صفت خالقیت خدا کی ہستی کا ثبوت
ہستی باری تعالیٰ
۸۹ صفت القیت خدا کی ہستی کا ثبوت
پانچویں مثال کے طور پر میں صفت خلق کو بیان کرتا ہوں۔یہ بات واضح ہے کہ اگر
تمام تخلیق کے علاوہ جو دنیا میں ایک مقررہ قاعدہ کے ماتحت ہو رہی ہے ایک خاص تخلیق بھی
ثابت ہو جائے تو ماننا پڑے گا کہ ایک ایسی ہستی ہے جس کی قدرت میں ہے کہ جو چاہے
پیدا کرے اور یہ خدا تعالیٰ کے موجود ہونے کا ایک زبر دست ثبوت ہوگا۔اس صفت کے
ثبوت کے طور پر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک واقعہ پیش کرتا ہوں۔آپ ایک
دفعہ کہیں جارہے تھے کہ آپ کے ساتھیوں کے پاس جو پانی تھاوہ ختم ہو گیا۔اتنے میں آپ
نے دیکھا کہ ایک عورت پانی لئے جارہی ہے۔آپ نے اس سے دریافت فرمایا کہ یہاں
سے پانی کتنے فاصلہ پر ہے؟ اس نے کہا تین منزل پر چونکہ ایک لشکر آپ کے ساتھ تھا اور
پانی ختم ہو چکا تھا آپ نے اس سے پانی کا مشکیزہ لے لیا اور اس کے منہ پر اپنا ہاتھ رکھ کر
لوگوں کو پانی دے دیا اللہ تعالیٰ نے اس میں ایسی برکت دی کہ سب کی ضرورت بھی پوری
ہوگئی اور اس عورت کے لئے بھی پانی بیچ رہا یہ ایک زبر دست نشان صفت خالقیت کے
ثبوت میں ہے اور اس واقعہ کے بچے ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ جب اس واقعہ کو اس کی قوم
نے معلوم کیا تو وہ سب کی سب مسلمان ہو گئی۔ایک ایسا واقعہ جس پر قوم کی قوم مذہب
تبدیل کرلے۔راویوں کے ذہن کی بناوٹ نہیں کہلا سکتا۔اگر کوئی کہے کہ یہ تو ایک قصہ ہے
جو بعد میں بنا لیا گیا ہے تو میں کہتا ہوں کہ اس قسم کی تازہ مثالیں بھی موجود ہیں۔مثلاً
حضرت مسیح موعود کا ہی ایک واقعہ ہے جس کے گواہ بھی زندہ موجود ہیں اور وہ یہ کہ حضرت
حب ایک دفعہ سوئے ہوئے تھے۔مولوی عبد اللہ صاحب سنوری آپ کے پاؤں دبا
بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام
۹۰ رہے تھے۔انہوں نے پاؤں دباتے دباتے دیکھا کہ کوئی تیلی تیلی چیز آپ کے پاؤں پر
گری ہے۔ہاتھ لگا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ گیلا سرخ رنگ ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میں حیران
ہوا کہ یہ کیا چیز ہے اور یہ خیال کر کے کہ شاید چھپکلی وغیرہ کا خون ہو میں نے چھت کی طرف جو
دیکھا تو وہ بالکل صاف تھی اور اس پر چھپکلی کا کوئی نشان نہ تھا پھر وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی
ٹوپی کو دیکھا تو اس پر بھی کچھ چھینٹے تھے حضرت مسیح موعود اس وقت کسی قدر بیدار ہوئے اور
آنکھیں کھولیں تو آپ کی آنکھوں میں آنسو تھے اور میں نے دیکھا کہ آپ کے گرتے پر بھی
کئی چھینٹے ویسے ہی سُرخ رنگ کے پڑے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے پوچھا کہ
یه نشان تازہ بتازہ پڑے ہیں یہ کیسے ہیں؟ پہلے تو آپ نے فرمایا کسی طرح نشان پڑ گئے
ہوں گے۔مگر جب میں نے زور دیا کہ حضور یہ تو میرے دیکھتے ہوئے پڑے ہیں اور تازہ
ہیں تو پھر آپ نے سنایا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ بطور جج کے بیٹھا ہے اور میں
ریڈر کے طور پر سامنے کھڑا ہوں اور کچھ کاغذات دستخطوں کے لئے پیش کرنا چاہتا ہوں۔اللہ
تعالی نے سرخی کی دوات میں قلم ڈبوئی اور قلم کو چھڑ کا جس کے چھینٹے میرے کپڑوں پر گرے
اور اس کا اثر ظاہر میں بھی ظاہر ہو گیا یہ خواب تفصیل سے آپ کی کتب میں موجود ہے۔اب دیکھو یہ خلق ہے یا نہیں؟ وہ سرخی اگر خدا نے پیدا نہیں کی تھی تو کہاں سے آئی
تھی؟ غرض اب بھی صفت خلق کے ماتحت نشان دکھائے جا رہے ہیں مگر اس کے نظائر
مؤمنوں کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔خود میرا اپنا ایک مشاہدہ ہے۔ایک دفعہ میں سورہا تھا میں نے سوتے سوتے دیکھا
کہ میرے منہ میں مشک ڈالی گئی ہے۔جب میں اُٹھا تو منہ سے مشک کی خوشبو آ رہی تھی
میں نے سمجھا شاید خواب کا اثر ہے اور گھر والوں کو کہا کہ میرا منہ سونگھو انہوں نے بھی بتایا
مفہوما تذکرہ صفحہ ۱۲۶- ۱۲۷ ایڈیشن چہارم