صفت حفیظ خدا کی ہستی کا ثبوت
ہستی باری تعالیٰ
۸۵ قبولیت دعا پر اعتراض اور اس کا جواب
دُعاؤں کی قبولیت کے متعلق یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ ہم یہ کیوں نہ سمجھیں کہ جن
باتوں کو دعاؤں کی قبولیت کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے وہ اتفاق ہو جاتی ہیں ہم کہتے ہیں یہ اعتراض
معقول ہے۔بعض غیر معمولی واقعات اتفاقا بھی ہو جایا کرتے ہیں لیکن دُعاؤں کی قبولیت
کے ساتھ بعض امور متعلق ہیں جن کی موجودگی میں نہیں کہہ سکتے کہ جو نتائج پیدا ہوئے ہیں
وہ اتفاقاً ہوئے ہیں اول تو یہ کہ دُعاؤں کے ساتھ ساتھ واقعات میں تبدیلی ہوتی جاتی ہے
جسے دیکھ کر ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ تبدیلی اتفاقی نہیں بلکہ کسی ارادہ کے ماتحت ہو رہی ہے۔دوسرے یہ کہ ایسے امور بھی دعاؤں کے ذریعہ سے پورے ہوتے ہیں کہ بغیر دُعا کے اتفاقاً
بھی وہ نہیں ہوتے۔تیسرے یہ کہ اس کثرت سے دُعاؤں کے ذریعہ سے غیر معمولی حالات
پیدا ہوتے ہیں کہ اس کثرت کی موجودگی میں اتفاق کا لفظ بولا ہی نہیں جاسکتا۔چوتھے یہ کہ
دعا کرنے والے کو بسا اوقات قبل از وقت معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کی دعا قبول ہوگئی ہے خواہ
بذریعہ الہام خواہ بطور القاء کہ اس قبل از وقت علم کے بعد اس کا نام اتفاق رکھنا بالکل درست
نہیں۔غرض قبولیت دعا کے نظارے ایسے طور پر دکھائی دیتے ہیں کہ ان کی موجودگی میں
اتفاق کا شبہ تک بھی پیدا نہیں ہوسکتا۔صفت حفیظ خدا کی ہستی کا ثبوت
چوتھی مثال میں خدا تعالیٰ کی صفت حفیظ کی پیش کرتا ہوں۔تمام نبیوں نے شہادت
دی ہے کہ خدا حفیظ ہے۔اب آؤ دیکھیں کہ کیا کوئی حفیظ ہستی ہے جو قانون قدرت کے
AY علاوہ حفاظت کرتی ہے۔اگر کوئی ایسی ہستی ثابت ہو جائے تو ماننا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ
موجود ہے۔میں اس صفت کے ثبوت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کو پیش
کرتا ہوں۔مکہ والوں نے آپ کو مارنا چاہا خدا تعالیٰ نے آپ کو وقت پر اطلاع دی
اور فرمایا کہ یہاں سے چلے جاؤ آپ وہاں سے روانہ ہو گئے لیکن بعض مصالح کی وجہ
سے راستہ میں ٹھہر نا پڑا۔قریب کے پہاڑ کی ایک غار میں جس کا منہ چند فٹ مربع ہے
اور جسے غار ثور کہتے ہیں آپ ٹھہر گئے مکہ والے تلاش کرتے کرتے اس جگہ تک جا
پہنچے۔عربوں میں کھوج لگانے کا علم بڑا یقینی تھا اور یہ ان کے لئے ضروری تھا کیونکہ وہ
جنگی لوگ تھے اگر اس کے ذریعہ اپنے دشمنوں کا پتہ نہ لگا یا کرتے تو تباہ ہو جاتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں بھی کھو جی لگائے گئے اور وہی پتہ لگاتے
ہوئے اس غار تک مکہ والوں کو لے آئے وہاں آکر انہوں نے کہا کہ یا تو محمد (صلی
اللہ علیہ وسلم ) یہاں ہے یا پھر آسمان پر چڑھ گیا ہے اس سے آگے نہیں گیا۔جب یہ
باتیں ہو رہی تھیں تو نیچے آپ بھی سن رہے تھے۔حضرت ابوبکر کو ڈر پیدا ہوا کہ میں
اکیلا کیا کر سکوں گا ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ خدا کے رسول کو پکڑ لیں لیکن جس شخص سے متعلق
آپ ڈر رہے تھے اور جو شخص حقیقتا مکہ والوں کو مطلوب تھا وہ اس خوف کے وقت
میں فرماتا ہے لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا۔غم نہ کھا خدا ہمارے ساتھ ہے۔چنانچہ ہم
دیکھتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ کھوجی جن کی بات پر ان لوگوں کو بہت ہی یقین ہوتا تھا وہ
کہتے ہیں کہ آپ اس جگہ آئے ہیں مگر کوئی آگے بڑھ کر غار کے اندر نہیں جھانکتا اور یہ کہہ
کر کہ یہاں ان کا ہونا ناممکن ہے سب لوگ واپس چلے جاتے ہیں۔میں جب مکہ گیا تھا تو اس غار کو دیکھنے کے لئے بھی گیا تھا لیکن او پر چڑھتے ہوئے
بخاری کتاب التفسیر باب ثانی اثنین اذهما في الغار + دلائل النبوة اللبيب بقى جلد ۲ صفحه ۴۷۸ مطبوعہ بیروت
۸۷ میرا سانس پھول گیا اور میں وہاں تک نہ جا سکا دوسرے آدمی کو بھیجا کہ جا کر دیکھ
آئے۔اس نے آکر بتایا کہ اس غار کا منہ اچھا چوڑا ہے ایک چارپائی کے قریب ہے
لیکن کیا یہ عجیب بات نہیں کہ باوجود اس کے کہ ہر اک بات اس کی طرف اشارہ کر رہی
تھی کہ آپ اس غار میں ہیں اور وہ لوگ اس قدر جوش سے آپ کی تلاش میں آئے تھے
مگر با وجود آپ کی گرفتاری کی دلی خواہش کے اور واقعات کے آپ کے وہاں موجود
ہونے کی طرف اشارہ کرنے کے ان کو اس قدر توفیق نہ ملی کہ ذرا جھک کر غار میں دیکھ
لیتے۔ان کے سامنے کوئی توپ نہیں تھی جس کا انہیں ڈر ہوسکتا تھا نہ کوئی اور روک اور
مشکل تھی۔لیکن ان میں سے کوئی بھی غار کو نہیں دیکھتا اور سارے واپس چلے جاتے
ہیں۔آپ کے ان الله معنا کہنے کے بعد ان لوگوں کا اس طرح خائب و خاسر چلے جانا
کیا اس امر پر دلالت نہیں کرتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک زبر دست طاقت کی
حفاظت میں تھے۔ایک مثال حفاظت الہی کی میں حضرت مسیح موعود کی زندگی میں سے بھی پیش کرتا
ہوں۔کنورسین صاحب جو لاء کالج لاہور کے پرنسپل ہیں ان کے والد صاحب سے حضرت
صاحب کو بڑا تعلق تھا حتی کہ حضرت مسیح موعود کو بھی روپیہ کی ضرورت ہوتی تو بعض دفعہ ان
سے قرض بھی لے لیا کرتے تھے ان کو بھی حضرت صاحب سے بڑا اخلاص تھا۔جہلم کے
مقدمہ میں انہوں نے اپنے بیٹے کو تار دی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے
وکالت کریں۔اس اخلاص کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے ایام جوانی میں جب وہ اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام مع چند اور دوستوں کے سیالکوٹ میں اکٹھے رہتے تھے حضرت مسیح موعود
کے کئی نشانات دیکھے تھے۔چنانچہ ان نشانات میں سے ایک یہ ہے کہ ایک رات آپ
٨٨ دوستوں سمیت سور ہے تھے کہ آپ کی آنکھ کھلی اور دل میں ڈالا گیا کہ مکان خطرہ میں ہے
آپ نے سب دوستوں کو جگایا اور کہا کہ مکان خطرہ میں ہے اس میں سے نکل چلنا چاہئے۔سب دوستوں نے نیند کی وجہ سے پرواہ نہ کی اور یہ کہ کر سو گئے کہ آپ کو وہم ہو گیا ہے مگر
آپ کا احساس برابر ترقی کرتا چلا گیا آخر آپ نے پھر انکو جگایا اور توجہ دلائی کہ چھت میں
سے چرچراہٹ کی آواز آتی ہے مکان کو خالی کر دینا چاہئے انہوں نے کہا معمولی بات
ہے ایسی آواز بعض جگہ لکڑی میں کیڑا لگ جانے سے آیا ہی کرتی ہے۔آپ ہماری نیند
کیوں خراب کرتے ہیں مگر آپ نے اصرار کر کے کہا کہ اچھا آپ لوگ میری بات مان کر
ہی نکل چلیں آخر مجبور ہو کر وہ لوگ نکلنے پر رضامند ہوئے۔حضرت صاحب کو چونکہ یقین تھا
که خدا میری حفاظت کے لئے مکان کے گرنے کو روکے ہوئے ہے۔اس لئے آپ نے
انہیں کہا کہ پہلے تم نکلو پیچھے میں نکلوں گا۔جب وہ نکل گئے اور بعد میں حضرت صاحب نکلے
تو آپ نے ابھی ایک ہی قدم سیڑھی پر رکھا تھا کہ چھت گر گئی۔دیکھو آپ انجنیئر نہ تھے کہ
چھت کی حالت کو دیکھ کر سمجھ لیا ہو کہ گرنے والی ہے نہ چھت کی حالت اس قسم کی تھی نہ آواز
ایسی تھی کہ ہر اک شخص اندازہ لگا سکے کہ یہ گرنے کو تیار ہے۔علاوہ ازیں جب تک آپ
اصرار کر کے لوگوں کو اُٹھاتے رہے اس وقت تک چھت اپنی جگہ پر قائم رہی اور جب تک
آپ نہ نکل گئے تب تک بھی نہ گری مگر جو نہی کہ آپ نے پاؤں اُٹھایا چھت زمین پر
آگری۔یہ امر ثابت کرتا ہے کہ یہ بات کوئی اتفاقی بات نہ تھی بلکہ اس مکان کو حفیظ ہستی اس
وقت تک روکے رہی جب تک کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جن کی حفاظت اس کے مدنظر
تھی اس مکان سے نہ نکل آئے۔پس صفت حفیظ کا وجود ایک بالا رادہ ہستی پر شاہد ہے اور
اس کا ایک زندہ گواہ ہے۔