خدا کو ماننے والوں کا اخلاق

ہستی باری تعالیٰ

اگر کہو کہ خدا کسی ایک کو ہی اس طرح ثبوت دے دیتا تو باقی لوگ مان لیتے ، ہم کہتے ہیں اگر
یہ بات ہے تو کیا وجہ ہے کہ جو ثبوت خدا تعالیٰ نے دیئے ہیں تم ان کے یقینی ہونے کے
با وجود ان کو نہیں مانتے۔اگر تمہاراحق ہے کہ جو تمہارے مطالبے کے سوا ثبوت دیئے جائیں
انہیں رد کر دو تو کیوں یہی حق دوسروں کو حاصل نہیں اور اگر سب کو یہی حق حاصل ہو تو نتیجہ وہی
نکلے گا جو اوپر بیان ہو چکا ہے اور بجائے ایمان کی ترقی کے بے دینی اور کفر ترقی کرے گا۔خدا کو ماننے والوں کے اخلاق
غرض خدا تعالیٰ کے نشانات کا مشاہدہ ہوسکتا ہے مگر اس کے منشاء کے ماتحت ہو
سکتا ہے۔یہ ہمارا حق نہیں کہ ہم ان نشانات کی تعیین کریں جن کے ذریعہ سے وہ اپنی
چہرہ نمائی کرے۔ایک اور اعتراض بھی خدا تعالیٰ کی ہستی پر کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا کو ماننے
والے کہتے ہیں کہ خدا کے ماننے سے اعلیٰ اخلاق پیدا ہوتے ہیں مگر اس کے برخلاف دیکھا
یہ جاتا ہے کہ سب سے بدتر اخلاق خدا کو ماننے والوں کے ہوتے ہیں۔یورپ کے دہریے
بھی اور ایشیاء کے دہریے بھی یہی اعتراض کرتے ہیں۔ہندوستان والے کہتے ہیں کہ خدا کو
زیادہ ماننے والے مسلمان ہیں۔اگر جیل خانوں میں جا کر دیکھو تو سب سے زیادہ مسلمان
ہی قیدی نظر آئیں گے۔اس طرح ہندو اور مسیحی بھی خدا کو مانتے ہیں ان کی بھی کافی تعداد
جیل خانوں میں سڑ رہی ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ اخلاق کی خرابی خدا کے ماننے کا نتیجہ نہیں بلکہ خدا کو نہ
مانے کا نتیجہ ہے۔کسی شخص کا صرف منہ سے کہنا کہ میں خدا کو مانتا ہوں مفید نہیں ہوسکتا۔

کیا کو نین کو نین منہ سے کہنے سے بخار اتر جاتا ہے؟ اگر نہیں تو صرف منہ سے یہ کہنے سے کہ
خدا کو مانتا ہوں کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
پھر ہم کہتے ہیں ہندوستان کے دہریے دیو سماجی ہیں۔وہ یوں بھی کہتے ہیں اور
ٹریکٹوں میں بھی لکھتے ہیں کہ ان کی سماج میں جو لوگ شامل ہوتے ہیں ان میں جرم کم
ہوتے ہیں۔اگر ان کے اس دعوی کو تسلیم کر لیا جائے تو بھی ہم کہتے ہیں کہ اس تعریف کے
دیوسا جی مستحق نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ دیو سماجی بنانے سے پہلے ایک فارم پر کراتے ہیں جس
پر داخل ہونے والا اقرار کرتا ہے کہ فلاں فلاں عیب سے پر ہیز کرتا ہوں جس کے یہ معنی
ہیں کہ ان کی سماج میں اسی شخص کو داخل کیا جاتا ہے کہ جس میں بعض گناہ جو زیادہ نمایاں
ہیں پہلے ہی سے نہ ہوں۔پس ان کے گروہ کی اس میں کیا خوبی ہوئی کیا دوسری جماعتوں
میں خوبیوں والے آدمی نہیں پائے جاتے۔اگر وہ جماعتیں بھی اپنے معیوب آدمیوں کو
باہر نکال دیں تو کیا وہ دیو سماج سے ہزاروں گنے بڑھ کر پاک وصاف لوگ نہیں دکھا
سکتیں۔دیو سماجیوں کا دعوی ایسا ہی ہے جیسے کہ کوئی فوجی افسر دعویٰ کرے کہ دیکھو ہمارا
فوجی انتظام کیسا اعلیٰ ہے کہ اس میں جو آتا ہے اس کی چھاتی چوڑی ہو جاتی ہے قد لمبا ہو
جاتا ہے حالانکہ حق یہ ہے کہ فوج میں لیتے ہی ایسے شخص کو ہیں جو اچھے قد کا ہو اور اس کا سینہ
چوڑا ہو اور یہ حالت فوج کی وجہ سے پیدا نہیں ہوئی بلکہ ان حالات کے آدمیوں کو لینے کی
وجہ سے فوج کو یہ خوبی حاصل ہوتی ہے۔یا مثلاً کوئی ہسپتال میں جائے اور جا کر مریضوں کو دیکھے اور کہے یہ اچھا ہسپتال ہے
جس میں کانے لنگڑے لولے بیمار پڑے ہیں۔حالانکہ ہسپتال بنایا ہی ایسے لوگوں کے
لئے جاتا ہے جو بیمار ہوں۔پس ہم کہتے ہیں یہ دیو سماج کی تعلیم کا اثر اور خوبی نہیں اگر اس

آج 10 میں سے 10 باقی