صفت مجیب خدا کی ہستی کا ثبوت
ہستی باری تعالیٰ
۸۳ کیا خدا کا مشاہدہ کر نیوالوں کے حواس غلطی تو نہیں کرتے
یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ جو لوگ خدا کے مشاہدہ کا اعلان کرتے ہیں ممکن ہے ان
کے حواس کی غلطی ہو اور وہ پاگل ہوں یا دھوکا خوردہ مگر ہم کہتے ہیں یہ کیسا پاگل پن
ہے کہ اس قسم کے کلام پانے والے سب کے سب اس امر پر متفق ہیں کہ ایک
زبر دست ہستی ہے جو ہم سے کلام کرتی ہے
کبھی پاگلوں میں بھی اس قسم کا اتفاق ہوا
کرتا ہے؟ پاگل تو دو بھی ایک بات نہیں کہتے کجا یہ کہ سینکڑوں و ہزاروں لوگ ایسی
بات کہیں ان میں سے کتنوں کے متعلق کہو گے کہ ان کے دماغ خراب ہو گئے اس لئے
یہ شبہ بالکل غلط ہے۔صفت مجیب خدا کی ہستی کا ثبوت
تیسری مثال کے طور پر میں خدا تعالیٰ کی صفت مجیب کو بیان کرتا ہوں۔جس قدر
لوگ خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے کے مدعی گزرے ہیں سب کہتے چلے آئے ہیں کہ خدا
مجیب ہے دُعاؤں کو قبول کرتا ہے۔اب اگر تجربہ سے ثابت ہو جائے کہ خدا تعالیٰ کی یہ
صفت ہے کہ کوئی دُعاؤں کو قبول کرنے والی ہستی موجود ہے تو خدا تعالیٰ کے وجود میں کوئی
شبہ نہیں رہتا بلکہ اس امر میں بھی کہ وہ سمیع اور مجیب ہے۔سمیع تو اس طرح کہ بندہ کہتا
ہے اور وہ سنتا ہے اور مجیب اس طرح کہ بندہ کی عرض قبول کرتا ہے۔اس صفت کے
ثبوت کے طور پر میں دُعاؤں کی قبولیت کو پیش کرتا ہوں۔کس کس رنگ میں انسان دُعا
کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کس کس طرح اس کے لئے ناممکن کو ممکن کر کے دکھا دیتا ہے۔یہ
ایک ایسا حیرت انگیز مشاہدہ ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کا انکار ایک قسم کا جنون
ہی معلوم دیتا ہے۔ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دُعاؤں کی قبولیت کے ایسے
نشان دیکھے ہیں کہ ان کے دیکھنے کے بعد خدا تعالیٰ کے وجود میں کوئی شبہ باقی نہیں رہتا
پھر خود اپنی ذات میں بھی اس نشان کا مشاہدہ کیا ہے اور بارہا حیرت انگیز ذرائع سے
دعاؤں کو قبول ہوتے دیکھا ہے۔نواب محمد علی خان صاحب کے صاحبزادے میاں عبد
الرحیم خان صاحب کے واقعہ کو ہی دیکھ لو وہ ایک دفعہ ایسے بیمار ہوئے کہ ڈاکٹروں نے
کہہ دیا کہ اب یہ بچ نہیں سکتے۔حضرت صاحب نے دُعا کی کہ خدا یا اگر اس کی موت آ
چکی ہے تو میں اس کی شفاعت کرتا ہوں تب خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ کون ہے جو خدا تعالیٰ
کے اذن کے بغیر اس کی شفاعت کر سکے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ یہ بات سن کر مجھ پر
استقدر رُعب طاری ہوا کہ گو یا جسم میں سے جان نکل گئی اور میں ایک مردے کی طرح جا
پڑا اور پھر الہام ہوا کہ اچھا تم کو اجازت دی جاتی ہے چنانچہ آپ نے پھر دُعا کی اور
وہ قبول ہوگئی۔آپ نے اسی وقت باہر نکل کر یہ بات لوگوں کو سنا دی اور میاں عبدالرحیم
خان جن کی نسبت ڈاکٹر اور حکیم کہہ چکے تھے کہ اب ان کی آخری گھڑیاں ہیں اسی وقت
سے اچھے ہونے لگ گئے اور اب تک خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ ہیں اور اس وقت
ولایت تعلیم کے لئے گئے ہوئے ہیں۔( نظر ثانی کے وقت وہ خدا کے فضل سے بیرسٹری کے
امتحان میں کامیاب ہو چکے ہیں )۔غرض دُعا ئیں ایسے رنگ میں قبول ہوتی ہیں کہ جو امور ناممکنات میں سے
سمجھے جاتے ہیں؟ ماننا پڑتا ہے کہ کسی بالا ہستی کی قضاء کے ماتحت ان کی قبولیت وقوع
میں آتی ہے۔تذکره صفحه ۴۹۶،۴۹۵ایڈیشن چهارم