہ
سورۃ فاتحہ جو ایک چھوٹی سی صورت ہے اس کے معنی کبھی ختم نہیں ہوتے۔پس اس سے
خدا کے کلام پر اعتراض نہیں پڑتا بلکہ اس کی خوبی ظاہر ہوتی ہے۔ہر شخص اپنی عقل
اور اپنی ہمت کے مطابق معنی نکالتا ہے اور اس سے فائدہ اُٹھا تا اور دوسروں کو فائدہ
پہنچاتا ہے۔پس جو اختلاف کہ ذاتی فوائد و اغراض کے ماتحت نہیں کئے جاتے یا
جہالت یا قلت تدبر کی وجہ سے نہیں ہوتے وہ اصول میں سے نہیں بلکہ فروعات میں
سے ہوتے ہیں اور امت کے لئے فائدہ کا باعث ہیں کیونکہ ان پر لوگوں کو غور وفکر
کرنے کا موقع ملتا ہے۔پھر قرآن کریم کی آیات کے ذومعانی ہونے کی یہ بھی وجہ
ہے کہ یہی کتاب ادنی درجہ کے مؤمنوں کے لئے بھی ہے اور اعلیٰ درجہ کے مؤمنوں
کے لئے بھی۔معمولی لیاقت کے لوگوں کے لئے بھی اور اعلیٰ روحانی مقامات پر پہنچنے