صفتِ شافی کی شہادت

ہستی باری تعالیٰ

۹۱ کہ مشک کی خوشبو آتی ہے۔یہ ایک قسم کی نئی پیدائش ہی تھی جو خدا کی صفت خالقیت کے
ماتحت ہوئی۔شاید بعض لوگ کہیں کہ اس قسم کی باتیں خدا کے ماننے والے ہی کہتے ہیں ان کا کیا
اعتبار ہو سکتا ہے مگر یاد رکھنا چاہئے کہ ماننے والوں کی باتیں بھی مانی ہی پڑتی ہیں۔اگر
راستباز سمجھدار آدمی جن کو جھوٹ بول کر کوئی فائدہ نہ پہنچتا ہوا ایسے امور کی شہادت دیں تو کیا
وجہ ہے کہ ان کی شہادت کو قبول نہ کیا جائے اور اس قسم کی شہادتیں مؤمن ہی دے سکتے ہیں
کیونکہ ایسے واضح نشانات مؤمنوں کو ہی دکھائے جاتے ہیں کیونکہ اگر نہ ماننے والوں کو بھی
ایسے نشانات دکھائے جائیں تو پھر ان کا ایمان لانا کوئی خوبی نہیں رہ سکتا اور ان کا ایمان بے
فائدہ ہو جاتا ہے۔سورج کو دیکھ کر اسے ماننے پر کسی انعام کا انسان امید وار نہیں ہوسکتا۔اسی طرح ایسے شواہد غیر مؤمن دیکھیں تو ان کے ایمان بے نفع ہو جائیں پس یہ نظارے
ایمان کے بعد ہی دکھائے جاتے ہیں۔صفت شافی کی شہادت
چھٹی مثال کے طور پر میں خدا تعالیٰ کی صفت شفاء کو پیش کرتا ہوں۔اگر یہ ثابت ہو
جائے کہ بعض مریض ایسے طریق پر اچھے ہوتے ہیں جو طبعی طریقوں کے علاوہ ہیں یا ایسے
مریض اچھے ہوتے ہیں جو عام طور پر اچھے نہیں ہو سکتے تو ماننا پڑیگا کہ ایک ایسی ہستی موجود
ہے جس کے اختیار میں شفاء ہے اور یہ بھی کہ وہ اپنے اس اختیار کو استعمال بھی کرتی ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں ایسے نظارے نظر آتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر
معمولی طور پر شفاء بعض مریضوں کوملتی ہے بغیر اس کے کہ طبعی ذرائع استعمال ہوں یا ان

۹۴
موقعوں پر شفاء ملتی ہے کہ جب طبعی ذرائع مفید نہیں ہوا کرتے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی زندگی کے واقعات میں سے اس قسم کی شفاء کی ایک مثال جنگ خیبر کے وقت
ملتی ہے۔خیبر کی جنگ کے دوران میں ایک دن آپ نے صحابہ سے
فرمایا کہ خیبر کی فتح اس
شخص کے لئے مقدر ہے جس کے ہاتھ میں میں جھنڈا دونگا۔حضرت عمررؓ فرماتے ہیں جب وہ
وقت آیا تو میں نے گردن اونچی کر کر کے دیکھنا شروع کیا کہ شاید مجھے ہی رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم جھنڈا دیں مگر آپ نے انہیں اس کام کے لئے مقرر نہ فرمایا۔اتنے میں حضرت
علی آئے اور ان کی آنکھیں سخت دُکھ رہی تھیں آپ نے ان کی آنکھوں پر اپنا لعاب دہن
لگا دیا اور آنکھیں فوڑا اچھی ہو گئیں اور آپ نے ان کے ہاتھ میں جھنڈا دیکر خیبر کی فتح کا کام
ان کے سپر د کیا۔( بخاری کتاب المغازی باب غزوۃ خیبر )
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کے سارے واقعات چونکہ محفوظ نہیں۔اس لئے
اس قسم کی زیادہ مثالیں اب نہیں مل سکتیں ورنہ میں سمجھتا ہوں
کہ سینکڑوں ہزاروں مثالیں آپ
کی زندگی میں مل سکتی ہوں گی۔مگر حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں جبکہ دہریت کا بہت زور ہے
اور اس کے توڑنے کے لئے آسمانی نشانوں کی حد درجہ کی ضرورت ہے خدا تعالیٰ نے بہت سے
نشانات اس قسم کے دکھائے ہیں جن پر ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانات کا قیاس کر
سکتے ہیں۔مثال کے طور پر میں ایک صاحب عبد الکریم نامی کا واقعہ پیش کرتا ہوں۔وہ قادیان
میں سکول میں پڑھا کرتے تھے انہیں اتفاقاً باؤلے کتے نے کاٹ کھایا اس پر انہیں علاج کے
لئے کسولی بھیجا گیا اور علاج ان کا بظاہر کامیاب رہا لیکن واپس آنے کے کچھ دن بعد انہیں
بیماری کا دورہ ہو گیا۔جس پر کسولی تار دی گئی کہ کوئی علاج بتایا جائے ؟ مگر جواب آیا:
"NOTHING CAN BE DONE FOR ABDUL KARIM"

۹۳ افسوس ہے کہ عبد الکریم کا کوئی علاج نہیں ہوسکتا۔حضرت مسیح موعود کو ان کی بیماری
کی اطلاع دی گئی چونکہ سلسلہ کی ابتداء تھی اور یہ صاحب بہت دور دراز سے علاقہ حیدر آباد
دکن کے ایک گاؤں سے بغرض تعلیم آئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت ہمدردی
پیدا ہوئی اور آپ نے ان کی شفاء کے لئے خاص طور پر دُعا فرمائی اور فرمایا کہ اس قدر دور
سے یہ آئے ہیں جی نہیں چاہتا کہ اس طرح ان کی موت ہو۔اس دعا کا یہ نتیجہ ہوا کہ اللہ
تعالیٰ نے ان کو دورہ ہو جانے کے بعد شفاء دیدی۔حالانکہ جب سے انسان پیدا ہوا ہے
اس
قسم کے مریض کو کبھی شفاء نہیں ملی۔میرے ایک عزیز ڈاکٹر ہیں انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کا واقعہ سنایا کہ ایک
دفعہ وہ ہستی باری پر ایک دوسرے طالب علم سے گفتگو کر رہے تھے دوران گفتگو میں انہوں
نے یہی واقعہ بطور شہادت کے پیش کیا۔اس طالب علم نے کہا کہ ایسے مریض بچ سکتے ہیں
یہ کوئی عجیب بات نہیں وہ کہتے ہیں کہ اتفاقاً اسی دن کالج میں پروفیسر کا لیکچر سگ گزیدہ کی
حالت پر تھا۔جب پروفیسر لیکچر کے لئے کھڑا ہوا اور اس نے اس امر پر زور دینا شروع کیا
کہ اس مرض کا علاج دورہ ہونے سے پہلے کرنا چاہئے اور بہت جلد اس طرف توجہ کرنی
چاہئے وہ کہتے ہیں کہ میں نے بات کو واضح کرانے کے لئے کہا کہ جناب بعض لوگ کہتے
ہیں کہ دورہ پڑ جانے کے بعد بھی مریض اچھا ہو سکتا ہے۔اس پر پروفیسر نے جھڑک کر کہا
کہ کبھی نہیں جو کہتا ہے وہ بیوقوف ہے۔غرض یہ ایسی بیماری تھی جس کا کوئی علاج نہیں ہو سکتا اور نہ کبھی ہوا ہے مگر حضرت
مسیح موعود کی دُعا سے اللہ تعالیٰ نے میاں عبد الکریم کو شفاء دی اور وہ خدا کے فضل سے
اب تک زندہ ہیں۔پس ثابت ہوا کہ اس طبعی قانون کے اوپر ایک ہستی حاکم ہے جس
تمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۸۱٬۴۸۰

آج 10 میں سے 10 باقی