جواب
ہستی باری تعالیٰ
غرض منکرین یہ کہتے ہیں کہ اگر خدا ہے تو اس کے علم کی ، قدرت کی اور خلق کی تازہ
بتازہ مثالیں جس قسم کی ہم کہتے ہیں دکھا دو۔جوا
اس کا جواب یہ ہے کہ ہر ایک سوال کی دو غرضیں ہوتی ہیں۔سوال یا تو اپنے علم کی
زیادتی کیلئے کیا جاتا ہے یا دوسرے کے علم کا امتحان لینے کے لئے اور اس کے لئے یہ ضروری
ہوتا ہے کہ جس سے سوال کیا جائے اس کی جو حیثیت ہو اسی کے مطابق سوال کیا جائے مثلاً اگر
ایک سپاہی کو ایک لففینٹ ملے اور وہ سپاہی اس سے کچھ دریافت کرنا چاہے تو وہ اس طرح نہیں
کرے گا کہ اسے کان سے پکڑ کر کہے کہ بتاؤ فلاں بات کس طرح ہے؟ بلکہ سارے آداب کو
مد نظر رکھ کر اس سے بات کرے گا۔غرض جو اپنے سے بالا ہو اس سے سوال کرنے کے اور
آداب ہوتے ہیں اور جو متر ہو اس کے آداب اور ہوتے ہیں اور جو لوگ خدا تعالیٰ کے وجود کو
دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں وہ اسے ایک طالب علم یا امیدوار ملازمت کی حیثیت میں نہیں
پیش کرتے کہ ممتحن یا ملازم رکھنے والے اپنی مرضی کے مطابق جس طرح چاہیں اور جو چاہیں
اس سے پوچھیں۔وہ بادشاہ ہے سب بادشاہوں
کا مالک ہے آتا ہے حاکم ہے خالق ہے محسن
ہے ہمارا ذرہ ذرہ اس کی پیدائش ہے۔اگر ایک شخص اس کی ذات عالی کے متعلق بطور فرض
کے بھی سوال کرے تو اسے مد نظر رکھنا ہو گا کہ وہ کس ہستی سے متعلق سوال کر رہا ہے۔ذرا غور کرو
کہ اگر کوئی کہے کہ میں سپر نٹنڈنٹ پولیس ہوں یا ڈ پٹی کمشنر ہوں تو کیا لوگ یہ کیا کرتے ہیں کہ
اپنی مرضی کے سوالات بنا کر اس کے سامنے پیش کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کو حل کرو۔تب ہم تمہیں افسر پولیس یا ڈ پٹی کمشنر مانیں گے۔دُنیا میں کوئی شخص بھی حکام کی حقیقت معلوم
1+1 کرنے کے لئے ایسا نہیں کرتا بلکہ اگر شک ہو تو ان سے ثبوت طلب کرتے ہیں آگے ان کی
مرضی ہوتی ہے کہ وہ جس رنگ میں چاہیں ثبوت دیں۔اگر وہ ثبوت ان کے دعوی کو ثابت
کرنے والا ہو تو لوگوں کو مانا پڑتا ہے خواہ وہ اس رنگ کا نہ ہو جس رنگ کا ثبوت کہ لوگ چاہتے
تھے۔اسی طرح کیا کوئی شاگرد یہ بھی کہا کرتا ہے کہ میں استاد کا امتحان پہلے لے لوں پھر سمجھوں
گا کہ وہ میرا استاد بننے کے قابل ہے یا نہیں۔جب وہ اس سے پڑھے گا اسے خود ہی اس کی
قابلیت یا جہالت کا علم ہو جائے گا یا بادشاہ کی مثال لو اگر کسی بادشاہ کے متعلق کوئی سوال مثلاً یہی
ہو کہ وہ گھوڑے کی سواری جانتا ہے یا نہیں تو کیا منکر اس سوال کو اس طرح حل کرے گا کہ کہے گا
کہ فلاں گھوڑے پر چڑھ کر فلاں گلی میں سے گزرے تب میں مانوں گا کہ وہ سوار ہے یا یہ
کرے گا کہ اگر بادشاہ سے پوچھ سکتا ہے تو اس سے پوچھ لے گا کہ کیا آپ سواری اچھی جانتے
ہیں؟ پوچھ بھی نہیں سکتا تو جو اس کے مقرب ہیں ان سے دریافت کرے گا اور اگر یہ بھی طاقت
نہیں تو ایسے موقع کا منتظر رہے گا جب وہ سوار ہو کر نکلے اور یہ اس کی سواری کا اندازہ کر سکے اگر
ایسا شخص بادشاہ کے پاس جا کر اس قسم کا سوال
کریگا کہ چل کر امتحان دو تو یقیناً یہ سزا پائے گا۔پس خدا تعالیٰ چونکہ ہمارے ماتحت نہیں بلکہ ہم اس کے ماتحت ہیں اور وہ سب پر
غالب اور سب کا حاکم ہے اس لئے اس کا پتہ لگانے کے لئے یہ کہنا درست نہیں کہ جس طرح
ہم کہیں اس طرح کر دے تو ہم مانیں گے۔بلکہ خدا کے انبیاء سے اس کی ہستی کے متعلق
دریافت کرنا چاہئے جو خدا تعالیٰ کو اس کی شان کے مطابق تمام آداب کو مد نظر رکھ کر اس کا
پتہ لگاتے ہیں یا خود خدا تعالیٰ کی شان کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا پتہ لگانا چاہئے اور خدا
تعالیٰ جو ثبوت پیش کرے اگر وہ ثبوت کی حد تک پہنچ جائے تو اسے قبول کرنا چاہیے نہ کہ یہ کہنا
چاہئے کہ جس طرح ہم خود چاہیں اس طرح خدا کر دے۔
اگر کہا جائے کہ بادشاہ کی مثال درست نہیں کیونکہ بادشاہ آدمی ہی ہوتا ہے اور وہ
انسان کی ہر ایک خواہش کو پورا نہیں کر سکتا لیکن خدا تعالیٰ تو پورا کر سکتا ہے پھر اس کے متعلق
کیوں نہ یہ کہیں کہ جس طرح ہم چاہتے ہیں اسی طرح وہ اپنی ہستی کا ثبوت دے تو اس کا
جواب یہ ہے کہ یہ غلط ہے کہ بادشاہ اس لئے لوگوں کے مطالبات کے مطابق اپنا امتحان نہیں
دیتا کہ اس کا وقت خرچ ہوتا ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اسے اپنے عہدہ کے خلاف سمجھتا
ہے۔پس خدا تعالیٰ جو بادشاہوں
کا بادشاہ ہے کس طرح ان مطالبات کو قبول کر سکتا ہے۔دوسری قابل غور بات یہ ہے کہ اگر انسان کی خواہش کو پورا کر کے ہی خدا کی ہستی کا
ثبوت دیا جا سکتا ہے تو پھر در حقیقت خدا تعالیٰ کا وجود ثابت ہی نہیں کیا جا سکتا۔فرض کرو دو
شخص سندر سنگھ اور آتما سنگھ ہوں اور ان میں مقدمہ ہو۔ان میں سے ہر ایک کہے کہ میرے
نزد یک خدا کی ہستی کا ثبوت یہ ہوسکتا ہے کہ اس مقدمہ میں میں جیت جاؤں اور میں صرف
اسی صورت میں اسے مان سکتا ہوں تو خدا تعالیٰ کس کے مطالبہ کو پورا کرے اگر ایک کے
مطالبہ کو پورا کرے تو دوسرا نہ مانے گا یا مثلاً گزشتہ جنگ میں ہی جرمن کہتے کہ اگر خدا نے
ہمیں فتح دی تو ہم اسے مان لیں گے۔ادھر انگریز کہتے کہ اگر خدا نے ہمیں فتح دی تو ہم
اسے مان لیں گے۔اب فتح تو ایک فریق کو ہی ہوسکتی تھی۔اس لئے دوسرا فریق انکار پر قائم
رہتا۔پس اس طرح اگر خدا کا ثبوت طلب کرنا درست ہو تو کم سے کم آدھی دنیا کے لئے تو
ہدایت کا کوئی راستہ باقی نہیں رہتا۔چور کہتے اگر ہمیں چوری میں کامیابی نہ ہوئی تو ہم
سمجھیں گے کہ خدا کوئی نہیں۔ادھر مال والے کہتے اگر ہماری چوری ہوئی تو ہم خدا کے وجود
کے ہرگز قائل نہ ہوں گے۔اگر کوئی خدا ہے تو اسے چاہئے کہ ہمارے اموال کی حفاظت
کرے۔یہی حال دوسری باتوں میں ہوتا اور اس طرح قانون قدرت بالکل تباہ ہو جاتا۔