صفت عالم الغیب
ہستی باری تعالیٰ
۹۴۴ کے ہاتھ میں شفاء دینے کی طاقت ہے۔صفت عالم الغيب
ساتویں مثال کے طور پر میں صفت عالم الغیب کو پیش کرتا ہوں۔اس میں کیا شک
ہے کہ اگر انسان کو بلا ظاہری تدابیر کے ایسے علوم پر آگاہی حاصل ہونے لگے جن کا جاننا
انسان کے لئے ناممکن ہے تو ماننا پڑے گا کہ ایک عالم الغیب خدا موجود ہے۔جس کی طرف
سے اپنے خاص بندوں کو خاص علم دیا جا تا ہے۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ یہ کیوں نہ مانا جائے کہ ایسے لوگوں
کو علم غیب معلوم
کرنے کا کوئی طریق معلوم ہو گیا ہے وہ اسی طریق کے ذریعہ سے علم غیب معلوم کر کے ایک
و ہمیں خدا کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔مگر میں کہتا ہوں کہ اگر یہی بات ہوتی کہ ان لوگوں کو کوئی خاص طریق معلوم ہو گیا
ہوتا تو وہ کیوں اس کے ذریعہ سے اپنی بڑائی نہ منواتے اور کیوں خواہ مخواہ اس علم کو کسی اور
ہستی کی طرف منسوب کرتے اور ساتھ ہی اپنی کمزوری اور اس کی طاقت کا اظہار کرتے
رہتے اور اپنے آپ کو اس کے مقابلہ میں پیچ اور ذلیل قرار دیتے۔دیکھو مشہور موجد ایڈیسن
جب کوئی ایجاد کرتا ہے تو کیا وہ یہ کہتا ہے کہ مجھے کسی جن نے یا بالا طاقت نے یہ بات بتائی
ہے یا جو اور موجد ہیں وہ کبھی ایسا کہتے ہیں کہ ہمیں فلاں شخص نے یہ ایجاد کر کے دی ہے بلکہ
موجد تو یہی کہتے ہیں کہ ہم نے خود ایجاد کی ہے اس لئے ہماری قدر کرو لیکن علم غیب کے
ظاہر کرنے والے تو سب کے سب کہتے ہیں کہ ہم جو کچھ کہتے ہیں اس میں ہمارا کوئی دخل
نہیں خدا ہی ہمیں سب کچھ بتا تا ہے اور اس کے کہنے کے مطابق ہم کہتے ہیں۔
۹۵ دوسرے یہ کہ اگر یہ ان کا کسی علم ہوتا تو وہ اپنی اولاد کو آگے یہ علم کیوں نہ سکھا جاتے
مگر ہم تو دیکھتے ہیں کہ ان کی اولا د اکثر اوقات ان کی طرح خدا سے غیب پانے والی نہیں
ہوتی یا اس حد تک نہیں ہوتی۔پس یہ اعتراض بالکل وہم اور بیہودہ ہے۔اب میں علم غیب کی چند مثالیں پیش کر کے بتاتا ہوں کہ کس طرح ان سے ایک
عالم الغیب ہستی کا ثبوت ملتا ہے۔پہلی مثال تو حضرت مسیح موعود کی وہ پیشگوئی ہے جو آپ
نے جنگ عظیم کے متعلق فرمائی۔جنگ سے نو سال پہلے آپ نے یہ خبر شائع کر دی تھی کہ
ایک عالمگیر تباہی دُنیا میں آنے والی ہے جس میں زار روس تباہ ہوگا اور سخت تکلیف اور دُکھ
دیکھے گا۔اس پیشگوئی میں بہت کی پیشگوئیاں مخفی ہیں۔اول یہ کہ ایک عظیم الشان جنگ
ہونے والی ہے جو عالمگیر ہوگی۔دوسرے یہ کہ زار روس اس وقت تک باوجود ملک میں عام
بغاوتوں کے پائے جانے کے اپنی ملک کی حکومت پر قابض رہے گا۔تیسرے یہ کہ اس
عالمگیر جنگ میں زار روس بھی حصہ لے گا۔چوتھے یہ کہ اس کے دوران میں ایسے سامان
پیدا ہوں گے کہ اس کی حکومت جاتی رہے گی۔پانچویں یہ کہ وہ اس وقت مارا نہیں جائے گا
بلکہ زندہ رہے گا اور اپنی مصیبت اور ذلت کو دیکھے گا جو معمولی نہ ہوگی بلکہ کامل ذلت ہوگی۔اب دیکھو کہ نو سال کے بعد جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت بھی ہو چکے تھے یہ پیشگوئی
کس زور سے پوری ہوئی۔ایک ایک بات اسی طرح واقع میں آئی جس طرح کہ آپ نے
بیان فرمائی تھی۔یہ کیسا زبردست نشان ہے۔اگر کوئی ذرا بھی سوچے تو اسے معلوم ہو جائے گا
کہ یہ نشان ایک علیم ہستی کے وجود پر زبردست شہادت ہے۔روس کے بادشاہ کی کتنی بڑی
طاقت تھی مگر اچانک ایسے حالات پیدا ہو گئے اور وہ اس طرح ذلیل ہوا کہ پتھر سے پتھر
دل کو اس کے حالات سُن کر رحم آ جاتا ہے۔جب وہ معزول ہوا اس وقت وہ خود فوج کی کمانڈ
۹۶ کر رہا تھا۔اسے دار السلطنت سے تارگئی کہ پیچھے ملک میں فساد ہو گیا ہے اس نے جواب دیا
کہ لوگوں کو سمجھاؤ گورنر نے تار دی کہ لوگ سمجھانے سے نہیں باز آتے۔اس نے جواب میں
تار دی کہ سختی کرو اس پر گورنر کی تار آئی کہ سختی سے اور بھی جوش بڑھ رہا ہے۔اس پر زار نے
جواب دیا کہ اچھا میں خود آتا ہوں۔راستہ میں پھر تار ملی کہ فساد بڑھ رہا ہے۔زار نے جوابًا
پہلے گورنر کو بدل کر دوسرے گورنر کے مقرر کئے جانے کی ہدایت بھیجی۔ابھی راستہ میں ہی تھا
کہ اور تار لی کہ حالت بہت نازک ہو گئی ہے اور آپ کا آنا مناسب نہیں مگر اس نے جواب
دیا کہ نہیں میں آؤں گا۔ابھی تھوڑی ہی دور ریل چلی تھی کہ پھر تار ملی کہ بغاوت عام ہو گئی
ہے مگر اس وقت بھی اسے یہی خیال تھا کہ میں جا کر سب کو سیدھا کرلوں گا اور اس نے ریل
کو آگے لے جانے کا حکم دیا ابھی دو چار گھنٹے کا سفر طے کیا تھا کہ ایک سٹیشن پر اس کی ریل
ٹھہرالی گئی اور نئی حکومت کی طرف سے اس کی گرفتاری کے وارنٹ لیکر لوگ آپہنچے اور اسے
گرفتار کر لیا وہ ایک زبر دست بادشاہ کی حیثیت میں ریل پر چڑھا تھا۔ہاں ایسے زبر دست
بادشاہ کی حیثیت میں کہ انگریزی حکومت بھی باوجود اپنی وسعت کے اس سے ڈرتی تھی لیکن
ابھی اس کا سفر ختم نہ ہوا تھا کہ اسی گاڑی میں ایک معمولی قیدی کی حیثیت میں قید کیا گیا۔اس کے بعد اسے جس طرح دُکھ دیئے گئے وہ نہایت ہی درد ناک ہیں غنڈوں نے اس کے
سامنے اس کی لڑکیوں سے زنا بالجبر کیا اور اس کو مجبور کر کے یہ حرکات دکھاتے رہے اس سے
اندازہ کرلو کہ زار کا حال کیسا حال زار ہوا اور کس طرح حضرت مسیح موعود کی یہ پیشگوئی کہ
زار بھی ہو گا تو ہوگا اس گھڑی باحال زار ہیبت ناک طور سے پوری ہوئی۔اس صفت کے متعلق ایک چھوٹا سا تجربہ اپنا بھی سنا دیتا ہوں۔ہماری جماعت کے
ایک ڈاکٹر ہیں ان سے متعلق خبر آئی کہ وہ بصرہ کی طرف مارے گئے ہیں۔اس خبر کے آنے
تذکره صفحه ۵۴۰ ایڈیشن چہارم
۹۷ کے چند روز ہی پہلے ان کے والد اور والدہ قادیان بغرض ملاقات آئے تھے۔میں نے ان
کو دیکھا کہ وہ بہت ہی ضعیف تھے۔جس وقت میں نے یہ خبر سنی میری آنکھوں کے سامنے
ان کے ضعف کا نقشہ کھینچ گیا اور ساتھ ہی یہ خیال گزرا کہ ڈاکٹر صاحب ان کے اکلوتے بیٹے
ہیں ( گو بعد میں معلوم ہوا کہ ان کے اور بھی بیٹے تھے ) اور میرے دل کو اس غم کا خیال کر
کے جو اُن کو پہنچا ہو گا سخت تکلیف ہوئی اور بار بار میرے دل میں یہ خیال پیدا ہونے لگا کہ
کاش وہ نہ مرے ہوں۔گو بظاہر یہ خیال بیوقوفی کا ہومگر میں سمجھتا ہوں الہی تحریک کے
ماتحت اور دعا کرانے کی غرض سے تھا۔خیر جب میں رات کو سو یا تو میں نے خواب میں دیکھا
کہ تین دن ہوئے ہیں کہ وہ زندہ ہو گئے ہیں۔میں نے دوسرے دن کھانے کے وقت
اپنے بعض عزیزوں کو یہ خواب سنائی میرے چھوٹے بھائی نے کہ جن کی ڈاکٹر صاحب کے
ایک رشتہ کے بھائی سے دوستی تھی اور جو قادیان میں رہتے ہیں۔اس خواب کا ذکر کر دیا۔انہوں نے اپنے گھر اطلاع کر دی اس کے جواب میں ان کو خط ملا کہ ان کی خواب پوری ہو
گئی ہے۔عراق سے اطلاع آ گئی ہے کہ ان کی موت کے متعلق غلطی لگی تھی ان
کو بدھ پکڑ کر
لے گئے تھے اور غلطی سے یہ خیال کر لیا گیا کہ وہ مارے گئے ہیں لیکن بعد میں ایک موقع
ملنے پر وہ بھاگ کر خیریت سے واپس آگئے ہیں۔اس قسم کا ایک اور ذاتی تجربہ میں بیان کرتا ہوں۔گزشتہ سال کے سفر کشمیر میں میں
نے دیکھا کہ ایروپلین AEROPLANE کے ذریعہ میرے پاس ایک خط آیا
ہے۔میں نے یہ خواب دوستوں کو سنائی اور پھر خود بھول گیا۔چند ہی دن بعد ایک خط آیا
جس پر لکھا تھا BY AIRFORCE اور اسے دیکھ کر میاں عبد السلام صاحب حضرت
خلیفہ اول کے صاحبزادے نے وہ رؤیا یاد دلائی۔
۹۸ یہ تو خدا تعالیٰ کے عالم الغیب ہونے کی مثالیں ہیں۔اس کے سوا اقتداری علم بھی
ہستی باری کے دلائل میں سے ایک دلیل ہے۔اقتداری علم کی بڑی مثال خود قرآن کریم
ہے۔اس کے متعلق دعویٰ ہے کہ کوئی ایسا کلام بنا کر نہیں لا سکتا بلکہ اس جیسی تین آیات بھی بنا
کر پیش نہیں کر سکتا۔قرآن کریم انہیں الفاظ میں ہے جن کو سب استعمال کرتے ہیں اور عربی
بولنے والے لوگوں میں اسلام کے دشمن بھی ہیں اور خود مذہب کے دشمن بھی ہیں۔دہریے
بھی ہیں مگر اب تک کسی میں یہ طاقت نہیں ہوئی کہ قرآن کریم کے اس دعویٰ کو رد کر سکے۔دوسری مثال حضرت مسیح موعود کی عربی کتب ہیں۔آپ نے بھی ان کے بے مثل
ہونے کا دعوی کیا ہے اور چیلنج دیا ہے کہ کوئی ان کا جواب بنا سکتا ہے تو بنا کر دکھائے باوجود اس
کے کہ حضرت مسیح موعود بھی تھے اور آپ کے دشمن بڑے بڑے علماء عجم کے علاوہ علمائے
عرب بھی تھے مگر سب لوگ آپ کی غلطیاں نکالنے کا دعویٰ تو کرتے رہے مگر آپ کی کتب کی
مثل لانے کیلئے سامنے نہ آئے۔پچھلے دنوں یہاں پروفیسر مارگولیتھ صاحب آئے تھے وہ
انگریزوں میں سے عربی کے بڑے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ان سے میری منجزات پر گفتگو ہوئی
اور وہ کہنے لگے کہ کیا قرآن والا معجزہ اب بھی دکھایا جا سکتا ہے یہ عجیب بات ہے کہ خدا تعالیٰ
نے پکڑ کر ان کے منہ سے اس معجزہ کا مطالبہ کروایا جو حضرت مسیح موعود کے ہاتھ پر ظاہر ہو چکا
تھا۔میں نے کہا ہاں اس زمانہ میں بھی دکھایا جاسکتا ہے بلکہ دکھایا گیا ہے۔میں نے حضرت
مسیح موعود کی کتاب الہدیٰ اس کے سامنے رکھدی اور کہا اس کی نظیر لانے والے کے لئے
حضرت صاحب نے ہیں ہزار کا انعام رکھا ہے اور میں یہ اقر ارلکھ دیتا ہوں کہ جو اس کی مثل
لے آئے گا اسے میں یہ انعام دے دوں گا اس پر وہ خاموش ہو گیا۔یہ چند مثالیں میں نے خدا کی صفات کی دی ہیں۔ان سے پتہ لگتا ہے کہ خدا کی ہر