مشاہدہ کی دلیل پر اعتراض اور اس کا جواب

ہستی باری تعالیٰ

Al ہوتی رہی ہے تو خدا تعالیٰ کسی انسان کو بھیج دیتا رہا ہے جو ان کو حقیقت کی طرف
لاتا رہا ہے۔چنانچہ مسلمان اس زمانہ میں بھی ایسی باتوں پر لڑنے جھگڑنے لگے
اور نہ سمجھا کہ اس قسم کا اختلاف رحمت نہیں بلکہ عذاب اور دُکھ کا موجب ہے تو
خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو بھیج دیا اور آپ نے ایک فقرہ میں ان سب
جھگڑوں کو حل کر دیا۔چنانچہ دیکھ لو ہماری جماعت میں ان امور پر کوئی اختلاف
نہیں غرض بعض باتیں ایسی ہیں جن میں سے ایک صورت ادنی درجہ والوں کے
لئے ہے ایک اعلیٰ درجہ والوں کے لئے۔اور بعض ایسی ہیں جن کی دونوں
صورتیں درست ہیں۔مثلاً آمین اونچی کہنی بھی جائز ہے اور نیچی بھی۔ہاتھ اوپر
باندھے جائیں یا نیچے دونوں طرح جائز ہے۔اس طرح سب باتوں کا فیصلہ ہو
گیا اور کوئی جھگڑا نہ رہا۔مشاہدہ کی دلیل پر اعتراض اور اس کا جواب
میں نے جو یہ بتایا ہے کہ جس انسان کو خدا کا مشاہدہ ہو جائے خدا کا کلام سنے وہ
کس طرح انکار کر سکتا ہے کہ خدا نہیں ہے۔اس پر ایک اعتراض کیا جاتا ہے اور وہ یہ کہ
مشاہدہ کی دلیل ہر جگہ درست طور پر نہیں چل سکتی۔مثلاً شعبدہ باز بظاہر روپیہ بنا کر دکھا
دیتا ہے دیکھنے والے دیکھتے ہیں کہ اس نے روپیہ بنا دیا ہے لیکن فی الواقع ایسا نہیں ہوتا
کہ اس نے کسی منتر سے روپیہ بنایا ہو اسی طرح کیوں نہ سمجھا جائے کہ اس مشاہدہ میں بھی
کوئی دھوکا ہی ہوتا ہو انسان خیال کرتا ہو کہ اسے مشاہدہ یا مکالمہ حاصل ہوا ہے اور فی
الواقع کچھ بھی نہ ہو۔

AN
هستی باری تعالیٰ
ہم کہتے ہیں مشاہدے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ جن میں غلطی لگ سکتی
ہے دوسرا وہ جن میں غلطی لگنے کا امکان نہیں ہوتا۔ایک مشاہدہ تو یہ ہے کہ مثلا کوئی شخص
دور سے ایک شکل دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ فلاں شخص ہے لیکن ایک اور شخص اسے ملتا
ہے جو بتاتا ہے کہ وہ اس شخص کو کسی اور جگہ پر دیکھ کر آیا ہے اس وقت اس شخص کی بات
قبول کی جاتی ہے جو قریب سے دیکھ کر آیا ہے اور اس کی رد کر دی جاتی ہے جس نے دور
سے دیکھا تھا۔اس لئے نہیں کہ مشاہدہ مشتبہ شئے ہے بلکہ اس لئے کہ خود مشاہدوں کے
مختلف درجے ہیں اور پہلے شخص کے مشاہدہ کے مقابلہ میں دوسرے شخص کا قریب کا
مشاہدہ جب پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پہلے مشاہدہ میں غلطی لگ گئی تھی لیکن ایک
مشاہدہ اس قسم کا ہے کہ مثلاً ایک شخص مجھ سے باتیں کرے اور اس وقت لوگ بھی موجود
ہوں اور وہ بھی اس امر پر شاہد ہوں کہ ہاں فی الواقع اس نے مجھ سے باتیں کی ہیں
اس کے بعد کوئی شخص مجھے آکر کہے کہ میں نے تو اسے لاہور میں دیکھا ہے۔تو اس
صورت میں مجھے اپنے مشاہدہ کے متعلق کوئی شبہ نہ ہوگا بلکہ میں اس شخص کی نسبت یہی
یقین کروں گا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے یا غلطی خوردہ ہے۔اسی طرح شعبدہ باز اگر اپنی
ہتھیلی پر روپیہ بنانے کی بجائے میری تھیلی پر روپیہ بنائے تو اس کے رو پیر بنانے میں
کوئی شبہ نہیں کیا جاسکتا لیکن وہ تو اپنی ہی تھیلی پر روپیہ بناتا ہے جس کی نسبت یقین کیا جا
سکتا ہے کہ اس نے کسی نہ کسی جگہ روپیہ چھپا کر رکھا ہو اہوگا پس شعبدہ باز کی شعبدہ بازی
مشاہدہ نہیں کہلا سکتی مگر خدا کے کلام میں ایسا شبہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ تو پر شوکت آواز
میں یا من وراء حجاب تعبیر طلب خوابوں کے ذریعہ سے ایک نہیں دو نہیں، سینکڑوں
بندوں سے کلام کرتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی